الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
30. باب التيمم
تیمم کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 129 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 4599
بلوغ المرام: 114
صحیح ابن خزیمہ: 272
سنن دارقطنی: 678
حدیث نمبر: 129
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، رَفَعَهُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43 قَالَ: " إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ إِنِ اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَتَيَمَّمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما آیت: «وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ» (اگر تم بیمار يا مسافر ہو۔۔۔۔۔۔) کی تفسیر میں مرفوعاً بیان کرتے ہیں: اگر کسی آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم لگ جائے، یا پھوڑا، پھنسی ہو، یا چیچک کا مرض لاحق ہو اور وہ جنبی ہو جائے غسل کرنے کی صورت میں مرنے کا اندیشہ ہو، تو تیمم کر لے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: سنن الدار قطني: 177/1، اس حديث كو امام ابن خزيمه رحمہ الله 272 نے ”صحيح“ كها هے، البته يه روايت عطاء بن سائب كے اختلاط كي وجه سے ”ضعيف“ هے. جرير كي مخالفت ميں على بن عاصم نے اسے موقوف ذكر كيا هے، يه روايت ان كي بيان كرده هے، جنهوں نے عطاء سے اختلاط كے بعد سنا هے.»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4599
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ، أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى سورة النساء آية 102، قَالَ:" عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَكَانَ جَرِيحًا".
ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو حجاج بن محمد اعور نے خبر دی، ان سے ابن جریج نے بیان کیا، انہیں یعلیٰ بن مسلم نے خبر دی، انہیں سعید بن جبیر نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے آیت «إن كان بكم أذى من مطر أو كنتم مرضى» کے سلسلے میں بتلایا کہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے تھے ان سے متعلق یہ آیت نازل ہوئی۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4599]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے آیت کریمہ ﴿إِن كَانَ بِكُمْ أَذًى مِّن مَّطَرٍ أَوْ كُنتُم مَّرْضَىٰ﴾ [سورة النساء: 102] پڑھی اور فرمایا کہ: ”حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی تھے، ان کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4599]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 114
وعن ابن عباس رضي الله عنهما في قوله عز وجل «وإن كنتم مرضى أو على سفر» قال:"إذا كانت بالرجل الجراحة في سبيل الله والقروح، فيجنب، فيخاف أن يموت إن اغتسل: تيمم". رواه الدارقطني موقوفا، ورفعه البزار، وصححه ابن خزيمة، والحاكم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ان سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد «وإن كنتم مرضى أو على سفر» کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جب کسی شخص کو راہ خدا میں زخم اور گھاؤ لگے اور اسی حالت میں اسے جنابت لاحق ہو جائے اور غسل کرنے کی صورت میں مر جانے کا اندیشہ ہو تو وہ تیمم کر لے۔
اس روایت کو دارقطنی نے موقوف، بزار نے مرفوع اور ابن خزیمہ اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 114]
اس روایت کو دارقطنی نے موقوف، بزار نے مرفوع اور ابن خزیمہ اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 114]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «فِي» بارے میں – «قَوْلِهِ» فرمان اس (اللہ) کے – «عَزَّ وَجَلَّ» جو غالب اور بزرگ ہے – «وَإِنْ» اور اگر – «كُنْتُمْ» ہو تم – «مَرْضَى» بیمار – «أَوْ» یا – «عَلَى» پر – «سَفَرٍ» سفر – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «إِذَا» جب – «كَانَتْ» ہو – «بِالرَّجُلِ» آدمی کو – «الْجِرَاحَةُ» زخم – «فِي» میں – «سَبِيلِ» راستے – «اللَّهِ» اللہ کے – «وَالْقُرُوحُ» اور پھوڑے (زخم)، – «فَيُجْنِبُ» پھر وہ جنبی (ناپاک) ہو جائے، – «فَيَخَافُ» پھر وہ ڈرے – «أَنْ» کہ – «يَمُوتَ» وہ مر جائے گا – «إِنِ» اگر – «اغْتَسَلَ» اس نے غسل کیا: – «تَيَمَّمَ» تو وہ تیمم کر لے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «مَوْقُوفًا» موقوفاً، – «وَرَفَعَهُ» اور اسے مرفوع بیان کیا ہے – «الْبَزَّارُ» بزار نے، – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ”اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو“ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب کسی آدمی کو اللہ کے راستے میں (جہاد کرتے ہوئے) زخم اور پھوڑے ہو جائیں، پھر وہ جنبی (ناپاک) ہو جائے، پھر اسے یہ ڈر ہو کہ اگر اس نے غسل کیا تو وہ مر جائے گا: تو وہ تیمم کر لے۔“ اسے امام دارقطنی نے موقوفاً روایت کیا ہے، اور بزار نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے، اور ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 114]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ”اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو“ کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب کسی آدمی کو اللہ کے راستے میں (جہاد کرتے ہوئے) زخم اور پھوڑے ہو جائیں، پھر وہ جنبی (ناپاک) ہو جائے، پھر اسے یہ ڈر ہو کہ اگر اس نے غسل کیا تو وہ مر جائے گا: تو وہ تیمم کر لے۔“ اسے امام دارقطنی نے موقوفاً روایت کیا ہے، اور بزار نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے، اور ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 114]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:1 / 177، وابن خزيمة:1 / 138، حديث:272، وابن الجارود:129* جرير سمع من عطاء بن السائب بعد اختلاطه.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 272
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَرْفَعْهُ، فِي قَوْلِهِ: وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43 الآيَةَ، قَالَ:" إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ، فَيَجْنُبُ، فَيَخَافُ إِنِ اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ، فَلْيَتَيَمَّمْ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا خَبَرٌ لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ» [ سورة النساء ] ” اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو“ کے متعلق مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اگر مسلمان شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں زخمی ہو جائے یا اُسے پھوڑے پُھنسی نکل آئیں یا وہ چیچک میں مُبتلا ہو جائے اور وہ جنبی ہوجائے تو غسل کرنے کی صورت میں موت سے ڈرے تو وہ تیمّم کرلے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عطاء بن سائب کے سوا کسی نے مرفوعاً روایت نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب التيمم عند الإعواز من الماء فى السفر،/حدیث: 272]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 145، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 272، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 590، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1082، والدارقطني فى (سننه) برقم: 678، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 1076»
حدیث نمبر: 238
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَا يَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، " إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى سورة النساء آية 102" عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ جَرِيحًا .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کریمہ کے متعلق فرماتے ہیں: اگر تمہیں بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو (تو ہتھیار اتار دینے میں کوئی حرج نہیں)، اس وقت سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 238]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 4599»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
ترقیم العلمیہ : 666 ترقیم الرسالہ : -- 678
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ:" وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43، قَالَ: إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ أَنْ يَمُوتَ إِنِ اغْتَسَلَ يَتَيَمَّمُ" .
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے فرمان کے بارے میں کہا: ”اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو“، کہ جب آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم لگے، یا اسے پھوڑا نکلے، یا چیچک ہو، پھر اسے جنابت لاحق ہو اور اسے اندیشہ ہو کہ غسل کرنے سے وہ مر سکتا ہے، تو ایسا شخص تیمم کرے گا۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 678]
ترقیم العلمیہ: 666
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 145، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 272، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 314، 365، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 590، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1082، 1083، 1084، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 678، 679، 680، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 5058، 5077، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 869، 874، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1076»
حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن محمد، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا جَرِير، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس رفعه في قوله ﷿: ﴿وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ﴾ [النساء: 43] قال:"إذا كان بالرجلِ الجراحةُ في سبيل الله أو القُروحُ أو الجُدَريُّ، فيُجنِبُ فيخافُ إِن اغتسلَ أن يموت، فليتيمَّمْ" (2) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ﴾ [النساء: 43] کے بارے میں مروی ہے کہ اگر کسی شخص کو اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگا ہو یا چیچک وغیرہ نکل آئے اور اسے غسل کی ضرورت ہو جائے، اور اسے اندیشہ ہو کہ غسل کرنے سے وہ مر جائے گا، تو وہ تیمم کر لے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 595]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا على ابن عباس، عطاء بن السائب كان قد اختلط، ورواية جرير» [ترقيم الرساله 595] [ترقيم الشركة 590]
الحكم على الحديث:
صحيح موقوفًا على ابن عباس
حدیث نمبر: 3241
أخبرني إسماعيل بن محمد الفقيه بالرَّيّ، حدثنا محمد بن الفَرَج، حدثنا حَجَّاج بن محمد قال: قال ابن جُرَيج: أخبرني يَعلَى بن مُسلِم، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس: ﴿إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى﴾ [النساء: 102] ، قال: نزلت في عبد الرحمن بن عَوْف كان جريحًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3202 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3202 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى﴾ ”اگر تمہیں بارش کی وجہ سے کوئی تکلیف ہو یا تم بیمار ہو“ [سورة النساء: 102] کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: یہ آیت سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی کیونکہ وہ زخمی تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3241]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3241]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن الفرج -وهو أبو بكر الأزرق- وقد توبع. وأخرجه البخاري (4599)، والنسائي (11056) من طرق عن حجاج بن محمد، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهول منه.» [ترقيم الرساله 3241] [ترقيم الشركة 3221] [ترقيم العلميه 3202]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1066
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ أنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثنا جَرِيرُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَفَعَهُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى {وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ} [النساء: ٤٣] قَالَ:" إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوِ الْقَرْحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ إِنِ اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَتَيَمَّمْ. لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَلِيٍّ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَعْفَرٌ الشَّامَاتِيُّ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُوسَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ، عَنْ جَرِيرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس روایت کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ﴾ [سورة النساء: 43] کے بارے میں فرمایا کہ جب آدمی کو اللہ کے راستے میں زخم یا پھوڑا یا چیچک ہوتی ہے اور وہ جنبی ہو جاتا ہے اور ڈرتا ہے کہ اگر اس نے غسل کیا تو وہ مر جائے گا تو وہ تیمم کر لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1066]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن خزيمة 272»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6019
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا حَجَّاجٌ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي يَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: {إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ ⦗٣٦٣⦘ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَنْ تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ} [النساء: ١٠٢] قَالَ:" عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ جَرِيحًا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُقَاتِلٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿إِنْ كَانَ بِكُمْ أَذًى مِنْ مَطَرٍ أَوْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَنْ تَضَعُوا أَسْلِحَتَكُمْ﴾ [سورة النساء: 102] ”اگر تمہیں بارش یا بیماری کی وجہ سے تکلیف ہو تو تم اپنا اسلحہ رکھ دو“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ زخمی تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6019]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 4323»
الحكم على الحديث:
صحيح