🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 7533 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 7533
الفتح الربانی: 7464
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8247
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3701
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7533
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ يُونُسَ يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدٍ ، عَنْ الصَّلْتِ بْنِ غَالِبٍ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا، قَالَ:" يَا ابْنَ أَخِي، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَلَ رَاحِلَتَهُ وَهِيَ مُنَاخَةٌ، وَأَنَا آخِذٌ بِخِطَامِهَا، أَوْ زِمَامِهَا وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا، فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَامُوا حَوْلَهُ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ، عَنْ يَمِينِهِ، فَشَرِبَ قَائِمًا، حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا".
ایک مرتبہ مسلم رحمہ اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کھڑے ہو کر پانی پینے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ بھتیجے! میں نے دیکھا ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کو باندھا وہ بیٹھی ہوئی تھی اور میں نے اس کی لگام اس طرح پکڑ رکھی تھی کہ میرا پاؤں اس کے ہاتھ پر تھا اتنی دیر میں قریش کے کچھ لوگ آگئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد کھڑے ہوگئے اسی اثناء میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ کا ایک برتن لایا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر ہی اسے نوش فرمایا پھر دائیں جانب والے صاحب کو مرحمت فرما دیا انہوں نے اسے کھڑے کھڑے پی لیا یہاں تک کہ سب لوگوں نے ہی کھڑے کھڑے وہ دودھ پیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7533]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لجهالة الصلت ومسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7464
عَنِ الصَّلْتِ بْنِ غَالِبٍ الْهُجَيْمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ مُسْلِمٍ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قَالَ يَا ابْنَ أَخِي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَقَلَ رَاحِلَتَهُ وَهِيَ مُنَاخَةٌ وَأَنَا آخِذٌ بِخِطَامِهَا أَوْ زِمَامِهَا وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَامُوا حَوْلَهُ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ عَنْ يَمِينِهِ فَشَرِبَ قَائِمًا حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا
۔ مسلم (تابعی) نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا کھڑے ہو کر پانی پینا جائز ہے، انہوں نے کہا: اے بھتیجے! میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ نے سواری کا گھٹنا باندھا اور اسے بٹھا دیا اور میں اس سواری کی لگام تھامے تھا اور میں نے سواری کی اگلی ٹانگ پر اپنا پاؤں رکھا ہوا تھا، قریش کے کچھ افراد آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد جمع ہو گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دودھ کا ایک برتن لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر ہی تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ اسے پکڑا دیا جو دائیں جانب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی کھڑے ہو کر پیا تھا اور ساری قوم نے بھی کھڑے ہو کر پیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7464]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة الصلب بن غالب الھجيمي ومسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7533 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7524»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۷۳۹۲)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة الصلب بن غالب الھجيمي ومسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8247
وَعَنْ مُسْلِمٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَلَ رَاحِلَتَهُ، وَهِيَ مُنَاخَةٌ وَأَنَا آخِذٌ بِخِطَامِهَا أَوْ بِزِمَامِهَا، وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا، فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَامُوا حَوْلَهُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ عَنْ يَمِينِهِ فَشَرِبَ قَائِمًا، حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کھڑے ہو کر پینے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے اپنی سواری کو باندھ دیا، جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی اور میں نے اس کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، اور میں نے اپنا ایک پاؤں اس کے بازو پر رکھا ہوا تھا، قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ کا برتن لایا گیا، آپ نے اسے پی لیا حالانکہ آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، پھر آپ نے اسے اپنے دائیں طرف موجود فرد کی طرف بڑھایا، تو اس نے کھڑے ہو کر اسے پی لیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے اسے کھڑے ہو کر پیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ مسلم نامی اس راوی کی توثیق کرتے ہوئے، یا اس پر جرح کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8247]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7480، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3701/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3701
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ غَالِبٍ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَهِيَ مُنَاخَةٌ، فَشَرِبَ قَاعِدًا وَاكْتَنَفَهُ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَنَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ فَشَرِبَ قَائِمًا فَتَنَاوَلُوهُ فَشَرِبُوا قِيَامًا، فَمَا أَشَارُوا إِلَيَّ مِنْهُ شَيْئًا وَلِيَتْكُمْ أَثْرَةُ قُرَيْشٍ ".......
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ - يَعْنِي: ابْنَ عُبَيْدٍ - عَنِ الصَّلْتِ بْنِ غَالِبٍ الْهُجَيْمِيِّ ، عَنْ مُسْلِمٍ "سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَلَ رَاحِلَتَهُ وَهِيَ مُنَاخَةٌ، وَأَنَا آخِذٌ بِخَطَامِهَا - أَوْ بِزِمَامِهَا - وَاضِعًا رِجْلِي عَلَى يَدِهَا فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَامُوا حَوْلَهُ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ نَاوَلَ الَّذِي يَلِيهِ عَنْ يَمِينِهِ فَشَرِبَ قَائِمًا، حَتَّى شَرِبَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ قِيَامًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں دودھ کا ایک برتن لایا گیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر موجود تھے اور وہ بیٹھی ہوئی تھی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسی حالت میں) بیٹھ کر اسے نوش فرمایا۔ قریش کے چند افراد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے حلقے میں لے رکھا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ برتن اپنے ساتھ والے شخص کو تھما دیا تو اس نے کھڑے ہو کر پیا، پھر دیگر لوگوں نے بھی اسے پکڑ کر باری باری کھڑے ہو کر ہی پیا، لیکن انہوں نے میری طرف اس میں سے ذرا سا بھی اشارہ نہ کیا؛ تم پر قریش کی یہ ترجیح و خود غرضی بھاری رہے۔“ اسی حدیث کی دوسری سند میں مروی ہے کہ مسلم رحمہ اللہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کھڑے ہو کر پینے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی کو باندھ رکھا تھا جبکہ وہ بیٹھی ہوئی تھی اور میں اس کی نکیل - یا فرمایا لگام - تھامے ہوئے اپنا پاؤں اس کے دست (بازو) پر رکھے ہوئے تھا۔ اسی دوران قریش کے کچھ لوگ آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد کھڑے ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ کا ایک برتن پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر تشریف فرما ہونے کی حالت میں ہی نوش فرمایا، پھر اپنے دائیں جانب موجود شخص کو وہ برتن عطا کیا جس نے کھڑے ہو کر پیا، یہاں تک کہ اس پوری جماعت نے کھڑے ہو کر ہی اسے نوش کیا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث: «تحقيق مسند أحمد ط الرسالة: إسناده ضعيف لجهالة الصلت بن غالب الهجيمي ومسلم (وهو المبهم هنا: رجل من قومه)»
«(3701/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 7480، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8247»
«(3701/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 7480، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8247»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام الرجل الراوي عن أبي هريرة، وجهالة الصلت بن غالب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں