🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12346 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 12346، 12364، 13017، 13734
صحیح بخاری: 214
سنن ابوداود: 171
سنن ترمذی: 58، 60
سنن نسائی: 131
سنن ابن ماجہ: 509
صحیح ابن خزیمہ: 126
الفتح الربانی: 716
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3692، 3708
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 126
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: " أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَعْبٍ صَغِيرٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ" . فَقُلْتُ لأَنَسٍ: أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: فَأَنْتُمْ؟ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِالْوَضُوءِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چھوٹا پیالہ لایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وضو کیا۔ (جناب عمرو بن عامر کہتے ہیں) میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، میں نے پوچھا کہ تم لوگ؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ہم ایک وضو سے کئی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأواني اللواتي يتوضأ فيهن أو يغتسل/حدیث: 126]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 126، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 131، أبو داود فى (سننه) برقم: 171، والترمذي فى (جامعه) برقم: 58، 60، والدارمي فى (مسنده) برقم: 747، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 509، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 777، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12540»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 716
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، قَالَ: قُلْتُ: وَأَنْتُمْ كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ مَا لَمْ نُحْدِثْ
سیدنا انسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے۔ میں (عمرو بن عامر) نے کہا: اور تم صحابہ لوگ کیسے کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: جب تک ہم بے وضو نہ ہوجاتے تھے، اس وقت تک ایک ہی وضو سے نمازیں پڑھتے رہتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 716]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 214، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12346 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12371»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 214
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ، قَالَ: فَأَنْتُمْ؟ قَالَ: نَكْتَفِي بِالْوُضُوءِ مَا لَمْ نُحْدِثْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لیے (تازہ) وضو فرمایا کرتے تھے“، عمرو بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر آپ لوگ کیا کرتے تھے؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ”ہم ایک ہی وضو پر اکتفا کرتے تھے جب تک کہ ہمارا وضو نہ ٹوٹتا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3692]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 211، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 58، 60، وأخرجه سنن النسائي برقم: 131، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 171، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 509، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11937، 12155، 13323، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 720، وأخرجه فتح الباري برقم: 211، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 126، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 240، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 168، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3680»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3708
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، قَالَ: قُلْتُ: فَأَنْتُمْ، كَيْفَ تَصْنَعُونَ؟ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَاةَ بِطُهْرٍ وَاحِدٍ مَا لَمْ نُحْدِثْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، عمرو بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت (نیا) وضو فرمایا کرتے تھے“، عمرو بن عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے دریافت کیا کہ پھر آپ لوگ کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”ہم ایک ہی وضو سے (تمام) نمازیں پڑھ لیا کرتے تھے جب تک کہ بے وضو نہ ہوتے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3708]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا (برقم 3692)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 211، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 58، 60، وأخرجه سنن النسائي برقم: 131، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 171، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 509، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12605، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 720، وأخرجه فتح الباري برقم: 211، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 126، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3696»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں