🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (فِتْنَةُ الدَّجَّالِ أَعْظَمُ الفِتَنِ)
دجال کا فتنہ سب فتنوں سے بڑا ہو گا
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5469 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5469
صحیح مسلم: 7395
مصنف ابن ابی شیبہ: 40258
المستدرک علی الصحیحین: 8824
الجامع الكامل: 16026
المعجم الکبیر للطبرانی: 18673
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1556
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5469
5469 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ أَمْرٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آدم علیہ السلام کی تخلیق اور قیامِ قیامت کے درمیان دجال سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5469]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (127، 126 / 2946)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (127، 126 / 2946)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2946 ترقیم شاملہ: -- 7395
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمْ أَبُو الدَّهْمَاءِ ، وَأَبُو قَتَادَةَ ، قَالُوا: كُنَّا نَمُرُّ عَلَى هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ نَأْتِي عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، فَقَالَ: ذَاتَ يَوْمٍ إِنَّكُمْ لَتُجَاوِزُونِي إِلَى رِجَالٍ مَا كَانُوا بِأَحْضَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي، وَلَا أَعْلَمَ بِحَدِيثِهِ مِنِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ "،
عبدالعزیز بن مختار نے کہا: ہمیں ایوب نے حمید بن ہلال سے حدیث بیان کی، انہوں نے ایک گروہ سے روایت کی جن میں ابودہماء اور ابوقتادہ شامل ہیں، انہوں نے کہا: ہم حضرت ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزر کر حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس جایا کرتے تھے، ایک دن انہوں نے کہا: تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کے پاس جاتے ہو جو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والے نہیں تھے اور نہ ان کو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا علم ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک کوئی مخلوق (فتنہ و فساد میں) ایسی نہیں جو دجال سے بڑی ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7395]
ابو دہماء اور ابو قتادہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزر کر حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس جایا کرتے تھے، ایک دن انہوں نے کہا: تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کے پاس جاتے ہو جو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والے نہیں تھے اور نہ ان کو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا علم ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”آدم علیہ السلام کی پیدائش سے لے کر قیامت کے وقوع تک کوئی مخلوق دجال سے بڑی نہیں ہے۔“ فتنہ اور ابتلاء میں بڑھ کر بھی مراد ہو سکتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7395]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2946
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38626 ترقیم الشثری: -- 40258
حدثنا شبابة قال: حدثنا سليمان بن المغيرة ، عن حميد بن هلال قال: كان هشام بن عامر الانصاري يرى رجالا يتخطونه إلى عمران بن حصين وغيره من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فغضب، وقال: والله إنكم لتخطون إلى من لم يكن احضر لرسول الله صلى الله عليه وسلم مني، ولا اوعى لحديثه مني، لقد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ما بين خلق آدم إلى ان تقوم الساعة فتنة اكبر من فتنة الدجال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: زيادة (ابن).
(٣) صحيح؛ صرح حميد بسماعه من هشام عند أحمد (١٦٢٦١)، والحديث أخرجه مسلم (٢٩٤٦)، وأحمد (١٦٢٦٥).

حضرت حمید بن ہلال سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت ہشام بن عامر انصاری کچھ لوگوں کو دیکھتے تھے کہ وہ انہیں چھوڑ کر حضرت عمران بن حصین اور دوسرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کے پاس جاتے تھے وہ غصے میں آگئے اور ارشاد فرمایا اللہ کی قسم تم مجھے چھوڑ کر ان لوگوں کے پاس جاتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ تو مجھ سے زیادہ حاضر باش تھے اور نہ ان کی احادیث کو مجھ سے زیادہ یادر کھنے والے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے حضرت آدم کی پیدائش اور قیامت قائم ہونے تک دجال سے بڑا کوئی فتنہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40258]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ صرح حميد بسماعه من هشام عند أحمد (١٦٢٦١)، والحديث .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2946، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8705، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16511، 16513، 16523، 16525، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1555، والطبراني فى «الكبير» برقم: 452، 453، 450، 451، ترقيم محمد عوامة: 38626»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8824
أخبرني أبو علي الحافظ، أخبرنا الحسن (1) بن سفيان وعِمران بن موسى قالا: حدثنا أبو كامل الجَحدَري، حدثنا محمد بن عبد الرحمن الطُّفَاوي (2) ، حدثنا أيوب، عن حُميد بن هلال قال: كان الناس يمرُّون على هشام بن عامر ويأتون عِمرانَ بن حُصَين، فقال هشام: إنَّ هؤلاء يجتازون إلى رجلٍ قد كنَّا أكثرَ مشاهدةً للرسول الله ﷺ منه وأحفظَ عنه، لقد سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ما بينَ خلقِ آدمَ إلى قيام الساعةِ فِتنةٌ أكبرَ عند الله من الدَّجّال" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8610 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ (حدیث سننے کے لیے) میرے پاس سے گزر کر سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس جایا کرتے تھے، تو ہشام نے (ازراہِ شفقت) کہا: یہ لوگ ایک ایسے شخص کے پاس چلے جاتے ہیں حالانکہ ہم ان کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں زیادہ حاضر رہنے والے اور آپ کے ارشادات کو زیادہ یاد رکھنے والے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تخلیقِ آدم سے لے کر قیامت کے قائم ہونے تک، اللہ کے نزدیک دجال سے بڑا کوئی فتنہ نہیں ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8824]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع، حميد بن هلال لم يسمع هذا الحديث من هشام بن عامر، بينهما فيه رهطٌ أبو الدهماء وأبو قتادة العدوّيان البصريان كما سيأتي، ورجال الإسناد عن آخرهم ثقات غير الطفاوي، فإنه صدوق حسن الحديث أبو علي الحافظ: هو النيسابوري الحسين بن علي بن يزيد، وعمران بن ...» [ترقيم الرساله 8824] [ترقيم الشركة 8713] [ترقيم العلميه 8610]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16026
16026- عن حميد بن هلال، عن رهط منهم أبو الدهماء وأبو قتادة قالوا: كنا نمر على هشام بن عامر نأتي عمران بن حصين فقال ذات يوم: إنكم لتجاوزوني إلى رجال ما كانوا بأحضر لرسول الله صلى الله عليه وسلم مني، ولا أعلم بحديثه مني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ما بين خلق آدم إلى قيام الساعة خلق أكبر من الدجال.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفتن وأشراط الساعة (2946) عن زهير بن حرب، حدثنا أحمد بن إسحاق الحضرمي، حدثنا عبدالعزيز (يعني ابن المختار)، حدثنا أيوب، عن حميد بن هلال فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18673
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، قَالَ: كَانَ هِشَامُ بْنُ عَامِرٍ يَرَى رِجَالًا يَتَخَطَّوْنَهُ إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ وَإِلَى غَيْرِهِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَتَخَطُّونَ إِلَى رِجَالٍ لَمْ يَكُونُوا أَحْضَرَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي وَلَا أَدْعَى لِحَدِيثِهِ مِنِّي، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ فِتْنَةٌ أَكْبَرُ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ .
حمید بن ہلال رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ دیکھتے کہ کچھ لوگ انہیں چھوڑ کر سیدنا عمران بن حصین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر صحابہ کی طرف جاتے ہیں تو فرماتے: تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کی طرف جاتے ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مجھ سے زیادہ حاضر رہنے والے نہ تھے اور نہ مجھ سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے واقف تھے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”آدم علیہ السلام کی پیدائش سے لے کر قیامت کے قائم ہونے تک، دجال کے فتنے سے بڑا کوئی فتنہ نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الهاء/حدیث: 18673]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 174، حدیث 453»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1556
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمْ: أَبُو الدَّهْمَاءِ ، وَأَبُو قَتَادَةَ ، قَالَ: كُنَّا نَمُرُّ عَلَى هِشَامٍ ، نَأْتِي عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: إِنَّكُمْ لَتَتَجَاوَزُونَنِي إِلَى رِجَالٍ مَا كَانُوا بِأَخَصَّ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي، وَلَا أَعْلَمَ بِحَدِيثِهِ مِنِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ.
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور ابودہماء رحمہ اللہ و ابوقتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے ان کے پاس سے گزرا کرتے تھے) تو ایک دن انہوں نے فرمایا: ”تم لوگ مجھے چھوڑ کر ان حضرات کی طرف آگے بڑھ جاتے ہو حالانکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں مجھ سے زیادہ مخصوص نہ تھے اور نہ ہی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا مجھ سے زیادہ علم رکھتے تھے؛ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ» ”تخلیقِ آدم سے لے کر قیامِ قیامت تک دجال سے بڑھ کر کوئی (فتنہ یا) مخلوق نہیں ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أهشام بن عامر/حدیث: 1556]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 5239، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15820، 15831، 15833، وأخرجه فتح الباري برقم: 6042، 6705، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1814، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1553»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں