🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
869. رُبَّ حَامِلِ حِكْمَةٍ إِلَى مَنْ هُوَ لَهَا أَوْعَى مِنْهُ
بعض اوقات حامل حکمت و دانائی ایسا بھی ہوتا ہے جو اپنے سے بڑھ کر اس کو محفوظ رکھنے والے تک پہنچا دیتا ہے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1422 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند الشهاب: 1422
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 585
المعجم الکبیر للطبرانی: 17291
المعجم الاوسط: 6781، 7953
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1422
1422 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْغَزِّيُّ، أبنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْوَلِيدِ، ثنا أَبُو الْجَهْمِ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ وَاقِدٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَلْبَسٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِيَ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، رُبَّ حَامِلِ حِكْمَةٍ إِلَى مَنْ هُوَ لَهَا أَوْعَى مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يَغُلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِولَاةِ الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مَنْ وَرَاءَهُمْ"
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میرا کلام سنا اور اس میں (اپنی طرف سے) اضافہ نہ کیا۔ بعض اوقات حامل حکمت و دانائی ایسا بھی ہوتا ہے جو اپنے سے بڑھ کر اس کو محفوظ رکھنے والے تک پہنچا دیتا ہے۔ تین چیزوں میں مومن کا دل کبھی خیانت نہیں کرتا: اللہ کے لیے اخلاص کے ساتھ عمل کرنا، حکمرانوں کی خیر خواہی کرنا اور مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنا کیونکہ ان کی دعوت (دعا) ان کے پیچھے والوں کو بھی گھیر لیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1422]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الاوسط: 6781، تاريخ دمشق: 438/46، حلية الاولياء: 7/ 445»
وضاحت: فائدہ: -
ابان بن عثمان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ دو پہر کے وقت مروان کے پاس سے نکلے تو ہم آپس میں کہنے لگے: مروان نے اس وقت اگر انہیں بلایا ہے تو یقینا کچھ پوچھنے کے لیے ہی بلایا ہوگا چنانچہ میں اٹھ کر ان کے پاس گیا اور ان سے یہی سوال پوچھا: تو انہوں نے کہا: ہاں اس نے مجھے سے کچھ چیزوں کے متعلق پوچھا: تھا جو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ اس شخص کو ترو تازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے یاد کر کے آگے دوسروں کو پہنچا دیا کیونکہ بعض اوقات حامل فقہ ایسا ہوتا ہے جو درحقیقت فقیہ نہیں ہوتا اور بعض اوقات حامل فقہ ایسا بھی ہوتا ہے جو اپنے سے بڑھ کر فقیہ تک اس کو پہنچا دیتا ہے۔ تین چیزوں میں مسلمان کا دل کبھی خیانت نہیں کرتا، اللہ کے لیے اخلاص کے ساتھ عمل کرنا، حکمرانوں کی خیر خواہی کرنا اور جماعت کو لازم پکڑنا کیونکہ ان کی دعوت (دعا) ان کو چاروں اطراف سے گھیر لیتی ہے۔“ اور فرمایا: ”جس شخص کا غم ہی آخرت ہو اللہ اس کے بکھرے ہوئے کام سمیٹ دیتا ہے اور غنی اس کے دل میں رکھ دیتا ہے اور دنیا اس کے پاس ذلیل و مطیع ہو کر خود ہی آجاتی ہے اور جس کا مقصد ہی دنیا ہو اللہ اس کے کام کو بکھیر دیتا ہے اور محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور دنیا بھی اسے اتنی ہی ملتی ہے جتنی اس کے مقدر میں لکھی گئی ہوتی ہے۔“ [أحمد: 183وسنده صحيح]


الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 585
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي ثُمَّ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى [ مَنْ هُوَ ] أَوْعَى مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأُولِي الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" رُبَّ حَامِلِ كَلِمَةٍ" بَدَلَ:" فِقْهٍ". وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، رُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے، جو میرا کلام سنے اور اُس میں کوئی اضافہ نہ کرے، بعض اوقات براہ راست کوئی چیز سیکھنے والا شخص اس بات کو اُس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے زیادہ بہتر طور پر اس بات کو یاد رکھتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں، مؤمن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا، اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا، کیونکہ ان کی دعاء ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں لفظ ”حامل فقہ“ کی بجائے ”حامل کلمہ“ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 82/20 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6781، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6777، 7949»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کی سند میں عمرو بن واقد نامی راوی کذاب اور منکر الحدیث ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الدِّمَشْقِيَّانِ قَالَا: ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَضَّرَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي، ثُمَّ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى أَوْعَى مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأُولِي الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، وسقط من النسخة الخطية وألحقه بالهامش إلا أنه غير واضح، والصواب المعلى كما عند المصنف في مسند الشاميين، والله أعلم.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، پھر اس میں کچھ اضافہ نہ کیا، کیونکہ کتنے ہی سمجھ رکھنے والے کسی ایسے کو پہنچاتے ہیں جو اس سے زیادہ سمجھ رکھنے والا ہو۔“ نیز فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جن پر مومن کا دل کبھی کینہ نہیں رکھتا: اللہ کے لیے عمل میں خلوص، حکمرانوں کے لیے خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت سے وابستگی، کیونکہ ان کی دعا ان کے پیچھے رہ جانے والوں کو گھیرے ہوئے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17291]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 82، حدیث 155»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6781
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَضَّرَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي ثُمَّ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، رُبَّ حَامِلِ كَلِمَةٍ إِلَى أَوْعَى لَهَا مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: الْإِخْلَاصُ لِلهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِوُلَاةِ الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ I ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بندے کو شاداب و تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، پھر اس میں (اپنی طرف سے) کوئی اضافہ نہ کیا؛ کیونکہ بسا اوقات بات کو پہنچانے والا اسے اپنے سے زیادہ یاد رکھنے اور سمجھنے والے تک پہنچا دیتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں جن کی موجودگی میں کسی مومن کا دل کینہ اور خیانت نہیں کرتا: اللہ کے لیے اخلاصِ عمل، حکمرانوں کی خیر خواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ وابستہ رہنا؛ کیونکہ ان کی دعا ان کے پیچھے سے ان کا احاطہ کیے ہوتی ہے (یعنی انہیں گمراہی سے بچاتی ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں عمرو بن واقد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6781]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: عمرو بن واقد من الشاميين ممن يكتب حديثه مع ضعفه «الكامل في الضعفاء، ج 6، ص 210» »
«قال الهيثمي: فيه عمرو بن واقد رمي بالكذب وهو منكر الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 138» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 155، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7953»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن واقد رمي بالكذب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7953
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَضَّرَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي هَذَا، فَلَمْ يَزِدْ فِيهِ، فَرُبَّ حَامِلِ كَلِمَةٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَوْعَى لَهَا مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ: قَلْبُ مُؤْمِنٍ، إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِوُلَاةِ الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ لِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری یہ بات سنی اور اس میں کوئی اضافہ نہ کیا، کیونکہ بہت سے کلمہ پہنچانے والے ایسے شخص تک پہنچاتے ہیں جو اسے ان سے زیادہ محفوظ رکھنے والا ہوتا ہے۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کے بارے میں مومن کا دل خیانت یا کینہ نہیں رکھتا: اللہ کے لیے عمل میں اخلاص، حکمرانوں کی خیر خواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کو مضبوطی سے تھامے رکھنا، کیونکہ ان کی دعا انہیں ہر طرف سے گھیرے رکھتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یونس بن میسرہ سے یہ حدیث صرف عمرو بن واقد نے روایت کی ہے، اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7953]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عمرو بن واقد رمي بالكذب وهو منكر الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 138» »
«قال ابن عدي: عمرو بن واقد من الشاميين ممن يكتب حديثه مع ضعفه «الكامل في الضعفاء، ج 6، ص 210» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 155، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6781»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن واقد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں