🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. باب التَّعْجِيلِ مِنْ جَمْعٍ
باب: مزدلفہ سے منیٰ جلدی واپس لوٹ جانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1944 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 1944
سنن ترمذی: 886
سنن نسائی: 3024، 3078
سنن ابن ماجہ: 3023
سنن دارمی: 1937
مشکوۃ المصابیح: 2611
مسند احمد: 14553، 14946، 14983، 15207
الفتح الربانی: 4486
السنن الكبرى للبيهقي: 9524
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15207
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ:" أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ , وَأَمَرَهُمْ بِالسَّكِينَةِ , وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ , وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ ہوتے وقت اپنی رفتار آہستہ رکھی اور لوگوں کو بھی اسی کا حکم دیا لیکن وادی محسر میں اپنی سواری کی رفتار کو تیز کر دیا اور انہیں حکم دیا کہ شیطان کو انگلیوں سے پھینکی جانے والی چھوٹی چھوٹی کنکریاں مارا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15207]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4486
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ وَأَمَرَهُمْ بِالسَّكِينَةِ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مزدلفہ سے روانہ ہوئے تو خود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی سکینت سے جارہے تھے اور لوگوں کو بھی یہی حکم دے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ جمرے کو مارنے کے لیے(چنے یا لوبیا وغیرہ کے دانے کے برابر) کنکریوں کا اہتمام کریں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وادیٔ محسر کو عبور کرتے وقت سواری کو تیز دوڑایا تھا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4486]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابوداود: 1944، وابن ماجه: 3023، والترمذي: 886، والنسائي: 5/ 258، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15207 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15277»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم ۔ أخرجه ابوداود: 1944
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9524
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا حَفْصٌ، ثنا قَبِيصَةُ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، وَمُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: ثنا ابْنُ كَثِيرٍ، قَالُوا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ، وَأَمَرَهُمْ بِالسَّكِينَةِ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا الْجِمَارَ مِثْلَ حَصَى الْخَذْفِ وَقَالَ:" خُذُوا عَنِّي مَنَاسِكَكُمْ لَعَلِّي لَا أَرَاكُمْ بَعْدَ عَامِي هَذَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینت تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی سکینت کا حکم دیا اور وادیِ محسر میں تیزی سے چلے اور انہیں حکم دیا کہ جمروں کو چھوٹی چھوٹی کنکریاں ماریں اور فرمایا: ”مجھ سے مناسک سیکھ لو، شاید کہ میں تمہیں اس سال کے بعد نہ دیکھ سکوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9524]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ترمذي 886۔ نسائي 3021۔ ابن ماجه 3023»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں