الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
994. حَدِيثُ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22347 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 22347
اللؤلؤ والمرجان: 586
مصنف ابن ابی شیبہ: 28347
الفتح الربانی: 7261
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 402
المعجم الکبیر للطبرانی: 14594
حدیث نمبر: 22347
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: قَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَفَقَةُ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ يَحْتَسِبُهَا، صَدَقَةٌ" .
حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کوئی مسلمان اپنے اہل خانہ پر کچھ خرچ کرتا ہے اور ثواب کی نیت رکھتا ہے تو وہ خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22347]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 55، م: 1002
حدیث نمبر: 4006
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، سَمِعَ أَبَا مَسْعُودٍ الْبَدْرِيَّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَفَقَةُ الرَّجُلِ عَلَى أَهْلِهِ صَدَقَةٌ".
ہم سے مسلم بن ابراہیم قصاب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی بن ابان نے، ان سے عبداللہ بن یزید انصاری نے، انہوں نے ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ عقبہ بن عمرو انصاری سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”انسان کا اپنے بال بچوں پر خرچ کرنا بھی باعث ثواب ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4006]
حضرت ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا اپنی بیوی اور اولاد پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4006]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5351
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، فَقُلْتُ عَنِ النَّبِيِّ، فَقَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی بن ثابت نے بیان کیا کہا میں نے عبداللہ بن یزید انصاری سے سنا اور انہوں نے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے (عبداللہ بن یزید انصاری نے بیان کیا کہ) میں نے ان سے پوچھا کیا تم اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مسلمان اپنے گھر میں اپنے جورو بال بچوں پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس میں بھی اس کو صدقے کا ثواب ملتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب النفقات/حدیث: 5351]
حضرت عبداللہ بن یزید انصاری، حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں (عبداللہ بن یزید کہتے ہیں) کہ میں نے (حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے) پوچھا: کیا (آپ یہ حدیث) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے تو یہ خرچ کرنا اس کے لیے صدقہ ہوگا۔“ [صحيح البخاري/كتاب النفقات/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 586
586 صحيح حديث أَبِي مِسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان اپنے گھر میں اپنے بیوی بچوں پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس میں بھی اس کو صدقے کا ثواب ملتا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 69 كتاب النفقات: 1 باب في فضل النفقة على الأهل»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 27179 ترقیم الشثری: -- 28347
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة ، عن عدي بن ثابت ، عن عبد الله بن يزيد ، عن ابي مسعود عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: نفقة الرجل على اهله صدقة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥)، ومسلم (١٠٠٢).
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28347]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 55، 4006، 5351، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1002، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4238، 4239، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2544 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2337، 9161، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1965، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2706، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7850، 15797، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17357، 17385، 22779، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 649، والطبراني فى «الكبير» برقم: 522، ترقيم محمد عوامة: 27179»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 55، 4006، 5351، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1002، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4238، 4239، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2544 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2337، 9161، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1965، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2706، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7850، 15797، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17357، 17385، 22779، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 649، والطبراني فى «الكبير» برقم: 522، ترقيم محمد عوامة: 27179»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7261
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا أَنْفَقَ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةً وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً
۔ سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمان جب ثواب کی نیت سے اپنی بیوی پر خرچ کرتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب النفقات/حدیث: 7261]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 55، 4006، 5351، ومسلم: 1002، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17082 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17210»
وضاحت: فوائد: … بیوی پر خرچ کرنا محض کوئی بوجھ نہیں ہے، بلکہ یہ اللہ تعالی اور اس کے رسول کی طرف سے عائد ہونے والا حق ہے، اس کو اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے، حسب ِ استطاعت اور عرف اور معاشرے کے مطابق بیوی کے لباس، خوراک اور خوشی غمی کا خیال رکھنا چاہیے اور اس کو اس پر خرچ کیے ہوئے کا احسان بھی نہیں جتلانا چاہیے، جواباً بیوی کو خاوند کے حقوق کی ادائیگی کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 55
حدیث نمبر: 402
«إذا أنفق الرجل على أهله نفقة وهو يحتسبها كانت له صدقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 402]
”جب کوئی شخص ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 402]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أبي1 مسعود. الصحيحة 729.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 14594
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ . قَالَ أَبُو مُسْلِمٍ: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةً وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا فَهِيَ لَهُ صَدَقَةٌ قُلْتُ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے اور اس کا ثواب اللہ سے امید رکھے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا: کیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے؟ کہا: ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14594]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 195، حدیث 522»