🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 25794 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 25794، 24304، 25477، 25700
سنن نسائی: 4022، 4023، 4053، 4747
مصنف ابن ابی شیبہ: 29740
الفتح الربانی: 6463، 12443، 12444
المستدرک علی الصحیحین: 8237
الجامع الكامل: 7031
المعجم الاوسط: 3760
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3439
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12443
عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَى عَائِشَةَ أَنَا وَعَمَّارٌ وَالْأَشْتَرُ فَقَالَ عَمَّارٌ السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا أُمَّتَاهُ فَقَالَتْ السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى حَتَّى أَعَادَهَا عَلَيْهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ أَمَا وَاللَّهِ إِنَّكِ لَأُمِّي وَإِنْ كَرِهْتِ قَالَتْ مَنْ هَذَا مَعَكَ قَالَ هَذَا الْأَشْتَرُ قَالَتْ أَنْتَ الَّذِي أَرَدْتَ أَنْ تَقْتُلَ ابْنَ أُخْتِي قَالَ نَعَمْ قَدْ أَرَدْتُ ذَلِكَ وَأَرَادَهُ قَالَتْ أَمَا لَوْ فَعَلْتَ مَا أَفْلَحْتَ أَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَقَدْ سَمِعْتَ أَوْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ إِلَّا مَنْ زَنَى بَعْدَ مَا أُحْصِنَ أَوْ كَفَرَ بَعْدَ مَا أَسْلَمَ أَوْ قَتَلَ نَفْسًا فَقُتِلَ بِهَا“
عمرو بن غالب سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں، سیدنا عمار اور اشتر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گئے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: امی جان! آپ پر سلامتی ہو، سیدہ نے جواباًکہا: اَلسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی (سلام ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے) عمار رضی اللہ عنہ نے سلام کے یہ کلمات دو یا تین مرتبہ دہرائے، پھرکہا! اللہ کی قسم! آپ میری ما ں ہیں، خواہ آپ مجھ سے نفرت کریں، سیدہ نے کہا: یہ تمہارے ساتھ کون کون ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ اشتر ہے، سیدہ نے کہا: تم ہی ہو نا جس نے میرے بھانجے کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا؟ اس نے کہا: جی ہاں! واقعی میں نے اس بات کا ارادہ کیا تھا اور ان کا بھی یہی ارادہ تھا کہ وہ مجھے قتل کردیں، سیدہ نے کہا: اگر تم یہ کام کرلیتے تو کامیاب نہ ہوتے اور عمار! آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ کسی مسلمان کا خون تین صورتوں کے علاوہ کسی بھی صورت میں حلال نہیں، شادی شدہ زنا کرے یا وہ مرتد ہوجائے یاکسی کو قتل کرے اور اسے اس کے بدلے میں قتل کردیاجائے۔ (تو کیا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان میں سے کوئی جر م کیا تھاکہ ان کو قتل کر دیا گیا؟) [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12443]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه ابوداود: 4353، والنسائي: 7/ 101، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24304 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24808»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12444
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لِلْأَشْتَرِ أَنْتَ الَّذِي أَرَدْتَ قَتْلَ ابْنِ أُخْتِي قَالَ قَدْ حَرَصْتُ عَلَى قَتْلِهِ وَحَرَصَ عَلَى قَتْلِي قَالَتْ أَوَمَا عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَا يَحِلُّ دَمُ رَجُلٍ إِلَّا رَجُلٌ ارْتَدَّ أَوْ تَرَكَ الْإِسْلَامَ أَوْ زَنَى بَعْدَمَا أُحْصِنَ أَوْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ“
۔ (دوسری سند) عرو ہ بن غالب سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اشتر سے کہا: تم ہی ہو جس نے میرے بھانجے کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا؟ اس نے کہا: جی ہاں، میں ان کو قتل کرنے کا حریص تھا اور وہ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا:کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاہے: کسی مسلمان کا خون بہانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں الایہ کہ کوئی مرتد ہوجائے یا شادی شدہ ہو کر زنا کا ارتکاب کرے یا کسی مسلمان کو ناحق قتل کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12444]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25992»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25992
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8237
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن عمرو بن غالب، قال: دخل عمّارٌ على عائشة يومَ الجَمَل، فقال: السلامُ عليك يا أُمَّاه، قالت: لستُ لك بأمٍّ، قال: بلى إنك أُمِّي وإن كرهتِ قالت: مَن ذا الذي أسمع صوتَه معك؟ قال: الأشتَرُ، قالت: يا أشتَرُ، أنت الذي أردتَ أن تقتل ابنَ أختي؟ قال: لقد حَرَصتُ على قتلِه وحَرَصَ على قتلي، فلم نَقدِرْ، فقالت: أمَا والله لو قتلتَه ما أفلحتَ، فأما أنت يا عمارُ، فقد علمتَ أنَّ رسول الله ﷺ قال:"لا يُقتَلُ إلَّا أحدُ ثلاثةٍ: رجلٌ قتلَ رجلًا فقُتِلَ به، ورجلٌ زَنَى بعدما أَحْصَنَ، ورجلٌ ارتَدَّ عن الإسلام" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8039 - صحيح
عمرو بن غالب سے روایت ہے کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ جنگ جمل کے دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: اے میری ماں! آپ پر سلامتی ہو، انہوں نے فرمایا: میں تمہاری ماں نہیں ہوں، عمار نے کہا: کیوں نہیں، آپ میری ماں ہیں اگرچہ آپ کو ناگوار گزرے، سیدہ عائشہ نے پوچھا: یہ تمہارے ساتھ کس کی آواز سن رہی ہوں؟ انہوں نے کہا: اشتر کی، سیدہ نے فرمایا: اے اشتر! کیا تم وہی ہو جس نے میرے بھانجے کو قتل کرنا چاہا تھا؟ اشتر نے کہا: میں نے اسے قتل کرنے کی پوری کوشش کی اور اس نے مجھے، مگر ہم قادر نہ ہو سکے، سیدہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم اسے قتل کر دیتے تو کبھی فلاح نہ پاتے، پھر فرمایا: اے عمار! تمہیں تو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”کسی کو قتل نہیں کیا جائے گا سوائے تین میں سے ایک کے: وہ شخص جس نے کسی کو قتل کیا ہو تو اسے بدلے میں قتل کیا جائے، وہ شادی شدہ جو زنا کرے، اور وہ جو اسلام سے پھر جائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8237]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد فيه عمرو بن غالب تفرَّد بالرواية عنه أبو إسحاق» [ترقيم الرساله 8237] [ترقيم الشركة 8138] [ترقيم العلميه 8039]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7031
7031- عن عائشة أنها قالت للأشتر: أنت الذي أردت قتل ابن أختي؟ قال: قد حرصتُ على قتله، وحرص على قتلي. قالت: أو ما علمت ما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يحل دم رجل إلا رجل ارتد، أو ترك الإسلام، أو زنى بعد ما أحصن، أو قتل نفساً بغير نفس.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (25477) عن عبد الرحمن (بن مهدي) عن سفيان، عن أبي إسحاق، عن عمرو بن غالب، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3760
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: نَا أَبُو حُذَيْفَةَ مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: مُحْصَنٌ زَنَى بَعْدَ إِحْصَانٍ، وَرَجُلٌ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَقُتِلَ بِهِ، وَرَجُلٌ خَرَجَ مُحَارِبًا لِلهِ وَلِرَسُولِهِ فَيُقْتَلُ وَيُصْلَبُ، أَوْ يُنْفَى مِنَ الْأَرْضِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص یہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا خون صرف تین صورتوں میں سے کسی ایک میں حلال ہے: شادی شدہ شخص جو شادی کے بعد زنا کرے، وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اسے اس کے بدلے قتل کیا جائے، اور وہ شخص جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرنے کے لیے نکلے، تو اسے قتل کیا جائے اور سولی دی جائے، یا جلا وطن کر دیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید بن عمیر سے عبدالعزیز بن رفیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3760]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1676، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4407، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8131، 8135، 8133، 8134، 8188، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4028 / 2، 4029 / 3، 4030 / 4، 4059 / 1، 4757 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3465، 3466، 3467، 3497، 6919، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4353، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16920، 17406، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3087، 3088، 3091، 3093، 3094، 3095، 3096، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24942، 26113، 26114، 26116، 26339، 26434، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1647، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4676، 4768، والبزار فى «مسنده» برقم: 188 / 163، 189 / 164، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28481، 28482، 28483، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4937، 4940، 4941، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1800، 1801، 1809، 1808، (5/59) [دون رقم في الترقيم المختار] »

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3439
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا سَلَّامٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لِعَمَّارٍ: " أَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَقَدْ عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ، أَوْ زَنَى بَعْدَ إِحْصَانِهِ، أَوْ قَتَلَ فَيُقْتَلُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ غَالِبٍ قَالَ: " دَخَلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرِ وَالْأَشْتَرُ عَلَى عَائِشَةَ بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ عَمَّارٌ: السَّلَامُ عَلَيْكِ يَا أُمَّهْ. فَقَالَتْ: لَسْتُ لَكَ بِأُمٍّ. فَقَالَ: بَلَى، وَإِنْ كَرِهْتِ. قَالَتْ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: الْأَشْتَرُ. فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي أَرَدْتَ قَتْلَ ابْنِ أُخْتِي؟ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ حَرَصْتُ عَلَى قَتْلِهِ وَحَرَصَ عَلَى قَتْلِي. فَقَالَتْ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْ قَتَلْتَهُ مَا أَفْلَحَتْ أَبَدًا، وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَمَّارُ فَلَقَدْ عَلِمْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ إِلَّا ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ قَتَلَ رَجُلًا فَيُقْتَلُ بِهِ، أَوْ رَجُلٌ زَنَى بَعْدَمَا أَحْصَنَ فَرُجِمَ، أَوْ رَجُلٌ ارْتَدَّ بَعْدَ إِيمَانِهِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْمُحَارَبَةِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي إِسْحَاقَ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے عمار! تم بخوبی جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے کہ ”کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر تین وجوہات میں سے کسی ایک کی بنا پر: وہ شخص جو اسلام لانے کے بعد کفر اختیار کرے، یا شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کا مرتکب ہو، یا وہ کسی کو قتل کر دے تو اسے قصاصاً قتل کیا جائے۔““ نیز عمرو بن غالب سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور اشتر، بصرہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے ماں! آپ پر سلامتی ہو،“ انہوں نے جواب دیا: ”میں تمہاری ماں نہیں ہوں،“ تو انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، آپ میری ماں ہی ہیں خواہ آپ کو برا لگے۔“ سیدہ نے دریافت فرمایا: ”تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ یہ ”اشتر“ ہے، تو سیدہ نے فرمایا: ”کیا تم وہی ہو جس نے میرے بھانجے کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا؟“ اس نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! میں نے انہیں قتل کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی اور انہوں نے مجھے قتل کرنے کی سعی کی تھی،“ اس پر سیدہ نے فرمایا: ”خبردار! اللہ کی قسم! اگر تم انہیں قتل کر دیتے تو کبھی بھی فلاح نہ پاتے۔ اور اے عمار! تم تو جانتے ہی ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا تھا کہ ”کسی مسلمان کو قتل نہیں کیا جا سکتا سوائے تین صورتوں کے: وہ شخص جس نے کسی کو قتل کیا ہو تو اسے اس کے بدلے میں قتل کیا جائے گا، یا وہ شخص جو شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کرے تو اسے رجم کیا جائے گا، یا وہ شخص جو ایمان لانے کے بعد اپنے دین سے پھر (مرتد ہو) جائے۔““ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اس حدیث کو امام نسائی نے اپنی سنن میں کتاب المحاربہ میں ابو اسحاق کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك/حدیث: 3439]
تخریج الحدیث: «عمرو بن غالب الهمداني الكوفي: مقبول من الثالثة (التقريب ص425)؛ أبو إسحاق السبيعي مدلس مختلط وقد عنعن (من الحفظ)؛ ومتن «لا يحل دم امرئ مسلم إلا بإحدى ثلاث» صحيح من حديث ابن مسعود في الصحيحين»
«(3439/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1402، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4016، 4017، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4353، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23783، وأخرجه فتح الباري برقم: 6484، 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 381، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8093، 8104، 8106، 8159، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3772»
«(3439/2) أخرجه سنن النسائي برقم: 4017، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4353، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25172، وأخرجه فتح الباري برقم: 6484، 6503، وأخرجه مسند البزار برقم: 381، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18704، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8093، 8104، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3772، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1797»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة حال عمرو بن غالب، وأبو إسحاق مدلس وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں