الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 718 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 11607
المستدرک علی الصحیحین: 8730
الجامع الكامل: 977
المعجم الاوسط: 5859
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 407
فضائل صحابہ: 1235
1 تا 10
حدیث نمبر: 718
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ ، أخبرنا وَرْقَاءُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ الْمِنْهَالِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دِجَاجَةَ ، قَالَ: دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عَلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: أَنْتَ الْقَائِلُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ عَامٍ وَعَلَى الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ؟ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ عَامٍ وَعَلَى الْأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ مِمَّنْ هُوَ حَيٌّ الْيَوْمَ"، وَإِنَّ رَخَاءَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ الْمِائَةِ.
نعیم بن دجاجہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ ہی نے یہ بات فرمائی ہے کہ لوگوں پر سو سال نہیں گزریں گے کہ زمین پر کوئی آنکھ ایسی باقی نہ بچے گی جس کی پلکیں جھپکتی ہوں یعنی سب لوگ مر جائیں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات فرمائی تھی وہ یہ ہے کہ آج جو لوگ زندہ ہیں سو سال گزرنے پر ان میں سے کسی کی آنکھ ایسی نہ رہے گی جس کی پلکیں جھپکتی ہوں یعنی قیامت مراد نہیں ہے، بخدا! اس امت کو سو سال کے بعد تو سہولیات ملیں گی۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 718]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 714
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دِجَاجَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ؟ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ حَيٌّ الْيَوْمَ"، وَاللَّهِ إِنَّ رَخَاءَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ مِائَةِ عَامٍ.
نعیم بن دجاجہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ ہی نے یہ بات فرمائی ہے کہ لوگوں پر سو سال نہیں گزریں گے کہ زمین پر کوئی آنکھ ایسی باقی نہ بچے گی جس کی پلکیں جھپکتی ہوں یعنی سب لوگ مر جائیں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات فرمائی تھی وہ یہ ہے کہ آج جو لوگ زندہ ہیں سو سال گزرنے پر ان میں سے کسی کی آنکھ ایسی نہ رہے گی جس کی پلکیں جھپکتی ہوں، یعنی قیامت مراد نہیں ہے، بخدا! اس امت کو سو سال کے بعد تو سہولیات ملیں گی۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 714]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، عبدالله بن سلمة قد توبع
حدیث نمبر: 1187
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَسُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دِجَاجَةَ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ فَقَالَ لَهُ: يَا فَرُّوخُ، أَنْتَ الْقَائِلُ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ؟ أَخْطَتْ اسْتُكَ الْحُفْرَةَ! إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ، وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ الْيَوْمَ حَيٌّ"، وَإِنَّمَا رَخَاءُ هَذِهِ وَفَرَجُهَا بَعْدَ الْمِائَةِ.
نعیم بن دجاجہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ ہی نے یہ بات فرمائی ہے کہ لوگوں پر سو سال نہیں گذریں گے کہ زمین پر کوئی آنکھ ایسی باقی نہ بچے گی جس کی پلکیں جھپکتی ہوں، یعنی سب لوگ مرجائیں گے؟ آپ سے اس میں خطا ہوئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات فرمائی تھی وہ یہ ہے کہ ”آج جو لوگ زندہ ہیں سو سال گذرنے پر ان میں سے کسی کی آنکھ ایسی نہ رہے گی کہ جس کی پلکیں جھپکتی ہوں“، یعنی قیامت مراد نہیں ہے، واللہ! اس امت کو سو سال کے بعد تو سہولیات ملیں گی۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1187]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 11607
عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دِجَاجَةَ أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ حَيٌّ الْيَوْمَ“ وَاللَّهِ إِنَّ رَجَاءَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ مِائَةِ عَامٍ
نعیم بن دجانہ سے مروی ہے کہ ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصاری، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا تم یہ کہتے ہو کہ لوگوں پر سو سال گزریں گے تو ان میں سے کوئی بھی آنکھ پھڑکتی نہ ہوگی (یعنی قیامت بپا ہو جائے گی اور کوئی آدمی زندہ باقی نہ رہے گا۔) جبکہ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا تھا کہ آج روئے زمین پر جو بھی آنکھ پھڑک رہی ہے یعنی جو بھی انسان زندہ موجود ہے، آج سے سوسال کے بعد ان میں سے کوئی بھی زندہ باقی نہ ہوگا۔ اللہ کی قسم! اس امت کی خوش حالی کا اصل دور تو سوسال کے بعد بھی ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11607]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، اخرجه ابويعلي: 467، والطبراني في الكبير: 17/ 693، والحاكم: 4/ 498، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 714 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 714»
وضاحت: فوائد: … جو روایت سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، اس کا مفہوم بھی دوسری روایات والا ہے، صرف لفظوں میں کچھ فرق ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده قوي
حدیث نمبر: 8730
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العَبْدي وأبو مُسلِم المسيَّب بن زهير الضَّبّي (1) قالا: حدثنا أبو جعفر عبد الله بن محمد النُّفيلي، حدثنا زهير بن معاوية، حدثنا مُطرِّف بن طَريف، عن المِنهال بن عمرو، عن نُعيم بن دِجَاجة قال: كنت جالسًا عند عليٍّ فجاء عُقْبةُ أبو مسعود، فقال له علي: يا فَرُّوخُ (2) ، أنت القائلُ؟ أو أمَا إنك المُفْتي تُفتي الناس؟ قال: أمَا إني لأُخبِرهم الآخِرَ، والآخِرُ شرٌّ، قال: فحدَّثنا ما سمعتَ رسول الله ﷺ يقول في المئة، فقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"لا تكونُ مئةُ سنةٍ وعلى الأرض عينٌ تَطرِفُ"، فقال: إنك قد أخطأتَ، وأخطأتَ في أول فَتْواكَ، إنما ذلك لمن هو يومئذٍ حيٌّ، وهل الرَّخاءُ والفَرَجُ إلَّا بعد المئة؟! (1)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8520 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8520 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
نعیم بن دجاجہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا عقبہ ابومسعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے (محبت بھرے لہجے میں) فرمایا: ”اے فروخ! کیا تم نے یہ بات کہی ہے؟ یا کیا تم لوگوں کو یہ فتویٰ دیتے ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں تو انہیں انجام کے متعلق خبر دیتا ہوں اور انجام برا ہے“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں وہ بات سناؤ جو تم نے سو سال کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے“، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سو سال کا عرصہ نہیں گزرے گا مگر زمین پر کوئی بھی آنکھ جھپکنے والا (زندہ انسان) باقی نہیں رہے گا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم سے غلطی ہوئی ہے، اور تم نے اپنے پہلے فتوے میں بھی غلطی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد تو صرف ان لوگوں سے تھی جو اس دن (روئے زمین پر) زندہ تھے، اور کیا خوشحالی اور تنگی سے نجات سو سال کے بعد ہی نہیں ہونی؟!“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8730]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل نعيم بن دجاجة» [ترقيم الرساله 8730] [ترقيم الشركة 8623] [ترقيم العلميه 8520]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 977
977. دخل أبو مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري على علي بن أبي طالب، فقال له علي: أنت الذي تقول: لا يأتي مائة سنة وعلى الأرض عين تطرف، إنّما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يأتي على الناس مائةُ سنة وعلى الأرض عينٌ تَطرف ممّن هو حيّ اليوم، والله إنّ رخاء هذه الأمّة بعد مائة عام.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (714) من طريق نُعيم بن دجاجة أنه قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 962
وَعَنْ نُعَيْمُ بْنُ دَجَاجَةَ قَالَ: دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ: لَا يَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ؟ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ حَيٌّ الْيَوْمَ، وَاللَّهِ إِنَّ رَخَاءَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ مِائَةِ عَامٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نعیم بن دجاجہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُن سے فرمایا: آپ ہی نے یہ بات بیان کی ہے کہ 100 سال گزرنے پر روئے زمین پر موجود کوئی آنکھ جھپکے گی نہیں (یعنی کوئی زندہ نہیں رہے گا) حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک سو سال گزرنے پر، لوگوں میں سے آج جو زندہ ہے، اُن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا“۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! ایک سو سال گزرنے کے بعد اس اُمت میں سہولت (یا فراخی) آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے (اپنی، اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 962]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے (اپنی، اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 962]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 92/1 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 580 اورده المؤلف فى زوائد المسند 220 اورده المؤلف فى المقصد العلي 97، أخرجه مسند أحمد برقم: 716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5855»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 963
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَلِيٍّ إِذْ جَاءَ أَبُو مَسْعُودٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ: قَدْ جَاءَ فَرُّوخُ فَجَلَسَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّكَ تُفْتِي النَّاسَ؟ قَالَ: أَجَلْ، وَأُخْبِرُهُمُ [ السَّاعَةَ ] أَنَّ الْآخَرَ شَرٌّ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي، هَلْ سَمِعْتَ مِنْهُ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ"، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَخْطَأَتِ اسْتُكَ الْحُفْرَةَ، وَأَخْطَأْتَ فِي أَوَّلِ فُتْيَاكَ، إِنَّمَا قَالَ ذَاكَ لِمَنْ حَضَرَهُ يَوْمَئِذٍ، هَلِ الرَّخَاءُ إِلَّا بَعْدَ الْمِائَةِ؟.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَيْضًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَيْضًا.
نعیم بن دجاجہ بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فروخ آ گیا ہے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو حکم بیان کرتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں انہیں وقت کے بارے میں بتاتا ہوں، کہ بعد والا وقت زیادہ برا ہو گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم مجھے بتاؤ! کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک سو سال گزرنے کے بعد روئے زمین پر کوئی شخص زندہ نہیں رہے گا“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے (مفہوم سمجھنے میں) غلطی کی ہے اور تم نے اپنے پہلے فتوی میں غلطی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ جو لوگ اُس وقت وہاں موجود تھے (ایک سو سال گزرنے کے بعد اُن میں سے کوئی زندہ نہیں رہے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے) سہولت، تو ایک سو سال کے بعد ہی آئے گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 963]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 463»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 467
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَلِيٍّ ؛ إِذْ جَاءَهُ أَبُو مَسْعُودٍ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : قَدْ جَاءَ فَرُّوخُ، فَجَلَسَ، فَقَالَ عَلِيٌّ : إِنَّكَ تُفْتِي النَّاسَ؟ فَقَالَ: أَجَلْ، وَأُخْبِرُهُمْ أَنَّ الْآخِرَةَ شَرٌّ، قَالَ: فَأَخْبِرْنِي، هَلْ سَمِعْتَ مِنْهُ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ سَنَةُ مِائَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ، فَقَالَ عَلِيٌّ : أَخْطَأَتِ اسْتُكَ الْحُفْرَةَ، وَأَخْطَأْتَ فِي أَوَّلِ فُتْيَاكَ، إِنَّمَا قَالَ ذَاكَ لِمَنْ حَضَرَهُ يَوْمَئِذٍ، هَلِ الرَّخَاءُ إِلَّا بَعْدَ الْمِائَةِ؟.
نعیم بن دجاجہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (ازراہِ مزاح یا تذکرہ) فرمایا: ”فروخ آگئے ہیں“، پھر وہ بیٹھ گئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا آپ لوگوں کو فتاویٰ دیتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اور میں انہیں یہ بتاتا ہوں کہ آنے والا زمانہ (گزشتہ سے زیادہ) برا ہے“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے بتائیں، کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں کچھ سنا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”لوگوں پر سو سال کا عرصہ ایسا نہیں گزرے گا کہ روئے زمین پر کوئی آنکھ جھپکنے والا (یعنی اس وقت کا کوئی زندہ انسان) باقی رہے“، اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (بطورِ ضرب المثل) فرمایا: ”تمہاری عقل چوک گئی ہے اور تم نے اپنے پہلے ہی فتوے میں غلطی کھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات صرف ان لوگوں کے حق میں فرمائی تھی جو اس وقت (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں) موجود تھے، (رہی بات فتنے کی تو) اصل فراخی اور خوشحالی تو سو سال گزرنے کے بعد ہی آئے گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 467]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه أحمد (1/ 93)، وابنه في "زوائد المسند" (1/ 140)، وفى "زوائد فضائل الصحابة" (2/ رقم 1235)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 462»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه أحمد (1/ 93)، وابنه في "زوائد المسند" (1/ 140)، وفى "زوائد فضائل الصحابة" (2/ رقم 1235)، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 462»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 584
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَلِيٍّ ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : يَا فَرُّوخُ، أَنْتَ الْقَائِلُ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ؟ أَخْطَأَتِ اسْتُكَ الْحُفْرَةَ! إِنَّمَا قَالَ: لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّا هُوَ الْيَوْمَ حَيٌّ، وَإِنَّمَا رَخَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَفَرَحُهَا بَعْدَ الْمِائَةِ.
نعیم بن دجاجہ الاسدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ ان کے پاس سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”اے فرخ! کیا تم وہی شخص ہو جو یہ کہتا ہے کہ لوگوں پر سو سال کا عرصہ نہیں گزرے گا کہ زمین پر کوئی آنکھ جھپکنے والا (ذی روح) باقی رہے؟ تم نے نشانہ خطا کر دیا ہے (یعنی بات کی اصل حقیقت سمجھنے میں غلطی کی ہے)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو دراصل یہ فرمایا تھا کہ ”لوگوں پر سو سال اس حال میں نہیں گزریں گے کہ روئے زمین پر ان میں سے کوئی ایک بھی آنکھ جھپکنے والا زندہ باقی رہے جو آج (اس وقت) زندہ موجود ہیں، اور درحقیقت اس امت کی خوشحالی اور مسرت کا دور تو سو سال کے بعد ہی آئے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 584]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى تخريجه (برقم/ 467)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1191، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8567، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 760، 761، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4400، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 407/3، 413/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 579»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى تخريجه (برقم/ 467)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1191، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8567، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 760، 761، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4400، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 407/3، 413/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 579»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن