🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8504 (کل: 101 مقامات، 24 کتب)
مسند احمد: 8504، 7337، 7727، 7858، 7875، 8118، 8722، 9051، 9109، 9120، 10001، 10062، 10078، 10251، 10374، 10701، 10949، 14016
صحیح بخاری: 2140، 2160، 2723، 5143، 6064، 6066، 6724
صحیح مسلم: 3443، 3458، 3459، 6536، 6537، 6538، 6540، 6541
سنن ابوداود: 4882، 4917
سنن نسائی: 3241، 4501، 4506، 4510، 4511
مسند اسحاق بن راہویہ: 797
الادب المفرد: 400، 408، 410، 1287
معجم صغیر للطبرانی : 530، 546
صحیح الادب المفرد: 309، 315، 317، 977
مشکوۃ المصابیح: 4959، 5028
مسند الحمیدی: 1056، 1057
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1642
مسند الشهاب: 939
اللؤلؤ والمرجان: 1660
المنتقى ابن الجارود: 563، 677
مصنف ابن ابی شیبہ: 23436
الفتح الربانی: 9769، 9778، 9798، 10002، 10009، 10019
سنن سعید بن منصور: 1830
صحیح ابن حبان: 3407، 4046، 4068، 5687
الجامع الكامل: 5861، 13355، 13356، 14099، 14921، 14922، 14923، 14924، 14973
السنن الكبرى للبيهقي: 10890، 10897، 11457، 11496، 13943، 14035، 17129، 17622، 21059، 21060
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2679، 4509، 6706، 7199، 7242، 7482، 7591
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5887
المعجم الاوسط: 7021، 8461
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10701
حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا مَالِكٌ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الْأَعْرَجِ , عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَحَسَّسُوا , وَلَا تَجَسَّسُوا , َلَا تَنَافَسُوا , وَلَا تَحَاسَدُوا , وَلَا تَبَاغَضُوا , وَلَا تَدَابَرُوا , وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی کرنے سے اپنے آپ کو بچاؤ کیونکہ یہ سب سے زیادہ جھوٹی بات ہوتی ہے کسی کی جاسوسی اور ٹوہ نہ لگاؤ باہم مقابلہ نہ کرو ایک دوسرے سے حسد نہ کرو قطع رحمی نہ کرو بغض نہ رکھو اور بندگان اللہ آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10701]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6724، م: 2563
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10949
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ , حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ يَعْنِي شَيْبَانَ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ , فَإِنَّهُ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ , وَلَا تَحَسَّسُوا , وَلَا تَجَسَّسُوا , وَلَا تَحَاسَدُوا , وَلَا تَبَاغَضُوا , وَلَا تَنَافَسُوا , وَلَا تَدَابَرُوا , وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا كَمَا أَمَرَكُمْ اللَّهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی کرنے سے اپنے آپ کو بچاؤ کیونکہ یہ سب سے زیادہ جھوٹی بات ہوتی ہے کسی کی جاسوسی اور ٹوہ نہ لگاؤ باہم مقابلہ نہ کرو ایک دوسرے سے حسد نہ کرو قطع رحمی نہ کرو بغض نہ رکھو اور بندگان خدا! آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔ جیسا کہ اللہ نے تمہیں حکم دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10949]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6724، م: 2563
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14016
(حديث موقوف) (حديث مرفوع) وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ وَاللَّفْظِ: أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ:" لَا تَدَابَرُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا".
گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں قطع تعلقی، بغض، پشت پھیرنا اور حسد نہ کیا کرو اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن کر رہا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14016]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6076، م: 2559
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1056
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَنَاجَشُوا، وَلا يَبِعِ الرُّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مصنوعی بولی نہ لگاؤ۔ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ بھیجے۔ شہری شخص دیہاتی کے لیے سودا نہ کرے۔ عورت اپنی بہن (یعنی سوکن) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے حصے کی نعمتیں بھی اسے حاصل ہو جائیں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1056]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1408، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4046، 4048، 4050، 4068، 4069، 4070، 4113، 4115، 4117، 4118، 4961، 4970، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3239، 3240، 3241، 3242، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1867، 1929، 2172، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1125 م، 1126، 1134، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10567، 10818، 10819، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7254، 7368، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5884، 5887، 5970»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1057
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَلَقُّوا الرُّكْبَانَ لِلْبَيْعِ، وَلا تَنَاجَشُوا، وَلا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(منڈی سے باہر) سواروں سے سودے کے لیے نہ ملو اور مصنوعی بولی نہ لگاؤ اور شہری کسی دیہاتی کے لیے سودا نہ کرے۔ اور کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ بھیجے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وانظر الحديث السابق»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1642
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَنَافَسُوا وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ”بچو تم بد گمانی سے کیونکہ بد گمانی بڑا جھوٹ ہے، اور مت کھوج لگاؤ (لوگوں کی برائیوں کی یا عیبوں کی)، اور مت تفتیش کرو، اور مت حرص کرو دنیا کی، اور مت حسد کرو، نہ بغض کرو، نہ ایک دوسرے سے پیٹھ موڑو، بلکہ ہو جاؤ اللہ کے بندے بھائی بھائی۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5143، 6064، 6724، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2563، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5687، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4917، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1988، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11574، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10002، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1117، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20228، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 457، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7021، 8461، فواد عبدالباقي نمبر: 47 - كِتَابُ حُسْنِ الْخَلُقِ-ح: 15»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 939
939 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ النَّحَّاسِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كَرِيزٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور نہ خریداری کی نیت کے بغیر بولی میں اضافہ کرو اور نہ آپس میں بغض رکھو اور نہ ایک دوسرے سے منہ موڑو۔ اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 939]
تخریج الحدیث: «صحيح، ومسلم: 2564، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1040، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1056، 1057، 1058، 1059، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7254، 7368»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں انسانی معاشرے میں پائے جانے والی چار خطرناک بیماریوں سے بچنے کا حکم فرمایا گیا ہے:
① حسد:۔۔۔
حسد کا مطلب ہے کسی کے پاس کوئی نعمت دیکھ کر جلنا اور یہ خواہش کرنا کہ یہ نعمت اس سے چھن جائے، مجھے ملے یا نہ ملے، لیکن اس کے پاس نہ رہے، اس چیز کا نام حسد ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سابقہ امتوں کی بیماری بتلایا ہے چنانچہ آپ کا ارشاد ہے: ”تمہارے اندر پہلی امتوں والی بیماری حسد اور بغض سرایت کر گئی ہے، آپس میں بغض رکھنا مونڈنے والی بیماری ہے، بالوں کو مونڈنے والی نہیں بلکہ دین کو مونڈنے والی (یعنی ختم کر دینے والی) ہے۔“ [ترمذي: 2510]
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسد نہ کرنے والے کو افضل الناس قرار دیا ہے، سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: لوگوں میں افضل کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہر وہ آدمی جو مخموم القلب اور زبان کا سچا ہو۔“ انہوں نے کہا: زبان کے سچے کو تو ہم جانتے ہیں لیکن مخموم القلب سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”پر ہیز گار، پاک باز جس (کے دل) میں نہ گناہ ہو، نہ بغاوت ہو، نہ بغض اور اور نہ حسد ہو۔“ [ابن ماجه: 4216، صحيح]
② نجش:۔۔۔
نجش کا مطلب ہے کسی چیز کو فروخت کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر اس کی تعریف کرنا یا کسی چیز کی نیلامی کے وقت خود اسے خریدنے کا ارادہ نہ ہو اور خواہ مخواہ اس کی قیمت بڑھانے کے لیے زیادہ بولی لگانا تاکہ دوسرے کو وہ چیز مہنگی ملے، نجش کہلاتا ہے۔ چونکہ اس طرح حقیقی خریدار کو دھوکا دے کر نقصان پہنچایا جاتا ہے، اس لیے اس سے منع فرما دیا گیا۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجش سے منع فرمایا ہے۔ [بخاري: 2144] لیکن اگر کوئی شخص فی الواقع اس چیز کو خریدنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کے لیے قیمت بڑھانا اور بولی دینا درست ہے۔
بعض تاجر ہر جائز اور ناجائز طریقے سے دولت کمانے کے حریص ہوتے ہیں۔ کسی چیز کو خریدنے کا ارادہ نہ بھی ہو تو یونہی بولی دے کر چیز کی قیمت بڑھا دیتے ہیں اور فروخت کنندہ سے اس کے عوض کچھ رقم لے لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں اور دوسری احادیث میں اس عمل سے منع فرما دیا۔
③ بغض:۔۔۔۔
انسانی معاشرے میں پائی جانے والی ایک برائی کا نام بغض ہے۔ بغض دراصل دل کی اس کیفیت کا نام ہے جو انسان عداوت کی بنا پر دوسرے کے خلاف اپنے دل میں رکھتا ہے۔ بسا اوقات حسد اور بغض مترادف استعمال ہوئے ہیں تا ہم دونوں کے درمیان لطیف سا فرق ہے۔ حسد کا متضاد رشک ہے اور بغض کا متضاد محبت، حدیث میں بغض کے لیے «الشحنا» کا لفظ بھی آیا ہے۔ بغض ایسی بیماری ہے کہ اس کی وجہ سے انسان کے اعمال اللہ تعالیٰ کے حضور کوئی قیمت نہیں پاتے اور نہ ایسے آدمی کی بخشش ہوتی ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر پیر اور جمعرات کو جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ مشرک کے علاوہ ہر ایک کی بخشش کر دی جاتی ہے۔ سوائے ان دو آدمیوں کے جن کے درمیان کوئی بغض ہو۔ اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے کہا جاتا ہے: جب تک یہ دونوں صلح نہیں کر لیتے، ان کا معاملہ رہنے دو۔ اور یہ تین مرتبہ کہا جاتا ہے۔“ [مسلم: 2565]
چونکہ بغض انتہائی مذموم خصلت ہے، اس لیے اس سے منع فرمایا گیا، البتہ احادیث میں یہ اصول بیان کیا گیا ہے کہ اگر بغض و عداوت اللہ تعالیٰ ٰ کی خاطر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
④ تدابر:۔۔۔
ترابر کا مطلب ہے ایک دوسرے سے منہ موڑنا، اعراض کرنا اور قطع تعلق کرنا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں چوتھی معاشرتی برائی ”تدابر“ سے منع فرمایا۔ اگر کسی سے ناراضی ہو جائے تو اس سے تین دن سے زیادہ ناراض رہنا اور قطع کلامی کرنا جائز نہیں۔
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے روا نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع کلامی کرے۔ وہ دونوں ملیں تو ایک دوسرے سے منہ پھیر لیں۔ ان میں سے بہتر وہ ہے جو سلام کرنے میں پہل کرے۔“ [بخاري: 2077]
اگر کسی نے کسی مسلمان بھائی سے قطع تعلق وقطع کلامی کی اور وہ اس حال میں مرگیا تو جہنم میں جائے گا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کو روانہیں ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع کلامی رکھے، جس نے تین دن سے زیادہ قطع کلامی رکھی اور وہ اسی حال میں مر گیا تو جہنم میں جائے گا۔“ [أبو داود: 4914، صحيح]
ایک سال تک کسی سے قطع تعلقی رکھنا اس کے قتل کرنے کے مترادف ہے۔ سیدنا ابوخراش السلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنے بھائی کے ساتھ ایک سال تک قطع کلامی رکھے تو یہ عمل اس کا خون بہانے کی مانند ہے۔“ [أبو داود: 4915، صحيح]
۔(اسلام کے احکام و آداب، ص 250تا 253)

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1660
1660 صحيح حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَن رَسُولَ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ. وَلاَ تَحَسَّسُوا، وَلاَ تَجَسَّسُوا، وَلاَ تَنَاجَشُوا، وَلاَ تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَبَاغُضُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا. وَكُونوا عِبَادَ الله إِخْوَانًا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدگمانی سے بچتے رہو، بدگمانی اکثر تحقیق کے بعد جھوٹی بات ثابت ہوتی ہے اور کسی کے عیوب ڈھونڈنے کے پیچھے نہ پڑو، کسی کا عیب خواہ مخواہ مت ٹٹولو اور کسی کے بھاؤ پر بھاؤ نہ بڑھاؤ اور حسد نہ کرو، بغض نہ رکھو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو بلکہ سب اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 78 کتاب الأدب: 85 باب یا أیہا الذین آمنوا اجتنبوا کثیرًا من الظن۔»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، ح وَثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ عَلِيٌّ: يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَنَاجَشُوا، وَلا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلا يَخْطُبِ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نجش (دھوکہ یعنی قیمت بڑھانے کے لیے بولی لگانا) مت کریں، کوئی شہری دیہاتی کا سامان نہ بیچے، کوئی آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، کوئی اپنے (مسلمان) بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے اور کوئی عورت اپنی (مسلمان) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2140، صحیح مسلم: 1314»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 677
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ أنا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، ح وَثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ عَلِيٌّ: يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تَنَاجَشُوا، وَلا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلا يَبِعِ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلا يَخْطُبِ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلاقَ أُخْتِهَا" ، زَادَ عَلِيٌّ: لِتَكْتَفِئَ مَا فِي إِنَائِهَا.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچ بچاؤ (یعنی قیمت بڑھانے کے لیے بولی لگانا) مت کرو، کوئی شہری دیہاتی کا سامان نہ بیچے، کوئی آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، کوئی آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے، اور کوئی عورت اپنی (مسلمان) بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ وہ اس کے برتن کو اُنڈیل دے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 677]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2140، صحیح مسلم: 1413»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں