الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. باب فِي رَمْىِ الْجِمَارِ
باب: رمی جمرات کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1978 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 1978
مشکوۃ المصابیح: 2674
سنن دارقطنی: 2686
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 578
حدیث نمبر: 1978
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَمَى أَحَدُكُمْ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ". قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفٌ، الْحَجَّاجُ لَمْ يَرَ الزُّهْرِيَّ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی جمرہ عقبہ کی رمی کر لے تو اس کے لیے سوائے عورتوں کے ہر چیز حلال ہے“ ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث ضعیف ہے، حجاج نے نہ تو زہری کو دیکھا ہے اور نہ ہی ان سے سنا ہے ۲؎۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1978]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی (دسویں تاریخ کو) جمرہ عقبہ کی رمی کر لے تو اس کے لیے بیویوں کے سوا ہر شے حلال ہو گئی۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ حدیث ضعیف ہے۔ حجاج (حجاج بن ارطاۃ) نے زہری کو نہ دیکھا ہے اور نہ اس سے کچھ سنا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1978]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17926)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/143) (صحیح)» (متابعات اور شواہد سے تقویت پا کر یہ روایت صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: بیویوں سے صحبت یا بوس وکنار اس وقت جائز ہو گا جب حاجی طواف زیارت سے فارغ ہو جائے۔
۲؎: مسند احمد کی سند میں زہری کی جگہ ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم ہیں حجاج بن أرطاۃ کا ان سے سماع ثابت ہے، نیز حدیث کے دیگر شواہد بھی ہیں۔
۲؎: مسند احمد کی سند میں زہری کی جگہ ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم ہیں حجاج بن أرطاۃ کا ان سے سماع ثابت ہے، نیز حدیث کے دیگر شواہد بھی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الحجاج بن أرطاة ضعيف مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 76
إسناده ضعيف
الحجاج بن أرطاة ضعيف مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 76
حدیث نمبر: 2674
2674 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِذَا رَمَى أَحَدُكُمْ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ"رَوَاهُ فِي"شَرْحِ السُّنَّةِ"وَقَالَ: إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جمرۂ عقبہ کو کنکریاں مار لے تو بیویوں کے (ساتھ جماع کے) سوا اس کے لیے ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔“ شرح السنہ۔ اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند ضعیف ہے۔ «سَنَدُهُ ضَعِيفٌ»، رواہ شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2674]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (210/7 بعد ح 1962 بلاسند) [و أبو داود (1978) ]
٭ الحجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و انظر الحديث الآتي (2675)»
٭ الحجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و انظر الحديث الآتي (2675)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2649 ترقیم الرسالہ : -- 2686
ثنا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا رَمَى وَحَلَقَ وَذَبَحَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ، إِلا النِّسَاءُ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب آدمی کنکریاں مارے اور سر منڈوا لے اور قربانی کر لے، تو وہ ہر چیز کے لیے حلال ہو جاتا ہے، البتہ بیوی کے ساتھ صحبت نہیں کر سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2686]
ترقیم العلمیہ: 2649
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2937، 2939، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4152، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1978، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9690، 9697، 9698، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2686، 2687، 2688، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25743»
«قال الدارقطني: رواه أبو معاوية عن حجاج عن أبي بكر بن أبي الجهم عن عمرة عن عائشة ووهم في ذلك، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (15 / 150)»
«قال الدارقطني: رواه أبو معاوية عن حجاج عن أبي بكر بن أبي الجهم عن عمرة عن عائشة ووهم في ذلك، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (15 / 150)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 578
«إذا رمى أحدكم جمرة العقبة فقد حل له كل شيء إلا النساء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مار لے، تو اس کے لیے عورتوں (کے ساتھ جسمانی تعلق) کے سوا (احرام کی پابندی والی) ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 578]
”جب تم میں سے کوئی شخص جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مار لے، تو اس کے لیے عورتوں (کے ساتھ جسمانی تعلق) کے سوا (احرام کی پابندی والی) ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن عائشة. الصحيحة 239.»
قال الشيخ الألباني: صحيح