🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12881 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 12881، 12128
صحیح مسلم: 833
سنن ابوداود: 544
سنن نسائی: 792
مصنف ابن ابی شیبہ: 4220
الفتح الربانی: 2665
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12881
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم" نجي لرجل حتى نعس أو كاد ينعس بعض القوم".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نماز کا وقت ہوگیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے ساتھ مسجد میں تنہائی میں گفتگو فرما رہے تھے، جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے اٹھے تو لوگ سوچکے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12881]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 643، م: 376
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 376 ترقیم شاملہ: -- 833
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ . ح وحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ كِلَاهُمَا، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَجِيٌّ لِرَجُلٍ، وَفِي حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ: وَنَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُنَاجِي الرَّجُلَ، فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ ".
اسماعیل بن علیہ اور عبدالوارث دونوں نے عبدالعزیز سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نماز کے لیے تکبیر کہہ دی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے بہت قریب ہو کر آہستہ آہستہ بات کر رہے تھے۔ (عبدالوارث کی روایت میں ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نجی لرجل کے بجائے ونبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یناجی الرجل آپ ایک آدمی سے آہستہ آہستہ باتیں کر رہے تھے ہے۔ مفہوم ایک ہے) تو آپ نماز کے لیے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ لوگ (بیٹھے بیٹھے) سو گئے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 833]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز کے لیے تکبیر کہہ دی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انسان سے سرگوشی میں مصروف تھے اور عبدالوارث رحمہ اللہ کی روایت میں «نَجِيٌّ لِرَجُلٍ» کی بجائے «يُنَاجِي الرَّجُلَ» ہے، ایک انسان سے آہستہ آہستہ بات چیت فرما رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف نہیں لائے حتیٰ کہ لوگ سو گئے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 833]
ترقیم فوادعبدالباقی: 376
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 544
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ، فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز (عشاء) کی تکبیر کہی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے ایک کونے میں ایک شخص سے باتیں کر رہے تھے، تو آپ نماز کے لیے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ لوگ سونے لگے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 544]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی ایک جانب میں (کسی کے ساتھ) سرگوشی میں مشغول رہے اور نماز کے لیے آئے تو لوگوں کو نیند آ رہی تھی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 544]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 27 (642)، صحیح مسلم/الحیض 33(376)، (تحفة الأشراف: 1035) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (642) صحيح مسلم (376)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 792
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قال:" أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ لِرَجُلٍ فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص سے راز داری کی باتیں کر رہے تھے، تو آپ نماز کے لیے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ لوگ سونے لگے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 792]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”ایک دفعہ نماز کی اقامت ہو گئی جب کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے باتیں کر رہے تھے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جماعت کے لیے کھڑے نہ ہوئے حتیٰ کہ لوگ سو گئے۔“ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 792]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض 33 (376)، (تحفة الأشراف: 1003)، مسند احمد 3/101، 114، 182 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ہو سکتا ہے یہ گفتگو کسی ضروری امر پر مشتمل رہی ہو یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان جواز کے لیے ایسا کیا ہو، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اقامت میں اور نماز شروع کرنے میں فصل کرنا نماز کے لیے مضر نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12128
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ لِرَجُلٍ حَتَّى نَعَسَ، أَوْ كَادَ يَنْعَسُ بَعْضُ الْقَوْمِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نماز کا وقت ہوگیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے ساتھ مسجد میں تنہائی میں گفتگو فرما رہے تھے، حتیٰ کہ کچھ لوگ سونے لگے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12128]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 643 ، م: 376
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4198 ترقیم الشثری: -- 4220
حدثنا ابن علية ، عن عبد العزيز بن صهيب ، عن انس ، قال:" اقيمت الصلاة ورسول الله صلى الله عليه وسلم نجي لرجل في جانب المسجد فما قام إلى الصلاة حتى نام القوم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قام).
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (٦٤٢) ومسلم (٣٧٦).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جماعت کھڑی ہوگئی تھی لیکن رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے کونے میں کھڑے ایک آدمی سے اتنی دیر سرگوشی فرماتے رہے کہ لوگ سونے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4220]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 642، 643، 6292، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 376، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1527، (3/55) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2035، 4544، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 790 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 868، وأبو داود فى «سننه» برقم: 201، 542، 544، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 598، 2333، 5933، 5934، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12169، 12311، 12508، 12828، 13079، 13260، 13335، 13632، 14040، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3306، 3309، 3310، 3733، 3885، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1324، والبزار فى «مسنده» برقم: 6379، 6407، 6836، 7555، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3443، 3445، 3446، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1188، 1417، ترقيم محمد عوامة: 4198»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2665
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ لِرَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں ایک آدمی سے سرگوشی کرتے رہے اور نماز کی طرف نہ آئے، حتیٰ کہ لوگ سونا شروع ہو گئے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2665]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 642، 643، مسلم: 376، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11987، 12128 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12010»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 642
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں