🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

223. في نفقة الرجل على أهله ونفسه
آدمی کا اپنے گھر والوں اور اپنی ذات پر خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27177 ترقیم الشثری: -- 28345
٢٨٣٤٥ - حدثنا ابو معاوية ويزيد عن مسعر (عن) (١) عبيد بن الحسن عن ابن (معقل) (٢) قال: قال رسول الله ﷺ:"نفقة الرجل على اهله صدقة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (و).
(٢) في [أ، ب، ح، ط، هـ]: (مغفل).
(٣) مرسل؛ ابن معقل تابعي، أخرجه الخرائطي في المنتقى (٣٤)، والمروزي في البر والصلة (٣١٣)، وابن أبي الدينا في العيال (٥٠٤)، ويحتمل أنه (ابن مغفل) بالغين المعجمة فيكون منقطعًا.

حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28345، ترقيم محمد عوامة 27177)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27178 ترقیم الشثری: -- 28346
٢٨٣٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: إن من النفقة التي تضاعف بسبعمائة ضعف نفقة الرجل على نفسه واهل بيته.
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: بیشک وہ نفقہ جس کا سات سو گنا ثواب ملتا ہے: وہ آدمی کا اپنی ذات پر اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28346، ترقيم محمد عوامة 27178)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27179 ترقیم الشثری: -- 28347
٢٨٣٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة عن عدي بن ثابت عن عبد الله ابن يزيد عن ابي مسعود عن النبي ﷺ قال:"نفقة الرجل على اهله صدقة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥)، ومسلم (١٠٠٢).
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28347، ترقيم محمد عوامة 27179)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27180 ترقیم الشثری: -- 28348
٢٨٣٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا جرير بن حازم قال: حدثنا بشار ابن ابي سيف عن الوليد بن عبد الرحمن عن عياض بن (١) غطيف قال: دخلنا على ⦗٥١٩⦘ ابي عبيدة بن الجراح فقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من انفق على اهله او ماز اذى عن طريق (حسنة) (٢) بعشر امثالها" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [هـ]: (فحسنة).
(٣) مجهول؛ لجهالة بشار وعياض، أخرجه أحمد (١٧٠١)، والنسائي (١٤/ ٦٧)، وابن خزيمة (١٨٩٢)، والحاكم (٣/ ٢٦٥)، والطيالسي (٢٢٧)، والبيهقي (٩/ ١٧١)، والدارمي (٢٧٦٣)، والبخاري في التاريخ (٧/ ٢١)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٧٣)، وأبو يعلى (٨٧٨)، والدولابي في الأسماء والكنى (١/ ١٢)، والشاشي (٢٦٥).

حضرت عیاض بن غطیف فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس آئے، آپ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اپنے گھر والوں پر خرچ کرے یا راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹا دے تو یہ نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28348، ترقيم محمد عوامة 27180)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27181 ترقیم الشثری: -- 28349
٢٨٣٤٩ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه عن ابي (مراوح) (١) عن ابي ذر قال: قلت يا رسول الله اي الاعمال افضل؟ قال:"إيمان بالله وجهاد في سبيله" قال: قلت اي الرقاب افضل؟ قال:"انفسها عند اهلها واغلاها ثمنا"، قلت: فإن لم اطق ذلك؟ قال:"تعين ضائعا او تصنع لاخرق"، قال (٢) : فإن لم استطع (ذلك) (٣) ؛ قال:"فدع الناس من الشر، فإنها صدقة تصدق بها على نفسك" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز، ط]: (مرواح).
(٢) في [أ، هـ]: زيادة (قلت).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥١٨)، ومسلم (٨٤).

حضرت ابوذر غفاری فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کون سا عمل افضل ترین ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا، اور اس کے راستہ میں جہاد کرنا، میں نے پوچھا: کون سا غلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے گھر والوں سے اچھا سلوک کرے اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہو۔ میں نے پوچھا؛ اگر میں اس کی طاقت نہ رکھتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم کسی کام کرنے والے کی مدد کرویا کسی بیوقوف سے اچھا سلوک کرو۔ میں نے کہا: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کو برائی سے بچاؤ، اس لیے کہ یہ ایسا صدقہ ہے جو تم اپنی ذات پر کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28349، ترقيم محمد عوامة 27181)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27182 ترقیم الشثری: -- 28350
٢٨٣٥٠ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن سعيد بن ابي بردة عن ابيه عن جده عن النبي ﷺ قال:"على كل مسلم صدقة"، قال: قيل: ارايت إن لم يجد؟ قال:" (يعتمل) (١) (بيديه) (٢) فينفع نفسه ويتصدق"، قال: ارايت إن لم يستطع؟ قال:"يعين ذا الحاجة (الملهوف) (٣) "، قال: ارايت إن لم يستطع؟ قال:"يامر ⦗٥٢٠⦘ بالمعروف (او الخير) (٤) "، قال: ارايت إن لم يفعل؟ قال:"يمسك عن الشر فإنها صدقة" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (يعمل).
(٢) في [أ، ب، ط]: (ببدنه)، وفي [جـ، هـ]: (بيده).
(٣) في [جـ]: (والملهون).
(٤) في [ط]: (والخير)، وسقط من: [هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٤٤٥)، ومسلم (١٠٠٨).

حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر مسلم پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ راوی کہتے ہیں: پوچھا گیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا رائے ہے اگر کوئی صدقہ کے لیے کچھ بھی نہ پائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے خود کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ کسی نے پوچھا: اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص کسی ستم رسیدہ حاجت مند کی مدد کر دے۔ کسی نے پوچھا: اگر وہ اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ نیکی یا بھلائی کا حکم دے۔ کسی نے پوچھا: اگر وہ اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ برائی سے روک دے پس بیشک یہ بھی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28350، ترقيم محمد عوامة 27182)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں