🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 755 (کل: 52 مقامات، 14 کتب)
مسند احمد: 755، 698، 710، 1154، 1171
صحیح بخاری: 2614، 5366، 5840
صحیح مسلم: 5420، 5423، 5437، 5438
سنن ابوداود: 4043
سنن نسائی: 1043، 1044، 1045، 5176، 5177، 5178، 5179، 5181، 5270، 5300، 5320
بلوغ المرام: 419
مشکوۃ المصابیح: 4322، 4384
مصنف ابن ابی شیبہ: 8275، 26267
الفتح الربانی: 7938، 7942، 7953، 7966، 8031، 8033
صحیح ابن حبان: 5440
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 160
الجامع الكامل: 6005، 15319، 15488
السنن الكبرى للبيهقي: 4213، 4216، 4217، 6107، 9121
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 276، 304، 319، 329، 413، 414، 443
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 419
وعن علي رضي الله عنه قال: كساني النبي صلى الله عليه وآله وسلم حلة سيراء فخرجت فيها فرأيت الغضب في وجهه فشققتها بين نسائي.متفق عليه،‏‏‏‏ وهذا لفظ مسلم.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیراء کا پٹے دار ریشمی جوڑا عنایت فرمایا۔ میں اسے پہن کر باہر نکلا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور پر غصہ اور ناراضگی کے آثار دیکھے، تو میں نے اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 419]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيٍّ» علی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَسَانِي» مجھے پہنایا (عطا کیا) – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حُلَّةً سِيَرَاءَ» ایک ریشمی دھاری دار جوڑا – «فَخَرَجْتُ فِيهَا» تو میں اسے پہن کر نکلا – «فَرَأَيْتُ» تو میں نے دیکھا – «الْغَضَبَ» غصہ – «فِي وَجْهِهِ» آپ کے چہرے میں – «فَشَقَقْتُهَا» تو میں نے اسے پھاڑ (کر تقسیم کر) دیا – «بَيْنَ نِسَائِي» اپنی عورتوں کے درمیان۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَهَذَا لَفْظُ مُسْلِمٍ» اور یہ مسلم کے الفاظ ہیں۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک ریشمی دھاری دار جوڑا عطا فرمایا، میں اسے پہن کر نکلا تو میں نے آپ کے چہرۂ مبارک پر ناراضگی دیکھی، چنانچہ میں نے اسے پھاڑ کر اپنے گھر کی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور یہ مسلم کے الفاظ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 419]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، اللباس، باب الحرير للنساء، حديث:5840، ومسلم، اللباس، باب تحريم استعمال إناء الذهب والفضة علي الرجال والنساء، حديث:2071.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4322
4322 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ:"أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً سِيَرَاءَ فَبَعَثَ بِهَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُهَا، فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا، إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتُشَقِّقَهَا خُمُرًا بَيْنَ النِّسَاءِ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ریشمی جوڑے کا تحفہ پیش کیا گیا تو آپ نے اسے میری طرف بھیج دیا، میں نے وہ پہن لیا، لیکن (بعد میں) میں نے آپ کے چہرے پر ناراضی دیکھی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں نے اسے تمہاری طرف اس لیے نہیں بھیجا تھا کہ تم اسے پہن لو، میں نے تو اسے تمہاری طرف اس لیے بھیجا تھا کہ تم اسے پھاڑ کر خواتین کی اوڑھنیاں بنا لو۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4322]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2614) و مسلم (2071/17)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4384
4384 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ، وَالْمُعَصْفَرِ  ، وَعَنْ تَخْتُّمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الرُّكُوعِ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ”قس کے اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے، سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4384]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2078/29)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 698
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، سَمِعَ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ سِيَرَاءُ، فَأَرْسَلَ بِهَا إِلَيَّ، فَرُحْتُ بِهَا، فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغَضَبَ، قَالَ: فَقَسَمْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے ہدیہ کے طور پر ایک ریشمی جوڑا آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں نے اسے زیب تن کر لیا، لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر ناراضگی کے اثرات دیکھے تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 698]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح. خ: 2614، م: 2071، والمراد بقوله: بين نسائي بين الفواطم، أى فاطمة بنت النبى وفاطمة بنت الأسد، والدة علي، وفاطمة بنت حمزة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 710
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا أَقُولُ: نَهَاكُمْ، عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ، وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ، وَكَسَانِي حُلَّةً مِنْ سِيَرَاءَ فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ، إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا"، قَالَ: فَرَجَعْتُ بِهَا إِلَى فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَأَعْطَيْتُهَا نَاحِيَتَهَا، فَأَخَذَتْ بِهَا لِتَطْوِيَهَا مَعِي، فَشَقَّقْتُهَا بِثِنْتَيْنِ، قَالَ: فَقَالَتْ: تَرِبَتْ يَدَاكَ يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ، مَاذَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَهَا: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِهَا، فَالْبَسِي وَاكْسِي نِسَاءَكِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ”میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں“ سونے کی انگوٹھی، ریشم یا عصفر سے رنگا ہوا کپڑا پننے اور رکوع کی حالت میں قرآن کریم کی تلاوت سے منع کیا ہے اور ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک ریشمی جوڑا عنایت فرمایا:: میں اسے پہن کر نکلا تو فرمایا: علی! میں نے تمہیں یہ اس لئے نہیں دیا کہ تم خود اسے پہن لو، چنانچہ میں اسے لے کر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آ گیا اور اس کا ایک کنارہ ان کے ہاتھ میں پکڑایا تاکہ وہ میرے ساتھ زور لگا کر اسے کھینچیں، چنانچہ میں نے اس کے دو ٹکڑے کر دئیے، یہ دیکھ کر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں کہ آپ کو کیا ہو گیا ہے، یہ آپ نے کیا کیا، میں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ لباس پہننے سے منع فرمایا ہے اس لئے اب تم اپنے لئے اس کا لباس بنا لو اور گھر کی جو عورتیں ہیں انہیں بھی دے دو۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 710]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وانظر الشطر الأول فى م: 2078
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1154
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ فَكَسَانِيهَا، قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي"، قَالَ: فَأَمَرَنِي فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي خُمُرًا بَيْنَ فَاطِمَةَ، وَعَمَّتِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے ہدیہ کے طور پر ایک ریشمی جوڑا آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں اسے پہن کر باہر نکلا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز میں اپنے لئے ناپسند سمجھتا ہوں، تمہارے لئے بھی اسے پسند نہیں کر سکتا۔“ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر میں نے اسے اپنی عورتوں یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اس کی پھوپھی میں تقسیم کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1154]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ :2614، م: 2071
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ سِيَرَاءُ، فَبَعَثَ بِهَا إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجْتُ فِيهَا، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى رَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا"، قَالَ: فَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے ہدیہ کے طور پر ایک ریشمی جوڑا آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ میرے پاس بھیج دیا، میں اسے پہن کر باہر نکلا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم غصہ میں آگئے حتی کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور پر ناراضگی کے اثرات دیکھے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ پہننے کے لئے نہیں دیا تھا۔“ پھر مجھے حکم دیا تو میں نے اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1171]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ : 2614، م : 2071
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8144 ترقیم الشثری: -- 8275
حدثنا محمد بن بشر ، قال: ثنا محمد بن عمرو ، قال: حدثني إبراهيم بن عبد الله بن حنين ، عن ابيه ، قال: سمعت عليا برحبة الكوفة يقول: " نهاني رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قراءة القرآن وانا راكع"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ص، ز، ك]: (محمد)، وفي [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ز]: (جبير).
(٣) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٧١٠)، ومسلم (٤٨٠).

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے رکوع میں تلاوت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8275]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 480، 2078، ومالك فى «الموطأ» برقم: 263 / 75، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1895، 5438، 5440، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 711، 712، 713، 788، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1039 / 1، 1042 / 4، 1043 / 5، 1040 / 2، 1041 / 3، 1117 / 1، 1118 / 2، 5180 / 2، 5181 / 3، 5182 / 4، 5183 / 5، 5186 / 8، 5184 / 6، 5185 / 7، 5188 / 10، 5187 / 9، 5189 / 11، 5191 / 13، 5190 / 12، 5194 / 16، 5192 / 14، 5193 / 15، 5196 / 2، 5197 / 3، 5195 / 1، 5199 / 2، 5198 / 1، 5284 / 4، 5285 / 5، 5282 / 2، 5283 / 3، 5286 / 6، 5287 / 7، 5333 / 3، 5627 / 1، 5628 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 633، 634، 632، 635، 636، 709، 710، 5101، 5102، 9404، 9405، 9406، 9410، 9407، 9408، 9409، 9415، 9412، 9413، 9414، 9416، 9417، 9420، 9418، 9419، 9422، 9421، 9425، 9423، 9424، 9426، 9427، 9428، 9430، 9429، 9491، 9492، 9495، 9571، 9572، 9576، 9573، 9575، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3697، 4044، 4050، 4051، (4/83)، (4/84) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 264، 1737، 2808، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3642، 3654، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2607، 2606، 4279، 4280، 6190، 9213، 17463، 17462، 17464، وأحمد فى «مسنده» برقم: 611، 621، 629، 721، 733، 831، 844، 846، 939، 954، 978، 996، 1019، 1058، 1059، 1064، 1113، 1117، 1128، 1174، 1178، 1177، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 105، 135، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 276، 304، 329، 414، 415، 413، 420، 529، 537، 603، 601، 604، 605، والبزار فى «مسنده» برقم: 455، 459، 457، 458، 550، 554، 727، 728، 845، 870، 917، 918، 919، 920، 921، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2833، 2832، 2834، 6238، 19476، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25320، 25335، 26877، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6758، 6759، 6762، 6764، 6760، 6761، 6765، 6782، 6783، والطبراني فى «الصغير» برقم: 42، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1672، 2312، ترقيم محمد عوامة: 8144»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25158 ترقیم الشثری: -- 26267
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن عبد الملك بن ميسرة ، عن زيد بن وهب ، عن علي قال: كساني رسول الله - صلى الله عليه وسلم - حلة سيراء فرحت فيها، فرايت الغضب في وجهه، قال: فشققتها بين نسائي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٤٠)، ومسلم (٢٠٧١).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک خالص (ریشم کا) جوڑا دیا، چناچہ میں اس کو پہن کر نکلا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک میں آثارغضب دیکھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پس میں نے اس جوڑے کو اپنی عورتوں کے درمیان تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26267]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2614، 5366، 5840، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2071، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5313 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9493، 9494، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4043، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3596، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4284، 4283، وأحمد فى «مسنده» برقم: 709، 766، 973، 1092، 1169، 1186، 1331، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 121، 177، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 319، 437، 443، والبزار فى «مسنده» برقم: 577، 618، 726، 731، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19939، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26247، 26397، 34257، 34258، 35685، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6714، 6715، 6716، 6717، 6720، 6721، 6718، 6719، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4825، 4826، 4827، والطبراني فى «الكبير» برقم: 887، ترقيم محمد عوامة: 25158»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7938
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَقُولُ نَهَاكُمْ عَنِ الْمُعَصْفَرِ وَالتَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے عصفر بوٹی سے رنگے ہوئے کپڑے اور سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ تم کو منع کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 7938]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2078، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 924 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 924»
وضاحت: فوائد: … یہ حکم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص نہیں تھا، ان کا مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ کو ہوبہو نقل کرنا ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2078
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں