🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5702 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 5702
مسند عبداللہ بن عمر: 70
الفتح الربانی: 12081
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9262
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7448
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5702
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قُعَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا لَا يَفْعَلُونَ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكِذْبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے امراء آئیں گے جو تمہیں ایسی چیزوں کا حکم دیں گے جو خود نہیں کرتے ہوں گے، جو ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ حوض کوثر پر میرے پاس نہ آ سکے گا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5702]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبراهيم قعيس، ضعفه أبو حاتم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 70
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْخَزَّازُ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قُعَيْصٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي، وَلَسْتُ مِنْهُ، وَلا يَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ، وَسَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد امراء ہوں گے جس نے ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر تعاون کیا وہ نہ مجھ سے ہے اور نہ میں اس سے ہوں اور وہ میرے پاس حوض کوثر پر نہیں آ سکے گا اور جس نے ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان سے تعاون نہ کیا تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور وہ میرے حوض پر آئے گا۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 70]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 191/5، رقم الحديث: 5702، وقال احمد شاكر: اسناده صحيح، مسند البزار: 12/230، رقم الحديث: 5950، مجمع الزوائد: 5/246، رقم الحديث: 9262، سنن ترمذي، السفر، باب ما جاء فى فضل الصلاة، رقم الحديث: 614»
ہیثمی نے کہا کہ اس کی سند میں ابراہیم بن قعیس ہے اسے ابوحاتم نے ضعیف کہا ہے، لیکن ابن حبان نے اس کی توثیق کی ہے۔ امام ترمذی نے اسے ’’حسن غریب‘‘ اور محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12081
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا لَا يَفْعَلُونَ فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكِذْبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب تمہارے اوپر ایسے حکمران آئیں گے کہ وہ تمہیں ایسی باتوں کا حکم دیں گے جن پر خود عمل نہیں کریں گے، جس نے ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، ایسا آدمی ہر گز میرے پاس حوض پر نہیں آئے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12081]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5702 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5702»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9262
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ بَعْدِي عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ، يَأْمُرُونَكُمْ بِمَا لَا يَفْعَلُونَ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي الْمَسْجِدِ تِسْعَةُ نَفَرٍ - أَرْبَعَةٌ مِنَ الْمَوَالِي وَخَمْسَةٌ مِنَ الْعَرَبِ - فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ فَمَنْ أَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ وَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَغَشِي أَبْوَابَهُمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَمَنْ لَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ".
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ قُعَيْسٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو تمہیں ان کاموں کا حکم دیں گے، جو وہ خود نہیں کرتے ہوں گے، جو شخص ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم میں ان کی مدد کرے گا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور میرا اُس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور وہ حوض پر، میرے پاس نہیں آ سکے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اس وقت مسجد میں، نو افراد موجود تھے، جن میں سے چار کا تعلق موالی سے تھا اور پانچ کا تعلق عربوں سے تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے کہ جو شخص اُن کے ظلم میں ان کی مدد کرے گا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور اُن کے دروازوں پر جائے گا، اُس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا اور وہ حوض پر میرے پاس نہیں آ سکے گا، اور جو شخص اُن کے ظلم میں ان کی مدد نہیں کرے گا اور اُن کے جھوٹ کے حوالے سے اُن کی تصدیق نہیں کرے گا، اُس کا مجھ سے تعلق ہو گا، اور میرا اُس سے تعلق ہو گا اور وہ عنقریب حوض پر میرے پاس آ جائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن قعیس ہے، جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9262]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1608) اخرجه احمد فى المسند (5702)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5669، 17660، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3020، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 285، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5950، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1346، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7448
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ تِسْعَةُ نَفَرٍ مِنَ الْعَرَبِ وَتِسْعَةٌ مِنَ الْمَوَالِي فَقَالَ: اسْمَعُوا هَلْ سَمِعْتُمْ أَنَّهُ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي؟ فَمَنْ أَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، وَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَغَشِيَ أَبْوَابَهُمْ، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَلَنْ يَرِدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَمَنْ لَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يَغْشَ أَبْوَابَهُمْ، فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے جبکہ ہم کل اٹھارہ افراد تھے، جن میں سے نو عرب تھے اور نو موالی (آزاد کردہ غلام)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سنو! کیا تم نے سنا ہے کہ عنقریب میرے بعد کچھ حکمران ہوں گے؟ پس جس شخص نے ان کے ظلم پر ان کی معاونت کی، ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے دروازوں پر حاضری دی، تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، اور وہ میرے پاس حوضِ کوثر پر ہرگز وارد نہیں ہو سکے گا۔ لیکن جس نے ان کے ظلم پر ان کی مدد نہیں کی، ان کے جھوٹ کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ان کی چوکھٹ پر گیا، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ عنقریب حوضِ کوثر پر میرے پاس پہنچے گا“۔ اسے امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7448]
تخریج الحدیث: «لم أقف على إسناد أحمد بن منيع من حديث ابن عمر في الكتب المنزلة؛ والحديث معروف من حديث كعب بن عجرة عند الترمذي والنسائي وأحمد بإسناد صحيح (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17660، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3020، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9261، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 285، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5950، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1346»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، لم يُسق إسناده في هذا الموضع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں