🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4786 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 4786، 5223
مصنف ابن ابی شیبہ: 25582
الفتح الربانی: 6785
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5783
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2880، 3806
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4786
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَكْرَانٍ، فَضَرَبَهُ الْحَدَّ، فَقَالَ:" مَا شَرَابُكَ؟" قَالَ: الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ، قَالَ:" يَكْفِي كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نشئی کو لایا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر حد جاری کی اور اس سے پوچھا کہ تم نے کس قسم کی شراب پی ہے؟ اس نے کہا کشمش اور کھجور کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کی کفایت کر جاتی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4786]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة الخبراني الذى روي عنه أبو إسحاق السبيعي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5223
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَكْرَانَ، فَضَرَبَهُ الْحَدَّ، ثُمَّ قَالَ:" مَا شَرَابُكَ؟" فَقَالَ: زَبِيبٌ وَتَمْرٌ، فَقَالَ:" لَا تَخْلِطْهُمَا، يَكْفِي كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نشے میں دھت ایک شخص کو لایا گیا، اس نے کشمش اور کھجور کی شراب پینے کا اعتراف کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر حد جاری فرمائی اور ان دونوں کو اکٹھا کرنے سے منع فرمایا کیونکہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کی جانب سے کفایت کر جاتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5223]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة النجراني .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24489 ترقیم الشثری: -- 25582
حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق عن النجراني قال: قلت لعبد الله بن عمر : إنا بارض ذات تمر وزبيب، فهل يخلط التمر والزبيب فننبذهما جميعا؟ قال: لا، قلت: لم؟ قال: إن رجلا سكر على عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فاتي به النبي وهو سكران، فضربه ثم ساله عن شرابه، قال: شربت نبيذا، قال: اي نبيذ؟ قال: نبيذ تمر وزبيب، قال: قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: لا تخلطوهما فإن كل واحد منهما يكفي وحده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحراني).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هل).
(٣) في [هـ]: (يخط).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ز]: (فقال).
(٦) في [ز]: (فقال).
(٧) مجهول؛ لجهالة النجراني، أخرجه أحمد (٤٧٨٦)، والنسائي في الكبرى (٥٢٩٤)، وأبو يعلى (٥٧٨٣).

حضرت نجرانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا، ہم لوگ کھجوروں اور کشمش کی زمین میں ہوتے ہیں کیا اس بات کی اجازت ہے کہ کھجور اور کشمش کو ملا لیا جائے پھر ہم ان دونوں کی اکٹھی نبیذ بنالیں۔ انہوں نے جواب دیا، نہیں۔ میں نے پوچھا، کیوں؟ انہوں نے جواباً فرمایا، ایک آدمی، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں حالت سکر میں تھا کہ اس کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں اس حال میں لائے کہ وہ نشہ کی حالت میں تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو مارا (یعنی مارنے کا حکم دیا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے مشروب کے بارے میں پوچھا۔ تو اس نے کہا میں نے نبیذ پی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ”کون سی نبیذ؟“ اس نے جواب دیا، کھجور اور کشمش کی نبیذ۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان دونوں کو باہم خلط نہ کرو کیونکہ ان میں سے ہر ایک علیحدہ کافی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25582]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال المنذري: في إسناده رجل مجهول . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة النجراني .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1991، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5275، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3467، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2284، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11231، 11232، 17603، 17604، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3357، 4700، 4699، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5162، 5224، 5332، 6427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2052، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14320، 16977، 16976، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31065، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13408، 13794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1127، 4356، ترقيم محمد عوامة: 24489»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6785
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَكْرَانٍ فَضَرَبَهُ الْحَدَّ، فَقَالَ: ( (مَا شَرَابُكَ؟) ) فَقَالَ: الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ، قَالَ: ( (يَكْفِي كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پا س ایک نشہ میں مست آدمی لایا گیا، آپ نے اس پر حد لگائی اور اس سے پوچھا: تیری شراب کس چیز سے تیار کی گئی ہے؟ اس نے کہا: منقّی اور کھجور سے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے ہر ایک چیز دوسری سے کفایت کرتی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب تحريم الخمر وحد شاربها/حدیث: 6785]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة النجراني الذي روي عنه ابو اسحاق، أخرجه ابويعلي: 5783، والطيالسي: 1940، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4786 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4786»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة النجراني الذي روي عنه ابو اسحاق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5783
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي: بِسَكْرَانَ، فَضَرَبَهُ الْحَدَّ، ثُمَّ قَالَ: مَا شَرَابُكَ؟ قَالَ: زَبِيبٌ وَتَمْرٌ، قَالَ: تَخْلِطُونَهَا؟ بَلَغَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْ صَاحِبِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص لایا گیا جو نشے کی حالت میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (شراب نوشی کی) حد لگائی، پھر دریافت فرمایا: ”تم نے کیا پیا تھا؟“ اس نے عرض کیا: ”منقہ اور کھجور۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ان دونوں کو ملا کر پیتے ہو؟ ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے اثر کو پہنچ گیا ہے (یعنی دونوں کے باہمی ملاپ سے نشہ پیدا ہو گیا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5783]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 3686، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5201، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13408، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5756»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2880
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ نَجْرَانَ يَقُولُ: "قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : إِنَّمَا أَسْأَلُكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ: عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ، وَعَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ. فَقَالَ: أَمَّا السَّلَمُ فِي النَّخْلِ فَإِنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ فِي نَخْلٍ لِرَجُلٍ، ثُمَّ لَمْ يَحْمِلْ ذَلِكَ الْعَامَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بِمَ تَأْكُلُ مَالَهُ؟! فَأَمَرَهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ، ثُمَّ نَهَى عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ.
وَأَمَّا الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ سَكْرَانَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَشْرَبْ خَمْرًا، إِنَّمَا شَرِبْتُ زَبِيبًا وَتَمْرًا، فَأَمَرَ بِهِ فَضَرَبَهُ الْحَدَّ، وَنَهَى عَنْهُمَا أَنْ يُخْتَلَطَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ "قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أُسْلِمُ فِي نَخْلٍ قَبْلَ أَنْ يُطْلِعَ؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ: لِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيقَةِ نَخْلٍ قَبْلَ أَنْ تُطْلِعَ، فَلَمْ يُطْلِعِ اللَّهُ شَيْئًا فِيهَا ذَلِكَ الْعَامَ، فَقَالَ الْمُشْتَرِي: هُوَ لِي حِينَ يُطْلِعُ، وَقَالَ الْبَائِعُ: إِنَّمَا بِعْتُكَ النَّخْلَ هَذِهِ السَّنَةَ.
فَاخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَأَخَذَ مِنْ نَخْلِكَ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَبِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَهُ؟! ارْدُدْ عَلَيْهِ مَا أَخَذْتَ مِنْهُ، وَلَا تُسْلِمُوا فِي نَخْلٍ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ.
قَالَ: قُلْتُ: إِنَّا بِأَرْضٍ ذَاتِ تَمْرٍ وَزَبِيبٍ، فَهَلْ نَخْلِطُ التَّمْرَ وَالزَّبِيبَ فَنَنَبِذُهُمَا جَمِيعًا؟ قَالَ: لَا. قُلْتُ: لِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّ رَجُلًا سَكِرَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ سَكْرَانُ، فَضَرَبَهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ عَنْ شَرَابِهِ فَقَالَ: إِنِّي شَرِبْتُ نَبِيذًا، قَالَ: أَيُّ نَبِيذٍ؟ قَالَ: نَبِيذُ تَمْرٍ وَزَبِيبٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَخْلِطُوهُمَا، فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا يَكْفِي وَحْدَهُ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
اہلِ نجران کے ایک صاحب سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میں آپ سے دو چیزوں کے بارے میں سوال کرتا ہوں: کھجور کے درختوں میں بیعِ سلم (پیشگی سودے) اور کشمش و کھجور کو ملا کر پینے کے متعلق۔ انہوں نے فرمایا کہ جہاں تک کھجور کے درختوں میں بیعِ سلم کا تعلق ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک شخص نے ایک باغ کی کھجوروں میں ان کے نکلنے سے پہلے پیشگی سودا کیا، مگر اس سال اللہ تعالیٰ نے اس میں کچھ بھی پیدا نہ فرمایا، تو خریدار کہنے لگا کہ یہ میرا حق ہے جب بھی نکلے، جبکہ بیچنے والے نے کہا کہ میں نے تو تمہیں صرف اسی سال کی کھجوریں بیچی تھیں، چنانچہ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا جھگڑا لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اس نے تمہارے درختوں سے کچھ حاصل کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم کس بنیاد پر اس کا مال اپنے لیے حلال سمجھتے ہو؟! جو کچھ تم نے اس سے لیا ہے وہ اسے واپس کر دو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درختوں میں بیعِ سلم سے منع فرما دیا جب تک کہ ان کے پھل کی پختگی ظاہر نہ ہو جائے۔ اور جہاں تک کشمش اور کھجور کا تعلق ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نشے میں دھت شخص لایا گیا جس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے شراب نہیں پی بلکہ میں نے تو بس کشمش اور کھجور کا شربت پیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر حد لگانے کا حکم دیا اور ان دونوں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”تم ان دونوں کو آپس میں نہ ملاؤ کیونکہ ان میں سے ہر ایک تنہا ہی کافی ہے۔“ یہ سند تابعی راوی کے مجہول ہونے کی وجہ سے علمی طور پر ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب السلم/حدیث: 2880]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة التابعي»
«(2880/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 5047»
«(2880/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 3467، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2284، وأخرجه فتح الباري برقم: 2131»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3806
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ نَجْرَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ أُتِيَ بِرَجُلٍ سَكْرَانَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَشْرَبِ الْخَمْرَ، إِنَّمَا شَرِبْتُ زَبِيبًا وَتَمْرًا. فَأَمَرَ بِهِ فَضُرِبَ الْحَدَّ وَنَهَى عَنْهُمَا أَنْ يُخْلَطَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: "أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي: بِسَكْرَانَ فَضَرَبَهُ الْحَدَّ.
قَالَ: مَا شَرَابُكَ؟ قَالَ: زَبِيبٌ وَتَمْرٌ".
قَالَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: جَلَدَ عَلِيٌّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ الْحَدَّ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً بِسْوَطٍ لَهُ طَرَفَانِ ".
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَوَيْهِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرَقَانِ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ فَقِيهٍ مِنْ أَهْلِ نَجْرَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( (أُتِيَ بِرَجُلٍ سَكْرَانَ - أَوْ قَالَ نَشْوَانَ - فَلَمَّا ذَهَبَ سُكْرُهُ أَمَرَ بِجِلْدِهِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَشْرَبْ خَمْرًا، إِنَّمَا شَرِبْتُ خَلِيطَ بُسْرٍ وَتَمْرٍ. فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ، ثُمَّ نَهَى عَنْهُمَا أَنْ يُخْلَطَا".
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: أَبَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ: وَأَبَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نشے میں دھت شخص لایا گیا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے شراب نہیں پی، میں نے تو محض منقہ اور کھجوروں کا (مخلوط) مشروب پیا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے حد لگائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں چیزوں کو آپس میں ملا کر بھگونے سے منع فرما دیا“۔ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مدہوش شخص لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حد لگائی اور دریافت فرمایا: تمہارا مشروب کیا تھا؟ اس نے جواب دیا: منقہ اور کھجور“۔ ابو جعفر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قریش کے ایک آدمی کو شراب نوشی کی پاداش میں اپنے دو شاخہ کوڑے سے چالیس کوڑے مارے“، اس روایت کو امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں سفیان کے طریق سے بیان کیا ہے۔ امام حاکم کی روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک نشہ میں چور شخص لایا گیا، جب اس کا نشہ اتر گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے شراب نہیں پی تھی بلکہ میں نے گدر (کچی) اور پکی ہوئی کھجوروں کا مرکب پیا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے کوڑے لگائے گئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو خلط ملط کرنے سے منع فرما دیا“۔ اس روایت کو امام بیہقی نے بھی اپنی سنن میں امام ابو داؤد طیالسی اور امام حاکم کے طریق سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3806]
تخریج الحدیث: «الراوي عن ابن عمر مبهم «رجل من أهل نجران» ولم يُسمَّ في سائر الطرق؛ بقية رجاله ثقات (شعبة، أبو إسحاق مصرح بالسماع) (من الحفظ)»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة الرجل النجراني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں