الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10568 (کل: 44 مقامات، 18 کتب)
سنن ابوداود: 351
سنن ابن ماجہ: 1092
مسند الحمیدی: 963
المنتقى ابن الجارود: 286
الفتح الربانی: 2757
مسند امام شافعی: 418
21 تا 30
حدیث نمبر: 1769
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نا الزُّهْرِيُّ ، وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمُ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ , فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ، طُوِيَتِ الصُّحُفُ". وَقَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ:" فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ". وَقَالا جَمِيعًا:" وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ , فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً , ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي بَقَرَةً , ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي كَبْشًا" حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ. وَقَالَ الْمَخْزُومِيُّ:" كَمُهْدِي الْبَقَرَةِ" , وَقَالَ:" كَمُهْدِي الْكَبْشِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کے نام اُن کے (مسجد آنے کے) مراتب کے لحاظ سے لکھتے ہیں ـ جو پہلے آتا ہے اسے پہلے اور بعد میں آنے والوں کو بعد لکھتے ہیں ـ پھر جب امام (خطبہ کے لئے) تشریف لاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں۔“ جناب عبدالجبار کی روایت میں ہے کہ ” جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں۔ دونوں راوی کہتے ہیں کہ اور وہ فرشتے بھی خطبہ سننے لگ جاتے ہیں۔ لہٰذا نماز کے لئے جلدی آنے والا، اونٹ کی قربانی کرنے والے جیسا اجر پاتا ہے۔ پھر اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی کرنے والے شخص کی طرح ثواب حاصل کرتا ہے۔ پھر اس کے بعد والا مینڈھے کی قربانی کرنے والے شخص کی مثل ثواب پاتا ہے۔ حتّیٰ کہ آپ نے مرغی اور انڈے کا تذ کرہ بھی کیا۔“ جناب مخزومی کی روایت میں ”گائے کی قربانی کرنے والے کی طرح“ اور ”مینڈھے کی قربانی کرنے والے کی طرح۔“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1769]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 929، 3211، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 850، وابن الجارود فى "المنتقى"، 315، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1727، 1768، 1769، 1770، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2770، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1092، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5941، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7378»
حدیث نمبر: 286
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ عَلَى كُلِّ باب مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلائِكَةً يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ، فَإِذَا قَعَدَ الإِمَامُ طَوَوُا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ، فَالْمُهَجِّرُ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا، حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جمعہ کے دن) مسجد کے تمام دروازوں پر فرشتے موجود ہوتے ہیں، جو پہلے آنے والوں کے نام ترتیب سے لکھتے ہیں، پھر جب امام (منبر) پر بیٹھ جاتا ہے، تو وہ رجسٹر بند کر کے خطبہ سننے لگتے ہیں، سب سے پہلے آنے والوں کو اونٹ کے صدقے کے برابر ثواب ملتا ہے، اس کے بعد آنے والوں کو گائے کےصدقے کے برابر ثواب ملتا ہے، اس کے بعد آنے والوں کو مینڈھے کے صدقے کے برابر ثواب ملتا ہے۔ حتی کہ آپ نے مرغی اور انڈے (کے صدقے) کا ذکر بھی کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 850»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 2757
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا، قَالَ إِسْحَاقُ أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ أَقْبَلَتِ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ) ) ، وَفِي لَفْظٍ: فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طَوَتِ الْمَلَائِكَةُ الصُّحُفَ وَدَخَلَتْ تَسْمَعُ الذِّكْرَ
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے جمعہ کے دن غسلِ جنابت کی طرح کا غسل کیا،پھر وہ مسجد کی طرف چلا، (اور پہلی گھڑی میں پہنچ گیا)تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی پیش کی، جو شخص دوسری گھڑی میں پہنچا، اس نے گویا کہ ایک گائے کی قربانی پیش کی، جو آدمی تیسری گھڑی میں پہنچا تو اس نے گویا کہ سینگوں والے ایک مینڈھے کی قربانی کی، جو شخص چوتھی گھڑی میں مسجد میں پہنچا تو گویا کہ اس نے ایک مرغی کی قربانی کی اور جو پانچویں گھڑی میں پہنچا تو اس نے گویا کہ ایک انڈے کی قربانی پیش کی، جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو فرشتے بھی (آگے) آ کر ذکر سننا شروع کردیتے ہیں۔ ایک روایت میں ہے: جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو فرشتے صحیفوں کو لپیٹ دیتے ہیں اور مسجد میں داخل ہو کر ذکر سننا شروع کردیتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2757]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 881، ومسلم: 850، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 99926) (وَفِي لَفْظٍ) فَاِذَا خَرَجَ الْاِمَامُ طَوَتِ الْمَلَائِكَةُ الصُّحُفَ وَدَخَلَتْ تَسْمَعُ الذِّكْرَ۔ انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9928»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 881
حدیث نمبر: 418
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ وَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلَاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا، حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ" .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر فرشتے ہوتے ہیں۔ وہ لوگوں کو لکھتے ہیں کہ فلاں پہلے نمبر پر آیا پھر وہ پھر وہ اس کے بعد، جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو رجسٹر لپیٹ لیے جاتے ہیں اور وہ بھی خطبہ سنتے ہیں۔ نماز کے لیے پہلے آنے والا ایسے ہی ہے جیسے کوئی اونٹ کی قربانی کرے، پھر اس کے بعد آنے والا ایسا ہے جیسے کوئی گائے کی قربانی کرے، پھر اس کے بعد آنے والا ایسا ہے جیسے کوئی مینڈھے کی قربانی کرے“ یہاں تک کہ مرغی اور انڈے کا ذکر کیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 418]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، الجمعۃ، باب فضل التہجیر یوم الجمعۃ (850).»
حدیث نمبر: 154
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ جَلَسَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مَلائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي". حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ والے دن (ہر مسجد) کے ہر دروازے پر فرشتے رجسٹر لے کر بیٹھ جاتے ہیں پہلے آنے والوں کے نام درج کرتے ہیں اور جب امام صاحب خطبہ شروع کرتے ہیں تو وہ رجسٹر لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سنتے ہیں، تو نماز کے لیے جلدی آنے والے کے لیے اونٹ کی قربانی کا ثواب ہے اس کے بعد آنے والے کے لیے گائے کی قربانی کا، اس کے بعد دنبے کی قربانی کا پھر اس کے بعد پھر اس کے بعد حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرغی اور انڈے کا بھی تذکرہ فرمایا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في حضور النساء مساجد الجماعة/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الجمعة، باب فضل التهجير يوم الجمعة، رقم: 850»
حدیث نمبر: 155
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةُ جَلَسَتِ الْمَلائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ فَكَالَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي كَبْشًا، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي دَجَاجَةً، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَيْضَةً، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ وَجَلَسُوا يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بروز جمعہ فرشتے مساجد کے دروازے پر بیٹھ جاتے ہیں لوگوں کی حاضری لگاتے ہیں پہلے آنے والا گویا کہ اونٹ کی قربانی دیتا ہے اس کے بعد والا گائے کی اس کے بعد والا دنبہ کی اس کے بعد والا مرغی کی اس کے بعد والا انڈے کی پھر جب امام خطبہ کے لیے نکل آتا ہے فرشتے صحیفے لپیٹ کر ذکر (کتاب و سنت) سننے بیٹھ جاتے ہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في حضور النساء مساجد الجماعة/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الجمعة، باب الاستماع الى الخطبة يوم الجمعة، رقم: 929؛ صحیح مسلم، الجمعة، باب فضل التهجير يوم الجمعة، رقم: 850»
حدیث نمبر: 156
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ سُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ". حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ رَحِمَهُ اللَّهُ: حَدِيثُ سُفْيَانَ مَحْفُوظٌ كُلُّهُ إِلا إِدْخَالَهُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ بَيْنَ ابْنِ شِهَابٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ فَإِنَّهُ قَدْ خُولِفَ فِيهِ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ جَعَلَ مَكَانَ سَعِيدٍ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الأَغَرَّ وَرَوَى ذَلِكَ ابْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَكَانَ الاثْنَانِ أَوْلَى بِالْحِفْظِ مِنْ وَاحِدٍ إِلا أَنْ يَكُونَ ابْنُ شِهَابٍ سَمِعَهُ مِنْهُمَا مَعًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بروز جمعہ غسلِ جنابت کیا پھر بروقت جمعہ کے لیے نکل پڑا گویا کہ اس نے اونٹ کی قربانی کی، جو دوسرے نمبر پر آیا گویا اس نے گائے قربان کی، پھر تیسری گھڑی میں آنے والے نے گویا سینگوں والا (خوبصورت) دنبہ قربان کیا، چوتھی گھڑی میں آنے والے نے گویا مرغی قربان کی، پانچویں گھڑی آنے والے نے انڈا قربان کیا، پھر جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے حاضر ہو جاتے ہیں۔“ امام احمد کہتے ہیں: میں نے امام مزنی کو کہتے سنا کہ امام محمد بن ادریس (شافعی) رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان کی حدیث ساری کی ساری محفوظ ہے سوائے اس کے کہ انہوں نے ابن شہاب اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے درمیان سعید بن مسیب کو داخل کیا ہے، اس میں ان کی مخالفت کی گئی ہے، ابن ابی ذئب نے سعید کی جگہ ابوعبداللہ اغر کو ذکر کیا ہے اور ابن سعد بن ابراہیم نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اور دو (راوی) ایک کے مقابلے میں یاد رکھنے کے زیادہ حق دار ہیں، الا یہ کہ ابن شہاب نے یہ حدیث ان دونوں سے اکٹھے سنی ہو۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في حضور النساء مساجد الجماعة/حدیث: 156]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الجمعة، باب فضل يوم الجمعة، رقم: 881؛ صحیح مسلم، الجمعة، باب الطيب والسواك يوم الجمعة، رقم: 850»
حدیث نمبر: 507
507. عن أبي هريرة، قال: قال النبيُّ صلى الله عليه وسلم: إذا كان يومُ الجمعة كان على كلّ باب من أبواب المسجد الملائكة يكتبون الأوّل فالأوّل، فإذا جلس الإمامُ طووا الصُّحفَ، وجاءوا يستمعون الذّكر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في بدء الخلق (3211)، ومسلم في الجمعة (850: 24) كلاهما من طريق ابن شهاب، عن أبي سلمة والأغرّ، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3248
3248. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا كان يوم الجمعة كان على كل باب من أبواب المسجد ملائكة يكتبون: الأول فالأول، فإذا جلس الإمام طووا الصحف، وجاؤوا يستمعون الذكر. ومثل المُهجِّر كمثل الذي يُهدي البدنة، ثمَّ كالذي يُهدي بقرةً، ثمَّ كالذي يُهدي الكبش، ثمَّ كالذي يُهدي الدجاجة، ثمَّ كالذي يُهدي البيضةَ
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجمعة (929) ومسلم في الجمعة (850) كلاهما من حديث ابن شهاب، أخبرني أبو عبدالله الأغر، عن أبي هريرة، فذكر الحديثَ. واللفظ لمسلمٍ، ولفظ البخاري قريب منه، وفيه تقديم وتأخير.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 3250
3250. عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: على كل باب من أبواب المسجد ملك يكتب: الأول فالأول (مثل الجزور، ثمَّ نزَّلهم حتَّى صغَّر إلى مثل البيضة) فإذا جلس الإمام طُوِيت الصحف، وحضروا الذكرَ .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجمعة (850/25) عن قتيبة بن سعيد، حدَّثنا يعقوب (يعني ابن عبدالرحمن) عن سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة، فذكر الحديثَ.»
الحكم على الحديث:
صحيح