🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَمَا يُقَالُ فِي ذَلِكَ
سانپوں کے مارنے کا بیان اور سانپوں کا حال
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 1788 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1788
سنن نسائی: 2834
مسند اسحاق بن راہویہ: 675
مسند احمد: 24010، 24219، 25142
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6126، 6133
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5403
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1788
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَائِبَةَ مَوْلَاةٍ لِعَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ، إِلَّا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ، فَإِنَّهُمَا يَخْطِفَانِ الْبَصَرَ وَيَطْرَحَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ"
حضرت سائبہ جو مولاۃ ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی، ان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ان سانپوں کے مارنے سے جو گھر میں ہوتے ہیں، مگر ذی الطفیتین اور ابتر کو کہ وہ آنکھ کو اندھا کر دیتے ہیں اور حمل گرا دیتے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1788]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3308، 3309، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2232، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5631، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2834، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3800، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3231، 3534، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24723، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8392، 8400، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 20254، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 32»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2834
أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ امْرَأَةً دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ وَبِيَدِهَا عُكَّازٌ، فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ فَقَالَتْ: لِهَذِهِ الْوَزَغِ، لِأَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ إِلَّا يُطْفِئُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام، إِلَّا هَذِهِ الدَّابَّةُ، فَأَمَرَنَا بِقَتْلِهَا، وَنَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ، إِلَّا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ، فَإِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ الْبَصَرَ، وَيُسْقِطَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ".
تابعی سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ ایک عورت ام المؤمنین عائشہ کے پاس آئی، اور ان کے ہاتھ میں لوہے کی پھلی لگی ہوئی لاٹھی تھی، اس عورت نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ کہا: یہ ان چھپکلیوں (کے مارنے) کے لیے ہے۔ اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کی آگ کو اس جانور کے سوا سبھی جانور بجھاتے تھے اسی وجہ سے آپ نے ہمیں اسے مارنے کا حکم دیا ہے۔ اور گھروں میں رہنے والے سانپ کے مارنے سے روکا ہے سوائے دو دھاریوں والے، اور دم بریدہ سانپ کے کیونکہ یہ دونوں بصارت کو زائل کر دیتے ہیں، اور حاملہ عورت کا حمل گرا دیتے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2834]
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک عورت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی جبکہ ان کے ہاتھ میں تیز نوک والی لاٹھی تھی۔ وہ پوچھنے لگی: یہ کس لیے؟ فرمایا: ان چھپکلیوں کے لیے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”ہر جانور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ بجھانے میں کوشاں تھا مگر یہ چھپکلی۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسے قتل کرنے کا حکم دیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گھروں میں رہنے والے باریک سانپوں کو قتل کرنے سے روکا، مگر ”دو دھاریوں والے اور چھوٹے سانپ کو قتل کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ نظر ختم کر دیتے ہیں اور عورتوں کے حمل گرا دیتے ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2834]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16124)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الصید12 (3231)، مسند احمد (6/83، 109، 217) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، قتادة عنعن. وانظر سنن ابن ماجه (3231 بتحقيقي) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 342

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 675
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سَائِبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( (نَهَى عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ إِلَّا الْأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَخْطَفَانِ الْبَصَرَ وَيَطْرَحَانِ أَوْلَادَ النِّسَاءِ فَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنِّي) ) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دم کٹے اور دو لکیروں والے سانپ کے علاوہ ان سانپوں کو مار ڈالنے سے منع فرمایا جو کہ گھروں میں ہوتے ہیں، کیونکہ وہ دونوں بینائی ضائع کر دیتے ہیں اور خواتین کا حمل گرا دیتے ہیں، پس جس نے ان دونوں کو (مارے بغیر) چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 675]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب بدء الخلق، باب قوله تعالىٰ (وسث فيها من كل دابه) رقم: 3297 . مسلم، كتاب السلام، باب قتل الحبات وغيرها . سنن ابوداود، رقم: 5352 . سنن ترمذي، رقم: 1483 . سنن ابن ماجه، رقم: 3535 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24010
قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم " نَهَى عَنْ قَتْلِ حَيَّاتِ الْبُيُوتِ إِلَّا الْأَبْتَََرَ، وَذَو الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَخْتَطِفَانِ أَوْ قَالَ: يَطْمِسَانِ الْأَبْصَارَ، وَيَطْرَحَانِ الْحَمْلَ مِنْ بُطُونِ النِّسَاء، وَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے، سوائے ان سانپوں کے جو دم کٹے ہوں یا دو دھاری ہوں کیونکہ ایسے سانپ بینائی کو زائل کردیتے ہیں اور عورتوں کے پیٹ سے حمل ضائع کردیتے ہیں اور جو شخص ان سانپوں کو چھوڑ دے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24010]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3308، م: 2232
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24219
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنْ سَائِبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ"، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ،" وَأَمَرَنَا بِقَتْلِ الْأَبْتَرِ وَذِي الطُّفْيَتَيْنِ"، قَالَ" إِنَّهُمَا يَلْتَمِسَانِ الْبَصَرَ، وَيُسْقِطَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَاءِ، وَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنِّي" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے، سوائے ان سانپوں کے جو دم کٹے ہوں یا دو دھاری ہوں کیونکہ ایسے سانپ بینائی کو زائل کردیتے ہیں اور عورتوں کے پیٹ سے حمل ضائع کردیتے ہیں اور جو شخص ان سانپوں کو چھوڑ دے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24219]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25142
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ رَبٍّ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَائِبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ بِقَتْلِ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرِ"، وَقَالَ: " إِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ الْبَصَرَ، وَيُسْقِطَانِ الْوَلَدَ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سانپوں کو مارنے کا حکم دیا ہے جو دم کٹے ہوں یا دو دھاری ہوں کیونکہ ایسے سانپ بینائی کو زائل کردیتے ہیں اور عورتوں کے پیٹ سے حمل ضائع کردیتے ہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25142]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6126
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ كُلَّهُنَّ إِلَّا الْجَانَّ الْأَبْتَرَ [ مِنْهَا ] وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ عَلَى ظَهْرِهِ، فَإِنَّهُمَا يَقْتُلَانِ الصَّبِيَّ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَيُغَشِّيَانِ الْبَصَرَ، وَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر قسم کے سانپ کو قتل کر دو! البتہ گھر میں نکل آنے والے دم کئے ہوئے کا، اور جس کی پشت پر دو دھاریاں ہوتی ہیں، اس کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ یہ دونوں ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو مار دیتے ہیں اور بینائی کو ختم کر دیتے ہیں ’ جو شخص ان دونوں کو چھوڑے گا وہ ہم میں سے نہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6126]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (157/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24713»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6133
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ حَيَّاتِ الْبُيُوتِ إِلَّا الْأَبْتَرَ، وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ، فَإِنَّهُمَا يَخْطِفَانِ - أَوْ يَطْمِسَانِ - الْبَصَرَ، وَيَطْرَحَانِ الْحَمْلَ مِنْ بُطُونِ النِّسَاءِ، وَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں موجود سانپوں کو مارنے سے منع کیا ہے البتہ دم کٹے کا اور دو دھاری والے کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ دونوں بینائی کو ضائع کر دیتے ہیں اور خواتین کے پیٹ میں موجود حمل کو ضائع کر دیتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے:) جو شخص ان دونوں کو چھوڑ دے گا وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6133]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4776) اخرجه احمد فى المسند (29/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5403
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -: " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ قَتْلِ جِنَانِ الْبُيُوتِ - يَعْنِي: مِنَ الْحَيَّاتِ - إِلَّا الْأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ، فَإِنَّهُمَا يَخْطِفَانِ الْأَبْصَارَ، وَيَقْتُلَانِ الْحَبَلَ فِي بُطُونِ النِّسَاءِ، فَمَنْ لَمْ يَقْتُلْهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ - يَعْنِي: شَيْبَانَ - عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ كُلَّهُنَّ إِلَّا الْجِنَانَ: الْأَبْتَرَ وَذَا الطُّفْيَتَيْنِ عَلَى ظَهْرِهِ؛ فَإِنَّهُمَا يَقْتُلَانِ الصَّبِيَّ فِي بَطْنِ أُمِّهِ وَيُغْشِيَانِ الْأَبْصَارَ، وَمَنْ تَرَكَهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ قَالَ ثَنَا جَرِيرٌ، ثَنَا نَافِعٌ ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِفَاكِهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ الَّتِي فِي الْبُيُوتِ غَيْرَ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ وَالْبَتْرَاءِ، فَإِنَّهُمَا يَطْمُسَانِ الْأَبْصَارَ، وَيَقْتُلَانِ أَوْلَادَ الْحُبَالَى فِي بُطُونِهِنَّ، وَمَنْ لَمْ يَقْتُلْهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا ".
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ ، ثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، ثَنَا نَافِعٌ أَنَّ سَائِبَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ: " وَمَنْ لَمْ يَقْتُلْهُمَا فَلَيْسَ مِنَّا "، وَكَذَلِكَ النَّهْيُ عَنْ قَتْلِ عَوَامِرِ الْبُيُوتِ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ قَتْلِ حَيَّاتِ الْبُيُوتِ... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں رہنے والے سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے، سوائے دُم بریدہ (چھوٹی دُم والے) اور پیٹھ پر دو سفید دھاریوں والے سانپ کے، کیونکہ یہ دونوں بینائی چھین لیتے ہیں اور حاملہ عورتوں کے پیٹ میں موجود حمل کو ضائع کر دیتے ہیں، اور جو شخص ان دونوں کو (دیکھ کر بھی) قتل نہ کرے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں“۔ امام حارث بن ابی اسامہ کی روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام سانپوں کو قتل کرو سوائے گھروں میں رہنے والے سانپوں کے، مگر (ان میں سے بھی) دُم بریدہ اور پیٹھ پر دو دھاریوں والے سانپ کو ضرور مارو؛ کیونکہ یہ دونوں ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو ہلاک کر دیتے ہیں اور آنکھوں کی روشنی زائل کر دیتے ہیں، اور جس نے ان کو (زندہ) چھوڑ دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ امام ابو یعلی موصلی کی روایت میں بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں کے سانپوں کو مارنے سے منع کیا ہے، بجز دو دھاریوں والے اور دُم کٹے سانپ کے، کیونکہ یہ دونوں بینائی مٹا دیتے ہیں اور حاملہ عورتوں کے پیٹ میں موجود اولاد کو مار ڈالتے ہیں، اور جس نے ان کو قتل نہ کیا وہ ہم میں سے نہیں“۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ یہ حدیث صحیح بخاری و مسلم میں بھی موجود ہے، سوائے ان الفاظ کے کہ ”جس نے ان کو قتل نہ کیا وہ ہم میں سے نہیں“، اور اسی طرح گھروں میں رہنے والے سانپوں کے قتل سے ممانعت کا تذکرہ بھی وہاں موجود ہے۔ امام احمد بن حنبل نے بھی اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، اور اس حدیث کی تائید میں ایک شاہد روایت صحیحین میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5403]
تخریج الحدیث: «(5403/1) أخرجه صحيح البخاري برقم: 3132، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3534، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23490، وأخرجه فتح الباري برقم: 3123»
«(5403/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 3132، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3534، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24014، 24713، وأخرجه فتح الباري برقم: 3123، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5538»
«(5403/5) أخرجه صحيح البخاري برقم: 3132، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3534، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23490، وأخرجه فتح الباري برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں