🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. باب المكاتب والمدبر
مکاتب اور مدبر (غلاموں کی اقسام) کا بیان
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 982 (کل: 18 مقامات، 10 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 982
بلوغ المرام: 1232
مسند احمد: 1944، 1984، 2356، 3423
سنن دارقطنی: 3448، 3449، 4216، 4217
الفتح الربانی: 6601
المستدرک علی الصحیحین: 2900
السنن الكبرى للبيهقي: 21655
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3396
المعجم الکبیر للطبرانی: 11941، 11942، 11944
المعجم الاوسط: 3491
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 982
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: أنا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى فِي الْمُكَاتَبِ إِذَا قُتِلَ أَنْ يُؤَدَّى بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةُ الْحُرِّ" ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: لا يُقَامُ عَلَى الْمُكَاتَبِ إِلا حَدُّ الْمَمْلُوكِ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا ہے: مکاتب (وہ غلام جس کا مالک سے معاہدہ ہو چکا ہو کہ وہ اتنی رقم مالک کو ادا کر کے آزاد ہو جائے گا) کو اگر قتل کر دیا جائے، تو جس قدر وہ آزاد ہو چکا ہے، اتنی دیت آزاد کی ادا کی جائے گی (اور جتنا غلام ہے اتنی غلام کی دیت ادا کی جائے گی) ابن عباس یہ فرماتے ہیں: مکاتب پر غلام والی حد لگائی جائے گی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 982]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 1/260، سنن أبي داود: 4581، سنن النسائي: 4814۔ یحیی بن ابی کثیر مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1232
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏يودى المكاتب بقدر ما عتق منه دية الحر وبقدر ما رق منه دية العبد» ‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود والنسائي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مکاتب (قتل ہو جائے تو اس) کی دیت جتنا وہ آزاد ہو چکا ہے اس قدر آزاد کی دیت ادا کی جائے گی اور جتنا غلام ہے اس قدر غلام کی۔ “ اسے احمد، نسائی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1232]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «يُودَى» دیت دی جائے گی – «الْمُكَاتَبُ» مکاتب کی – «بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ» جتنا اس میں سے آزاد ہو چکا اس کے بقدر – «دِيَةَ الْحُرِّ» آزاد کی دیت – «وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ» اور جتنا اس میں سے غلام ہے اس کے بقدر – «دِيَةَ الْعَبْدِ» غلام کی دیت۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب (کو قتل کیا جائے تو اس) کی دیت اس طرح دی جائے گی کہ جتنا حصہ اس کا آزاد ہو چکا ہے اس کے بقدر آزاد کی دیت، اور جتنا حصہ غلام ہے اس کے بقدر غلام کی دیت۔“ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1232]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الديات، باب في دبة المكاتب، حديث:4582، والنسائي، القسامة، حديث:4814، وأحمد:1 /94،260.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1944
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فِي الْمُكَاتَبِ:" يَعْتِقُ مِنْهُ بِقَدْرِ مَا أَدَّى دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جس مکاتب کو آزاد کر دیا گیا ہو (اور کوئی شخص اسے قتل کر دے) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ جتنا بدل کتابت وہ ادا کر چکا ہے، اس کے مطابق اسے آزاد آدمی کی دیت دی جائے گی، اور جتنے حصے کی ادائیگی باقی ہونے کی وجہ سے وہ غلام ہے، اس میں غلام کی دیت دی جائے گی۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1944]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1984
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي الْمُكَاتَبِ يَعْتِقُ مِنْهُ بِقَدْرِ مَا أَدَّى دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جس مکاتب کو آزاد کر دیا گیا ہو (اور کوئی شخص اسے قتل کر دے) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ ”جتنا بدل کتابت وہ ادا کر چکا ہے، اس کے مطابق اسے آزاد آدمی کی دیت دی جائے گی، اور جتنے حصے کی ادائیگی باقی ہونے کی وجہ سے وہ غلام ہے، اس میں غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1984]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2356
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُودَى الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا أَدَّى دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ دِيَةَ الْعَبْدِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جس مکاتب کو آزاد کر دیا گیا ہو (اور کوئی شخص اسے قتل کر دے) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ ”جتنا بدل کتابت وہ ادا کر چکا ہے، اس کے مطابق اسے آزاد آدمی کی دیت دی جائے گی، اور جتنے حصے کی ادائیگی باقی ہونے کی وجہ سے وہ غلام ہے، اس میں غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2356]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3423
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتِبِ يُقْتَلُ، يُودَى لِمَا أَدَّى مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جس مکاتب کو (کوئی شخص) قتل کر دے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ ”جتنا بدل کتابت وہ ادا کر چکا ہے، اس کے مطابق اسے آزاد آدمی کی دیت دی جائے گی، اور جتنے حصے کی ادائیگی باقی ہونے کی وجہ سے وہ غلام ہے، اس میں غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3423]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3398 ترقیم الرسالہ : -- 3448
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِيِّ ، نَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يُؤَدِّي بِمَا أَدَّى مِنْ كِتَابَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے: ”اس نے کتابت کے معاہدے میں سے جس شرح کے ساتھ ادائیگی کی ہو گی، اسی حساب سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہو گی اور جتنی ادائیگی اس کے ذمے باقی ہو گی، اسی حساب سے اس کی دیت غلام کی دیت جتنی ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3448]
ترقیم العلمیہ: 3398
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1055، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 674، 274، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2882، 2883، 2884، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4812، 4813، 4814، 4816، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4581، 4582، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1259،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3448، 3449، 4214، 4216، 4217، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 734، 833، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28439»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: في غاية الصحة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 742)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3399 ترقیم الرسالہ : -- 3449
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عُتِقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مکاتب شخص کا جتنا حصہ آزاد ہو گا، اس اعتبار سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہو گی، اور جتنا حصہ غلام ہو گا، اس اعتبار سے اس کی دیت غلام کی دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3449]
ترقیم العلمیہ: 3399
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1055، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 674، 274، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2882، 2883، 2884، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4812، 4813، 4814، 4816، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4581، 4582، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1259،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3448، 3449، 4214، 4216، 4217، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 734، 833، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28439»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: في غاية الصحة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 742)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4142 ترقیم الرسالہ : -- 4216
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُودِي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عُتِقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رُقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کتابت کا معاہدہ کرنے والا شخص جتنا آزاد ہو چکا ہو، اسی حساب سے آزاد شخص کی دیت ادا کرے گا اور جتنا حصہ اس کا غلام ہے، اس حساب سے غلام کی دیت ادا کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4216]
ترقیم العلمیہ: 4142
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1055، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 674، 274، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2882، 2883، 2884، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4812، 4813، 4814، 4816، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4581، 4582، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1259،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3448، 3449، 4214، 4216، 4217، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 734، 833، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28439»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: في غاية الصحة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 742)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4143 ترقیم الرسالہ : -- 4217
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ ، نَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يَقْتُلُ يُودِي مَا أَدَّى مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب شخص کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جسے قتل کر دیا گیا ہو کہ اس نے اپنی مکاتبت کے معاہدے میں سے جتنی ادائیگی کی تھی، اس حساب سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہو گی اور جو ادائیگی باقی رہ گئی تھی، اس کے حساب سے اس کی دیت غلام کی دیت ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4217]
ترقیم العلمیہ: 4143
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1055، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 674، 274، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2882، 2883، 2884، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4812، 4813، 4814، 4816، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4581، 4582، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1259،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3448، 3449، 4214، 4216، 4217، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 734، 833، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28439»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: في غاية الصحة، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 742)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں