الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1088. (137) بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِعَادَةِ الصَّلَاةِ عَلَى نِيَّةِ الْفَرْضِ
فرض نماز کی نیت سے نماز کو دوبارہ پڑھنا منع ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1641 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1641
سنن ابوداود: 579
سنن نسائی: 861
مسند احمد: 4689
سنن دارقطنی: 1544
الجامع الكامل: 2361
السنن الكبرى للبيهقي: 3654
المعجم الکبیر للطبرانی: 13213
حدیث نمبر: 1641
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، نا أَبُو خَالِدٍ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ الْمُكْتِبُ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، نا عِيسَى ، عَنْ حُسَيْنٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ حُسَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى الْبَلاطِ، وَالنَّاسُ فِي الصَّلاةِ، فَقُلْتُ: أَلا تُصَلِّي؟ قَالَ: قَدْ صَلَّيْتُ، قُلْتُ: أَلا تُصَلِّي مَعَهُمْ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لا تُصَلُّوا صَلاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" . هَذَا حَدِيثُ عِيسَى
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا جبکہ وہ بلاط مقام پر تشریف فرما تھے، اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے - میں نے عرض کی کہ کیا آپ نماز نہیں پڑھیں گے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ میں نماز پڑھ چکا ہوں۔ میں نے پوچھا تو کیا آپ ان لوگوں کے ساتھ نماز (با جماعت) ادا نہیں کریں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک دن میں ایک ہی نماز دوبار مت پڑھو۔“ یہ جناب عیسیٰ کی روایت ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1641]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1641، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2396، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 859، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 935، وأبو داود فى (سننه) برقم: 579، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3713، 3714، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1542، 1543، 1544، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4780»
حدیث نمبر: 579
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ يَعْنِي مَوْلَى مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ عَلَى الْبَلَاطِ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَقُلْتُ: أَلَا تُصَلِّي مَعَهُمْ؟ قَالَ: قَدْ صَلَّيْتُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان بن یسار کہتے ہیں: میں بلاط میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، لوگ نماز پڑھ رہے تھے تو میں نے کہا: آپ ان کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نماز پڑھ چکا ہوں اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ”تم کوئی نماز ایک دن میں دو بار نہ پڑھو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 579]
سلیمان یعنی مولیٰ میمونہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بلاط پر آیا، وہاں لوگ نماز پڑھ رہے تھے (اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نماز میں شریک نہ تھے) میں نے ان سے کہا: ”کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے؟“ انہوں نے کہا: ”میں پڑھ چکا ہوں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”ایک نماز کو ایک دن میں دو بار مت پڑھو۔“” [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 579]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الإمامة 56 (861)، (تحفة الأشراف: 7094)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/19، 41) (حسن صحیح)»
وضاحت: اس کا مطلب ہے کہ اپنے طور پر بغیر کسی سبب کے ایک نماز کو دوبارہ نہ پڑھو۔ تاہم کوئی سبب ہو تو دوبارہ پڑھنا جائز ہے۔ جیسے کسی نے پہلے اکیلے نماز پڑھی ہو پھر جماعت پائے یا کسی اکیلے کے ساتھ بطور صدقہ نماز میں شریک ہو تو جائز ہے۔ (سنن ابوداود، حدیث ۵۷۴) یا کسی کی امامت کرائے تو بھی جائز ہے۔ (سنن ابوداود، حدیث ۵۹۹) ان صورتوں میں دوسری مرتبہ پڑھی گئی نماز اس کے لیے نفلی نماز ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1157)
صححه ابن خزيمة (1641 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (1157)
صححه ابن خزيمة (1641 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 861
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّيْمِيُّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَى مَيْمُونَةَ قال: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ جَالِسًا عَلَى الْبَلَاطِ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا لَكَ لَا تُصَلِّي قال: إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تُعَادُ الصَّلَاةُ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہم کو بلاط (ایک جگہ کا نام) پر بیٹھے ہوئے دیکھا، اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے کہا: ابوعبدالرحمٰن! کیا بات ہے آپ کیوں نہیں نماز پڑھ رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: دراصل میں نماز پڑھ چکا ہوں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ایک دن میں دو بار نماز نہ لوٹائی جائے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 861]
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سلیمان رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو فرش پر بیٹھے دیکھا جبکہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے کہا: ”اے ابو عبد الرحمن! کیا وجہ ہے کہ آپ نماز نہیں پڑھ رہے؟“ انہوں نے کہا: ”میں نماز پڑھ چکا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «لَا تُصَلَّى صَلَاةٌ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ» ”ایک نماز دن میں دو مرتبہ نہیں پڑھی جا سکتی۔“““ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 861]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 58 (579)، (تحفة الأشراف: 7094)، مسند احمد 2/19، 41 (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ترجمۃ الباب سے مصنف نے یہ اشارہ کیا ہے کہ یہ بات اس صورت پر محمول ہو گی جب اس نے مسجد میں باجماعت نماز پڑھی ہو۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4689
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ وَهُوَ بِالْبَلَاطِ، وَالْقَوْمُ يُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ، قُلْتُ: مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ النَّاسِ، أَوْ الْقَوْمِ؟ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ".
سلیمان مولیٰ میمونہ کہتے ہیں ایک مرتبہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اس وقت وہ بلاط (مسجد نبوی کے قریب پتھروں سے پختہ ایک جگہ) میں تھے اور لوگ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھ رہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک دن میں ایک ہی نماز کو دو مرتبہ نہ پڑھو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4689]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 1527 ترقیم الرسالہ : -- 1544
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْبَلاطِ وَالنَّاسُ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ، فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، النَّاسُ فِي الصَّلاةِ؟ قَالَ: إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تُصَلَّى صَلاةً مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام سلیمان بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت بلاط میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ اس وقت عصر کی نماز ادا کر رہے تھے، میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نماز ادا کر چکا ہوں (اب میں اس لیے لوگوں کے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کر رہا)، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایک فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہیں کی جائے گی۔“ اس روایت کو عمرو بن شعیب سے نقل کرنے میں حسین معلم نامی راوی منفرد ہیں۔ واللہ اعلم۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1544]
ترقیم العلمیہ: 1527
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1641، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2396، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 859، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 935، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 579، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3713، 3714، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1542، 1543، 1544، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4780»
حدیث نمبر: 2361
2361. عن سليمان بن يسار -يعني مولى ميمونة- قال: أتيتُ ابن عمر على البلاط وهم يصلون، فقلت: ألا تُصَلِّي معهم؟ قال: قد صلَّيْتُ، إني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا تُصَلُّوا صلاةً في يوم مرتين.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (579)، والنسائي (860) كلاهما من طريق حسين المعلم، عن عمرو بن شُعيب، عن سليمان بن يسار فذكر مثله.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 3654
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَا: أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ، ثنا أَبِي، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، أَخْبَرَنِي حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ قَالَ: أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْبَلَاطِ وَالنَّاسُ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، النَّاسُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ: إِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" قَالَ عَلِيٌّ: تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا إِنْ صَحَّ فَمَحْمُولٌ عَلَى أَنَّهُ قَدْ كَانَ صَلَّاهَا فِي جِمَاعَةٍ فَلَمْ يُعِدْهَا، وَقَوْلُهُ:" لَا صَلَاةَ مَكْتُوبَةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ" أَيْ: كِلْتَاهُمَا عَلَى وَجْهِ الْفَرْضِ، وَيَرْجِعُ ذَلِكَ عَلَى أَنَّ الْأَمْرَ بِإِعَادَتِهَا اخْتِيَارٌ، وَلَيْسَ بِحَتْمٍ وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
سیدتنا میمونہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کے قریب بلاط نامی مقام میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، آپ بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور آپ بیٹھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نماز پڑھ چکا ہوں اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”ایک دن میں فرض نماز دو بار نہ پڑھو۔“
امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمرو بن شعیب سے اس روایت کو بیان کرنے میں حسین معلم منفرد ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت اگر صحیح ہو تو اس کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ اگر وہ نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کر چکا ہو تو دوبارہ نہ پڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”ایک دن میں ایک فرض نماز دو بار نہ پڑھی جائے“ کا مطلب یہ ہوگا کہ ان دونوں کو فرض سمجھتے ہوئے نہ پڑھے اور اصل بات یہ ہے کہ نماز کے اعادہ کا حکم اختیاری ہے حتمی نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3654]
امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عمرو بن شعیب سے اس روایت کو بیان کرنے میں حسین معلم منفرد ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت اگر صحیح ہو تو اس کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ اگر وہ نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کر چکا ہو تو دوبارہ نہ پڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”ایک دن میں ایک فرض نماز دو بار نہ پڑھی جائے“ کا مطلب یہ ہوگا کہ ان دونوں کو فرض سمجھتے ہوئے نہ پڑھے اور اصل بات یہ ہے کہ نماز کے اعادہ کا حکم اختیاری ہے حتمی نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3654]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13213
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى الْبَلَاطِ وَنَاسٌ يُصَلُّونَ فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَا تُصَلِّي؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تُصَلِّي صَلَاةً فِي الْيَوْمِ مَرَّتَيْنِ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، وہ صحن میں بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، تو میں نے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! کیا آپ نماز نہیں پڑھتے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”ایک دن میں ایک ہی نماز کو دو بار نہ پڑھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13213]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 333، حدیث 13270»