الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 15083 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 15083
حدیث نمبر: 15083
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا , أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ , عَنْ عَطَاءٍ , وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى أَنْ تُبَاعَ الثِّمَارُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا , وَأَنْ تُبَاعَ سَنَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل پکنے سے پہلے اور کئی سالوں کے ٹھیکے پر پھلوں کی خریدوفروخت سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15083]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح كسابقه، م: 1536
حدیث نمبر: 1487
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے لیث نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے خالد بن یزید نے بیان کیا ‘ ان سے عطاء بن ابی رباح نے بیان کیا اور ان سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو اس وقت تک بیچنے سے منع فرمایا جب تک ان کی پختگی کھل نہ جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1487]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے پھلوں کو فروخت کرنے“ سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الزكاة/حدیث: 1487]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2189
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَطِيبَ، وَلَا يُبَاعُ شَيْءٌ مِنْهُ إِلَّا بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا".
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا کہا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، انہیں ابن جریج نے خبر دی، انہیں عطاء اور ابوزبیر نے اور انہیں جابر رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے پکنے سے پہلے بیچنے سے منع کیا ہے اور یہ کہ اس میں سے ذرہ برابر بھی درہم و دینا کے سوا کسی اور چیز (سوکھے پھل) کے بدلے نہ بیچی جائے البتہ عریہ کی اجازت دی۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2189]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھل کی فروخت سے منع فرمایا ہے تاوقتیکہ وہ پک جائے، اور ان کی کوئی قسم درہم و دینار کے علاوہ کسی اور چیز کے عوض فروخت نہ کی جائے سوائے عرایا کے (ان کو پھلوں کے عوض بھی فروخت کیا جاسکتا ہے)۔“ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2189]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2196
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَا، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى تُشَقِّحَ"، فَقِيلَ: وَمَا تُشَقِّحُ؟ قَالَ: تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْكَلُ مِنْهَا.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے سلیم بن حیان نے، ان سے سعید بن مینا نے بیان کیا، کہا کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کا «تشقح.» سے پہلے بیچنے سے منع کیا تھا۔ پوچھا گیا کہ «تشقح.» کسے کہتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مائل بہ زردی یا مائل بہ سرخی ہونے کو کہتے ہیں کہ اسے کھایا جا سکے (پھل کا پختہ ہونا مراد ہے)۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2196]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھلوں کی بیع سے منع فرمایا جب تک وہ «مُشَقِّحٌ» نہ ہو جائیں۔“ عرض کیا گیا: «مُشَقِّحٌ» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جب تک وہ سرخ یا زرد اور کھانے کے قابل نہ ہو جائیں۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2196]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2381
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُخَابَرَةِ، وَالْمُحَاقَلَةِ، وَعَنِ الْمُزَابَنَةِ، وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، وَأَنْ لَا تُبَاعَ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عطاء نے، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ، محاقلہ، اور مزابنہ سے منع فرمایا تھا۔ اسی طرح پھل کو پختہ ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا تھا، اور یہ کہ میوہ یا غلہ جو درخت پر لگا ہو، دینار و درہم ہی کے بدلے بیچا جائے۔ البتہ عرایا کی اجازت دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب المساقاة/حدیث: 2381]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مخابرہ، بیع محاقلہ اور بیع مزابنہ سے منع فرمایا، نیز درختوں پر لگے پھلوں کی خرید و فروخت سے بھی منع فرمایا، یہاں تک کہ وہ کھانے کے قابل ہو جائیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درختوں پر لگا ہوا پھل صرف درہم و دینار ہی سے فروخت کیا جائے لیکن بیع عرایا کی اجازت ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المساقاة/حدیث: 2381]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1879
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، وَأَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُبَاعَ النَّخْلُ سَنَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَنَهَى أَنْ يُشْتَرَى مَا فِي رُءُوسِ النَّخْلِ بِكَيْلٍ مِنْ تَمْرٍ، وَنَهَى أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درختوں کی فصل کو دو یا تین سال کے لیے پیشگی فروخت کرنے سے منع فرمایا، اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ درختوں کی چوٹیوں پر لگی ہوئی کھجوروں کو کھجور کے کسی متعین پیمانے کے عوض خریدا جائے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھل کو (درخت پر) اس وقت تک فروخت کرنے سے منع فرمایا جب تک کہ اس کی پختگی اور رنگت واضح نہ ہو جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1879]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1416، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1536، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4523، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3370، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2216، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14664، وأخرجه فتح الباري برقم: 2078، 2082، 2220، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1748، 11187، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9018، 9052، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4789، 5163، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1874»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1416، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1536، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4523، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3370، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2216، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14664، وأخرجه فتح الباري برقم: 2078، 2082، 2220، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1748، 11187، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9018، 9052، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4789، 5163، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1874»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
حدیث نمبر: 5611
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الثَّمَرَةِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے ایک شخص نے پھلوں کی بیع کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کی فروخت سے اس وقت تک منع فرمایا ہے جب تک کہ ان کی صلاحیت اور پختگی ظاہر نہ ہو جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5611]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5415)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1415، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2829، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3921، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3367، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5040، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1303، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2555، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 14، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5585»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1415، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2829، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3921، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3367، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5040، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1303، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2555، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 14، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5585»