الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4336 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 4336
الفتح الربانی: 10900
المستدرک علی الصحیحین: 2581
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10267
المعجم الکبیر للطبرانی: 10313
حدیث نمبر: 4336
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : كُنْتُ مَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، قَالَ: فَوَلَّى عَنْهُ النَّاسُ، وَثَبَتَ مَعَهُ ثَمَانُونَ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، وَالْأَنْصَارِ، فَنَكَصْنَا عَلَى أَقْدَامِنَا نَحْوًا مِنْ ثَمَانِينَ قَدَمًا، وَلَمْ نُوَلِّهِمْ الدُّبُرَ، وَهُمْ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمْ السَّكِينَةَ، قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَغْلَتِهِ يَمْضِي قُدُمًا، فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ، فَمَالَ عَنِ السَّرْجِ، فَقُلْتُ لَهُ: ارْتَفِعْ رَفَعَكَ اللَّهُ، فَقَالَ:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ تُرَابٍ"، فَضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ، فَامْتَلَأَتْ أَعْيُنُهُمْ تُرَابًا، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ الْمُهَاجِرُونَ، وَالْأَنْصَارُ؟" قُلْتُ: هُمْ أُولَاءِ، قَالَ:" اهْتِفْ بِهِمْ"، فَهَتَفْتُ بِهِمْ، فَجَاءُوا وَسُيُوفُهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ كَأَنَّهَا الشُّهُبُ، وَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ أَدْبَارَهُمْ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، لوگ ابتدائی طور پر پیٹھ پھیر کر بھاگنے لگے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مہاجرین و انصار میں سے صرف اسی آدمی ثابت قدم رہے، ہم لوگ تقریبا اسی قدم پیچھے آ گئے، ہم نے پیٹھ نہیں پھیری تھی، یہ وہی لوگ تھے جن پر اللہ تعالیٰ نے سکینہ نازل فرمایا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے خچر پر سوار تھے اور آگے بڑھ رہے تھے، خچر کی رفتار تیز ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم زمین کی طرف جھک گئے، میں نے عرض کیا: سر اٹھائیے، اللہ آپ کو رفعتیں عطا فرمائے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ ”مجھے ایک مٹھی مٹی اٹھا کر دو“، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مٹی ان کے چہروں پر دے ماری اور مشرکین کی آنکھوں میں مٹی بھر گئی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہاجرین و انصار کہاں ہیں؟“ میں نے عرض کیا: وہ یہ رہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں آواز دو“، میں نے آواز لگائی تو وہ ہاتھوں میں ستاروں کی طرح چمکتی تلواریں لئے حاضر ہو گئے اور مشرکین پشت پھیر کر بھاگ گئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4336]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عبدالرحمن يترجح عدم سماعه هذا الخبر من أبيه.
حدیث نمبر: 10900
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ فَوَلَّى عَنْهُ النَّاسُ وَثَبَتَ مَعَهُ ثَمَانُونَ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فَنَكَصْنَا عَلَى أَقْدَامِنَا نَحْوًا مِنْ ثَمَانِينَ قَدَمًا وَلَمْ نُوَلِّهِمُ الدُّبُرَ وَهُمُ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةَ قَالَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَغْلَتِهِ يَمْضِي قُدُمًا فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ فَمَالَ عَنِ السَّرْجِ فَقُلْتُ لَهُ ارْتَفِعْ رَفَعَكَ اللَّهُ فَقَالَ"نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ تُرَابٍ“ فَضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ فَامْتَلَأَتْ أَعْيُنُهُمْ تُرَابًا ثُمَّ قَالَ"أَيْنَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ؟“ قُلْتُ هُمْ أُولَاءِ قَالَ"اهْتِفْ بِهِمْ“ فَهَتَفْتُ بِهِمْ فَجَاءُوا وَسُيُوفُهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ كَأَنَّهَا الشُّهُبُ وَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ أَدْبَارَهُمْ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ حنین کے دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا، لوگ پیٹھ دے کر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میدان میں چھوڑ کر فرار ہو نے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف اسی مہاجرین اور انصار باقی رہ گئے تھے، ہم اپنے قدموں پر تقریباً اسی قدم پیچھے ہٹے تھے اور ہم نے کفار کو پیٹھ نہیں دکھائی تھی، انہی لوگوں پر اللہ تعالیٰ نے سکینت نازل کی تھی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہو کر آگے بڑھتے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خچر بدکا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی کاٹھی سے ذرا اُچھکے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: آپ سیدھے ہو جائیں، اللہ آپ کو مزید بلند کرے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے ایک مٹھی بھر مٹی پکڑاؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ مٹی کفار کے چہروں کی طرف پھینکی، ان کی آنکھیں مٹی سے بھر گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مہاجرین اور انصار کہاں ہیں؟ میں نے عرض کیا: وہ لوگ ادھر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کو آواز دے کر بلاؤ۔ میں نے ان کو آواز دے کر بلایا، وہ سب آگئے، ان کی تلواریں ان کے ہاتھوں میں تھیں۔ یوں لگتا تھا کہ وہ آگ کے شعلے ہیں، اس کے بعد مشرکین پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10900]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عبد الرحمن والد القاسم يترجح عدم سماعه ھذا الخبر من ابيه، أخرجه الطبراني في المعجم الكبير: 10351، والحاكم: 2/ 117، والبزار: 1829، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4336 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4336»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2581
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إسحاق بن الحسن الحَرْبي، حدثنا عفّان بن مسلم، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا الحارث بن حَصِيرة، حدثنا القاسم بن عبد الرحمن، عن أبيه، قال: قال ابن مسعودٍ: كنتُ مع رسول الله ﷺ يومَ حُنين، فولَّى عنه الناس وبقيتُ معه في ثمانين رجلًا من المهاجرين والأنصار، فكُنا على أقدامِنا نحوًا من ثمانين قدمًا ولم نُولِّهم الدُّبُرَ، وهم الذين أنزل الله عليهم السكينةَ، قال: ورسول الله ﷺ على بغلته يمضي قُدُمًا، فحادَت بغلته، فمال عن السّرِج، فشَدَّ نحوه، فقلتُ: ارتفع رفعَكَ الله، قال:"ناوِلْني كفًّا من ترابٍ" فناولتُه، فضرب به وجوهَهم، فامتلأ أعينُهم ترابًا، قال:"أين المهاجرون والأنصار؟" قلت: هم هنا، قال:"اهتِفْ بهم" فَهَتَفتُ بهم، فجاؤوا وسيوفُهم في أيمانهم كأنها الشُّهُب، وولَّى المشركون أدبارَهم (1) . حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2549 - الحارث وعبد الله ذوا مناكير هذا منها ثم فيه إرسال
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2549 - الحارث وعبد الله ذوا مناكير هذا منها ثم فيه إرسال
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں غزوہ حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے پیچھے ہٹ گئے لیکن میں مہاجرین و انصار کے اسی (80) آدمیوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ثابت قدم رہا، ہم اپنے قدموں پر اسی (80) قدم کے فاصلے پر جمے رہے اور ہم نے پیٹھ نہیں پھیری، یہی وہ لوگ تھے جن پر اللہ نے سکینہ نازل فرمائی۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خچر پر سوار آگے بڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خچر بدکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم زین سے ایک طرف جھک گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سنبھلے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کا مرتبہ بلند رکھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک مٹھی مٹی پکڑا دو“، میں نے مٹی پکڑائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ان (مشرکین) کے چہروں پر ماری جس سے ان کی آنکھیں مٹی سے بھر گئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہاجرین و انصار کہاں ہیں؟“ میں نے کہا: وہ یہیں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں آواز دو“، میں نے انہیں پکارا تو وہ اپنی تلواریں دائیں ہاتھوں میں لیے ہوئے اس طرح لپکے جیسے وہ ستارے (شہابِ ثاقب) ہوں، اور مشرکین پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2581]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2581]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق، وقد صرَّح بالسماع، ثم هو متابع. وهو في السيرة النبوية لابن هشام 1/ 632.» [ترقيم الرساله 2581] [ترقيم الشركة 2564] [ترقيم العلميه 2549]
الحكم على الحديث:
خبر صحيح
حدیث نمبر: 10267
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، قَالَ: فَوَلَّى [ عَنْهُ ] النَّاسُ، وَثَبَتَ مَعَهُ ثَمَانُونَ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ.
فَنَكَصْنَا عَلَى أَقْدَامِنَا نَحْوًا مِنْ ثَمَانِينَ قَدَمًا، وَلَمْ نُوَلِّهِمُ الدُّبُرَ، وَهُمُ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةَ، قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ يَمْضِي قُدُمًا، فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ فَمَالَ عَنِ السَّرْجِ، فَقُلْتُ [ لَهُ ] : ارْتَفِعْ رَفَعَكَ اللَّهُ، فَقَالَ:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ تُرَابٍ". فَضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ فَامْتَلَأَتْ أَعْيُنُهُمْ تُرَابًا، [ ثُمَّ ] قَالَ:" أَيْنَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ؟" قُلْتُ: هُمْ أُولَاءِ، قَالَ:" اهْتِفْ بِهِمْ" فَهَتَفَ بِهِمْ فَجَاءُوا وَسُيُوفُهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ كَأَنَّهَا الشُّهُبُ، وَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ أَدْبَارَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
فَنَكَصْنَا عَلَى أَقْدَامِنَا نَحْوًا مِنْ ثَمَانِينَ قَدَمًا، وَلَمْ نُوَلِّهِمُ الدُّبُرَ، وَهُمُ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةَ، قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ يَمْضِي قُدُمًا، فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ فَمَالَ عَنِ السَّرْجِ، فَقُلْتُ [ لَهُ ] : ارْتَفِعْ رَفَعَكَ اللَّهُ، فَقَالَ:" نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ تُرَابٍ". فَضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ فَامْتَلَأَتْ أَعْيُنُهُمْ تُرَابًا، [ ثُمَّ ] قَالَ:" أَيْنَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ؟" قُلْتُ: هُمْ أُولَاءِ، قَالَ:" اهْتِفْ بِهِمْ" فَهَتَفَ بِهِمْ فَجَاءُوا وَسُيُوفُهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ كَأَنَّهَا الشُّهُبُ، وَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ أَدْبَارَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا راوی کہتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر مڑ گئے آپ کے ساتھ اسی افراد رہ گئے جن کا تعلق مہاجرین اور انصار سے تھا ہم اسی قدم کے لگ بھگ پیچھے ہٹے تھے لیکن ہم نے پیٹھ نہیں پھیری تھی یہ وہ لوگ ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ نے سکینت نازل کی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہو کر آگے کی طرف بڑھ رہے تھے آپ اپنے خچر کو لے کے آگے بڑھ رہے تھے، تو اسی دوران اس کی زین ہٹ گئی میں نے آپ سے کہا: آپ اٹھیں اللہ تعالیٰ آپ کو بلند کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مٹھی بھر مٹی دو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مٹی ان لوگوں کے منہ پر پھینکی تو وہ ان کی آنکھوں میں بھر گئی پھر آپ نے دریافت کیا: مہاجرین اور انصار کہاں ہیں میں نے عرض کی: وہ یہاں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں پکارو میں نے انہیں پکارا تو وہ لوگ آ گئے ان کی تلواریں ان کے ہاتھوں میں تھیں وہ شہاب کی طرح تھے اور پھر مشرکین پیٹھ پھیر کر بھاگے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حارث بن حصیرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10267]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حارث بن حصیرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10267]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4336)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4324»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10313
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، أَنَا الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَوَلَّى عَنْهُ النَّاسُ، وَبَقِيتُ مَعَهُ فِي ثَمَانِينَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَتَنَكَّصْنَا عَلَى أَقْدَامِنَا نَحْوًا مِنْ ثَمَانِينَ قَدَمًا، وَلَمْ نُوَلِّهِمُ الدُّبُرَ، وَهُمُ الَّذِينَ أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةَ، قَالَ: وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْضِي عَلَى بَغْلَتِهِ قُدُمًا، قَالَ: فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ، فَمَالَ عَنِ السَّرْجِ، فَشَدَدْتُ نَحْوَهُ قُلْتُ: ارْتَفِعْ رَفَعَكَ اللهُ، قَالَ: " نَاوِلْنِي كَفًّا مِنْ تُرَابٍ "، فَضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمْ، فَامْتَلَأَتْ أَعْيُنُهُمْ تُرَابًا، قَالَ: أَيْنَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ؟ قُلْتُ: هُمْ أُولَاءِ، قَالَ: " اهْتِفْ بِهِمْ "، فَهَتَفْتُ بِهِمْ، فَجَاؤُوا سُيُوفُهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ كَأَنَّهُمُ الشُّهُبُ، فَوَلَّى الْمُشْرِكُونَ أَدْبَارَهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر پیٹھ پھیر گئے، اور میں مہاجرین و انصار کے اسی (80) آدمیوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس باقی رہ گیا۔ ہم تقریباً اسی قدم اپنے قدموں پر پیچھے ہٹے، لیکن ہم نے انہیں پیٹھ نہیں دکھائی، اور یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ عزوجل نے سکینت نازل فرمائی۔ وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سیدھے آگے بڑھے جا رہے تھے، اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خچر بدک گیا اور آپ زین سے کچھ جھک گئے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھ کر عرض کیا: اوپر ہو جائیں، اللہ آپ کو بلند کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک مٹھی مٹی دو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ان (دشمنوں) کے چہروں پر پھینکی تو ان کی آنکھیں مٹی سے بھر گئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہاجرین و انصار کہاں ہیں؟“ میں نے عرض کیا: وہ یہیں موجود ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں پکارو۔“ چنانچہ میں نے انہیں پکارا تو وہ اپنی تلواریں ہاتھوں میں لیے، شہابِ ثاقب کی طرح آ گئے، اور مشرک پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10313]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 169، حدیث 10351»