🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
188. بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنِ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ
بندے اور کفر کے درمیان (فرق) نماز چھوڑنا ہے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 267 (کل: 22 مقامات، 15 کتب)
مسند الشهاب: 267
صحیح مسلم: 246، 247
سنن ابوداود: 4678
سنن نسائی: 465
سنن ابن ماجہ: 1078
مشکوۃ المصابیح: 569
مسند احمد: 14979، 15183
مصنف ابن ابی شیبہ: 32412
سنن دارقطنی: 1753
صحیح ابن حبان: 1453
الجامع الكامل: 1734، 12713
السنن الكبرى للبيهقي: 6496
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2848
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1783، 2102، 2191
المعجم الاوسط: 4126، 5289، 7683
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 267
267 - وَأَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّدُوسِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ، ثنا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ الرُّعَيْنِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا سُفْيَانُ هُوَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان (فرق) نماز چھوڑنا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 267]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم: 82، وأبو داود: 4678،وترمذي: 2618، 2620، وابن ماجه: 1078، والطبراني فى «الصغير» برقم: 374، 799»
وضاحت: تشریح:
ان احادیث سے نماز کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسے کفر اور اسلام کے درمیان حد فاصل قرار دیا گیا ہے۔ جو شخص نماز نہیں پڑھتا، وہ کفر کی حد میں داخل ہو جاتا ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ ہمارے اور ان کے درمیان نماز عہد ہے، جس نے اسے چھوڑا تو بلا شبہ اس نے کفر کیا۔ [الترمذي: 2631،، صحيح]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ جس نے نماز کی حفاظت کی تو یہ اس کے لیے قیامت کے دن نور، دلیل اور نجات ہوگی اور جس نے اس کی حفاظت نہ کی تو قیامت کے دن اس کے لیے نور، دلیل اور نجات نہ ہوگی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف (جیسے کافروں) کے ساتھ ہوگا۔ [أحمد: 129/2، حسن]
تابعی عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: اصحاب رسول اعمال میں سے نماز چھوڑنے کو کفر سمجھا کرتے تھے۔ [الترمذي: 2622، صحيح]
اللہ تعالیٰ ٰ کا بھی فرمان ہے:
﴿وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُشْرِكِينَ﴾ ‎(الروم: 31)
”اور نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سے نہ بنو۔“
یہاں نماز کی پابندی کا حکم دیا اور ساتھ ہی فرمایا کہ مشرکوں میں سے نہ بنو، کیونکہ مشرک نماز نہیں پڑھتے جبکہ مؤمن اسے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، اگر کوئی بلا عذر شرعی نماز چھوڑے گا تو وہ مشرکوں میں سے ہو جائے گا کیونکہ نفس پرستی بھی تو شرک ہے اور نماز چھوڑنے والا نفس پرستی کرتا ہے گویا نماز چھوڑنا بھی ایک طرح کا شرک ہی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ ”بے شک بندے اور شرک کے درمیان (فرق) نماز چھوڑنا ہے۔“ [مسلم: 82]
اہل علم کہتے ہیں کہ نماز چھوڑنے کی تین صورتیں ہیں: ① نماز کا سرے سے انکار کر دے یعنی یہ سمجھنا کہ نماز دین کا حصہ نہیں، تو ایسا شخص بالا تفاق کافر اور مرتد ہے۔
② بھول کر نماز چھوڑنا ایسا شخص بالاتفاق کافرنہیں، اس کے لیے یہی حکم ہے کہ جب نماز یاد آ جائے تو اسے پڑھ لے۔
③ جان بوجھ کر نماز چھوڑنا مگر اس کی فرضیت کا اعتقاد رکھنا جیسا کہ ہمارے ہاں اکثریت کا حال ہے، تو ایسے شخص کے متعلق اختلاف ہے:
✿ جمہور کے نزدیک ایسا شخص کافر اور مرتد ہے۔
✿ ایسا شخص فاسق و فاجر اور سخت گناہ گار ہے، یہ اعتقادی کافر تو نہیں مگر عملی طور پر کافر ہی ہے۔ واللہ اعلم

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 82 ترقیم شاملہ: -- 246
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ كلاهما، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ بَيْنَ الرَّجُلِ، وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَالْكُفْرِ، تَرْكَ الصَّلَاةِ ".
ابوسفیان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک آدمی اور شرک و کفر کے درمیان (فاصلہ مٹانے والا عمل) نماز کا ترک ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 246]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”انسان کو شرک و کفر سے جوڑنے والی چیز نماز چھوڑنا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 246]
ترقیم فوادعبدالباقی: 82
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه الترمذى في ((جامعه)) في الايمان، باب: ما جاء في ترك الصلاة وقال هذا حدیث حسن صحیح برقم (2618) انظر ((تحفة الاشراف)) برقم (2303)» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 82 ترقیم شاملہ: -- 247
حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " بَيْنَ الرَّجُلِ، وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَالْكُفْرِ، تَرْكُ الصَّلَاةِ ".
ابوزبیر نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آدمی اور شرک و کفر کے درمیان (فاصلہ مٹانے والا عمل) نماز چھوڑنا ہے۔“ (اس روایت میں «إن» ”بے شک“ کا لفظ نہیں، باقی وہی ہے۔) [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 247]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آدمی کو شرک و کفر سے جوڑنے والی چیز نماز چھوڑنا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 247]
ترقیم فوادعبدالباقی: 82
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه النسائي في ((المجتبى)) 232/1 في الصلاة، باب: الحكم في تارك الصلاة انظر ((التحفة)) برقم (2817)»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4678
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان حد فاصل نماز کا ترک کرنا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4678]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان فرق نماز چھوڑ دینا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4678]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الإیمان 9 (2620)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 77 (1078)، مسند احمد (3/370، 389)، (تحفة الأشراف: 2746)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 35 (82) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی کفر اور بندے میں نماز حد فاصل ہے، اگر نماز ادا کرتا ہے تو صاحب ایمان ہے، نہیں ادا کرتا ہے تو کافر ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کسی عمل کے ترک کو کفر نہیں خیال کرتے تھے سوائے نماز کے، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”نماز کا ترک کرنا کفر ہے“، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جو نماز چھوڑ دے، امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: تارک نماز مرتد ہے اگرچہ دین سے خارج نہیں ہوتا، اصحاب الرای کا مذہب ہے کہ اس کو قید کیا جائے تاوقتیکہ نماز پڑھنے لگے، امام احمد بن حنبل، اور امام اسحاق بن راہویہ، اور ائمہ کی ایک بڑی جماعت تارک نماز کو کافر کہتی ہے، اس لئے ہر مسلمان کو اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے نماز کا سخت اہتمام کرنا چاہئے، اور عام لوگوں میں اس عظیم عبادت، اور اسلامی رکن کی اہمیت کی تبلیغ کرنی چاہئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
رواه مسلم (82)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 465
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ إِلَّا تَرْكُ الصَّلَاةِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان سوائے نماز چھوڑ دینے کے کوئی اور حد فاصل نہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 465]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان صرف نماز چھوڑنے کا فرق ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 465]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 35 (82)، (تحفة الأشراف: 2817)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/السنة 15 (4678)، سنن الترمذی/الإیمان 9 (2620)، سنن ابن ماجہ/إقامة 77 (1078)، مسند احمد 3/370، 89 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1078
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ اور کفر کے درمیان حد فاصل نماز کا چھوڑنا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1078]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان (تعلق قائم کرنے والا عمل) ترک نماز ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/السنة 15 (4678)، سنن الترمذی/الإیمان 9 (2620)، (تحفة الأشراف: 2746)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 35 (82)، سنن النسائی/الصلاة 8 (464، 465)، مسند احمد (3/370، 389)، سنن الدارمی/الصلاة 29 (1269) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی کفر اور بندے میں نماز ہی حد فاصل اور حائل ہے، جہاں نماز چھوڑی یہ حد فاصل اٹھ گئی اور آدمی کافر ہو گیا، یہی امام احمد اور اصحاب حدیث کا مذہب ہے اور حماد بن زید، مکحول، مالک اور شافعی نے کہا کہ تارک نماز کا حکم مثل مرتد کے ہے، یعنی اگر توبہ نہ کرے تو وہ واجب القتل ہے، اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک تارک نماز کافر نہ ہو گا، لیکن کفر کے قریب ہو جائے گا، حالانکہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نماز کا ترک کفر ہے“، اور ایسا ہی منقول ہے عمر اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے، جمہور علماء اس حدیث کی تاویل کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو نماز کے چھوڑ دینے کو حلال سمجھے، وہ شخص جو محض سستی کی وجہ سے اسے چھوڑ دے وہ کافر نہیں ہوتا، لیکن بعض محققین کے نزدیک نماز کی فرضیت کے عدم انکار کے باوجود عملاً و قصداً نماز چھوڑ دینے والا بھی کافر ہے، دیکھئے اس موضوع پر عظیم کتاب «تعظيم قدر الصلاة» تالیف امام محمد بن نصر مروزی، بتحقیق ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی، اور ”تارک صلاۃ کا حکم“ تالیف شیخ محمد بن عثیمین، ترجمہ ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 569
569 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”(مومن) بندے اور کفر کے درمیان فرق نماز کا ترک کرنا ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (134/ 82)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14979
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ، أَوْ الشِّرْكِ تَرْكُ الصَّلَاةِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بندے اور کفر و شرک کے درمیان حد فاصل نماز کو چھوڑنا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14979]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي، م: 82
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15183
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ , عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ , أَوْ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بندے اور کفر و شرک کے درمیان حد فاصل نماز کو چھوڑنا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15183]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 82، وهذا إسناد حسن من أجل أبن أبى الزياد، لكنه قد توبع، وأبو الزبير قد صرح بالسماع عند مسلم وغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31033 ترقیم الشثری: -- 32412
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي الزبير ، عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بين العبد وبين الكفر ترك الصلاة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [و].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٨٢)، وأحمد (١٥١٨٣).

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندے اور کفر کے درمیان صرف نماز چھوڑنے کا فاصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32412]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه حماد بن زيد واختلف عنه فرواه أبو الربيع الزهراني عن حماد بن زيد عن عمرو بن دينار عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم وخالفه القواريري رواه عن حماد قال حدثني عمرو أو بعض أصحابي عن عمرو عن جابر موقوفا وقال أحمد بن إبراهيم الموصلي عن حماد عن عمرو أو بلغني عنه عن جابر ورفعه وقال ابن حساب عن حماد سمعت عمرا أو حدثت عنه عن جابر موقوفا وقال إسحاق بن أبي إسرائيل عن حماد سمعت من عمرو أو حدثني أخي سعيد عنه عن جابر موقوفا ورواه علي بن الحسن السلمي عن الثوري عن عمرو بن دينار عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم وكذلك روي عن أبي مسعود الزجاج عن معمر عن عمرو عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم ورفعه صحيح وهو محفوظ عن أبي الزبير عن جابر مرفوعا . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 82، 156، 1923، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1107، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1453، 6819، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 463 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 328، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4678، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2618، 2620، 2619، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1269، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1078، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6593، 6591، 6592، 6594، 17965، 18687، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1753، 1754، 1755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14947، 15210، 15359، 15415، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1783، 1953، 2078، 2102، 2191، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1022، 1043، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5009، 5006، 5007، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32413، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3177، 3175، 3176، 3178، والطبراني فى «الصغير» برقم: 374، 799، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4126، 5289، 7683، 9077، 9078، ترقيم محمد عوامة: 31033»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں