الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَسْأَلَةُ الفَاتِحَةِ خَلْفَ الإِمَامِ)
مسئلہ فاتحہ خلف الامام
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 854 (کل: 22 مقامات، 13 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 854
صحیح مسلم: 874
بلوغ المرام: 218
صحیح ابن خزیمہ: 1581
المنتقى ابن الجارود: 321
مصنف ابن ابی شیبہ: 3795
سنن دارقطنی: 1213
الجامع الكامل: 1964
السنن الكبرى للبيهقي: 2364
1 تا 10
حدیث نمبر: 854
854 - وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَقَرَأَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ:"لَعَلَّكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: لَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا"، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَلِلنِّسَائِيِّ مَعْنَاهُ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ، قَالَ:"وَأَنَا أَقُولُ: مَا لِي يُنَازِعُنِي الْقُرْآنُ فَلَا تَقْرَءُوا بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ إِلَّا بِأُمِّ الْكِتَابِ".
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نمازِ فجر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے تھے۔ آپ نے قراءت کی تو آپ پر قراءت گراں ہو گئی، چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز سے) فارغ ہو گئے تو فرمایا: ”شاید کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۂ فاتحہ کے علاوہ قراءت نہ کیا کرو، کیونکہ جو اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔“ ابوداؤد، ترمذی، نسائی بالمعنی۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی (اپنے دل میں) کہتا تھا کہ قرآن پڑھنا مجھ پر دشوار کیوں ہے، جب میں بلند آواز سے قراءت کروں تو تم سورۂ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد والترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 854]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (823) [824 وسنده حسن لذاته، فيه نافع بن محمود ثقة و ثقه الدارقطني والذهبي وغيرهما و أخطأ من جھله .] والترمذي (311 وقال: حديث حسن .) والنسائي (141/2 ح 921)
٭ مکحول التابعي برئ من التدليس و للحديث شواھد عند أبي داود (824) وغيره فالحديث صحيح کما حققته في ’’الکواکب الدرية في وجوب الفاتحة خلف الإمام في الجھرية‘‘ والحديث يدل علٰي وجوب الفاتحة خلف الإمام لأن فيه قال للمقتدي: ’’فإنه لا صلٰوة لمن لم يقرأ بھا‘‘ .»
٭ مکحول التابعي برئ من التدليس و للحديث شواھد عند أبي داود (824) وغيره فالحديث صحيح کما حققته في ’’الکواکب الدرية في وجوب الفاتحة خلف الإمام في الجھرية‘‘ والحديث يدل علٰي وجوب الفاتحة خلف الإمام لأن فيه قال للمقتدي: ’’فإنه لا صلٰوة لمن لم يقرأ بھا‘‘ .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عبدالباقی: 394 ترقیم شاملہ: -- 874
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ جميعا، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، يَبْلُغُ بِهِا لنَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ".
سفیان بن عیینہ نے ابن شہاب زہری سے، انہوں نے محمود بن ربیع سے اور انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی، وہ اس بات کی نسبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے فاتحہ الکتاب نہ پڑھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 874]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی کوئی نماز نہیں ہوتی جس نے «فَاتِحَةُ الْكِتَابِ» ”فاتحہ الکتاب“ نہ پڑھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 874]
ترقیم فوادعبدالباقی: 394
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 822
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَابْنُ السَّرْحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَصَاعِدًا". قَالَ سُفْيَانُ: لِمَنْ يُصَلِّي وَحْدَهُ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی نماز نہیں جس نے سورۃ فاتحہ اور کوئی اور سورت نہیں پڑھی ۱؎“۔ سفیان کہتے ہیں: یہ اس شخص کے لیے ہے جو تنہا نماز پڑھے ۲؎۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 822]
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سورۃ فاتحہ اور کچھ مزید نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔“ سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ”اس سے مراد یہ ہے کہ جب کوئی شخص اکیلا پڑھ رہا ہو (تو یہ حکم ہے)۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 822]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 11 (394)، سنن النسائی/الافتتاح 24 (911) (وقد ورد بدون قولہ:’’فصاعداً‘‘ عند: صحیح البخاری/الأذان 95 (756)، سنن الترمذی/ الصلاة 69 (247)، 116 (312)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 11 (837)، (تحفة الأشراف: 5110)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/314، 321، 322)، سنن الدارمی/الصلاة 36 (1278) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ سورہ فاتحہ سے کم پر نماز جائز نہیں ہو گی، سورہ فاتحہ سے زائد قرات کے وجوب کا کوئی بھی قائل نہیں ہے۔ ۲؎: خطابی کا کہنا ہے کہ یہ عام ہے بغیر کسی دلیل کے اس کی تخصیص جائز نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون قوله فصاعدا وعند م فصاعدا
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (394)
حدیث نمبر: 823
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: كُنَّا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَقَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ:" لَعَلَّكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ، قُلْنَا: نَعَمْ، هَذًّا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: لَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا".
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز فجر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے، آپ نے قرآت شروع کی تو وہ آپ پر دشوار ہو گئی، جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”شاید تم لوگ اپنے امام کے پیچھے کچھ پڑھتے ہو؟“، ہم نے کہا: ہاں، اللہ کے رسول! ہم جلدی جلدی پڑھ لیتے ہیں تو ۱؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ فاتحہ کے علاوہ کچھ مت پڑھا کرو، کیونکہ جو اسے نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 823]
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نماز فجر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت شروع فرمائی مگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھاری ہو گئی۔ (یعنی آپ اس میں رواں نہ رہ سکے) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ تم لوگ اپنے امام کے پیچھے پڑھتے ہو؟“ ہم نے کہا: ”ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم جلدی جلدی پڑھتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ پڑھا کرو مگر فاتحہ، کیونکہ جو اسے (فاتحہ کو) نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 823]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی الصلاة 115 (311)، (تحفة الأشراف: 5111)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/313، 316، 322)، (حسن)» (ابن خزیمة نے اسے صحیح کہا ہے (3؍36- 37) ترمذی، دارقطنی اور بیہقی نے بھی حسن کہا ہے (2؍164) ابن حجر نے نتائج الافکار میں حسن کہا ہے)، ملاحظہ ہو: امام الکلام تالیف مولانا عبدالحی لکھنوی (277- 278)
وضاحت: ۱؎: جب اسے «هَذَّ يَهُذُّ» کا مصدر «هَذًّا» مانا جائے تو اس کے معنی پڑھنے والے کا ساتھ پکڑنے کے لئے جلدی جلدی پڑھنے کے ہوں گے، اور اگر «هذا» کو اسم اشارہ مانا جائے تو ترجمہ یوں کریں گے ”ایسا ہی ہے“۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (854)
محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (5/322)
مشكوة المصابيح (854)
محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (5/322)
حدیث نمبر: 218
وعن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا صلاة لمن لم يقرأ بأم القرآن» . متفق عليه. وفي رواية لابن حبان والدارقطني: «لا تجزىء صلاة لا يقرأ فيها بفاتحة الكتاب» . وفي أخرى لأحمد وأبي داود والترمذي وابن حبان:«لعلكم تقرءون خلف إمامكم؟» قلنا: نعم. قال: «لا تفعلوا إلا بفاتحة الكتاب فإنه لا صلاة لمن لم يقرأ بها» .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” جس نے (نماز میں) «أم القرآن» ( «فاتحه») نہ پڑھی اس کی کوئی نماز نہیں۔“ (بخاری و مسلم) ابن حبان اور دارقطنی میں روایت ہے کہ ” جس نماز میں سورۃ «فاتحه» نہ پڑھی گئی ہو وہ نماز کافی نہیں ہوتی۔“ احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن حبان کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ ” شاید تم لوگ امام کے پیچھے کچھ پڑھتے ہو ہم نے عرض کیا جی ہاں (پڑھتے ہیں) فرمایا ایسا نہ کیا کرو بجز سورۃ «فاتحه» کے۔ اس لئے کہ جس نے اسے نہ پڑھا اس کی (تو) نماز ہی نہیں “۔ [بلوغ المرام/حدیث: 218]
«وَعَنْ» اور سے – «عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ» عبادہ بن صامت – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا صَلَاةَ» کوئی نماز نہیں – «لِمَنْ» اس شخص کی جو – «لَمْ يَقْرَأْ» نہ پڑھے – «بِأُمِّ الْقُرْآنِ» ام القرآن (سورۂ فاتحہ)۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِابْنِ حِبَّانَ» ابن حبان – «وَالدَّارَقُطْنِيِّ» اور دارقطنی کی: – «لَا تُجْزِئُ» کفایت نہیں کرتی – «صَلَاةٌ» (وہ) نماز – «لَا يُقْرَأُ فِيهَا» جس میں نہ پڑھی جائے – «بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ» سورۂ فاتحہ۔ – «وَفِي أُخْرَى» اور دوسری (روایت) میں – «لِأَحْمَدَ» احمد – «وَأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی – «وَابْنِ حِبَّانَ» اور ابن حبان کی: – «لَعَلَّكُمْ» شاید تم – «تَقْرَءُونَ» پڑھتے ہو – «خَلْفَ إِمَامِكُمْ» اپنے امام کے پیچھے؟ – «قُلْنَا» ہم نے کہا: – «نَعَمْ» جی ہاں۔ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «لَا تَفْعَلُوا» ایسا نہ کرو – «إِلَّا» سوائے – «بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ» سورۂ فاتحہ کے – «فَإِنَّهُ» کیونکہ بے شک – «لَا صَلَاةَ» کوئی نماز نہیں – «لِمَنْ» اس کی جو – «لَمْ يَقْرَأْ بِهَا» اسے نہ پڑھے۔
اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی کوئی نماز نہیں جو ام القرآن (سورۂ فاتحہ) نہ پڑھے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ابن حبان اور دارقطنی کی ایک روایت میں ہے: ”وہ نماز کفایت نہیں کرتی جس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔“ اور احمد، ابو داود، ترمذی اور ابن حبان کی ایک دوسری روایت میں ہے: ”شاید تم اپنے امام کے پیچھے (قراءت) پڑھتے ہو؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”سورۂ فاتحہ کے سوا (کچھ) نہ پڑھو، کیونکہ جو اسے نہ پڑھے اس کی کوئی نماز نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 218]
اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی کوئی نماز نہیں جو ام القرآن (سورۂ فاتحہ) نہ پڑھے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ابن حبان اور دارقطنی کی ایک روایت میں ہے: ”وہ نماز کفایت نہیں کرتی جس میں سورۂ فاتحہ نہ پڑھی جائے۔“ اور احمد، ابو داود، ترمذی اور ابن حبان کی ایک دوسری روایت میں ہے: ”شاید تم اپنے امام کے پیچھے (قراءت) پڑھتے ہو؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”سورۂ فاتحہ کے سوا (کچھ) نہ پڑھو، کیونکہ جو اسے نہ پڑھے اس کی کوئی نماز نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 218]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب وجوب القراءة للإمام والمأموم، حديث:756، ومسلم، الصلاة، باب وجوب قراءة الفاتحة في كل ركعة، حديث:394، وابن حبان (الإحسان): 3 /139، حديث:1786، والدارقطني: 1 /322، وهو حديث صحيح، وحديث "لعلكم تقرؤون خلف إمامكم" أخرجه أحمد:5 /60، وأبوداود، الصلاة، حديث:823، والترمذي، الصلاة، حديث:247، وهوحديث صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 22671
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَأَ، فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ:" تَقْرَءُونَ؟" قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: " لَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِهَا" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھائی دوران قرأت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طبیعت پر بوجھ محسوس ہوا نماز سے فارغ ہو کر ہم سے پوچھا کہ کیا تم بھی قراءت کرتے ہو؟ ہم نے عرض کیا جی یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا الاّ یہ کہ سورت فاتحہ پڑھو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22671]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 22677
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، رِوَايَةً يَبْلُغُ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو سورت فاتحہ کی بھی تلاوت نہ کرے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22677]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 756، م: 394
حدیث نمبر: 22694
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" إِنِّي لَأَرَاكُمْ تَقْرَءُونَ وَرَاءَ إِمَامِكُمْ! قَالُوا: نَعَمْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَفْعَلُ هَذَا , قَالَ: فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی دوران قرأت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طبیعت پر بوجھ محسوس ہوا نماز سے فارغ ہو کر ہم سے پوچھا کہ کیا تم بھی قرأت کرتے ہو؟ ہم نے عرض کیا جی یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا الاّ یہ کہ سورت فاتحہ پڑھو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22694]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 22745
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ رَبِيعٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ فِيهَا الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَلَاتِهِ، أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنِّي لَأَرَاكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ إِذَا جَهَرَ" , قَالَ: قُلْنَا: أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ، فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی دوران قرأت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طبیعت پر بوجھ محسوس ہوا نماز سے فارغ ہو کر ہم سے پوچھا کہ کیا تم بھی قرأت کرتے ہو؟ ہم نے عرض کیا جی یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا الاّ یہ کہ سورت فاتحہ پڑھو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22745]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 22746
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ يَعْنِي مُحَمَّدًا ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَأَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَ:" تَقْرَءُونَ؟ قُلْنَا: نَعَمْ , يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: " عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِهَا" .
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی دوران قرأت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طبیعت پر بوجھ محسوس ہوا نماز سے فارغ ہو کر ہم سے پوچھا کہ کیا تم بھی قرأت کرتے ہو؟ ہم نے عرض کیا جی یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہوگا الاّ یہ کہ سورت فاتحہ پڑھو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22746]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن