🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13400 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 13400، 13626
صحیح مسلم: 6351
سنن ابوداود: 4047
الفتح الربانی: 6276
الجامع الكامل: 6009
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3980
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4009
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13400
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ مَلِكَ الرُّومِ أَهْدَى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَقَةً مِنْ سُنْدُسٍ، فَلَبِسَهَا وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يَدَيْهَا تَذَبْذَبَانِ مِنْ طُولِهِمَا، فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُنْزِلَتْ عَلَيْكَ هَذِهِ مِنَ السَّمَاءِ؟ فَقَالَ: وَمَا يُعْجِبُكُمْ مِنْهَا؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ مَنْدِيلًا مِنْ مَنَادِيلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهَا، ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَلَبِسَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا، قَالَ: فَمَا أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: أَرْسِلْ بِهَا إِلَى أَخِيكَ النَّجَاشِيِّ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ روم کے بادشاہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ " جس میں سونے کا کام ہوا تھا " بھجوا دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا، لمبا ہونے کی وجہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں جھول رہا تھا، لوگ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ آپ پر آسمان سے اترا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں اس پر تعجب ہو رہا ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے صرف رومال ہی اس سے بہت بہتر ہیں پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جبہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے پاس بھجوا دیا، انہوں نے اسے پہن لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ میں نے تمہیں پہننے کے لئے نہیں دیا، انہوں نے پوچھا کہ پھر میں اس کا کیا کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بھائی نجاشی کے پاس بھیج دو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13400]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، ومتنہ منکر، تفرد بہ بھذا السیاقۃ علی بن زید بن جدعان، وھو ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2469 ترقیم شاملہ: -- 6351
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أَنَّهُ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةٌ مِنْ سُنْدُسٍ، " وَكَانَ يَنْهَى عَنِ الْحَرِيرِ، فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ مَنَادِيلَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا ".
شیبان نے قتادہ سے روایت کی، کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سندس (باریک ریشم) کا ایک جبہ ہدیہ کیا گیا، حالانکہ آپ ریشم (پہننے) سے منع فرماتے تھے، لوگوں کو اس (کی خوبصورتی) سے تعجب ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ اچھے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6351]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشمی جبہ کا تحفہ پیش کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ریشم (پہننے) سے منع فرماتے تھے تو لوگ اس سے تعجب کرنے لگے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے تولیے بھی اس سے زیادہ اچھے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6351]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2469
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4047
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ مَلِكَ الرُّومِ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتُقَةً مِنْ سُنْدُسٍ، فَلَبِسَهَا فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يَدَيْهِ تَذَبْذَبَانِ ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى جَعْفَرٍ، فَلَبِسَهَا ثُمَّ جَاءَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا، قَالَ: فَمَا أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: أَرْسِلْ بِهَا إِلَى أَخِيكَ النَّجَاشِيِّ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ روم کے بادشاہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سندس (ایک باریک ریشمی کپڑا) کا ایک چوغہ ہدیہ میں بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیب تن فرمایا۔ گویا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کو اس وقت دیکھ رہا ہوں آپ اسے مل رہے ہیں، پھر آپ نے اسے جعفر رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا تو اسے پہن کر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے نہیں دیا ہے کہ اسے تم پہنو“ انہوں نے کہا: پھر میں اسے کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے بھائی نجاشی کو بھیج دو“۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4047]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شاہ روم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سندس (باریک ریشم) کی ایک پوستین ہدیہ میں بھیجی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا۔ گویا میں (اب بھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کو ہلتی ہوئی آستینوں میں دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے ہاں بھیج دیا۔ انہوں نے اسے پہنا اور آپ کی خدمت میں آئے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہ تمہیں تمہارے پہننے کے لیے نہیں دیا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”تو پھر میں اس کا کیا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے بھائی نجاشی کے پاس بھیج دو۔“ (یعنی شاہ حبشہ کے ہاں بھیج دو)۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4047]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 1098)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/111، 229، 251) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
علي بن زيد ضعيف
وأصله صحيح راجع مسند الحميدي بتحقيقي (1213)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 144

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13626
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ :" أَنَّ مَلِكَ الرُّومِ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتُقَةً مِنْ سُنْدُسٍ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يَدَيْهَا تَذَبْذَبَانِ مِنْ طُولِهِمَا، فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَلْتَمِسُونَهَا، وَيَقُولُونَ: أُنْزِلَتْ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ مِنَ السَّمَاءِ؟ قَالَ: وَمَا يُعْجِبُكُمْ مِنْهَا؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَمَنْدِيلٌ مِنْ مَنَادِيلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْ هَذِهِ، ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى جَعْفَرٍ، قَالَ: فَلَبِسَهَا جَعْفَرٌ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا، قَالَ: فَمَا أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: ابْعَثْ بِهَا إِلَى أَخِيكَ النَّجَاشِيِّ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ روم کے بادشاہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ " جس میں سونے کا کام ہوا تھا " بھجوا دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا، لمبا ہونے کی وجہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں جھول رہا تھا، لوگ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ آپ پر آسمان سے اترا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں اس پر تعجب ہو رہا ہے؟ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے صرف رومال ہی اس سے بہت بہتر ہیں پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جبہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے پاس بھجوا دیا، انہوں نے اسے پہن لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ میں نے تمہیں پہننے کے لئے نہیں دیا، انہوں نے پوچھا کہ پھر میں اس کا کیا کروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے بھائی نجاشی کے پاس بھیج دو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13626]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ومتنه منکر، تفرد بھذا السياقه علي بن زید بن جدعان، وھو ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6276
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ مَلِكَ الرُّومِ أَهْدَى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُسْتَقَةً مِنْ سُنْدُسٍ فَلَبِسَهَا وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يَدَيْهَا تَذَبْذَبَانِ مِنْ طُولِهِمَا فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَقُولُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُنْزِلَتْ عَلَيْكَ هَذِهِ مِنَ السَّمَاءِ فَقَالَ وَمَا يُعْجِبُكُمْ مِنْهَا فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ مَنْدِيلًا مِنْ مَنَادِيلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهَا ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَى جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَلَبِسَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا قَالَ فَمَا أَصْنَعُ بِهَا قَالَ أَرْسِلْ بِهَا إِلَى أَخِيكَ النَّجَاشِيِّ
۔ انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ روم کے بادشاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو باریک ریشم کی بنی ہوئی دراز آستین کی پوستین تحفہ میں بھیجی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو زیبِ تن کیا،گویا کہ میں اب بھی اس کے بازوؤں کی طرف دیکھ رہا ہوں، جو طویل ہونے کی وجہ سے حرکت کر رہے تھے،لوگوں نے کہا:اے اللہ کے رسول! کیا یہ لباس آپ پر آسمان سے اتارا گیا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:تم اتنے تعجب میں کیوں پڑ گئے ہو،پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومال اس سےبہتر ہیں۔ پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کوبھیج دیا،جب انھوں نے اس کو پہنا،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تجھے پہننے کے لیےتو نہیں دیاتھا، انھوں نے کہا: تو پھر میں اس کو کیا کروں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اس کو اپنے بھائی نجاشی کی طرف بھیج دو۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6276]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف ومتنه منكر تفرد بھذه السياقة علي بن زيد بن جدعان، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13400 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13433»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف ومتنه منكر تفرد بھذه السياقة علي بن زيد بن جدعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6009
6009. عن أنس بن مالك قال: أُهدي لرسول الله صلى الله عليه وسلم جبة سندس، وكان ينهى عن الحرير، فعجب الناس منها، فقال: والذي نفس محمد بيده إن مناديل سعد بن معاذ في الجنة أحسن من هذا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الهبة (2615)، ومسلم في فضائل الصحابة (2469) كلاهما من حديث يونس بن محمد، حدثنا شيبان، عن قتادة، حدثنا أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3980
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ مَلِكَ الرُّومِ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَقَةً مِنْ سُنْدُسٍ فَلَبِسَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى يَدَيْهَا تَذَبْذَبَانِ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللهِ أُنْزِلَ هَذَا عَلَيْكَ مِنَ السَّمَاءِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَمِنْدِيلٌ مِنْ مَنَادِيلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْ هَذَا، فَبَعَثَ بِهَا إِلَى جَعْفَرٍ فَلَبِسَهَا جَعْفَرٌ ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا، قَالَ: فَمَا أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: ابْعَثْ بِهَا إِلَى أَخِيكَ النَّجَاشِيِّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شاہِ روم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سندس (باریک ریشم) کا بنا ہوا ایک جبہ بطور ہدیہ پیش کیا جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زیبِ تن فرمایا، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) گویا میں آج بھی اس کی لمبی آستینوں کو لہراٹے ہوئے دیکھ رہا ہوں، یہ دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ آپ پر آسمان سے نازل کیا گیا ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جنت میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومالوں میں سے ایک رومال بھی اس سے کہیں بہتر ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ لباس سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا اور انہوں نے اسے پہن لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا: ”میں نے یہ تمہیں پہننے کے لیے نہیں بھیجا تھا“، انہوں نے عرض کی: (پھر) میں اس کا کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے بھائی نجاشی کی طرف بھیج دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3980]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2473، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2469، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1723، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5302، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4047، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13214، وأخرجه فتح الباري برقم: 2473، 3076، 5498، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5347، 5348، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3967»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4009
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ "أَنَّ مَلِكَ الرُّومِ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتُقَةَ سُنْدُسٍ فَلَبِسَهَا وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى (يَدَيْهِ) يَتَذَبْذَانِ فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَلْمِسُونَهَا وَيَقُولُونَ: (أُنْزِلَ) عَلَيْكَ هَذَا مِنَ السَّمَاءِ؟ فَقَالَ: مَا تَعْجَبُونَ مِنْهَا؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لِمِنْدِيلٌ مِنْ مَنَادِيلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَلْيَنُ مِنْ هَذَا، ثُمَّ (بَعَثَ بِهَا) إِلَى جَعْفَرٍ، فَلَبِسَهَا ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَمْ (أُعْطِكَ) لِتَلْبَسَهَا. فَقَالَ: مَا أَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: أَرْسِلْ بِهَا إِلَى أَخِيكَ النَّجَاشِيِّ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ; لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ: عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ، دُونَ قَوْلِهِ: "أُنْزِلَ عَلَيْكَ هَذَا مِنَ السَّمَاءِ؟ " وَلَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ سَعْدٍ.
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ مِنْ طَرِيقِ وَاقِدِ بْنِ [عَمْرِو] بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: "قَدِمَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: أَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ: فَبَكَى وَقَالَ: إِنَّكَ لَشَبِيهٌ بِسَعْدٌ، وَإِنَّ سَعْدًا كَانَ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ، وَأَنَّهُ بُعِثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةٌ مِنْ دِيبَاجٍ مَنْسُوجٌ فِيهَا الذَّهَبُ فَلَبِسَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ.
وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”روم کے بادشاہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سندس (باریک ریشم) کا ایک لمبی آستینوں والا جبہ ہدیہ بھیجا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیبِ تن فرمایا اور گویا میں اب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (مبارک ہاتھوں) کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ (آستینیں) جنبش کر رہی تھیں، پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے چھونے لگے اور عرض کرنے لگے: کیا یہ آپ پر آسمان سے اتارا گیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس پر تعجب کرتے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یقیناً جنت میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے رومالوں میں سے ایک رومال بھی اس سے زیادہ نرم و ملائم ہے،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جبہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا، انہوں نے اسے پہن لیا اور پھر حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ پہننے کے لیے نہیں دیا تھا،“ انہوں نے عرض کی: ”پھر میں اس کا کیا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اپنے بھائی نجاشی کی طرف بھیج دو۔““ یہ سند علی بن زید بن جدعان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے؛ اسے امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں موسیٰ بن اسماعیل عن حماد بن سلمہ کے طریق سے روایت کیا ہے مگر اس میں ”کیا یہ آپ پر آسمان سے اتارا گیا ہے؟“ کے الفاظ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا تذکرہ موجود نہیں ہے؛ نیز اسے امام ترمذی نے اپنی جامع میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کے طریق سے روایت کیا ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو میں ان کے پاس گیا، انہوں نے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ میں نے عرض کی: ”میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں،“ تو وہ رونے لگے اور فرمایا: ”تم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بہت مشابہ ہو، اور بے شک سیدنا سعد رضی اللہ عنہ عظیم المرتبت اور دراز قد انسان تھے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشم کا ایک ایسا جبہ بھیجا گیا تھا جس میں سونا بنا ہوا تھا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیبِ تن فرمایا...“ راوی نے اس واقعے کو اختصار کے ساتھ ذکر کیا ہے، اور امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب اللباس/حدیث: 4009]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف; لضعف علي بن زيد بن جدعان»
«(4009/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 2473، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2469، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1723، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5302، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12987، وأخرجه فتح الباري برقم: 2473، 3076، 5498، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5347، 5348، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7424»
«(4009/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 2473، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2469، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1723، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5302، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11683، 11814، 12776، 12982، 13043، 13080، 13214، 13526، وأخرجه فتح الباري برقم: 2473، 3076، 5498، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5347، 5348»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں