🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1297. حَدِيثُ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27421 (کل: 16 مقامات، 11 کتب)
مسند احمد: 27421، 2334، 3308، 26758
صحیح مسلم: 6913، 6914
سنن ترمذی: 3555
سنن نسائی: 1353
سنن ابن ماجہ: 3808
مسند الحمیدی: 504
مصنف ابن ابی شیبہ: 31367
الفتح الربانی: 4762
صحیح ابن حبان: 828
المعجم الکبیر للطبرانی: 20531، 20532
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7068
11 تا 16
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30008 ترقیم الشثری: -- 31367
حدثنا محمد بن بشر ، حدثنا مسعر حدثنا محمد بن عبد الرحمن ، عن ابي رشدين ، عن ابن عباس عن جويرية قالت: مر بها رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الغداة او بعد ما صلى الغداة، وهي تذكر الله فرجع حين ارتفع النهار، او قال: انتصف النهار، وهي كذلك ؛ فقال: لقد قلت منذ قمت عنك اربع كلمات ثلاث مرات، هي اكثر وارجح - او اوزن - مما قلت: سبحان الله عدد خلقه، [سبحان الله رضا نفسه] ، سبحان الله زنة عرشه، سبحان الله مداد كلماته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (راشد).
(٢) في [هـ]: (عنك).
(٣) في [جـ، ك]: (أو).
(٤) زاد في [هـ]: (سبحان اللَّه رضى نفسه)، آخذًا من المصادر الأخرى.
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٢٦)، وأحمد (٢٦٧٥٨).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ام المؤمنین حضرت جویریہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے صبح کی نماز کے وقت یا صبح کی نماز پڑھنے کے بعد اس حال میں کہ میں اللہ کا ذکر کر رہی تھی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس لوٹے جب دن نکل آیا، یا یوں فرمایا: جب نصف دن گزر گیا اور آپ اسی حالت میں تھیں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب میں تمہارے پاس سے اٹھا تو میں نے چار کلمات تین مرتبہ پڑھے جو ثواب میں بہت زیادہ اور راجح ہیں یا یوں فرمایا؛ وہ وزن میں بہت بھاری ہیں اس سے جو کلمات تم نے پڑھے۔ اور وہ یہ ہیں: اللہ کی پاکی ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے بقدر، اللہ کی پاکی ہے اس کی خوشنودی کے لیے، اللہ ہی کی پاکی ہے اس کے عرش کے وزن کے بقدر، اللہ کی پاکی ہے اس کے کلمات کی روشنائی کے بقدر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31367]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2726، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 753، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 828، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1351 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1277، 9919، 9920، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3555، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27400، 28064، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7068، والطبراني فى «الكبير» برقم: 160، 161، 162، 163، ترقيم محمد عوامة: 30008»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4762
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ اسْمُ جُوَيْرِيَةَ بَرَّةَ فَكَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَرِهَ ذَلِكَ فَسَمَّاهَا جُوَيْرِيَةَ كَرَاهَةَ أَنْ يُقَالَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا نام برّۃ تھا، گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نام کو ناپسند کیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام جویریہ رکھا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ کہا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برّہ کے پاس سے نکلے ہیں، …۔ الحدیث [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4762]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2140، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2334 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2334»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۴۷۶۴)دیکھیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2140
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 828
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ: أَتَى عَلَيَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُسَبِّحُ، ثُمَّ انْطَلَقَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ، فَقَالَ:" مَا زِلْتِ قَاعِدَةً؟"، قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " أَلا أُعَلِّمُكِ كَلِمَاتٍ لَوْ عُدِلْنَ بِهِنَّ عَدَلَتْهُنَّ، أَوْ لَوْ وُزِنَّ بِهِنَّ وَزَنَتْهُنَّ؟ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ" .
سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، میں اس وقت تسبیح پڑھ رہی تھی۔ پھر آپ اپنے کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے، پھر دوپہر کے وقت آپ واپس تشریف لائے تو آپ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس وقت سے اب تک بیٹھی ہوئی ہو؟“ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں اگر (انہیں تمہارے پڑھے ہوئے کلمات) کے ساتھ ملایا جائے تو وہ زیادہ ہوں اور اگر ان کا وزن ان کے وزن کے ساتھ ملایا جائے تو وہ زیادہ وزنی ہوں (وہ کلمات یہ ہیں:) «سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ خَلْقِهِ» ”اللہ تعالیٰ کی میں اتنی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ہو۔“ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے، «سُبْحَانَ اللّٰهِ زِنَةَ عَرْشِهِ» ”میں اللہ تعالیٰ کی اتنی پاکی بیان کرتا ہوں، جو اس کے عرش کے وزن جتنی ہو۔“ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے، «سُبْحَانَ اللّٰهِ رِضَا نَفْسِهِ» ”(میں اللہ تعالیٰ کی اتنی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کی ذات کی رضامندی کے مطابق ہو)“ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے اور «سُبْحَانَ اللّٰهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ» ”میں اس کی اتنی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کے کلمات کی سیاہی جتنی ہو)“ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 828]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2726، 2726، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 753، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 828، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1351، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1277، 9919، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3555، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3808، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27400» «رقم طبعة با وزير 825»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1347): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير محمد بن عبد الرحمن، فمن رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20531
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَيْهَا بَاكِرًا وَهِيَ فِي الْمَسْجِدِ تَدْعُو، ثُمَّ مَرَّ عَلَيْهَا قَرِيبًا مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ فَقَالَ: " مَا زِلْتِ عَلَى ذَلِكَ؟ " قَالَتْ: نَعَمْ، فَقَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكِ كَلِمَاتٍ تَعْدِلُهُنَّ وَرِقَابٌ أَوْ وَزْنُهُنَّ: سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ خَلْقِهِ ثَلَاثًا، سُبْحَانَ اللهِ رِضَا نَفْسِهِ ثَلَاثًا، سُبْحَانَ اللهِ زِنَةَ عَرْشِهِ ثَلَاثًا، سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ "، وَكَانَتِ اسْمُهَا بَرَّةَ ، فَسَمَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُوَيْرِيَةَ .
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح سویرے ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ مسجد میں دعا میں مصروف تھیں، پھر دوپہر کے قریب دوبارہ ان کے پاس سے گزرے تو دیکھا کہ وہ ابھی تک اسی حال میں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ابھی تک اسی حالت میں ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جو غلام آزاد کرنے کے برابر یا اس کے وزن کے برابر ہوں: اللہ پاک ہے اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر (تین بار)، اللہ پاک ہے اپنی ذات کی رضا کے برابر (تین بار)، اللہ پاک ہے اپنے عرش کے وزن کے برابر (تین بار)، اللہ پاک ہے اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر۔“ ان کا نام پہلے برہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام جویریہ رکھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20531]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 61، حدیث 160»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20532
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ح، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي رِشْدِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهَا حِينَ صَلَّى الْغَدَاةَ - أَوْ بَعْدَ صَلَّى الْغَدَاةَ - وَهِيَ تَذْكُرُ اللهَ حَتَّى ارْتَفَعَ النَّهَارُ وَهِيَ كَذَلِكَ، فَقَالَ: لَقَدْ قُلْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَنْكِ كَلِمَاتٍ ثَلَاثًا هُنَّ أَكْبَرُ وَأَرْجَحُ أَوْ أَوْزَنُ مِمَّا قُلْتِ، سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ خَلْقِهِ، سُبْحَانَ اللهِ رِضَا نَفْسِهِ، سُبْحَانَ اللهِ زِنَةَ عَرْشِهِ، سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ ".
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے اس وقت گزرے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھی تھی یا اس کے بعد، جبکہ وہ ذکرِ الٰہی میں مصروف تھیں، پھر دن چڑھ گیا اور وہ اسی حال میں تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہارے پاس سے اٹھنے کے بعد کچھ کلمات تین تین بار کہے ہیں جو تمہارے کہے ہوئے سے بڑے اور زیادہ بھاری یا زیادہ وزنی ہیں: اللہ پاک ہے اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اللہ پاک ہے اپنی ذات کی رضا کے برابر، اللہ پاک ہے اپنے عرش کے وزن کے برابر، اللہ پاک ہے اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20532]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 62، حدیث 161»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7068
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ: أَتَى عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُدْوَةً وَأَنَا أُسَبِّحُ، ثُمَّ انْطَلَقَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ قَرِيبًا مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ، فَقَالَ: مَا زِلْتِ قَاعِدَةً؟ قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: أَلَا أُعَلِّمُكِ كَلِمَاتٍ لَوْ عُدِلْنَ بِهِنَّ عَدَلَتْهُنَّ - أَوْ لَوْ وُزِنَّ بِهِنَّ وَزَنَتْهُنَّ؟ يَعْنِي: بِجَمِيعِ مَا سَبَّحْتِ - سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ خَلْقِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، سُبْحَانَ اللهِ زِنَةَ عَرْشِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، سُبْحَانَ اللهِ رِضَى نَفْسِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، سُبْحَانَ اللهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
سیدہ جویریہ بنتِ حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں تسبیح پڑھنے میں مصروف تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی ضرورت کے لیے تشریف لے گئے اور جب نصف النہار کے قریب واپس لوٹے تو دریافت فرمایا: ”کیا تم تب سے اسی طرح (ذکر کے لیے) بیٹھی ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ اگر ان کا موازنہ ان تمام تسبیحات سے کیا جائے جو تم نے اب تک کی ہیں تو یہ ان کے برابر ہو جائیں یا ان پر غالب آ جائیں؟ (وہ کلمات یہ ہیں:) «سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ» ”اللہ پاک ہے اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر“ (تین مرتبہ)، «سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ» ”اللہ پاک ہے اپنے عرش کے وزن کے برابر“ (تین مرتبہ)، «سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَى نَفْسِهِ» ”اللہ پاک ہے اپنی رضا کے مطابق“ (تین مرتبہ) اور «سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ» ”اللہ پاک ہے اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر“ (تین مرتبہ)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جويرية بنت الحارث/حدیث: 7068]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2726، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3555، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1352، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3808، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26218، وأخرجه فتح الباري برقم: 6968، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 828، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7032»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں