🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
954. حَدِيثُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21772 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 21772، 21773
مصنف ابن ابی شیبہ: 21102
الفتح الربانی: 6525
الجامع الكامل: 15622
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6103، 6110
المعجم الکبیر للطبرانی: 384
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5409
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21772
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْحَارِثِ , عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ , فَسَأَلْتُهُ مَا لَهُ؟ فَقَالَ: " لَمْ يَأْتِنِي جِبْرِيلُ مُنْذُ ثَلَاثٍ" , قَالَ: فَإِذَا جِرْوُ كَلْبٍ بَيْنَ بُيُوتِهِ , فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ , فَبَدَا لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام , فَبَهَشَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآهُ , فَقَالَ:" لَمْ تَأْتِنِي!" , فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ , وَلَا تَصَاوِيرُ ..
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر غم اور کسی کمرے میں آثار دیکھے میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ تین دن سے میرے پاس جبرائیل نہیں آئے دیکھا تو کتے کا ایک پلاّ کسی کمرے میں چھپا ہوا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اسے قتل کردیا گیا تھوڑی ہی دیر میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نمودار ہوگئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ کر خوش ہوئے اور فرمایا آپ میرے پاس کیوں نہیں آ رہے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتے یا تصویریں ہوں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21772]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21773
حَدَّثَنَا حُسَيْ?ٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنُ عَبَّاسٍ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ كَآبَةٌ.... فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ , إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ".
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21773]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20284 ترقیم الشثری: -- 21102
حدثنا شبابة عن ابن ابي ذئب عن الحارث ، عن كريب ، عن اسامة قال: دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه الكآبة فقلت: ما لك يا رسول الله؟ قال: إن جبريل عليه السلام وعدني ان ياتيني فلم ياتني منذ ثلاث قال: فاجاز كلب قال اسامة: فوضعت يدي على راسي وصحت، فجعل النبي صلى الله عليه وسلم يقول: ما لك يا اسامة؟ فقلت: اجاز كلب، فامر النبي صلى الله عليه وسلم بقتله فقتل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ط]: (المكابة).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك، هـ]: زيادة (فلم يأتيني).
(٤) في [س، هـ]: (فأجار).
(٥) في [ز، س، ط]: (جار)، وفي [أ، ب]: (جاءت)، وفي [هـ]: (أجار).
(٦) في [س]: (بقتل).
(٧) حسن؛ الحارث صدوق، أخرجه أحمد (٢١٧٧٢)، والبزار (٢٥٩٠)، والطيالسي (٦٣٧)، والطحاوي (٤/ ٢٨٣)، والضياء (٤/ ١٣٤٧)، والطبراني (٣٨٧).

حضرت اسامہ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کچھ پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ میں نے پوچھا یا رسول اللہ! خیریت تو ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جبریل (علیہ السلام) نے میرے پاس آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ تین دن سے میرے پاس نہیں آئے۔ اتنے میں ایک کتا وہاں سے گذرا۔ میں نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھا اور میں چلایا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اے اسامہ کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا کہ ایک کتا گذرا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا اور اسے مار دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 21102]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الحارث صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1346، 1347، 1349، 1350، 1348، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22186، 22187، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 661، والبزار فى «مسنده» برقم: 2590، 2589، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26838، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6920، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 887، والطبراني فى «الكبير» برقم: 387، ترقيم محمد عوامة: 20284»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6525
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ فَسَأَلْتُهُ مَا لَهُ فَقَالَ لَمْ يَأْتِنِي جِبْرِيلُ مُنْذُ ثَلَاثٍ قَالَ فَإِذَا جِرْوُ كَلْبٍ بَيْنَ بُيُوتِهِ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ فَبَدَا لَهُ جِبْرِيلُ فَبَهَشَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَآهُ فَقَالَ لَمْ تَأْتِنِي فَقَالَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غمگین ہونے کے آثار دیکھے اور پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین دنوں سے جبریل علیہ السلام میرے پاس نہیں آئے ہیں۔ جب دیکھا گیا تو کتے کا ایک بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں پایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا، اتنے میں جیریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آگئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھا تو خوشی میں ان کی جانب لپکے اور فرمایا: آپ میرے پاس تشریف نہیں لائے؟ انہوں نے کہا: جس گھر میں کتا اور تصاویر ہوں، ہم اس میں داخل نہیں ہوتے۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6525]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي۔ أخرجه الطيالسي: 627، وابن ابي شيبة: 5/ 406، والبزار: 2589، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21772 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22115»

الحكم على الحديث:
اسناده قوي۔ أخرجه الطيالسي: 627
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15622
15622- عن أسامة بن زيد قال: دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه الكآبة، فسألته ما له؟ فقال: لم يأتني جبريل منذ ثلاث. قال: فإذا جرو كلب بين بيوته، فأمر به، فقتل، فبدا له جبريل عليه السلام، فبهش إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم حين رآه، فقال: لم تأتني؟ فقال: إنا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا تصاوير.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (21772)، والبزار (2590)، والطبراني في الكبير (1/125) كلهم من طريق ابن أبي ذئب، عن الحارث، عن كريب مولى ابن عباس، عن أسامة بن زيد فذكره. واللفظ لأحمد.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6103
وَعَنْ أُسَامَةَ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - قَالَ: دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ". فَإِذَا كَلْبٌ قَالَ أُسَامَةُ: فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى رَأْسِي فَصِحْتُ! فَقَالَ:" مَا لَكَ؟". فَقُلْتُ: كَلْبٌ! فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُتِلَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ:" مَا لَكَ لَمْ تَأْتِنِي؟ وَكُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي؟". فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا تَصَاوِيرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ يَأْتِي.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ پریشان تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: جبرائیل نے میرے پاس آنے کا مجھ سے وعدہ کیا تھا لیکن وہ تین دن سے میرے پاس نہیں آئے وہاں ایک کتا موجود تھا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور آواز نکالی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ہو ہے؟ میں نے عرض کی: کتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مار دیا گیا پھر سیدنا جبرائیل آپ کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم میرے پاس نہیں آئے جبکہ تم نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا اور تم نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی، تو انہوں نے عرض کی: ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر موجود ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک اور سند کے ساتھ یہ روایت منقول ہے، جسے امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کیا ہے وہ روایت آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6103]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21265، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 387، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1346، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6110
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ فَسَأَلْتُهُ مَا لَهُ؟ فَقَالَ:" لَمْ يَأْتِنِي جِبْرِيلُ مُنْذُ ثَلَاثٍ". فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ بَيْنَ بُيُوتِهِ فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ فَبَدَا لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَهَشَّ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَآهُ فَقَالَ: لَمْ تَأْتِنِي". فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ ِفي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الطَّبَرَانِيِّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ پریشان لگ رہے تھے میں نے آپ سے دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: جبرائیل تین دن سے میرے پاس نہیں آئے ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) ایک کتے کا پلا آپ کے گھر میں موجود تھا، آپ کے حکم کے تحت اسے مار دیا گیا سیدنا جبرائیل آپ کے سامنے آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف لپکے جب آپ نے انہیں دیکھا آپ نے دریافت کیا: تم میرے پاس کیوں نہیں آئے۔ انہوں نے عرض کی: ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصاویر موجود ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ طبرانی کی نقل کردہ حدیث اس سے پہلے ضعیف سند کے ساتھ گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6110]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (203/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 384
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ أُسَامَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَآبَةُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي وَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ "، قَالَ: وَإِذَا كَلْبٌ، قَالَ أُسَامَةُ : فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى رَأْسِي فَصِحْتُ، فَقَالَ: " مَا لَكَ يَا أُسَامَةُ ؟ " فَقُلْتُ: كَلْبٌ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقُتِلَ، ثُمَّ أَتَاهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: " مَا لَكَ لَمْ تَأْتِنِي، وَكُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي، فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ.
اسامہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر افسردگی طاری ہوئی، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا مگر تین دن سے نہیں آئے۔“ اتنے میں دیکھا تو ایک کتا وہاں موجود تھا۔ اسامہ کہتے ہیں: تو میں نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھا اور چیخ اٹھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسامہ! کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: کتا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مار دیا گیا۔ پھر جبریل آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں نہیں آئے، جبکہ تم جب مجھ سے وعدہ کرتے تو خلاف وعدہ نہیں کرتے تھے؟“ جبریل نے کہا: ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویریں ہوں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 162، حدیث 387»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5409
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ الْكَآبَةُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: وَعَدَنِي جِبْرِيلُ فَلَمْ أَرَهُ مُنْذُ ثَلَاثٍ. قَالَ: وَظَهَرَ كَلْبٌ فَخَرَجَ مِنْ بَعْضِ الْبُيُوتِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِهِ، فَظَهَرَ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ، كُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي أَتَيْتَنِي فَمَا لَكَ الْآنَ؟ قَالَ: فَإِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ ".
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ، حَدَّثَنِي عُمَيْرٌ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: " دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ وَرَأَى صُوَرًا، قَالَ: فَدَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَأَتَيْتُهُ بِهِ فَجَعَلَ يَمْحُوهَا وَيَقُولُ: قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا شَبَابَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: " دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ الْكَآبَةُ فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِنِي فَلَمْ يَأْتِنِي مُنْذُ ثَلَاثٍ. قَالَ: فَجَازَ كَلْبٌ فَقَالَ أُسَامَةُ: فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى رَأْسِي وَصِحْتُ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا لَكَ يَا أُسَامَةُ؟ فَقُلْتُ: جَازَ كَلْبٌ. فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِهِ، فَقُتِلَ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ فَهَشَّ - إِلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكَ أَبْطَأْتَ وَقَدْ كُنْتَ إِذَا وَعَدْتَنِي لَمْ تُخْلِفْنِي؟ قَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ - كَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ ".
قَالَ: وَثَنَا شَبَابَةُ ، عَنِ ( ابْنِ) أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: " دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ، فَرَأَى فِي الْبَيْتِ صُورَةً، فَأَمَرَنِي فَأَتَيْتُهُ بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ، فَجَعَلَ يَضْرِبُ تِلْكَ الصُّورَةَ وَيَقُولُ: قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ ".
وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: " دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ فَرَأَى فِيهَا تَصَاوِيرَ فَقَالَ لِي: ابْتَغِ لِي مَاءً. فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فِي دَلْوٍ، فَجَعَلَ يَبُلُّ بِهِ الثَّوْبَ ثُمَّ يَضْرِبُ بِهِ الصُّوَرَ، وَيَقُولُ: قَاتَلَ اللَّهُ أَقْوَامًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: أَبَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ... فَذَكَرَ طَرِيقَ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ .
وَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
وَقَدْ رَوَى هَذِهِ الْقِصَّةَ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ بِأَلْفَاظٍ مُتَقَارِبَةٍ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رنجیدگی کے آثار نمایاں تھے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھ سے (آنے کا) وعدہ کیا تھا لیکن تین دن سے میں نے انہیں نہیں دیکھا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ایک کتا ظاہر ہوا جو کسی گھر سے نکلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا، اس کے بعد سیدنا جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جبرائیل! آپ جب مجھ سے وعدہ کرتے تھے تو تشریف لاتے تھے، اب (تاخیر کی) کیا وجہ ہوئی؟“ انہوں نے عرض کی: ”بے شک ہم (فرشتے) اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور نہ ہی اس میں جس میں تصویریں ہوں“۔“ ایک اور طریق سے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کعبہ میں داخل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں کچھ تصویریں دیکھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول طلب فرمایا، میں وہ لے کر حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان تصویروں کو مٹانے لگے اور فرما رہے تھے: «قَاتَلَ اللَّهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ» ”اللہ ایسی قوم کو غارت کرے جو ایسی چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں جنہیں وہ پیدا نہیں کر سکتے“۔“ ایک دیگر روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے کہ ”جب کتا وہاں سے گزرا تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے (پریشانی میں) اپنا ہاتھ سر پر رکھا اور چیخ ماری، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسامہ تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کی: ایک کتا گزرا ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے قتل کر دیا گیا، پھر جب جبرائیل علیہ السلام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دیر کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے دوبارہ وہی جواب دیا کہ ہم کتا اور تصویر والے گھر میں داخل نہیں ہوتے“۔ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن راہویہ، ابو یعلیٰ موصلی، امام احمد بن حنبل اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے، اور اس واقعے کو متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے متقارب الفاظ کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5409]
تخریج الحدیث: «الحارث بن عبد الرحمن القرشي خال ابن أبي ذئب: صدوق (التقريب، من الحفظ)، و «خالد بن الحارث» في النسخة تصحيف «خاله الحارث» كما يدل عليه طريق ابن أبي شيبة (5409/3)؛ وقصة امتناع جبريل لأجل الجرو في مسلم»
«(5409/1) أخرجه صحيح مسلم برقم: 3928، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21265، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12»
«(5409/2) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 407، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8893»
«(5409/3) أخرجه صحيح مسلم برقم: 3928، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21265، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12»
«(5409/4) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 12، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 407، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8893»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن، وأصله في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں