الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11220 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 11220
صحیح بخاری: 6584
صحیح مسلم: 5969
اللؤلؤ والمرجان: 1477
الجامع الكامل: 830
حدیث نمبر: 11220
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فَأَقُولُ: أَصْحَابِي أَصْحَابِي، فَقِيلَ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ"، قَالَ:" فَأَقُولُ: بُعْدًا بُعْدًا"، أَوْ قَالَ:" سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (حوضِ کوثر پر کچھ لوگوں کو پانی پینے سے روک دیا جائے گا) میں کہوں گا کہ یہ تو میرے ساتھی ہیں، مجھے بتایا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا بدعات ایجاد کرلی تھیں، میں کہوں گا کہ وہ لوگ دور ہوجائیں جنہوں نے میرے بعد دین کو بدل ڈالا تھا [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11220]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 6584، م: 2291 عبدالرحمن بن عبدالله بن دينار - وإن يكن فيه لين - متابع
حدیث نمبر: 6584
قَالَ أَبُو حَازِمٍ: فَسَمِعَنِي النُّعْمَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، فَقَالَ: هَكَذَا سَمِعْتَ مِنْ سَهْلٍ، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، لَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَزِيدُ فِيهَا، فَأَقُولُ: إِنَّهُمْ مِنِّي فَيُقَالُ:" إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ"، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَيَّرَ بَعْدِي، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: سُحْقًا: بُعْدًا، يُقَالُ: سَحِيقٌ: بَعِيدٌ سَحَقَهُ، وَأَسْحَقَهُ: أَبْعَدَهُ،
ابوحازم نے بیان کیا کہ یہ حدیث مجھ سے نعمان بن ابی عیاش نے سنی اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اسی طرح سنی تھی اور وہ اس حدیث میں کچھ زیادتی کے ساتھ بیان کرتے تھے۔ (یعنی یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے کہ) میں کہوں گا کہ یہ تو مجھ میں سے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جائے گا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔ اس پر میں کہوں گا کہ دور ہو وہ شخص جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ «سحقا» بمعنی «بعدا» ہے، «سحيق» یعنی «بعيد»، «أسحقه» یعنی «أبعده.» ۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6584]
حضرت نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ حدیث حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنی تھی، وہ اس میں کچھ اضافہ کرتے تھے، وہ اس طرح کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کہوں گا: یہ تو مجھ سے ہیں، اس کے جواب میں کہا جائے گا: آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں، میں کہوں گا: دوری ہو اس شخص کے لیے جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔““ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: «سُحْقًا» ”کے معنیٰ ہیں: دور ہو جانا،“ «سَحِیق» ”کے معنیٰ بھی دور کے ہیں، عربی زبان میں“ «سَحَقَهُ وَأَسْحَقَهُ» ”کے معنیٰ ہیں:“ «أَبْعَدَهُ» ”یعنی اس نے اس کو دور کر دیا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6584]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2291 ترقیم شاملہ: -- 5969
قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَسَمِعْتُهُ يَزِيدُ، فَيَقُولُ: إِنَّهُمْ مِنِّي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي.
نعمان بن ابی عیاش نے کہا: اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ اس (حدیث) میں مزید یہ بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے:”یہ میرے (لوگ) ہیں تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا۔ تو میں کہوں گا: دوری ہو، ہلاکت ہو! ان کے لیے جنہوں نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کردی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5969]
نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں، میں نے ان کو اس میں یہ اضافہ کرتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے: ”وہ مجھ سے ہیں، یعنی میرے تعلق دار ہیں“ تو آپ کو جواب دیا جائے گا: ”آپ کو معلوم نہیں ہے، انہوں نے آپ کے بعد کون سے عمل کیے“ تو میں کہوں گا: «سُحْقًا سُحْقًا» ”دوری ہے، دوری ہے، ان کے لیے جنہوں نے میرے بعد تبدیلی کی۔“ ابوحازم بیان کرتے ہیں: نعمان بن ابی عیاش نے سنا کہ میں انہیں یہ حدیث سنا رہا ہوں تو انہوں نے کہا: کیا تو نے سہل کو اس طرح بیان کرتے سنا؟ میں نے کہا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5969]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2291
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1477
1477 صحيح حديث أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، يَزِيدُ فِيهِ فَأَقُولُ: إِنَّهُمْ مِنِّي، فَيُقَالُ إِنَّكَ لاَ تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، فَأَقُولُ: سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ غَيَّرَ بَعْدِي
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں کہوں گا کہ یہ تو مجھ میں سے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا جائے گا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔ اس پر میں کہوں گا: ”دُور ہو وہ شخص جس نے میرے بعد دین میں تبدیلی کر لی تھی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 81 كتاب الرقاق: 53 باب في الحوض وقول الله تعالى (إنا أعطيناك الكوثر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 830
830. عن أبي سعيد الخدريّ، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم يقول: أنا فرطكم على الحوض، من ورد شرب منه، ومَنْ شرب منه لم يظمأ بعده أبداً، ليرد عليَّ أقوام أعرفهم ويعرفوني، ثم يحال بيني وبينهم.
فأقول: إنّهم منّي. فيقال: إنّك لا تدري ما أحدثوا بعدك. فأقول: سحقاً سحقاً لمن غيّر بعدي.
فأقول: إنّهم منّي. فيقال: إنّك لا تدري ما أحدثوا بعدك. فأقول: سحقاً سحقاً لمن غيّر بعدي.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم (2291)، والبخاري في الرقاق (6584) كلاهما من طريق النّعمان بن أبي عياش، عن أبي سعيد الخدريّ قال: فذكره. إلا أنهما لم يذكرا الجزء الأول من الحديث بل أحالا إلى لفظ حديث سهل بن سعد المتقدم، وزادا في آخره: "فأقول: إنهم مني..." الحديث. »
الحكم على الحديث:
متفق عليه