🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
230. ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكُّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ
تین (آدمیوں کی) دعائیں (ضرور) قبول ہوتی ہیں ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی بد دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد پر بد دعا
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 316 (کل: 23 مقامات، 13 کتب)
مسند الشهاب: 316
سنن ابوداود: 1536
سنن ترمذی: 1905، 3448
سنن ابن ماجہ: 3862
الادب المفرد: 32، 481
صحیح الادب المفرد: 24، 372
مسند احمد: 7510، 8581، 9606، 10196، 10708، 10771
مصنف ابن ابی شیبہ: 31818
الفتح الربانی: 9979
صحیح ابن حبان: 2699
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3030، 3031، 3033
المعجم الاوسط: 24
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6211
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 316
316 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمٌ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى، يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَعْنِي: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكُّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (آدمیوں کی) دعائیں (ضرور) قبول ہوتی ہیں ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی بددعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد پر بددعا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أبو داود: 1536، وترمذي: 3448، وابن ماجه: 3862، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2699، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7626»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں تین آدمیوں کی قبولیت دعا کا ذکر ہے کہ ان کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے، جلد قبول ہو یا دیر سے لیکن قبول ضرور ہوتی ہے۔ وہ تین آدمی یہ ہیں:
① مظلوم: -
و ہ شخص جس پر کسی بھی طرح کا ظلم ہوا ہو، اسے مظلوم کہتے ہیں۔ مظلوم کی ظالم پر کی ہوئی بد دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو جب یمن کی طرف روانہ کیا تو انہیں کئی نصیحتیں فرمائیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ مظلوم کی بد دعا سے بچنا کیونکہ اس کے درمیان اور اللہ تعالیٰ ٰ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں۔“ [بخاري: 1496]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام ہنی کو سرکاری چراگاہ کا حاکم بنایا تو انہیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”اے ہنی! مسلمانوں سے اپنے ہاتھ روکے رکھنا (یعنی ان پر ظلم نہ کرنا) اور مسلمانوں (کے مظلوم) کی بددعا سے بچنا کیونکہ مظلوم کی بددعا يقيناً قبول ہوتی ہے۔“ [بخاري: 3059]
مظلوم اگر چہ فاسق و فاجر اور غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرماتا ہے کیونکہ اس کی دعا کے قبول ہونے کی وجہ اس کی مظلومیت ہے لہٰذا مظلوم اگر چہ فاسق یا کافر ہی کیوں نہ ہو تب بھی اس کی بددعا قبول ہوتی ہے اور یہ اللہ تعالیٰ ٰ کے عدل وانصاف کا تقاضا بھی ہے کہ وہ مظلوم کی پکار کو سنے۔
② مسافر: -
مسافر کی دعا بھی ضرور قبول ہوتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں سفر کو ”قطعہ عذاب“ کہا: گیا ہے۔ (دیکھئے: حدیث نمبر 225) اس لیے کہ سفر میں انسان کو کئی طرح کی تکالیف اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے اہل و عیال اور دوست اسباب کی جدائی کا صدمہ اور اس کے ساتھ ساتھ سفر کی مشقتیں اور تھکاوٹیں، انسان دوران سفر بڑا مجبور، پریشاں اور بے کس و بے بس ہوتا پھر جب اس حالت میں وہ اپنے خالق و مالک کا در کھٹکھٹاتا ہے تو مالک کے در سے اسے ضرور خیر ملتی ہے لہٰذا سفر کے لمحات کو فلمیں دیکھنے، قوالیاں اور گانے سننے اور فضول گفتگو کی بجائے اللہ تعالیٰ ٰ سے دعاؤں اور التجاوں میں گزارنا چاہیے۔
③ والدین: -
مذکورہ حدیث میں والد کا ذکر ہے لیکن ایک روایت میں والدین کے الفاظ بھی ہیں۔ (دیکھئے الادب المفرد: 32) لہٰذا والد اور والدہ کی اپنی اولاد کے بارے میں نکلی ہوئی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ والدین انسان کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہیں، انہوں نے اولاد کو پالا پوسا ہے، اپنی ضروریات پر اولاد کی ضروریات کو ترجیح دی ہے، دنیا میں اللہ تعالیٰ کے احسانات کے بعد سب سے زیادہ احسانات والدین ہی کے ہیں، اب اس کے باوجود بھی اگر اولاد اپنے والدین کو تنگ کرے تو اللہ تعالیٰ ٰ کا والدین سے وعدہ ہے کہ ایسی نالائق اولاد کے بارے میں تمہارے بددعا ضرور قبول کروں گا۔ بعض روایات میں دعا اور بعض میں بددعا کا ذکر ہے، مطلب یہ ہے کہ اولاد کے متعلق والدین کی دعا اور بد دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1536
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْوَالِدِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں، ان کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: باپ کی دعا، مسافر کی دعا، مظلوم کی دعا“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1536]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعاؤں کے قبول ہونے میں شک نہیں۔ باپ کی دعا، مسافر کی دعا اور مظلوم کی دعا۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1536]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/البروالصلة 7 (1905)، والدعوات 48 (3448)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 11 (3862)، (تحفة الأشراف: 14873)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/258، 348، 434، 478، 517، 523) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2250)
يحيي بن أبي كثير صرح بالسماع عند أحمد (2/348 ح 8564) وأبو جعفر المؤذن حسن الحديث حسن له الترمذي وابن حجر العسقلاني

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1905
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ"، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَقَدْ رَوَى الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، نَحْوَ حَدِيثِ هِشَامٍ وَأَبُو جَعْفَرٍ الَّذِي رَوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يُقَالُ لَهُ: أَبُو جَعْفَرٍ الْمُؤَذِّنُ، وَلَا نَعْرِفُ اسْمَهُ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ غَيْرَ حَدِيثٍ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں مقبول ہوتی ہیں ان میں کوئی شک نہیں ہے: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور بیٹے کے اوپر باپ کی بد دعا۔‏‏‏‏“
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- حجاج صواف نے بھی یحییٰ بن ابی کثیر سے ہشام کی حدیث جیسی حدیث روایت کی ہے، ابو جعفر جنہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے انہیں ابو جعفر مؤذن کہا جاتا ہے، ہم ان کا نام نہیں جانتے ہیں،
۲- ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے کئی حدیثیں روایت کی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1905]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 36 (1536)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 11 (3862)، ویأتي عند المؤلف في الدعوات 48 (3448) (تحفة الأشراف: 11873)، و مسند احمد (2/258، 478، 523) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (3862)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3448
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ "،
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین طرح کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور باپ کی بد دعا اپنے بیٹے کے حق میں“۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3448]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم 1905 (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (598 - 1797)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3862
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ , عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ , عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ يُسْتَجَابُ لَهُنَّ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ , وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ , وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، والد (اور والدہ) کی دعا اپنی اولاد کے حق میں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3862]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں قبول ہوتی ہیں، ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد کے حق میں دعا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 364 (1536)، سنن الترمذی/البروالصلة 7 (1905)، (تحفة الأشراف: 14873)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/258، 348، 478، 517، 523) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 32
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”ثَلاَثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَهُنَّ، لاَ شَكَّ فِيهِنَّ‏:‏ دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِيْنِ عَلَى وَلَدِهِمَا‏.‏“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں یقیناً مقبول ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور والدین کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا۔“ [الادب المفرد/كتاب الوالدين/حدیث: 32]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .» ‏‏‏‏ الترمذي، البر والصلة، باب ماجاء فى دعوة الوالدين: 1905 و أبوداؤد: 1586 و ابن ماجه: 3862، من حديث هشام الدستوائي به و ابن حبان: 2406
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 481
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”ثَلاَثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٍ‏:‏ دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ‏.‏“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں (ضرور) قبول ہوتی ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، والد کی دعا اولاد کے خلاف۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1536، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1905، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3862» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24
24/32 (حسن) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَهُنَّ، لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کی دعائیں ہیں جن کو قبول کر لیا جاتا ہے جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور والد کی اپنے بیٹے کے خلاف دعا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن .» ‏‏‏‏ الترمذي، البر والصلة، باب ماجاء فى دعوة الوالدين: 1905 و أبوداؤد: 1586 و ابن ماجه: 3862، من حديث هشام الدستوائي به و ابن حبان: 2406
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 372
223 372/481 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ثلاث دعوات مستجابات: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد على ولده".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں مقبول ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور باپ کی اپنی اولاد کے خلاف دعا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 372]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1536، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1905، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3862» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7510
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین قسم کے لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور ان کی قبولیت میں کوئی شک وشبہ نہیں مظلوم کی دعا مسافر کی دعا اور باپ کی اپنے بیٹے کے متعلق دعا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7510]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وإسناد الحديث كسابقه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں