🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9970 (کل: 45 مقامات، 20 کتب)
مسند احمد: 9970، 7626، 9595، 9967
صحیح بخاری: 6018، 6136، 6138، 6475
صحیح مسلم: 173، 174، 3643، 3644، 3650
سنن ابوداود: 5154
سنن ترمذی: 2500
بلوغ المرام: 869
مسند اسحاق بن راہویہ: 766
مشکوۃ المصابیح: 4243
مسند الشهاب: 467، 468، 469، 471
اللؤلؤ والمرجان: 29، 934
الفتح الربانی: 9070، 9698، 9872
صحیح ابن حبان: 506، 516
المستدرک علی الصحیحین: 7484
الجامع الكامل: 114، 13383، 14168، 14428، 14429
السنن الكبرى للبيهقي: 16663
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1516، 13027
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6504
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6218، 6590
المعجم الاوسط: 3058، 3713، 8846
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 505
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 469
469 - أنا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدٍ الْهَرَوِيُّ بِمَكَّةَ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمُّويَهِ السَّرَخْسِيُّ، بِهَرَاةَ وَأَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِي بِبَلْخَ وَأَبُو الْقَاسِمِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمَكِّيِّ الْكُشْمَيْهِنِيُّ بِهَا قَالُوا: أنا الْفَرَبْرِيُّ، قَالَ: أنا الْبُخَارِيُّ، نا قُتَيْبَةُ، نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 469]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6018، 6136، 6138، 6475، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 47، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2500، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3971، والطبراني فى «الصغير» برقم: 740، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14839، 16760، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7741»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 471
471 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ بُهْزَادَ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ جَائِزَتُهُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ، وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةٌ أَيَّامٍ، فَمَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَثْوِيَ حَتَّى يُحْرِجَهُ»
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کہ ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اس کی خاطر مدارت ایک دن اور رات (کی) ہے اور مہمان نوازی تین دن ہے، پھر اس کے بعد جو ہے وہ صدقہ ہے اور کسی (مہمان) کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے میزبان کے پاس ڈیرہ ڈالے کہ اس کے لیے مشقت اور بوجھ بن جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 471]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6135، و مسلم: 48، وترمذي: 1967، أبو داود: 3748، والحميدي فى «مسنده» برقم: 585، 586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16632»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں آداب معاشرت کے حوالے سے تین بڑی اہم باتیں بیان فرمائی گئی ہیں:
① مہمان نوزی: -فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔“ مطلب یہ ہے کہ جس شخص کا اللہ تعالیٰ ٰ اور آخرت پر پورا ایمان اور یقین ہے اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے مہمان کے ساتھ حسن سلوک کرے اور اس کی عزت افزائی کرے یعنی مہمان کی مہمان نوازی کرے کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ ٰ اور آخرت کو مانتا ہے اس کے لیے یہ کام کوئی مشکل نہیں ہے۔ شرعی طور پر مہمان نوازی یہ ہے کہ جب کوئی مہمان آئے تو اس کے ساتھ خندہ پیشانی، خوش خلقی اور ہنس مکھ چہرے کے ساتھ پیش آیا جائے، اس کے ساتھ خوش گفتاری نرم گوئی اور ملاطفت کے ساتھ بات چیت کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ پہلے دن اپنی حیثیت کے مطابق پر تکلف کھانا کھلایا جائے اور پھر اس کے بعد مزید تین دن ضیافت کے ہیں کہ اپنی حیثیت کے مطابق بغیر کسی تکلف میں پڑے مہمان کو کھلایا پلایا جائے۔ اب اس کے بعد مہمان اگر مزید ٹھہرنا چاہے تو میزبان کو اختیار ہے کہ چاہے تو میزبانی کرے اور چاہے تو انکار کر دے، لیکن اگر میزبانی کرے گا تو یہ صدقہ ہوگا اور اللہ کے ہاں اس کا اجر و ثواب ملے گا۔ اسی طرح مہمان کو رخصت کرتے وقت زاد راہ کے سلسلے میں اس کے ساتھ تعاون کرنا بھی مہمان نوازی کا حصہ ہے اور مہمان کو حسب استطاعت کوئی تحفہ دینا بھی مہمان نوازی میں شامل ہے۔ اس میں مہمان کو بھی نصیحت فرمائی گئی ہے کہ وہ میزبان کے پاس زیادہ دن نہ ٹھہرے کیونکہ اس سے میزبان تنگ ہوگا، مہمان کے بارے میں بدگمانی کرے گا اور غیبت وغیرہ شر و ع کر دے گا۔
② ہمسائے کی عزت: - فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے کی عزت کرے، اسے تنگ نہ کرے۔“ مطلب یہ ہے کہ ہمسائے کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے، اسے عزت دے اور ہر ایسے قول وفعل سے بچے جس سے ہمسائے کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ہمسایہ رشتہ دار ہو یا غیر رشتے دار، مسلمان ہو یا غیر مسلم، ہر طرح کے ہمسائے کے ساتھ اچھی ہمسائیگی نبھانی چاہیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”جبرئیل مجھے ہمسائے کے متعلق مسلسل وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ وہ مجھے وارث بنا دیں گے۔“ [بخاري: 2014]
ایک دفعہ فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کون (مومن نہیں)؟ فرمایا: ”جس کی شرارتوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہیں۔“ [بخاري: 2012]
ایک حدیث میں ہے: ”وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کی شرانگیزیوں سے اس کا ہمسایہ محفوظ نہیں۔“ [مسلم: 45]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشاد ہے: ”اللہ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو ان میں اپنے ساتھی کے لیے بہتر ہو اور اللہ کے نزد یک بہترین ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لیے بہتر ہو۔“ [ترمذي: 1944، إسناده صحيح]
ایک دفعہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کیسے پتا چلے کہ میں اچھا ہوں یا برا؟ فرمایا: ”جب تم اپنے پڑوسی کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ تم اچھے ہو تو تم اچھے ہو اور جب تم انہیں یہ کہتے ہوئے سنو کہ تم برے ہو تو تم برے ہو۔“ [ابن ماجه: 4223، إسناده صحيح]
اسی طرح ایک دفعہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں اور صدقات کی کثرت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن وہ اپنی زبان درازی سے اپنے ہمسائے کو تکلیف دیتی ہے۔ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں اور صدقات کی قلت کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ پنیر کے چند ٹکڑے صدقہ کرتی ہے لیکن اپنی زبان سے اپنے ہمسائے کو تکلیف نہیں دیتی۔ فرمایا: ”وہ جنتی ہے۔“ [أحمد: 2/ 440، إسناده صحيح]
ایک حدیث میں ہے: ”روز قیامت سب سے پہلے دو ہمسائیوں کا مقدمہ پیش ہوگا۔“ [أحمد: 151/4، إسناده حسن]
③ اچھی بات یا خاموشی: - فرمایا: ”جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔“ مطلب یہ ہے کہ مومن کو چاہیے کہ اپنی زبان کو حتی الوسع خاموش رکھے، جب کوئی بات کرنے کا ارادہ ہو اور یہ بھی معلوم ہو کہ وہ بات خیر و بھلائی کی ہے اور اس پر ثواب ملے گا تب اسے زبان پر لایا جائے اور اگر اس بات کی بھلائی عیاں نہ ہو یا یہ پتا ہو کہ یہ بات اللہ کی ناپسندیدہ ہے تو اسے زبان پر نہ لایا جائے کیونکہ انسان کے عمل کے ساتھ ساتھ اس کا ہر قول اللہ کی بارگاہ میں نوٹ ہو رہا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ﴾ (ق: 18)
”انسان منہ سے کوئی لفظ نہیں نکال پاتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار ہے۔“
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی زبان اور شرم گاہ کی مجھے ضمانت دے دے میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ [بخاري: 6474]
ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ کونسی چیز زیادہ تر لوگوں کو جنت میں داخل کرے گی؟ (پھر فرمایا) اللہ کا تقویٰ اور حسن خلق۔ ”کیا تم جانتے ہو کہ کونسی چیز زیادہ تر لوگوں کو جہنم میں داخل کرے گی؟ (پھر فرمایا) دو چیزیں منہ اور شرمگاہ۔“ [ترمذي: 2004 ابن ماجه: 4446، صحیح ]
ایک حدیث میں آتا ہے کہ ”بے شک بندہ ایسی بات کرتا ہے جس میں اللہ کی رضا ہوتی ہے وہ اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اللہ اس کی وجہ سے درجات بلند فرما دیتا ہے اور بے شک بندہ ایسی بات کرتا ہے جس میں اللہ کی ناراضی ہوتی ہے اور وہ اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن وہ اس کے باعث جہنم میں جا گرتا ہے“ ۔ [بخاري: 6474]
ایک مرفوع حدیث میں ہے: ”جب ابن آدم صبح کرتا ہے تو سارے اعضاء زبان سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے بارے میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ ہم تیرے رحم وکرم پر ہیں اگر تو سیدھی رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہو جائیں گے“ ۔ [ترمذي: 247، حسن]
ایک دفعہ ایک صحابی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کو میرے بارے میں سب سے زیادہ کسی چیز کا اندیشہ ہے؟ آپ نے زبان پکڑ کرفرمایا: ”اس کا۔“ [ترمذي: 2410]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 29
29 صحيح حديث أَبي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلا يُؤْذِ جارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيَقُلُ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے، اور جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ خاموش رہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 29]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 31 باب من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يؤذ جاره»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 934
934 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يُؤْذِي جَارَهُ، وَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا فَإِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ، وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلاَهُ، فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسَرْتَهُ، وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ، فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَاءِ خَيْرًا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے، اور میں تمہیں عورتوں کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں، اور پسلی میں بھی سب سے زیادہ ٹیڑھا اس کے اوپر کا حصہ ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی باقی رہ جائے گی، اس لیے میں تمہیں عورتوں کے بارے میں اچھے سلوک کی وصیت کرتا ہوں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرضاع/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 67 كتاب النكاح: 80 باب الوصاة بالنساء»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9070
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تووہ اپنے مہمان کی عزت کرے، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تووہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے اور جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تووہ خیر و بھلائی والی بات کرے یا پھر خاموش رہے۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9070]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6136، 6018، ومسلم: 47، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9967 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9968»
وضاحت: فوائد: … آج کے مفاد پرستانہ اور ابن الوقتی دور میں ہمسائیوں کے حقوق کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، ان کے حقوق کی ادائیگی تو کجا، سرے سے ان کی شناخت ہی نہیں کی جاتی۔گلی کے ایک کونے میں صف ِ ماتم بچھی ہوتی ہے تو دوسرے کونے پہ شادی کی رسومات رقص کناں ہوتی ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ ہمسائے کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچائی جائے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6136
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9698
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِيَنَّ جَارَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ (وَفِي رِوَايَةٍ أَوْ لِيَصْمُتْ)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تووہ ہر گز اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تووہ اپنے مہمان کی عزت کرے اور جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تووہ خیر و بھلائی والی بات کرےیا پھر خاموش رہے۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9698]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6138، ومسلم: 47، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9595 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9593»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6138
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9872
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنی مہمان کی قدر کرے، جس کا اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان ہو، پس اس کو چاہیے کہ وہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے اور جو اللہ تعالیٰ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ خیر و بھلائی والی بات کرے یا پھر خاموش رہے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9872]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه الطبراني في الاوسط: 8841، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9970 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9971»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 506
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، فَلا يُؤْذِي جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو الأَحْوَصِ: سَلامُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَأَبُو حُصَيْنٍ: عُثْمَانُ بْنُ عَاصِمٍ، وَأَبُو صَالِحٍ: ذَكْوَانُ السَّمَّانُ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو ایذاء نہ پہنچائے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلائی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابواحوص نامی راوی کا نام سلام بن سلیم ہے جبکہ ابوحصین کا نام عثمان بن عاصم ہے، اور ابوصالح کا نام ذکوان سمان ہے، جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہ بن عمرو دوسی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 506]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5185، 6018، 6136، 6138، 6475، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 47، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 506، 516، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7390، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5154، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2500، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3971، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7741» «رقم طبعة با وزير 507»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - يأتي برقم (517) مخرجا. تنبيه!! رقم (517) = (516) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله رجال الشخين غير المنصور بن أبي مزاحم فمن رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 516
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، فَلا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ، فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو ایذاء نہ پہنچائے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلائی کی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5185، 6018، 6136، 6138، 6475، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 47، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 506، 516، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7390، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5154، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2500، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3971، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7741» «رقم طبعة با وزير 517»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 163 / 2525): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7484
كما أخبرَناه أبو عبد الله الشَّيبانيّ، حدّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدّثنا مُسدَّد، حدّثنا بِشر بن مُفضَّل، حدّثنا عبد الرحمن بن إسحاق، عن سعيد المَقبُريّ، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من كان يُؤْمِنُ بالله واليوم الآخرِ، فليُكرِمْ جارَه"، وذكر الحديث إلى آخره (2) . قال الحاكم ﵀: فسمعت عليَّ بن عيسى يقول: سمعت أبا بكر محمد بن إسحاق (1) يقول: مالكُ بن أنس أحفظُ في هذا الإسناد مِن عَدَدٍ مثلِ عبد الرحمن بن إسحاق، وقد تابع عبدُ الحميد بن جعفر مالكَ بن أنس في روايته:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کا اکرام کرے“، اور پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔
امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے علی بن عیسیٰ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے ابوبکر محمد بن اسحاق کو یہ کہتے سنا ہے کہ مالک بن انس اس اسناد کے معاملے میں عبد الرحمن بن اسحاق جیسے کئی لوگوں سے زیادہ قوی حافظے والے ہیں، اور اس روایت میں عبد الحمید بن جعفر نے مالک بن انس کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7484]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن إسحاق» [ترقيم الرساله 7484] [ترقيم الشركة 7393]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں