🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(نفلی روزہ رکھ کر حیس کھانے کی روایت)
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 190 (کل: 27 مقامات، 12 کتب)
مسند الحمیدی: 190، 191
صحیح بخاری: 1520، 1861، 2875، 2876
صحیح مسلم: 2714، 2715
سنن ترمذی: 733، 734
سنن نسائی: 2329، 2332
مسند احمد: 25731
صحیح ابن خزیمہ: 2141، 2143
سنن دارقطنی: 2232، 2236
سنن سعید بن منصور: 3516، 3517
صحیح ابن حبان: 3628، 3630
السنن الكبرى للبيهقي: 7913، 7914
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4511، 4563، 4596، 4717
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2332
أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا، فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ طَعَامٍ؟"، قُلْتُ: لَا، قَالَ:" إِذًا أَصُومُ"، قَالَتْ: وَدَخَلَ عَلَيَّ مَرَّةً أُخْرَى، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقَالَ:" إِذًا أُفْطِرُ الْيَوْمَ، وَقَدْ فَرَضْتُ الصَّوْمَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کچھ کھانا ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”پھر تو میں روزہ رکھ لیتا ہوں“، پھر دوسری بار آپ میرے پاس تشریف لے آئے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس حیس کا ہدیہ آیا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میں آج روزہ توڑ دوں گا حالانکہ میں نے روزہ کی نیت کر لی تھی“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2332]
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے اور فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی کھانا ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر ایک اور دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے ہاں «الْحَيْسُ» ”حیس“ کا تحفہ آیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر آج میں روزہ کھول لیتا ہوں، ویسے میں نے روزے کی نیت کی ہوئی تھی۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2332]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 17884) (صحیح) (اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25731
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ . وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ الْمَعْنَى، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟" قُلْنَا: لَا، قَالَ:" فَإِنِّي إِذًا صَائِمٌ"، ثُمَّ جَاءَ يَوْمًا آخَرَ، فَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: بَعْدَ ذَلِكَ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَأَخْبَأْنَا لَكَ مِنْهُ، فَقَالَ: " أَدْنِيهِ، فَقَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا" فَأَكَلَ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لاتے اور روزے سے ہوتے، پھر پوچھتے کہ آج صبح کے اس وقت تمہارے پاس کچھ ہے جو تم مجھے کھلا سکو؟ وہ جواب دیتیں کہ نہیں، آج ہمارے پاس صبح کے اس وقت کچھ نہیں ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ پھر میں روزے سے ہی ہوں اور کبھی آتے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہہ دیتیں کہ ہمارے پاس سے کہیں سے ہدیہ آیا ہے جو ہم نے اپ کے لئے رکھا ہوا ہے اور حیس (ایک قسم کا حلوہ) ہے۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے صبح تو روزے کی نیت کی تھی، پھر اسے تناول فرما لیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25731]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1154
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ خَالَتِهَا عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: " هَلْ مِنْ طَعَامٍ؟" , فَقُلْتُ: مَا عِنْدَنَا مِنْ طَعَامٍ، قَالَ:" فَإنَي صَائِمٌ" .
عائشہ بنت طلحہ اپنی خالہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کچھ کھانے کے لیے ہے؟“ میں نے عرض کیا: ہمارے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں (نفلی) روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وانظر حديث سابق، وأخرجه مسلم 1154 وابن حبان فى ”صحيحه“ برقم: 3628،3629، 3630 وأبو يعلى فى ”مسنده“ برقم: 4563،4596، 4743»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2141
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو قِلابَةَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ طَعَامَنَا، فَجَاءَ يَوْمًا، فَقَالَ: " هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ ذَلِكِ الطَّعَامِ؟". فَقُلْتُ: لا. فَقَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے کھانے کو پسند فرماتے تھے۔ پس ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو فرمایا: ” کیا تمہارے پاس اس کھانے سے کچھ ہے؟“ تو میں نے عرض کیا کہ نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” (پھر) میں روزے سے ہوں۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2141]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1154، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3628، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2455، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1701، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8009، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2232، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24857، والحميدي فى (مسنده) برقم: 190»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2143
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ. ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: " هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟"، قُلْنَا: لا. قَالَ:" فَإِنِّي إِذًا صَائِمٌ". قَالَتْ: ثُمَّ جَاءَ يَوْمًا آخَرَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَخَبَّأْنَا لَكَ، فَقَالَ:" أَدْنِيهِ، فَقَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا"، فَأَكَلَ . هَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ
عائشہ بنت طلحہ، اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا: ”ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لئے کچھ ہے؟“ ہم نے جواب دیا کہ جی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میں روزے سے ہوں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر ایک دن آپ تشریف لائے تو ہم نے کہا کہ اے اللہ کے رسول، ہمیں حیس کا تحفہ دیا گیا ہے اور ہم نے آپ کے لئے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے آؤ میں نے روزے کی حالت میں صبح کی تھی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کھالیا۔ یہ جناب وکیع کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2143]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1154، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3628، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2455، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1701، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8009، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2232، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24857، والحميدي فى (مسنده) برقم: 190»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2203 ترقیم الرسالہ : -- 2232
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وأَبُو أُمَيَّةَ ، قَالا: نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ طَعَامًا فَجَاءَ يَوْمًا، فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ ذَلِكَ الطَّعَامِ"، قُلْتُ: لا، قَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کھانے کو پسند کرتے تھے، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو دریافت کیا: ”آپ کے پاس وہ والا کھانا ہے؟“ میں نے عرض کی: نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2232]
ترقیم العلمیہ: 2203
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1154، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3628،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2326، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2455، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 733، 734، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1701، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2232، 2233، 2236، 2237،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 190، 191 وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24857، والترمذي فى "الشمائل"، 182، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7364»
«قال الدارقطني: صححه، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 230)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2207 ترقیم الرسالہ : -- 2236
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ الْمِنْقَرِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا، فَيَقُولُ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ غَدَاءٍ؟"، فَإِنْ قُلْنَا: نَعَمْ، تَغَدَّى، وَإِنْ قُلْنَا: لا، قَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ"، وَإِنَّهُ أَتَانَا ذَاتَ يَوْمٍ وَقَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ وَقَدْ خَبَّأْنَا لَكَ، فَقَالَ:" أَمَا إِنِّي أَصْبَحْتُ صَائِمًا فَأَكَلَ" . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لاتے اور دریافت کرتے: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ اگر ہم جواب دیتے: جی ہاں! تو آپ وہ کھا لیتے اور اگر ہم عرض کرتے: جی نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ ایک مرتبہ آپ ہمارے ہاں تشریف لائے، تو ہمیں تحفہ کے طور پر (حیس) بھیجا گیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں تحفے کے طور پر حیس دیا گیا ہے، جو میں نے آپ کے لیے سنبھال کے رکھا ہے، تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تو صبح روزے کی نیت کی تھی۔“ لیکن پھر آپ نے اسے کھا بھی لیا۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2236]
ترقیم العلمیہ: 2207
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1154، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3628،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2326، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2455، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 733، 734، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1701، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2232، 2233، 2236، 2237،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 190، 191 وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24857، والترمذي فى "الشمائل"، 182، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7364»
«قال الدارقطني: صححه، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 230)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2339 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3516
نا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، قَالَ: نا مُعَاوِيَةُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جِهَادُ النِّسَاءِ الْحَجُّ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کا جہاد حج ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3516]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1520، 1861، 2784، 2875، 2876، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3074، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3702، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم:، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3594، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2901، 2989، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2339، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2715، 2716، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25021، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12798»
«قال ابن حجر: صالح بن موسى الطلحي: متروك»
وضاحت: اگرچہ صالح بن موسى الطلحي کی روایت ضعیف جداً ہے، مگر چونکہ یہ مضمون بخاری و مسلم اور دیگر صحاح و سنن میں صحیح اسناد سے مروی ہے، اس لیے یہ روایت مضموناً صحیح ہے۔
شواہد سے تقویت: اصل حدیث "جهاد النساء الحج" صحیح الاسناد دیگر طرق سے یوں مروی ہے: ❖ صحیح بخاری (2784): «عن عائشة رضي الله عنها، أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: لكنَّ أفضلَ الجهاد حجٌّ مبرورٌ»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولكن عند الشواهد الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2340 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3517
نا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ: نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ" .
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”کون سا عمل افضل ہے؟“ فرمایا: ”اللہ پر ایمان، اللہ کی راہ میں جہاد، اور حج مبرور۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3517]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، و «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
قال الهيثمي: فيه الوليد بن عبد الله بن أبي ثور ضعفه الجمهور وزكاه هو وشريك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 279) وقال ابن حجر: صالح بن موسى الطلحي: متروك

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3628
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحِيَى ، عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: " هَلْ عِنْدَكِ شَيْءٌ؟"، قُلْتُ: لا، قَالَ:" فَإِنِّي صَائِمٌ"، قَالَتْ: ثُمَّ أَتَانَا يَوْمًا آخَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ فَخَبَّأْنَاهُ لَكَ، فَقَالَ:" أَدْنِيهِ"، فَأَصْبَحَ صَائِمًا، ثُمَّ أَفْطَرَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ میں نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں پھر ایک اور دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں «حَيْسٌ» ”حیس“ تحفے کے طور پر دیا گیا ہے وہ ہم نے آپ کے لیے سنبھال کر رکھا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پیش کرو۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے روزہ رکھا ہوا تھا پھر آپ نے روزہ ختم کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3628]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1154، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2141، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3628، 3629، 3630، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2321، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2455، والترمذي فى (جامعه) برقم: 733، 734، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1701، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8009، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2232، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24857، 26370، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1655، والحميدي فى (مسنده) برقم: 190» «رقم طبعة با وزير 3619»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (965)، «صحيح أبي داود» (2119): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں