الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 851
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 851 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
مسند الحمیدی: 851
مشکوۃ المصابیح: 3428
سنن سعید بن منصور: 4143
صحیح ابن حبان: 4391
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3598
حدیث نمبر: 851
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قِلابَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَتْ بَنُو عَقِيلٍ حُلَفَاءَ لِثَقِيفٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَتْ ثَقِيفٌ قَدْ أَسَرَتْ رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ إِنَّ الْمُسْلِمِينَ أَسَرُوا رَجُلا مِنْ عَقِيلٍ مَعَهُ نَاقَةٌ لَهُ، وَكَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ سَبَقَتِ الْحَاجَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ كَذَا وَكَذَا مَرَّةً، وَكَانَتِ النَّاقَةُ إِذَا سَبَقَتِ الْحَاجَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَمْ تُمْنَعْ مِنْ كَلأَ تَرْتَعُ فِيهِ، وَلَمْ تُمْنَعْ مِنْ حَوْضٍ تَشْرَعُ فِيهِ، قَالَ: فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ , بِمَ أَخَذْتَنِي وَأَخَذْتَ سَابِقَةَ الْحَاجِّ؟ فَقَالَ: بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ ثَقِيفٍ، قَالَ: وَحُبِسَ حَيْثُ يَمُرُّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَمَرَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ , إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ، كُنْتَ قَدْ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ"، قَالَ: ثُمَّ مَرَّ بِهِ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ , إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، وَظَمْآنُ فَاسْقِنِي، قَالَ:" تِلْكَ حَاجَتُكَ"، ثُمَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَا لَهُ، فَفَادَى بِهِ الرَّجُلَيْنِ اللَّذَيْنِ أَسَرَتْ ثَقِيفٌ، وَأَمْسَكَ النَّاقَةَ لِنَفْسِهِ، ثُمَّ إِنَّهُ أَغَارَ عَدُوٌّ عَلَى الْمَدِينَةِ فَأَخَذُوا سَرْحًا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَصَابُوا النَّاقَةَ فِيهَا , قَالَ: وَقَدْ كَانَتْ عِنْدَهُمُ امْرَأَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَدْ أَسَرُوهَا، وَكَانُوا يُرَوِّحُونَ النَّعَمَ عَشِيًّا، فَجَاءَتِ الْمَرْأَةُ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِلَى النَّعَمِ، فَجَعَلَتْ لا تَجِيءُ إِلَى بَعِيرٍ إِلا رَغَا حَتَّى انْتَهَتْ إِلَيْهَا، فَلَمْ تَرْغُ، فَاسْتَوَتْ عَلَيْهَا، فَنَخَسَتْهَا، فَقَدِمَتِ الْمَدِينَةَ، فَقَالَ النَّاسُ: الْعَضْبَاءُ، قَالَ: فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَنْجَانِي اللَّهُ عَلَيْهَا أَنْ أَنْحَرَهَا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِئْسَ مَا جَزَيْتِهَا، لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلا فِيمَا لا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو عقیل زمانہ جاہلیت میں ثقیف قبیلے کے حلیف تھے۔ ثقیف قبیلے کے لوگوں نے دو مسلمانوں کو قیدی بنا لیا پھر اس کے بعد مسلمانوں نے عقیل کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پکڑ لیا جس کے ساتھ اس کی اونٹنی بھی تھی اس شخص کی اونٹنی زمانہ جاہلیت میں حاجیوں سے آگے نکل جایا کرتی تھی اور وہ کئی مرتبہ یہ عمل کر چکی تھی۔ زمانہ جاہلیت کا یہ رواج تھا کہ جب کوئی اونٹنی حاجیوں سے آگے نکل جاتی تھی، تو پھر اسے کسی بھی جگہ پر چرنے سے نہیں روکا جاتا تھا۔ کسی بھی حوض پر آ کر پانی پینے سے نہیں روکا جاتا تھا۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا وہ بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حاجیوں سے آگے نکل جانے والی (اونٹنی) کو کس وجہ سے پکڑا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے حلیف ثقیف قبیلے کی زیادتی کی وجہ سے۔“ راوی بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کے پاس سے گزرے، تو وہ بندھا ہوا تھا۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو وہ بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میں مسلمان ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے یہ بات اس وقت کہی ہوتی جب تم اپنے معاملے کے خود مالک تھے، تو تم پوری طرح کامیاب ہو جاتے۔“ ایک مرتبہ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو وہ بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بھوکا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کچھ کھانے کے لیے دیجئے۔ میں پیاسا ہوں کچھ پینے کے لیے دیجئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لو! تمہاری ضرورت کا سامان (یعنی اسے کھانے پینے کی چیزیں فراہم کر دیں)“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات مناسب لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ذریعے ان دو آدمیوں کا فدیہ دیا جنہیں ثقیف قبیلے کے لوگوں نے قیدی بنا لیا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹنی کو اپنے لیے روک لیا۔ پھر ایک مرتبہ دشمن نے مدینہ منورہ پر رات کے وقت حملہ کیا وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانوروں کے باڑے میں گئے اور انہوں نے وہاں سے اس اونٹنی کو چرا لیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان جانوروں کے پاس ایک خاتون بھی تھی، انہوں نے اسے بھی قیدی بنا لیا۔ وہ لوگ شام کے وقت اپنے جانوروں کو چرنے کے لیے چھوڑتے تھے۔ ایک رات وہ خاتون اونٹوں کے پاس آئی وہ جس بھی اونٹ کے پاس آتی تھی وہ اونٹ آواز نکالنے لگتا تھا۔ لیکن جب وہ خاتون اس اونٹنی کے پاس آئی تو اس نے آواز نہیں نکالی وہ خاتون اس پر سوار ہوئی اور اسے وہاں سے نجات مل گئی۔ وہ عورت مدینہ منورہ آئی تو لوگ بولے: یہ تو عضباء، یہ عضباء ہے (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی آواز لگتی ہے) راوی کہتے ہیں: وہ عورت بولی: میں نے یہ نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس اونٹنی پر نجات عطا کی، تو میں اسے ذبح کر دوں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے بہت برا بدلہ دیا ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق نذر کو پورا نہیں کیا جاتا۔ اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو اس کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وعم أبى قلابة هو أبو المهلب الجرمي۔ وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1641، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4391، 4392، 4859، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7935، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3821، 3849، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3316، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1568، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2382، 2509، 2547، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2124، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12965، 18111، 18112، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 20141 برقم: 20172»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2374
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناه و معصیت کی نذر کو پورا نہ کرنا چاہیے اور نہ اس نذر کو پورا کرے جس کا ابنِ آدم کو اختیار (یعنی قدرت) نہیں ہوتا ہے۔“ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2374]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2382] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1641] ، [أبوداؤد 3316] ، [نسائي 3860] ، [ابن ماجه 2124] ، [ابن حبان 4391] ، [الحميدي 851]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1641] ، [أبوداؤد 3316] ، [نسائي 3860] ، [ابن ماجه 2124] ، [ابن حبان 4391] ، [الحميدي 851]
وضاحت: (تشریح حدیث 2373)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گناہ کی بات میں نذر نہیں ہے، جیسے کوئی اپنے بچے کو ذبح کرنے یا عید کے دن روزہ رکھنے کی نذر مانے تو ایسی نذر کو پورا کرنا واجب نہیں، اور اہلِ حدیث و حنفیہ کے نزدیک نذرِ معصیت کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، کیونکہ مسلم شریف کی روایت میں وضاحت ہے کہ جو شخص کسی گناہ کی نذر مانے اس کا کفارہ، قسم کا کفارہ ہے۔
شافعیہ کے نزدیک ایسی نذر میں کفارہ نہیں ہے، اور صحیح پہلا قول ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گناہ کی بات میں نذر نہیں ہے، جیسے کوئی اپنے بچے کو ذبح کرنے یا عید کے دن روزہ رکھنے کی نذر مانے تو ایسی نذر کو پورا کرنا واجب نہیں، اور اہلِ حدیث و حنفیہ کے نزدیک نذرِ معصیت کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، کیونکہ مسلم شریف کی روایت میں وضاحت ہے کہ جو شخص کسی گناہ کی نذر مانے اس کا کفارہ، قسم کا کفارہ ہے۔
شافعیہ کے نزدیک ایسی نذر میں کفارہ نہیں ہے، اور صحیح پہلا قول ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2541
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي عَقَيْلٍ فَأُسِرَ، وَأُخِذَتِ الْعَضْبَاءُ، فَمَرَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي وَثَاقِهِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى مَا تَأْخُذُونِي وَتَأْخُذُونَ سَابِقَةَ الْحَاجِّ، وَقَدْ أَسْلَمْتُ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ، أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلَاحِ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نَأْخُذُكَ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ". وَكَانَتْ ثَقِيفٌ قَدْ أَسَرُوا رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، وَإِنِّي وَظَمْآنُ فَاسْقِنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَذِهِ حَاجَتُكَ". ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ فُدِيَ بِرَجُلَيْنِ، فَحَبَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَضْبَاءَ لِرَحْلِهِ وَكَانَتْ مِنْ سَوَابِقِ الْحَاجِّ. ثُمَّ إِنَّ الْمُشْرِكِينَ أَغَارُوا عَلَى سَرْحِ الْمَدِينَةِ فَذَهَبُوا بِهِ فِيهَا الْعَضْبَاءُ وَأَسَرُوا امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَكَانُوا إِذَا نَزَلُوا قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً إِبِلُهُمْ فِي أَفْنِيَتِهِمْ. فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ قَامَتْ الْمَرْأَةُ وَقَدْ نُوِّمُوا، فَجَعَلَتْ لَا تَضَعُ يَدَيْهَا عَلَى بَعِيرٍ إِلا رَغَا، حَتَّى أَتَتْ الْعَضْبَاءَ، فَأَتَتْ عَلَى نَاقَةٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلُولٍ مُجَرَّسَةٍ، فَرَكِبَتْهَا ثُمَّ تَوَجَّهَتْ قِبَلَ الْمَدِينَةِ، وَنَذَرَتْ لَئِنِ اللَّهُ نَجَّاهَا، لَتَنْحَرَنَّهَا. قَالَ: فَلَمَّا قَدِمَتِ عُرِفَتِ النَّاقَةُ، فَقِيلَ: نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَوْا بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَخْبَرَتِ الْمَرْأَةُ بِنَذْرِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بِئْسَمَا جَزَيْتِهَا أَوْ بِئْسَمَا جَزَتْهَا إِنَّ اللَّهُ نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا؟ أَلا لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا: عضباء اونٹنی بنوعقیل کے ایک شخص کی تھی جس کو قید کر لیا گیا اور اونٹنی کو پکڑ لیا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے جبکہ وہ بند تھا، اس شخص نے کہا: اے محمد! آپ لوگوں نے مجھے اور حاجیوں کے آگے چلنے والی اونٹنی کو کس جرم میں پکڑ لیا ہے حالانکہ میں مسلمان ہو گیا ہوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مسلمان ہونے کا اقرار اس وقت کیا ہوتا جب تم آزاد تھے تو تم بالکل کامیاب رہتے (یعنی تمہیں گرفتار نہ کیا جاتا) اور ہم نے تمہیں تمہارے حلیف ثقیف کی پاداش میں پکڑا ہے“، کیونکہ ثقیف نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دو اصحاب کو پکڑ لیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر بیٹھ کر ایک چادر اوڑھے ہوئے آئے تھے۔ بنوعقیل کے اس شخص نے کہا: اے محمد! میں بھوکا ہوں مجھے کھانا کھلایئے۔ پیاسا ہوں پانی پلایئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”یہ تمہاری ضرورت ہے“ (جو پوری کی جائے گی) پھر اس آدمی کو (ان) دو صحابی کے بدلے چھوڑ دیا گیا اور عضبا ء کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کے لئے روک لیا (یعنی اسے نہیں چھوڑا)، بعض رواة نے «بِرِجْلِهٖ» کہا (یعنی اپنے قدم کے لئے) اور یہ عضباء حجاج کے قافلے میں (طاقت ور و تیز رو ہونے کے سبب) آگے آگے چلتی تھی، اس کے کچھ دن بعد مشرکین نے مدینہ کے مویشی (جانوروں) پر ڈاکہ ڈالا اور جانوروں کو جن میں عضباء بھی تھی ہنکا لے گئے، ان میں ایک مسلمان عورت کو بھی (جو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں) پکڑ کر لے گئے۔
وہ لوگ جب رات ہوتی۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے ایک لفظ کہا: تو وہ لوگ اپنے جانوروں کو گھروں کے سامنے آزاد چھوڑ دیتے، ایک رات وہ مسلمان قیدی عورت (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیوی) جب وہ سو گئے تو اٹھی اور (اونٹوں کے پاس آئی) جس اونٹ پر ہاتھ رکھتی وہ آواز نکالنے لگتا یہاں تک کہ عضباء کے پاس آئی، جو اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو چکی تھی اور وہ مطیع چلنے میں مشاق تھی (اس نے آواز نہ کی)، وہ عورت اس پر سوار ہوگئی اور مدینہ منورہ کا رخ کیا اور نذر مانی کہ اگر الله تعالیٰ نے (اس کے ساتھ) اس اونٹنی کو نجات دیدی (اور وہ اسے بچا لے گئی) تو وہ اسے قربان کر دے گی، جب وہ مدینہ پہنچی تو اونٹنی کو پہچان لیا گیا اور کہا گیا کہ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس عورت نے بتایا کہ میں نے اس کو ذبح کر دینے کی منت مانی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے بڑا برا اس کو بدلہ دیا، الله تعالیٰ نے اس لئے اس کو نجات دی کہ تم اسے ذبح کر ڈالو؟ سنو! ایسی منت (نذر) پوری کرنا ضروری نہیں، جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہو، نہ ایسی نذر پوری کی جائے جس پر ابنِ آدم کا اختیار نہ ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2541]
وہ لوگ جب رات ہوتی۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے ایک لفظ کہا: تو وہ لوگ اپنے جانوروں کو گھروں کے سامنے آزاد چھوڑ دیتے، ایک رات وہ مسلمان قیدی عورت (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیوی) جب وہ سو گئے تو اٹھی اور (اونٹوں کے پاس آئی) جس اونٹ پر ہاتھ رکھتی وہ آواز نکالنے لگتا یہاں تک کہ عضباء کے پاس آئی، جو اونٹنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو چکی تھی اور وہ مطیع چلنے میں مشاق تھی (اس نے آواز نہ کی)، وہ عورت اس پر سوار ہوگئی اور مدینہ منورہ کا رخ کیا اور نذر مانی کہ اگر الله تعالیٰ نے (اس کے ساتھ) اس اونٹنی کو نجات دیدی (اور وہ اسے بچا لے گئی) تو وہ اسے قربان کر دے گی، جب وہ مدینہ پہنچی تو اونٹنی کو پہچان لیا گیا اور کہا گیا کہ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس عورت نے بتایا کہ میں نے اس کو ذبح کر دینے کی منت مانی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے بڑا برا اس کو بدلہ دیا، الله تعالیٰ نے اس لئے اس کو نجات دی کہ تم اسے ذبح کر ڈالو؟ سنو! ایسی منت (نذر) پوری کرنا ضروری نہیں، جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہو، نہ ایسی نذر پوری کی جائے جس پر ابنِ آدم کا اختیار نہ ہو۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2541]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2547] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ اور امام مسلم [مسلم 1641] و [أبوداؤد 3316] نے اسی سیاق سے اور امام نسائی [نسائي 3821] و [ابن ماجه 2124] نے آخری جملہ روایت کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 4391] ، [الحميدي 851]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ اور امام مسلم [مسلم 1641] و [أبوداؤد 3316] نے اسی سیاق سے اور امام نسائی [نسائي 3821] و [ابن ماجه 2124] نے آخری جملہ روایت کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 4391] ، [الحميدي 851]
وضاحت: (تشریح حدیث 2540)
یعنی تم نے بری نذر مانی، اس اونٹنی کو جس کی پشت پر الله تعالیٰ نے تجھے نجات دی اسی کو ذبح کرنے کی نذر و منت مان لی، کیا اس کا یہی بدلہ ہے؟ جو نذر گناہ کے لئے ہو یا جس کا آدمی مالک نہ ہو وہ نذر پوری نہ کی جائے گی۔
امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے کہ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی کافر قید ہو اور پھر مسلمان ہو جائے تو اس کو قتل نہ کریں گے، لیکن اس کو غلام بنانا، اس کے بدلے روپیہ لینا، یا کسی مسلمان کو رہا کرانا، یا مفت چھوڑ دینا درست ہے، اور جو قید ہونے سے پہلے مسلمان ہو جائے وہ مسلمانوں کی طرح آزاد ہوگا، قید نہ کیا جائے گا۔
نیز یہ کہ جانور کا نحر (ذبح) کرنا گناہ نہیں، پر یہ اخلاق سے بعید ہے کہ وہ جانور سواری کا ہو، اور عمدہ سواری دیتا ہو، اور وقت پر کام آیا ہو، اسی کی قربانی کی جائے۔
اس کے علاوہ عضباء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی تھی، وہ اس عورت کی ملکیت نہ تھی، پھر پرائے جانور کو قربان کرنا گناہ میں داخل ہے۔
اس حدیث سے یہ نکلا کہ جو شخص گناہ کرنے کی نذر مانے، جیسے شراب پئے گا، تو ایسی نذر باطل ہے اور اس میں کفارہ نہیں ہے۔
امام مالک، شافعی، ابوحنیفہ اور داؤد ظاہری رحمہم اللہ اور جمہور علماء کا یہی قول ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک اس میں قسم کا کفارہ ہے۔
واضح رہے کہ ثقیف ایک قبیلہ تھا جو طائف کے قرب و جوار میں رہائش پذیر تھا، اور بنوعقیل بھی وہیں رہتے تھے، اور دونوں قبیلے ایک دوسرے کے حلیف تھے، ثقیف کے لوگوں نے مسلمانوں کے دو آدمیوں کو پکڑ لیا اور ادھر مسلمانوں نے بنوعقیل کے ایک آدمی کو پکڑ لیا، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوعقیل کے اس شخص کے بدلے میں ثقیف سے اپنے دونوں صحابی کو رہا کرایا اور عضباء اونٹنی کو ضبط کر کے اپنے لئے خاص کر لیا۔
یعنی تم نے بری نذر مانی، اس اونٹنی کو جس کی پشت پر الله تعالیٰ نے تجھے نجات دی اسی کو ذبح کرنے کی نذر و منت مان لی، کیا اس کا یہی بدلہ ہے؟ جو نذر گناہ کے لئے ہو یا جس کا آدمی مالک نہ ہو وہ نذر پوری نہ کی جائے گی۔
امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی شرح میں لکھا ہے کہ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی کافر قید ہو اور پھر مسلمان ہو جائے تو اس کو قتل نہ کریں گے، لیکن اس کو غلام بنانا، اس کے بدلے روپیہ لینا، یا کسی مسلمان کو رہا کرانا، یا مفت چھوڑ دینا درست ہے، اور جو قید ہونے سے پہلے مسلمان ہو جائے وہ مسلمانوں کی طرح آزاد ہوگا، قید نہ کیا جائے گا۔
نیز یہ کہ جانور کا نحر (ذبح) کرنا گناہ نہیں، پر یہ اخلاق سے بعید ہے کہ وہ جانور سواری کا ہو، اور عمدہ سواری دیتا ہو، اور وقت پر کام آیا ہو، اسی کی قربانی کی جائے۔
اس کے علاوہ عضباء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی تھی، وہ اس عورت کی ملکیت نہ تھی، پھر پرائے جانور کو قربان کرنا گناہ میں داخل ہے۔
اس حدیث سے یہ نکلا کہ جو شخص گناہ کرنے کی نذر مانے، جیسے شراب پئے گا، تو ایسی نذر باطل ہے اور اس میں کفارہ نہیں ہے۔
امام مالک، شافعی، ابوحنیفہ اور داؤد ظاہری رحمہم اللہ اور جمہور علماء کا یہی قول ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک اس میں قسم کا کفارہ ہے۔
واضح رہے کہ ثقیف ایک قبیلہ تھا جو طائف کے قرب و جوار میں رہائش پذیر تھا، اور بنوعقیل بھی وہیں رہتے تھے، اور دونوں قبیلے ایک دوسرے کے حلیف تھے، ثقیف کے لوگوں نے مسلمانوں کے دو آدمیوں کو پکڑ لیا اور ادھر مسلمانوں نے بنوعقیل کے ایک آدمی کو پکڑ لیا، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوعقیل کے اس شخص کے بدلے میں ثقیف سے اپنے دونوں صحابی کو رہا کرایا اور عضباء اونٹنی کو ضبط کر کے اپنے لئے خاص کر لیا۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3428
3428 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ الْعَبْدُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ:"لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی کی نذر پوری نہیں کرنی چاہیے اور نہ اس چیز کی جو انسان کے بس میں نہیں۔“ رواہ مسلم۔ اور ایک روایت میں ہے: ”اللہ کی نافرمانی میں کوئی نذر نہیں۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3428]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1641/8)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 2967 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4143
نا سُفْيَانُ ، قَالَ: نا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ ثَقِيفًا كَانَتْ حُلَفَاءَ لِبَنِي عَقِيلٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَصَابَ الْمُسْلِمُونَ رَجُلا مِنْ بَنِي عَقِيلٍ وَمَعَهُ نَاقَةٌ لَهُ، فَأَتَوْا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَتَاهُ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ! بِمَ أَخَذْتَنِي وَأَخَذْتَ سَابِقَةَ الْحَاجِّ؟ وَكَانَتِ النَّاقَةُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا سَبَقَتْ لَمْ تُمْنَعْ مِنْ حَوْضٍ شَرَعَتْ فِيهِ أَوْ كَلأٍ رَتَعَتْ فِيهِ، قَالَ:" بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ ثَقِيفٍ"، وَكَانَتْ ثَقِيفٌ أَسَرَتْ رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِهِ وَهُوَ مَحْبُوسٌ، فَيَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ! إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَالَ:" لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ كُنْتَ أَنْتَ قَدْ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ"، ثُمَّ مَرَّ بِهِ أُخْرَى، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ! إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي وَظَمْآنُ فَاسْقِنِي، قَالَ:" تِلْكَ حَاجَتُكَ"، ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يَفْدِيَهُ فَفَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّجُلَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمْسَكَ النَّاقَةَ لِنَفْسِهِ، وَهِيَ الْعَضْبَاءُ، فَأَغَارَ عَدُوٌّ عَلَى سَرْحِ الْمَدِينَةِ، فَأَصَابُوهَا، وَكَانَ يُرِيحُونَ إِبِلَهُمْ لَيْلا، وَكَانَتْ عِنْدَ الْمُشْرِكِينَ امْرَأَةٌ سَبَوْهَا، فَانْطَلَقَتْ فَأَتَتِ النَّعَمَ، فَجَعَلَتْ لا تَأْتِي إِلَى بَعِيرٍ إِلا رَغَا، فَأَتَتْهَا فَلَمْ تَرْغُ، فَاسْتَوَتْ عَلَيْهَا فَأَرْسَلَتْهَا، فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ قَالَ النَّاسُ: الْعَضْبَاءُ، قَالَتْ: إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ أَنْجَانِي اللَّهُ عَلَيْهَا لأَنْحَرَنَّهَا، فَأَخْبَرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" بِئْسَ مَا جَزَيْتِهَا، لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِيمَا لا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: بنو ثقیف کے ساتھ بنو عقیل کا جاہلیت میں حلف تھا، مسلمانوں نے ایک شخص کو اس کی اونٹنی کے ساتھ پکڑ لیا، اس نے کہا: ”یا محمد! تم نے مجھے اور حاجیوں کی فاتح اونٹنی کو کیوں پکڑا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے حلیف ثقیف کی خیانت کے بدلے۔“ پھر وہ شخص مسلمان قیدیوں کے بدلے آزاد کیا گیا، اور اونٹنی (عضباء) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے رکھ لی، پھر وہ اونٹنی دشمن نے چرا لی، اور ایک قیدی عورت اس پر سوار ہو کر مدینہ آگئی۔ جب اس نے نذر کی کہ اگر بچ گئی تو اونٹنی کو ذبح کرے گی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برا بدلہ دیا، نذر میں گناہ اور ملکیت نہ رکھنے میں وفا جائز نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4143]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1641، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4391، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7935، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3316، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1568، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2124، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2820، 2967، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4391، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20141، والحميدي فى «مسنده» برقم: 851، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12272، 12295»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4391
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَا لا يَمْلِكُ الْعَبْدُ، أَوِ ابْنُ آدَمَ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گناہ کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا اور ایسی چیز کے بارے میں نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا، جس کا بندہ مالک نہ ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جس کا ابن آدم مالک نہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النذور/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1641، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4391، 4392، 4859، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7935، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3821، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3316، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1568، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2124، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2820، 2967، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12965، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4391، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20141» «رقم طبعة با وزير 4375»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (6549): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 1045
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ". وَكَأَنَّ الثَّقَفِيَّ سَاقَ الْحَدِيثَ ثُمَّ ذَكَرَهُ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی میں (ایفائے) نذر نہیں، اور نہ ہی وہ نذر پوری کرنی ضروری ہے جس کا ابن آدم مالک نہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب النذور /حدیث: 1045]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم النذر، باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد (1641).»
حدیث نمبر: 1046
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ". أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْبَحِيرَةِ وَالسَّائِبَةِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْكَفَّارَاتِ وَالنُّذُورِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ اللہ کی نافرمانی میں نذر کو پورا کرنا جائز ہے اور نہ ہی وہ نذر کہ جس کا ابن آدم مالک نہیں ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب النذور /حدیث: 1046]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم النذر، باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد (1641).»
حدیث نمبر: 1048
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، [ ص: 298 ] عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: أَنَّ قَوْمًا أَغَارُوا فَأَصَابُوا امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ وَنَاقَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ وَالنَّاقَةُ عِنْدَهُمْ ثُمَّ انْفَلَتَتِ الْمَرْأَةُ فَرَكِبَتِ النَّاقَةَ فَأَتَتِ الْمَدِينَةَ فَعُرِفَتْ نَاقَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنِّي نَذَرْتُ لَأَنْ أَنْجَانِيَ اللَّهُ عَلَيْهَا لَأَنْحَرَنَّهَا فَمَنَعُوهَا أَنْ تَنْحَرَهَا حَتَّى يَذْكُرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"بِئْسَمَا جَزَيْتِهَا أَنْ نَجَّاكِ اللَّهُ عَلَيْهَا أَنْ تَنْحَرِيهَا لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ". وَقَالَا مَعًا أَوْ أَحَدُهُمَا فِي الْحَدِيثِ وَأَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتَهُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْأُسَارَى وَالْغُلُولِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ السَّيْرِ عَلَى الْوَاقِدِيِّ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک قوم نے یلغار کی تو وہ انصار کی ایک عورت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کو لے گئے۔ عورت اور اونٹنی ان کے پاس تھے، پھر عورت بھاگ نکلی اور اونٹنی پر سوار ہوئی۔ مدینہ آئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پہچان لی گئی۔ اس عورت نے کہا: میں نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے مجھے اس کی پیٹھ پر بچا لیا تو میں اس کو نحر کروں گی۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے ذبح کرنے سے روک دیا یہاں تک کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بیان کریں، جب انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برا بدلہ دیا تو نے اس کو، یہ کہ اللہ نے تجھے اس کی پیٹھ پر نجات دی اور تو اس کو نحر کرے گی۔ اللہ کی نافرمانی اور جس کا ابن آدم مالک نہ ہو اس میں نذر نہیں ہے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان اور عبد الوہاب دونوں نے اکٹھا کہا یا ان میں سے ایک نے حدیث میں فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹھی کو پکڑ لیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب النذور /حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم النذر، باب لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد (1641).»
حدیث نمبر: 3598
«سبحان الله بئسما جزتها نذرت لله إن نجاها الله عليها لتنحرنها لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے)! اس نے اسے کیسا برا بدلہ دیا! اس نے اللہ کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ نے اسے اس (اونٹنی) پر بچا لیا تو وہ اسے ذبح کر دے گی، (حالانکہ) اللہ کی نافرمانی میں کی گئی نذر پوری نہیں کی جاتی اور نہ اس چیز میں جس کا بندہ مالک نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3598]
” «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے)! اس نے اسے کیسا برا بدلہ دیا! اس نے اللہ کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ نے اسے اس (اونٹنی) پر بچا لیا تو وہ اسے ذبح کر دے گی، (حالانکہ) اللہ کی نافرمانی میں کی گئی نذر پوری نہیں کی جاتی اور نہ اس چیز میں جس کا بندہ مالک نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3598]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن عمران بن حصين. مختصر مسلم 1008.»
قال الشيخ الألباني: صحيح