🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ وَدَاعِ الْبَيْتِ
خانہ کعبہ سے رخصت ہونے کا بیان
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 820B1 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 820B1
مسند امام شافعی: 1030، 1031
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 820B1
قَالَ مَالِك فِي قَوْلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ، إِنَّ ذَلِكَ فِيمَا نُرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ، لِقَوْلِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ سورة الحج آية 32 وَقَالَ: ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ سورة الحج آية 33 فَمَحِلُّ الشَّعَائِرِ كُلِّهَا، وَانْقِضَاؤُهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آخری عبادت طواف ہے خانۂ کعبہ کا، اس سے مقصود یہ ہے کہ اللہ جل جلالہُ فرماتا ہے: ”جو شخص تعظیم کرے اللہ جل جلالہُ کی نشانیوں کی تو یہ دلوں کے خوف کی وجہ سے ہے۔“ پھر فرماتا ہے: ”بازگشت ان کی خانۂ کعبہ کی طرف ہے۔“ تو تمام ارکان اور عباداتِ حج کی انتہاء خانۂ کعبہ پر ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 820B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 120»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1030
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا يَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ، فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: ”حج کرنے والوں میں سے کوئی بھی نہ واپس جائے حتیٰ کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس گزرے۔ بے شک آخری حج کا عمل بیت اللہ کا (الوداعی) طواف ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أخرجه البيهقي: 5 / 162 - وفي معرفة السنن والآثار له (3097) وابن أبي شيبة (13596).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1031
قَالَ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا يَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ، فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ. قَالَ مَالِكٌ: وَذَلِكَ فِيمَا نُرَى وَاللَّهُ أَعْلَمُ لِقَوْلِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ [الْحَجِّ: 33] مَحِلُّ الشَّعَائِرِ وَانْقِضَاؤُهَا الْبَيْتُ الْعَتِيقُ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”حج کرنے والوں میں سے کوئی بھی واپس نہ لوٹے یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف کرے کیونکہ حج کا آخری عمل بیت اللہ کا (الوداعی) طواف ہے۔“ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے خیال میں اور بہتر علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ یہ اللہ کے قول ”پھر اس کا حلال ہونا بیت اللہ کے پاس ہے“ کی تفسیر ہے کہ حج کے شعائر سے حلال ہونا اور ان کا ختم ہونا خانہ کعبہ کے پاس ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح أخرجه البيهقي: 5 / 162 - وفي معرفة السنن والآثار له (3097) وابن أبي شيبة (13596).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں