🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8336 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 8336، 8052
مسند الشهاب: 201
الفتح الربانی: 7528
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8141
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3744
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8336
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ قَيْسٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَشْرَبْ كُلُّ قَوْمٍ فِيمَا بَدَا لَهُم" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب بنو عبدالقیس کا وفد آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر شخص اپنے اپنے نفس کا خود محاسب ہے اور ہر قوم ان برتنوں میں نبیذ بنا سکتی ہے جو انہیں مناسب معلوم ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8336]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شھر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8052
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لَمَّا قَفَّا وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَنْتَبِذْ كُلُّ قَوْمٍ فِيمَا بَدَا لَهُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب بنو عبدالقیس کا وفد چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر شخص اپنے اپنے نفس کا خود محاسب ہے اور ہر قوم ان برتنوں میں نبیذ بنا سکتی ہے جو انہیں مناسب معلوم ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8052]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 201
201 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ، بِالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْرُوفُ بِبُكَيْرٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا حَجَّاجٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ قَيْسٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَشْرَبُ كُلُّ قَوْمٍ فِيمَا بَدَا لَهُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب عبد قیس کا وفد آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے اور ہر قوم ان (برتنوں) میں پیئے جو انہیں مناسب لگیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 327/2»
وضاحت: تشریح:
عبد قیس ایک قبیلے کا نام ہے جو بحرین کے گردو نواح میں آباد تھا، ان لوگوں نے اسلام قبول کیا تو اپنا ایک وفد بارگاہ رسالت میں بھیجا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان اور مشروبات کے بارے میں سوال کیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیے اور انہیں نصیحتیں فرمائیں جن میں سے ایک نصیحت یہ تھی کہ ہر انسان اپنے نفس کا خود محاسب ہے یعنی ہر انسان کو خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہا ہے اور کس طرف جا رہا ہے۔
اور آپ نے فرمایا کہ ”ہر قوم ان برتنوں میں پیئے جو انہیں مناسب لگیں۔“ جب آپ نے اس وفد کو بعض مخصوص بر تنوں میں کھانے پینے سے روکا تو ان میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ ہمارے پاس ان کے علاوہ اور برتن نہیں۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ان میں پی لو جو تمہیں مناسب لگیں لیکن اگر خراب ہوں تو چھوڑدو“۔ (أحمد: 355/2)
مطلب یہ ہے کہ جب برتن پاک و صاف ہوں تو پھر جس برتن میں چاہو پی سکتے ہو سوائے ان برتنوں کے جن میں کھانے پینے سے شریعت نے ہمیشہ کے لیے روک دیا ہے جیسے سونے چاندی کے برتن ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7528
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ قَيْسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ لِيَشْرَبْ كُلُّ قَوْمٍ فِيمَا بَدَا لَهُمْ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب عبد القیس کاوفد آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہرآدمی اپنی ذات کا خود ذمہ دارہے، ہرقوم جس برتن میں چاہے پیے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7528]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8336 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8318»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8141
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا قَفَّا وَفْدُ عَبَدِ الْقَيْسِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ، لِيَنْتَبِذْ كُلُّ قَوْمٍ بِمَا بَدَا لَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي رِوَايَةٍ لِأَحْمَدَ"لَمَّا قَدِمَ" بَدَلَ:"قَفَّا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب عبدالقیس قبیلے کا وفد واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص اپنی ذات کا نگران ہو گا، اور ہر قوم جس میں چاہے نبیذ تیار کر لے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، وہ حسن الحدیث ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب وہ آئے“ یہ اس لفظ کی جگہ ہے ”جب وہ چلے گئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8141]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6399) اخرجه احمد فى المسند (305/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7991»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3744
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقَيَّةَ، أَبَنَا (حَمَّادٌ) عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ شَهْرِ ابْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (أَنَّهُ تَكَلَّمَ بَعْدَمَا قَالَ لِعَبْدِ الْقَيْسِ فِي الظُّرُوفِ مَا قَالَ، قَالَ: فَقَالَ: اشْرَبُوا مَا بَدَا لَكُمْ، كُلُّ امْرِئٍ حَسِيبُ نَفْسِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَبُو كَامِلٍ، ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا حَمَّادٌ ... فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "لِيَنْتَبِذْ كُلُّ قَوْمٍ فِيمَا بَدَا لَهُمْ ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ عبد القیس کو برتنوں کے استعمال سے متعلق جو کچھ ارشاد فرمانا تھا وہ فرمانے کے بعد کلام کیا اور ارشاد فرمایا: ”تمہیں جس طرح مناسب لگے پیو، ہر شخص اپنے نفس کا خود محاسب اور ذمہ دار ہے۔“ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے نقل کیا ہے جس میں یہ اضافہ مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر گروہ کو چاہیے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق جس برتن میں چاہے نبیذ تیار کر لے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3744]
تخریج الحدیث: «السناري (مسند أبي يعلى 6399): ضعيف؛ شهر ضعيف لكثرة أوهامه وهو صدوق في الأصل؛ والإسناد في المطبوع: وهب عن خالد عن خالد الحذاء»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7991، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6547»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف شهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں