الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب مَنْ قَالَ يُصَلِّي بِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَةً ثُمَّ يُسَلِّمُ
باب: ان لوگوں کی دلیل جو کہتے ہیں کہ امام ہر جماعت کو ایک ایک رکعت پڑھائے پھر سلام پھیر دے، پھر جو لوگ امام کے پیچھے ہیں وہ کھڑے ہوں اور دوسری رکعت ادا کریں پھر دوسرے گروہ کے لوگ پہلے کی جگہ آ کر دوسری رکعت ادا کریں۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1244 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 1244
مسند احمد: 3561
مصنف ابن ابی شیبہ: 8497
سنن دارقطنی: 1784
الفتح الربانی: 2953
السنن الكبرى للبيهقي: 6044
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5353
حدیث نمبر: 1244
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ، فَقَامُوا صَفَّيْنِ صَفٌّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، ثُمَّ جَاءَ الْآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ وَاسْتَقْبَلَ هَؤُلَاءِ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ فَقَامَ هَؤُلَاءِ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ وَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِهِمْ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمُوا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز خوف پڑھائی تو ایک صف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور دوسری صف دشمن کے مقابل کھڑی ہوئی، آپ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر دوسری جماعت آئی اور ان کی جگہ کھڑی ہوئی اور یہ جماعت دشمن کے سامنے چلی گئی، اب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیر دیا، پھر یہ جماعت کھڑی ہوئی، اس نے دوسری رکعت ادا کر کے سلام پھیرا اور جا کر ان کی جگہ کھڑی ہو گئی، جو دشمن کے سامنے تھے، اب وہ لوگ ان کی جگہ آ گئے اور انہوں نے اپنی دوسری رکعت ادا کی پھر سلام پھیرا۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1244]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی۔ (مجاہدین نے دو صفیں بنائیں) ایک صف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑی ہوئی اور دوسری دشمن کے سامنے رہی۔ آپ نے ان کو (جو آپ کے پیچھے تھے) ایک رکعت پڑھائی، پھر دوسرے آ گئے اور ان لوگوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے اور یہ دشمن کے مقابلے میں چلے گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی اور خود سلام پھیر دیا، تو ان لوگوں نے اٹھ کر اپنی ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیرا، پھر چلے گئے اور ان لوگوں کی جگہ پر جا کھڑے ہوئے جو دشمن کے سامنے تھے، پھر دوسرے ان لوگوں کی جگہ پر آ گئے اور اپنی اپنی ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیرا۔“ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9607)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/375، 376، 409) (ضعیف)» (ابوعبیدہ کا اپنے والد ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو عبيدة عن أبيه منقطع
وخصيف ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 52
إسناده ضعيف
أبو عبيدة عن أبيه منقطع
وخصيف ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 52
حدیث نمبر: 3561
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ، فَقَامُوا صَفَّيْنِ، فَقَامَ صَفٌّ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّفِّ الَّذِينَ يَلُونَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامُوا فَذَهَبُوا، فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامُوا فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ، وَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِهِمْ، فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمُوا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دو صفوں میں کھڑے ہوئے، ایک صف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور دوسری صف دشمن کے سامنے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے صف میں کھڑے ہوئے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر یہ لوگ کھڑے ہو کر چلے گئے اور ان لوگوں کی جگہ جا کر دشمن کے سامنے کھڑے ہو گئے اور دوسری صف والے آ گئے اور پہلی صف والوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی ایک رکعت پڑھائی اور خود سلام پھیر دیا، پھر ان لوگوں نے کھڑے ہو کر خود ہی ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیر کر پہلی صف والوں کی جگہ جا کر دشمن کے سامنے کھڑے ہو گئے اور پہلی صف والوں نے اپنی جگہ واپس آ کر ایک رکعت پڑھی اور سلام پھیر دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3561]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو عبيدة لم يسمع من عبدالله وهو أبوه
ترقیم عوامۃ: 8361 ترقیم الشثری: -- 8497
حدثنا محمد بن فضيل ، عن خصيف ، عن ابي عبيدة ، عن عبد الله ، قال: " صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الخوف، فقاموا صفين ؛ صف خلف النبي صلى الله عليه وسلم، وصف مستقبل العدو، فصلى بهم رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعة، وجاء الآخرون، فقاموا مقامهم، واستقبل هؤلاء العدو، فصلى بهم رسول الله صلى الله عليه وسلم ركعة، ثم سلم فقام هؤلاء، فصلوا لانفسهم ركعة، ثم سلموا، ثم ذهبوا، فقاموا مقام اولئك مستقبل العدو، ورجع اولئك إلى مقامهم فصلوا لانفسهم ركعة، ثم سلموا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (هبيرة).
(٢) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٣) سقط من: [أ].
(٤) ضعيف منقطع؛ خصيف ضعيف، وأبو عبيدة لم يسمع من أبيه عبد اللَّه، أخرجه أحمد (٣٥٦١)، وأبو داود (١٢٤٤)، وأبو يعلى (٥٣٥٣)، والطحاوي ١/ ٣١١، والطبراني (١٠٢٧٢)، والبيهقي ٣/ ٢٦١، وعبد الرزاق (٤٢٤٥).
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوف کی نماز پڑھائی، لوگ دو صفوں میں کھڑے ہوئے، ایک صف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے بنائی گئی اور دوسری صف دشمن کی طرف منہ کرکے بنائی گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پیچھے موجود لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر دوسری جماعت آئی اور ان کی جگہ کھڑی ہوگئی۔ یہ پہلی رکعت پڑھانے والی جماعت دشمن کی طرف چلی گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جماعت کو ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دیا۔ ان لوگوں نے اپنی ایک رکعت خود پڑھی، پھر سلام پھیر دیا۔ پھر دشمن کی طر ف چلے گئے اور وہاں موجود جماعت آگئی انہوں نے اپنی ایک رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8497]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البيهقي: أبو عبيدة لم يسمع من أبيه وخصيف ليس بالقوي . قال ابن رجب الحنبلي: خصيف مختلف في أمره وأبو عبيدة لم يسمع من أبيه لكن رواياته عنه أخذها عن أهل بيته فهي صحيحة عندهم . قال سعد الشثري: ضعيف منقطع؛ خصيف ضعيف، وأبو عبيدة لم يسمع من أبيه عبد اللَّه .»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1244، (1/483) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6125، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1784، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3631، 3959، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5353، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4245، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1861، 1863، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10272، ترقيم محمد عوامة: 8361»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1244، (1/483) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6125، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1784، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3631، 3959، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5353، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4245، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1861، 1863، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10272، ترقيم محمد عوامة: 8361»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف منقطع
ترقیم العلمیہ : 1760 ترقیم الرسالہ : -- 1784
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا خُصَيْفٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ فَقَامُوا صَفَّيْنِ، صَفٌّ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، وَجَاءَ الآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ وَاسْتَقْبَلَ هَؤُلاءِ الْعَدُوَّ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ، فَقَامَ هَؤُلاءِ فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوَّ فَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِ هَؤُلاءِ فَصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی، لوگوں نے دو صفیں بنا لیں، ایک صف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں کھڑی ہو گئی اور دوسری دشمن کے مقابلے میں کھڑی ہو گئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر دوسرے لوگ ان کی جگہ آ کر کھڑے ہو گئے اور یہ لوگ دشمن کے مقابلے میں چلے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی اور پھر سلام پھیر دیا، پھر یہ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی نماز مکمل کر کے سلام پھیرا، پھر یہ لوگ گئے اور پہلے والے لوگوں کی جگہ دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے، پہلے والے لوگ اس جگہ واپس آئے، انہوں نے ایک رکعت خود ادا کی اور سلام پھیر لیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1784]
ترقیم العلمیہ: 1760
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1244، بدون ترقيم، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 6125، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1784، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3631، 3959، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 5353، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 4245، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 8361، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 1861، 1863، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10272»
«قال البيهقي: أبو عبيدة لم يسمع من أبيه وخصيف ليس بالقوي، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (6 / 254)»
«قال البيهقي: أبو عبيدة لم يسمع من أبيه وخصيف ليس بالقوي، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (6 / 254)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2953
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ (يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَقَامُوا صَفَّيْنِ، فَقَامَ صَفٌّ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلُ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِالصَّفِّ الَّذِي يَلُوهُ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامُوا فَذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامُوا فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ وَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِهِمْ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمُوا
سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی، لوگ دو صفیں بنا کر کھڑے ہو گئے۔ ایک صف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئی اور دوسری دشمن کے مدمقابل رہی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ساتھ والی صف کو ایک رکعت پڑھائی۔ اس کے بعد یہ لوگ دشمن کے سامنے چلے گئے اور دوسری صف والے ان کے مقام پر (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے) آ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا تو اِن لوگوں نے اٹھ کر ایک ایک رکعت پڑھی اور پھر سلام پھیر کر میدان میں دشمن کے سامنے چلے گئے،وہ لوگ (جائے نماز کی طرف) لوٹے اور آ کر ایک ایک رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الخوف وهى أنواع/حدیث: 2953]
تخریج الحدیث: «صحيح، وھذا اسناد منقطع، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه عبد الله بن مسعود أخرجه أبوداود: 1244، 1245، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3561 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3561»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6044
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نُذَيْرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِي بِالْكُوفَةِ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، أنبأ أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ ⦗٣٧١⦘ حَرْبٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ قَالَ:" صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَصَفَفْنَا صَفَّينِ، صَفٌّ خَلْفَ، وَصَفٌّ مُوَاجِهَ الْعَدُوِّ، فَكَبَّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّفَّينِ خَلْفَهُ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا إِلَى مَقَامِ إِخْوَانِهِمْ، وَأَقْبَلَ الْآخَرُونَ يَتَخَلَّلُونَهُمْ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَلُّوا الَّذِينَ خَلْفَهُ لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا إِلَى مَصَافِّهِمْ، وَأَقْبَلَ الْآخَرُونَ فَصَلُّوا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ". قَالَ خُصَيْفٌ:" وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْعَدُوِّ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ". وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ خُصَيْفٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: صَفٌّ خَلْفَهُ، وَصَفٌّ مُوَازِي الْعَدُوِّ وَكُلٌّ فِي صَلَاةٍ. وَرَوَاهُ شَرِيكٌ عَنْ خُصَيْفٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ:" فَكَبَّرَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ الصَّفَّانِ جَمِيعًا". وَهَذَا الْحَدِيثُ مُرْسَلٌ، أَبُوعُبَيْدَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَاهُ، وَخَصِيفٌ الْجَزَرِيُّ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازِ خوف پڑھائی تو ہم نے دو صفیں بنائیں۔ ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور دوسری صف دشمن کے سامنے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں صفوں کے ساتھ تکبیر کہی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صف کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی ایک رکوع اور دو سجدے کروائے۔ پھر یہ اپنے دوسرے بھائیوں کی جگہ چلے گئے، دوسرے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکوع اور دو سجدے کروائے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا اور وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے، انہوں نے ایک رکعت نماز پڑھی۔ پھر وہ اپنی صف میں چلے گئے۔ پھر دوسرے آئے انہوں نے ایک رکعت پڑھی۔ خصیف فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دشمن اور قبلہ کے درمیان تھے۔ ثوری خصیف سے نقل فرماتے ہیں: ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور دوسری صف دشمن کے سامنے تھی اور تمام لوگ نماز میں ہی ہوتے تھے۔ شریک خصیف سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو دونوں صفوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی۔
یہ حدیث مرسل ہے، ابوعبیدہ نے اپنے والد کو نہیں پایا، اور خصیف جزری قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6044]
یہ حدیث مرسل ہے، ابوعبیدہ نے اپنے والد کو نہیں پایا، اور خصیف جزری قوی نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6044]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابو داؤد 1244»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5353
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ، فَقَامُوا صَفَّيْنِ، فَقَامَ صَفٌّ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلٌ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّفِّ الَّذِينَ يَلُونَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامُوا فَذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامُوا فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا، ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ، وَرَجَعَ أُولَئِكَ إِلَى مَقَامِهِمْ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمُوا.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازِ خوف پڑھائی، چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دو صفوں میں تقسیم ہو گئے؛ ایک صف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑی ہوئی اور دوسری صف دشمن کے سامنے سینہ سپر رہی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متصل والی صف کو ایک رکعت پڑھائی، پھر وہ لوگ کھڑے ہو کر چلے گئے اور دشمن کے سامنے پہرہ دینے والے گروہ کی جگہ لے لی، جبکہ وہ دوسرا گروہ ان کی جگہ (نماز کے لیے) آ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک رکعت پڑھائی اور سلام پھیر دیا، پھر ان لوگوں نے کھڑے ہو کر اپنی بقیہ ایک رکعت انفرادی طور پر پڑھی اور سلام پھیرا، پھر وہ بھی دشمن کے سامنے چلے گئے اور پہلے والے لوگ اپنی جگہ واپس آئے اور انہوں نے اپنی بقیہ ایک رکعت خود مکمل کی اور پھر سلام پھیرا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5353]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1244، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3551، وأخرجه فتح الباري برقم: 900، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10272، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6710، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5331»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1244، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3551، وأخرجه فتح الباري برقم: 900، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10272، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6710، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5331»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف