🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1801. (60) بَابُ إِشْعَارِ الْبُدْنِ فِي شَقِّ السَّنَامِ الْأَيْمَنِ، وَسَلْتِ الدَّمِ عَنْهَا،
قربانی کے اونٹ کی کوہان پر دائیں جانب زخم لگانا اور اس سے نکلنے والے خون کو صاف کرنا سنّت ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2575 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2575، 2576، 2609
صحیح مسلم: 3016
سنن دارمی: 1950
مشکوۃ المصابیح: 2627
مسند احمد: 1855، 2296، 2528، 3149، 3244، 3525
صحیح ابن حبان: 4002
الجامع الكامل: 5339
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2576
ثنا حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ الْهَدْيَ فِي شِقِّ السَّنَامِ الأَيْمَنِ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قربانی کے اونٹ کو اس کوہان کی دائیں جانب اشعار کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2576]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1243، وابن الجارود فى "المنتقى"، 467، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2575، 2576، 2609، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4000، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1644، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2772، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 906، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1953، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3097، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1880»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2609
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ، وَأَمَرَ بِبُدْنِهِ أَنْ تُشْعَرَ مِنْ شِقِّهَا الأَيْمَنِ، وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ، وَسَلَتْ عَنْهَا الدَّمَ، فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءَ أَهَلَّ" ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ، أَيْضًا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ، وَقَالَ: صَلَّى الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، وَأَشْعَرَ بَدَنَتَهُ، وَلَمْ يَقُلْ: وَسَلَتَ عَنْهَا الدَّمَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ اللَّفْظَةُ الَّتِي فِي خَبَرِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، وَأَشْعَرَ بَدَنَتَهُ مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي بَيَّنْتُهُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا أَنَّ الْعَرَبَ تُضِيفُ الْفِعْلَ إِلَى الآمْرِ كَإِضَافَتِهَا إِلَى الْفِاعْلِ، فَقَوْلُهُ: وَأَشْعَرَ بَدَنَتَهُ يُرِيدُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِشْعَارِهَا، لأَنَّ فِي خَبَرِ يَحْيَى الْقَطَّانِ، وَأَمَرَ بِبَدَنِهِ أَنْ تُشْعَرَ دَلالَةٌ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِشْعَارِهَا لا أَنَّهُ تَوَلَّى ذَلِكَ بِنَفْسِهِ، وَقَدْ يُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ أَشْعَرَ بَعْضَ بُدْنِهِ بِيَدِهِ وَأَمَرَ غَيْرَهُ بِإِشْعَارِ بَقِيَّتِهَا فَمَنْ قَالَ فِي الْخَبَرِ: أَمَرَ بِبُدْنِهِ أَنْ تُشْعَرَ أَرَادَ بَعْضَهَا، وَمَا قَالَ: أَشْعَرَ بَدَنَتَهُ أَرَادَ بَعْضَهَا لا كُلَّهَا فَالأَخْبَارُ مُتَصَادِقَةٌ لا مُتَكَاذِبَةٌ عَلَى مَا يُتَوَهَّمُ أَهْلُ الْجَهْلِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہرادا کی اور اپنی قربانی کے جانور کو دائیں جانب نشان لگانے کا حُکم دیا۔ اور اس کے گلے میں دو جوتے لٹکائے اور اس کا خون صاف کیا، پھر جب آپ کی اونٹنی آپ کو لیکر بیداء مقام پر سیدھی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیت کی اور تلبیہ پکارا۔ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں نماز ظہر ادا کی اور اپنی قربانی کے جانور کو اشعار کیا (اسے نشانی لگائی) اور یہ الفاظ نہیں کہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خون صاف کیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب محمد بن جعفر کی روایت کے یہ الفاظ ”اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کا اشعار کیا“ یہ مسئلہ اسی قسم سے تعلق رکھتا ہے جسے ہم اپنی کتب میں متعدد بار بیان کرچکے ہیں۔ کہ عرب کے لوگ کام کی نسبت اس کے حُکم کرنے والے کی طرف بھی کرتے ہیں جیسا کہ کام کی نسبت اس کام کو سر انجام دینے والے کی طرف کرتے ہیں۔ لہٰذا حدیث کے یہ الفاظ کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کا اشعار کیا:“ ان کا مطلب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کرنے کا حُکم دیا کیونکہ جناب یحییٰ بن قطان کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کے جانور کو اشعار کرنے کا حُکم دیا تھا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نے اشعار کرنے کا حُکم دیا تھا، بذات خود اشعار نہیں کیا تھا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ اونٹوں کو اپنے ہاتھ مبارک سے اشعار کیا ہو اور باقی اونٹوں کو اشعار کرنے کا حُکم دیا ہو۔ لہٰذا جس راوی کی روایت میں اشعار کرنے کا حُکم کا ذکر ہے تو اس کی مراد یہ ہے کہ کچھ اونٹوں کو اشعار کرنے کا حُکم دیا۔ اور جس راوی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کے جانوروں کو خود اشعار کیا تو اس کی مراد بھی کچھ اونٹ ہیں سارے اونٹ نہیں۔ اس طرح یہ تمام روایات ایک دوسری کی توثیق و تصدیق کرتی ہیں، ایک دوسری کی تکذیب نہیں کرتیں جیسا کہ بعض جہلاء کا خیال ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2609]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1243، وابن الجارود فى "المنتقى"، 467، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2575، 2576، 2609، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4000، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1644، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2772، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 906، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1953، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3097، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1880»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4002
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، ثُمَّ دَعَا بِبَدَنَةٍ، فَأَشْعَرَهَا مِنْ صَفْحَةِ سَنَامِهَا الأَيْمَنِ، ثُمَّ سَلَتَ الدَّمَ عَنْهَا، وَقَلَّدَهَا نَعْلَيْنِ، ثُمَّ أَتَى بِرَاحِلَتِهِ، فَلَمَّا قَعَدَ عَلَيْهَا وَاسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءُ، أَهَلَّ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں ظہر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے اونٹ کو منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کوہان کے دائیں طرف نشان لگایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے خون صاف کیا اور اسے جوتوں کا ہار پہنایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے، جب بیداء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلبیہ پڑھنا شروع کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 4002]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1243، وابن الجارود فى "المنتقى"، 467، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2575، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4000، 4001، 4002، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1644، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2772، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1752، والترمذي فى (جامعه) برقم: 906، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1953، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3097، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8904، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1880» «رقم طبعة با وزير 3991»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5339
5339. عن ابن عباس قال: صلّى رسول الله صلى الله عليه وسلم الظّهر بذي الحليفة، ثم دعا بناقته فأشعرها في صفحة سنامها الأيمن، وسلت الدّم، وقلّدها نعلين، ثم ركب راحلته، فلما اسْتوت به على البيداء أهلّ بالحجّ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (1243) من طريق قتادة، عن أبي حسّان (الأعرج واسمه مسلم بن عبدالله البصريّ)، عن ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں