🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب دِيَةِ الْجَنِينِ
باب: جنین (ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچہ) کی دیت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4574 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 4574
سنن نسائی: 4832
صحیح ابن حبان: 6019
السنن الكبرى للبيهقي: 16415
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4574
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمَّارُ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ طَلْحَةَ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قِصَّةِ حَمَلِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: فَأَسْقَطَتْ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ مَيِّتًا وَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ فَقَضَى عَلَى الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ، فَقَالَ عَمُّهَا: إِنَّهَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ، فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ: إِنَّهُ كَاذِبٌ إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا اسْتَهَلَّ وَلَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ فَمِثْلُهُ يُطَلُّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسَجْعَ الْجَاهِلِيَّةِ وَكَهَانَتَهَا! أَدِّ فِي الصَّبِيِّ غُرَّةً، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَ اسْمُ إِحْدَاهُمَا مُلَيْكَةَ وَالْأُخْرَى أُمَّ غُطَيْفٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے حمل بن مالک کے قصے میں روایت ہے، وہ کہتے ہیں تو اس نے بچہ کو جسے بال اگے ہوئے تھے ساقط کر دیا، وہ مرا ہوا تھا اور عورت بھی مر گئی، تو آپ نے وارثوں پر دیت کا فیصلہ کیا، اس پر اس کے چچا نے کہا: اللہ کے نبی! اس نے تو ایک ایسا بچہ ساقط کیا ہے جس کے بال اگ آئے تھے، تو قاتل عورت کے باپ نے کہا: یہ جھوٹا ہے، اللہ کی قسم! نہ تو وہ چیخا، نہ پیا، اور نہ کھایا، اس جیسے کا خون تو معاف (رائیگاں) قرار دے دیا جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جاہلیت جیسی مسجع عبارت بولتے ہو جیسے کاہن بولتے ہیں، بچے کی دیت ایک غلام یا لونڈی کی دینی ہو گی“۔ ابن عباس کہتے ہیں: ان میں سے ایک کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4574]
جناب عکرمہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حمل بن مالک کے واقعہ میں بیان کیا کہ ”اس نے عورت کا بچہ ساقط کر دیا جو مردہ تھا اور اس کے بال اگ چکے تھے اور عورت بھی مر گئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت اس قاتلہ کے وارثوں پر ڈال دی۔ مقتولہ کے چچا نے کہا: ”اس کا بچہ ساقط ہوا ہے، اے اللہ کے نبی! جس کے بال اگ چکے تھے۔“ تو قاتلہ کے والد نے کہا: ”یہ جھوٹا ہے، اللہ کی قسم! بچہ نہ چیخا نہ چلایا، نہ پیا نہ کھایا، ایسا خون تو باطل ہوتا ہے (اس میں قصاص ہوتا ہے نہ دیت)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا جاہلوں اور کاہنوں کی سی سجع ہے؟ بچے کی دیت میں ایک غلام یا لونڈی ادا کرو۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ان عورتوں میں سے ایک کا نام ملیکہ تھا اور دوسری کا ام غطیف۔““ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4574]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: 4568، (تحفة الأشراف: 3444) (ضعیف)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4832)
سلسلة سماك عن عكرمة ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4832
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ أَسْبَاطَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَتِ امْرَأَتَانِ جَارَتَانِ كَانَ بَيْنَهُمَا صَخَبٌ، فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِحَجَرٍ، فَأَسْقَطَتْ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ مَيْتًا، وَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ،" فَقَضَى عَلَى الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ"، فَقَالَ عَمُّهَا: إِنَّهَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ، فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ: إِنَّهُ كَاذِبٌ إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا اسْتَهَلَّ وَلَا شَرِبَ وَلَا أَكَلْ فَمِثْلُهُ يُطَلَّ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسَجْعٌ كَسَجْعِ الْجَاهِلِيَّةِ؟، وَكِهَانَتِهَا إِنَّ فِي الصَّبِيِّ غُرَّةً"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَتْ إِحْدَاهُمَا مُلَيْكَةَ , وَالْأُخْرَى أُمَّ غَطِيفٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ دو سوکن عورتیں تھیں، ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، ایک نے دوسری کو پتھر پھینک کر مارا، تو اس کے پیٹ کا بچہ مرا ہوا گر پڑا جس کے سر کے بال اگ آئے تھے اور عورت بھی مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنبے والوں پر دیت ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس (مقتولہ) کے چچا نے کہا: اللہ کے رسول! اس کا ایک بچہ بھی ساقط ہوا ہے جس کے بال اگ آئے تھے۔ قاتل عورت کے باپ نے کہا: یہ جھوٹا ہے، اللہ کی قسم، نہ تو وہ چیخا، نہ اس نے پیا اور نہ کھایا، ایسا خون تو لغو ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاہلیت کی سجع اور کہانت سی سجع ہے۔ بچے میں ایک «غرہ» (یعنی ایک غلام یا لونڈی) دینا ہو گا“۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ان میں سے ایک کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4832]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: دو سوکنیں تھیں، ان میں جھگڑا ہو گیا، ایک نے دوسری کو پتھر دے مارا اور اس کے پیٹ کا بچہ گرا دیا جو مردہ تھا، اس کے بال اگ چکے تھے، اور عورت بھی مر گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاتلہ کے نسبی رشتہ داروں پر دیت ڈال دی، مقتولہ کے چچا نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے بچہ بھی ضائع کیا ہے جس کے بال اُگ چکے تھے۔ قاتلہ کے والد نے کہا: یہ جھوٹ بولتا ہے، اللہ کی قسم! یہ بچہ نہ چیخا چلایا، نہ اس نے پیا نہ کھایا، ایسا تو ضائع اور باطل ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جاہلوں اور کاہنوں جیسی سجع (تک بندی) کر رہا ہے؟ اس بچے میں بھی «غُرَّة» ”غرہ“ آئے گا۔“ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک عورت کا نام ملیکہ اور دوسری کا ام غطیف تھا۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4832]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 6124) (ضعیف الإسناد) (سماک کی روایت عکرمہ سے میں سخت اضطراب ہے، نیز سماک مختلط بھی تھے، مگر پچھلی روایات سے یہ حدیث صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4574) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 357

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6019
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَعْيَنُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَتِ امْرَأَتَانِ ضَرَّتَانِ، فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى بِحَجَرٍ، فَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ، " فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ"، فَقَالَتْ عَمَّتُهَا: إِنَّهَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ غُلامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ، فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ: إِنَّهَا كَاذِبَةٌ، إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا اسْتَهَلَّ، وَلا شَرِبَ وَلا أَكَلْ، فَمِثْلُهُ يُطَلُّ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَجْعَ الْجَاهِلِيَّةِ، غُرَّةٌ" قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: اسْمُ إِحْدَاهُمَا مُلَيْكَةُ، وَالأُخْرَى أُمُّ غُطَيْفٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ دو عورتیں ایک دوسرے کی سوکن تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو مارا تو دوسری عورت مر گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خاندان پر دیت کی ادائیگی کو لازم قرار دیا، تو اس کی پھوپھی نے یہ کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کا ایسا بچہ ضائع ہوا ہے جس کے بال اگ چکے تھے، تو قتل کرنے والی عورت کے باپ نے کہا: یہ جھوٹ بول رہی ہے، اللہ کی قسم! وہ بچہ نہ تو چیخ کر رویا، نہ اس نے کچھ پیا، نہ کچھ کھایا، اس طرح کا خون تو رائیگاں جاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا زمانہ جاہلیت کی طرح کی مسجع (گفتگو کر رہے ہو)؟ اس میں تاوان دینا ہو گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان دونوں میں سے ایک خاتون کا نام ملیکہ تھا اور دوسری کا نام ام عطیف تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الديات/حدیث: 6019]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6019، 6021، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4843، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16513، والبزار فى (مسنده) برقم: 4778، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 18356، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11767» «رقم طبعة با وزير 5987»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر التعليق. * [سِمَاكٍ] قال الشيخ: هو ابن حرب، وهو مُضطربُ الرواية عن عكرمة - خاصَّة -. وأسباط - وهو ابن نصر الهمداني - مُختلفٌ فِيه، وهو صدوقٌ كثير الخطأ؛ كما قال الحافظ. ومن طريقه: أخرجه أبو داود (4574)، والنسائي في «الكبرى» (7032)، والبيهقي (8/ 215)، وغيرهم. وقد صحَّ مِنْ طريق طاوس، عَنِ ابن عباس … مُختصراً، وهو الآتي بعد حديث. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16415
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ، بِالْكُوفَةِ، وَأَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّجَّارِ الْمُقْرِئُ بِهَا أَيْضًا، قَالَا: أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ أَسْبَاطٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَتِ امْرَأَتَانِ ضَرَّتَانِ، فَكَانَ بَيْنَهُمَا ⦗٢٠٠⦘ سَخَبٌ، فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِحَجَرٍ فَأَسْقَطَتْ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ مَيِّتًا، وَمَاتَتِ الْمَرْأَةُ، فَقَضَى عَلَى الْعَاقِلَةِ الدِّيَةَ، فَقَالَ عَمُّهَا: إِنَّهَا قَدْ أَسْقَطَتْ يَا رَسُولَ اللهِ غُلَامًا قَدْ نَبَتَ شَعْرُهُ، فَقَالَ أَبُو الْقَاتِلَةِ: إِنَّهُ كَاذِبٌ، إِنَّهُ وَاللهِ مَا اسْتَهَلَّ وَلَا عَقَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ، فَمِثْلُهُ يُطَلُّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَسَجْعُ الْجَاهِلِيَّةِ وَكَهَانَتُهَا، أَرَى فِي الصَّبِيِّ غُرَّةٌ" وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَ اسْمُ إِحْدَاهُمَا مُلَيْكَةَ، وَالْأُخْرَى أُمَّ غُطَيْفٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دو عورتیں جو ایک نکاح میں تھیں، ان میں آپس میں بغض تھا، وہ لڑ پڑیں، ایک نے دوسری کو پتھر مارا تو وہ مر گئی اور اس کا بچہ پیٹ میں تھا جس کے بال اگ چکے تھے، وہ بھی ساقط ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ ”قاتلہ کے عاقلہ پر دیت ہے“، تو مقتولہ کا چچا کہنے لگا: یا رسول اللہ! بچہ بھی ساقط ہوا ہے جس کے بال اگ چکے تھے، تو قاتلہ کا باپ کہنے لگا: جھوٹ بولتے ہو، جو نہ چیخا، نہ چلایا، نہ کھایا اور نہ پیا، اس کی دیت کیسی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جاہلیت کی سجع کلامی کرتا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کے بدلے ایک غلام کا حکم دیا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان میں سے ایک کا نام ملیکہ اور دوسری کا نام ام غطیف تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16415]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں