الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13769 (کل: 19 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 18048
صحیح ابن حبان: 4062
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3861
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3289
11 تا 19
حدیث نمبر: 6271
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ، دَعَا النَّاسَ طَعِمُوا ثُمَّ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ، قَالَ: فَأَخَذَ كَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ، فَلَمْ يَقُومُوا فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَامَ، فَلَمَّا قَامَ قَامَ مَنْ قَامَ مَعَهُ مِنَ النَّاسِ، وَبَقِيَ ثَلَاثَةٌ، وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ لِيَدْخُلَ، فَإِذَا الْقَوْمُ جُلُوسٌ، ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا فَانْطَلَقُوا، قَالَ: فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَدِ انْطَلَقُوا، فَجَاءَ حَتَّى دَخَلَ، فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ فَأَرْخَى الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى قَوْلِهِ: إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا سورة الأحزاب آية 53.
ہم سے حسن بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے، کہا میں نے اپنے والد سے سنا، وہ ابومجلز (حق بن حمید) سے بیان کرتے تھے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو لوگوں کو (دعوت ولیمہ پر) بلایا۔ لوگوں نے کھانا کھایا پھر بیٹھ کر باتیں کرتے رہے بیان کیا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا گویا آپ اٹھنا چاہتے ہیں۔ لیکن لوگ (پھر بھی بیٹھے ہوئے تھے) پھر بھی کھڑے نہیں ہوئے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو آپ کھڑے ہو گئے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو آپ کے ساتھ اور بھی بہت سے صحابہ کھڑے ہو گئے لیکن تین آدمی اب بھی باقی رہ گئے۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندر جانے کے لیے تشریف لائے لیکن وہ لوگ اب بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ لوگ بھی چلے گئے۔ انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میں آیا اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی کہ وہ (تین آدمی) بھی جا چکے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور اندر داخل ہو گئے۔ میں نے بھی اندر جانا چاہا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی «يا أيها الذين آمنوا لا تدخلوا بيوت النبي إلا أن يؤذن لكم» اے ایمان والو! نبی کے گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک تمہیں اجازت نہ دی جائے۔“ ارشاد ہوا «إن ذلكم كان عند الله عظيما» تک۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6271]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے شادی کی تو لوگوں کو دعوتِ ولیمہ کے لیے بلایا۔ انہوں نے کھانا کھایا پھر بیٹھ کر باتیں کرنے لگے۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اٹھانے کے لیے ایسا کیا گویا خود اٹھنا چاہتے ہیں لیکن لوگ پھر بھی کھڑے نہ ہوئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ حالت دیکھی تو خود کھڑے ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور بھی بہت سے صحابہ رضی اللہ عنہم کھڑے ہو گئے لیکن تین آدمی اب بھی باقی رہ گئے۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے تاکہ گھر میں داخل ہوں لیکن وہ لوگ اب بھی بیٹھے ہوئے تھے، اس کے بعد وہ لوگ بھی چلے گئے۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”میں آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے جانے کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور اندر داخل ہو گئے۔ میں نے بھی اندر جانا چاہا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیا۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ... إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا﴾ [سورة الأحزاب: 53] ”اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہو مگر تم کو اجازت دی جائے۔۔۔۔۔ یہ اللہ کے ہاں بہت بڑی بات ہے۔““ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6271]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 12023
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" دَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَى وَلِيمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيحَةَ بَنَى بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ، فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ، فَأَتَى حُجَرَ نِسَائِهِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ، فَدَعَوْنَ لَهُ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ، وَأَنَا مَعَهُ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْبَيْتِ، فَإِذَا رَجُلَانِ قَدْ جَرَى بَيْنَهُمَا الْحَدِيثُ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا بَصَرَ بِهِمَا وَلَّى رَاجِعًا، فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلَانِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وَلَّى عَنْ بَيْتِهِ، قَامَا مُسْرِعَيْنِ، فَلَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَوْ أُخْبِرَ بِهِ، فرَجَعَ إِلَى مَنْزِلِهِ، وَأَرْخَى السِّتْرَ َبَيْنَهُ وَبَيْنِي، وَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جس رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب بنت جحش کے یہاں رہے، اس کی صبح کو میں نے مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دعوت ولیمہ دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو خوب پیٹ بھر کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر حسب معمول واپس تشریف لے گئے اور ازواج مطہرات کے گھر میں جا کر انہیں سلام کیا اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کیں، جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ دو آدمیوں کے درمیان گھر کے ایک کونے میں باہم گفتگو جاری ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو دیکھ کر پھر واپس چلے گئے، جب ان دونوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر سے پلٹتے ہوئے دیکھا تو جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے، اب مجھے یاد نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے جانے کی خبر میں نے دی یا کسی اور نے، بہرحال نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر واپس آکر میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکا دیا اور آیت حجاب نازل ہوگئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12023]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 5154 ، م: 1428
حدیث نمبر: 13072
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونٍَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِزَيْنَبَ، فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا، ثُمَّ خَرَجَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ، فَيَأْتِي حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، وَيَدْعُو لَهُنَّ، وَيُسَلِّمْنَ عَلَيْهِ، وَيَدْعُونَ لَهُ، ثُمَّ رَجَعَ وَأَنَا مَعَهُ، فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْبَابِ إِذَا رَجُلَانِ قَدْ جَرَى بَيْنَهُمَا الْحَدِيثُ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا أَبْصَرَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ، فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلَانِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَجَعَ، وَثَبَا فَزِعَيْنِ فَخَرَجَا، فَلَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ، أَوْ مَنْ أَخْبَرَهُ، فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ عنہ کے ولیمے میں مسلمانوں کو خوب پیٹ بھر کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر حسب معمول واپس تشریف لے گئے اور ازواج مطہرات کے گھر میں جا کر انہیں سلام کیا اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کیں، پھر واپس تشریف لائے، جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ دو آدمیوں کے درمیان گھر کے ایک کونے میں باہم گفتگو جاری ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو دیکھ کر پھر واپس چلے گئے، جب ان دونوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر سے پلٹتے ہوئے دیکھا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے، اب مجھے یاد نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے جانے کی خبر میں نے دی یا کسی اور نے، بہرحال! نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر واپس آگئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13072]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5154، م: 1428.
ترقیم عوامۃ: 17449 ترقیم الشثری: -- 18048
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حميد ، عن انس بن مالك ، قال: " اولم النبي صلى الله عليه وسلم بزينب فاشبع المسلمين خبزا ولحما"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أو كما).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٤٩٤)، وأحمد (١٣٠٧٢).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ولیمہ فرمایا اور مسلمانوں کو خوب سیر کرکے روٹی اور گوشت کھلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18048]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4791، 4792، 4793، 4794، 5154، 5166، 5168، 5170، 5171، 5466، 6238، 6239، 6271، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4062، 5145، 5578، 5579، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6511، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3251 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5378، 6567، 6581، 6881، 8124، 10029، 10030، 11346، 11353، 11356، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3743، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3217، 3219، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1908، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13489، 13632، 13633، 14615، 14616، 14623، 14870، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12124، 12205، 12913، 12956، 13225، 13272، 13582، 13682، 13706، 13742، 13977، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3332، 3349، 3464، 3861، 3918، 4005، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1206، 1368، والبزار فى «مسنده» برقم: 6327، 6406، 6861، 7359، 7469، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4110، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18047، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7220، 7221، 7224، والطبراني فى «الكبير» برقم: 110، 118، 130، 127، 128، 131، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8368، 8523، ترقيم محمد عوامة: 17449»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4791، 4792، 4793، 4794، 5154، 5166، 5168، 5170، 5171، 5466، 6238، 6239، 6271، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4062، 5145، 5578، 5579، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6511، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3251 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5378، 6567، 6581، 6881، 8124، 10029، 10030، 11346، 11353، 11356، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3743، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3217، 3219، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1908، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13489، 13632، 13633، 14615، 14616، 14623، 14870، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12124، 12205، 12913، 12956، 13225، 13272، 13582، 13682، 13706، 13742، 13977، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3332، 3349، 3464، 3861، 3918، 4005، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1206، 1368، والبزار فى «مسنده» برقم: 6327، 6406، 6861، 7359، 7469، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4110، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18047، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7220، 7221، 7224، والطبراني فى «الكبير» برقم: 110، 118، 130، 127، 128، 131، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8368، 8523، ترقيم محمد عوامة: 17449»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7030
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِزَيْنَبَ ابْنَةِ جَحْشٍ أَوْلَمَ فَأَطْعَمَنَا خُبْزًا وَلَحْمًا وَفِي لَفْظٍ فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا سے حق زوجیت ادا کیا تو ولیمہ کیا اور ہمیں گوشت اور روٹی کھلائی، ایک روات میں ہے: مسلمانوں کو گوشت اور روٹی سے سیر کر دیا۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7030]
تخریج الحدیث: «أخرجه بنحوه البخاري: 4791، 5154، 6239، ومسلم: 1428، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12023 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12046»
الحكم على الحديث:
أخرجه بنحوه البخاري: 4791
حدیث نمبر: 10781
عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِزَيْنَبَ فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا ثُمَّ خَرَجَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ فَيَأْتِي حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ وَيُسَلِّمْنَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَ لَهُ ثُمَّ رَجَعَ وَأَنَا مَعَهُ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْبَابِ إِذَا رَجُلَانِ قَدْ جَرَى بَيْنَهُمَا الْحَدِيثُ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ فَلَمَّا أَبْصَرَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلَانِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَجَعَ وَثَبَا فَزِعَيْنِ فَخَرَجَا فَلَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَوْ مَنْ أَخْبَرَهُ فَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا سے تزویج کے موقع پر ولیمہ کیا اورمسلمانوں کو سیر کر کے روٹی گوشت کھلایا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے معمول کے مطابق باہر نکلے، جیسے آپ قبل ازیں شادی کر کے باہر جایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امہات المؤمنین کے حجروں میں جا کر انہیں سلام کہتے، ان کے حق میں دعا کرتے اور جواباً وہ بھی آپ کو سلام کہتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں دعا کرتیں، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لائے، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دروازے کے قریب پہنچے تو گھر کے اندر دو آدمی ابھی تک محوِ گفتگو تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دیکھا تو واپس لوٹ آئے، ان دونوں نے جب دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لے گئے ہیں۔ تو وہ جلدی سے گھبرا کر اُٹھے اور چلے گئے، مجھے یاد نہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایایا کسی دوسرے نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی (کہ وہ آدمی بھی چلے گئے ہیں)، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس آئے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10781]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13072 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13103»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 4062
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " أَوْلَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَوْسَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا، وَلَحْمًا، كَمَا كَانَ يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ، فَأَتَى حُجْرَ أُمِّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُونَ لَهُ، ثُمَّ رَجَعَ وَأَنَا مَعَهُ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْبَيْتِ إِذَا رَجُلانِ يَذْكُرَانِ بَيْنَهُمَا الْحَدِيثَ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا أَبْصَرَهُمَا وَلَّى رَاجِعًا، وَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولیمہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے لیے روٹی اور گوشت کا بھرپور اہتمام کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم شادی کرنے کے بعد کیا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم امہات المؤمنین کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعائے خیر کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی نئی زوجہ محترمہ) کے گھر کے پاس پہنچے تو وہاں دو آدمی گھر کے ایک گوشے میں بیٹھے ہوئے بات چیت کر رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے آئے، (اس موقع پر) اللہ تعالیٰ نے حجاب کے حکم سے متعلق آیت نازل کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4062]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4791، 4792، 4793، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4062، 5145، 5578، 5579، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6511، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3251، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3743، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3217، 3219، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1908، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13489، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12124» «رقم طبعة با وزير 4050»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3148): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 3861
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَوْلَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِزَيْنَبَ، فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا، ثُمَّ خَرَجَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ، فَيَأْتِي حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ، وَيُسَلِّمْنَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَ لَهُ، ثُمَّ رَجَعَ فَإِذَا فِي الْبَيْتِ رَجُلَانِ قَدْ جَرَى بِهِمَا الْحَدِيثُ، فَلَمَّا رَآهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَعَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الرَّجُلَانِ وَثَبَا فَزِعَيْنِ فَخَرَجَا، فَلَا أَدْرِي مَنْ أَخْبَرَهُ ؛ أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَوْ غَيْرِي، فَرَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے نکاح پر ولیمہ کیا اور مسلمانوں کو سیر ہو کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح فرماتے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم امہات المؤمنین کے حجروں میں تشریف لے گئے، ان کو سلام کیا اور ان کے حق میں دعا فرمائی، انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کا جواب دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو دیکھا کہ گھر میں دو آدمی موجود ہیں جو باتوں میں مشغول تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (ان کی خلوت کا خیال کرتے ہوئے) دوبارہ واپس لوٹ گئے“، جب ان دونوں آدمیوں نے یہ صورتحال دیکھی تو وہ فوراً گھبرا کر اٹھے اور باہر چلے گئے، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) مجھے علم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس نے اطلاع دی کہ وہ چلے گئے ہیں؛ میں نے خبر دی تھی یا کسی اور نے؟ بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (واپس گھر) تشریف لے آئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3861]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4513، 4514، 4515، 4516، 4859، 4871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12659، وأخرجه فتح الباري برقم: 4513، 4515، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6509، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1649، 1874، 8364، 8518، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4062، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3289، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3849»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4513، 4514، 4515، 4516، 4859، 4871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12659، وأخرجه فتح الباري برقم: 4513، 4515، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6509، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1649، 1874، 8364، 8518، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4062، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3289، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3849»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 3289
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "أَوْلَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى زَيْنَبَ فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا، ثُمَّ خَرَجَ فَصَنَعَ كَمَا يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ، فَأَتَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِنَّ وَسَلَّمْنَ عَلَيْهِ وَدَعَا لَهُنَّ، ثُمَّ رَجَعَ وَأَنَا مَعَهُ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ قَدْ جَرَى بِهِمَا الْحَدِيثُ فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَرَجَعَ، فَلَمَّا رَأَى الرَّجُلَانِ ذَلِكَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَجَعَ وَثَبَا فَزِعَيْنِ، فَلَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَوْ مَنْ أَخْبَرَهُ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے نکاح پر ولیمہ کیا تو مسلمانوں کو سیر ہو کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لائے اور حسبِ معمول جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کے موقع پر کیا کرتے تھے، امہات المؤمنین کے پاس تشریف لے گئے، انہیں سلام کیا اور انہوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں دعا فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا، تو اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ دو آدمی گھر کے ایک گوشے میں باتوں میں مشغول ہیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ واپس تشریف لے گئے، جب ان دونوں اشخاص نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹ گئے ہیں تو وہ گھبرا کر فوراً اٹھ کھڑے ہوئے، مجھے یاد نہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے چلے جانے کی خبر دی یا کسی اور نے بتلایا، بہرصورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ تشریف لے آئے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ اور معتبر ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصداق وفيه الوليمة/حدیث: 3289]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4513، 4514، 4515، 4516، 4859، 4871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12659، وأخرجه فتح الباري برقم: 4513، 4515، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6509، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1649، 1874، 8364، 8518، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4062»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4513، 4514، 4515، 4516، 4859، 4871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12659، وأخرجه فتح الباري برقم: 4513، 4515، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6509، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1649، 1874، 8364، 8518، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4062»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات