🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. ما قالوا فيه: إذا (واقع) امرأته في رمضان
اگر کوئی آدمی روزے کی حالت میں بیوی سے جماع کر بیٹھے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 10050 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 10050، 12994
سنن دارمی: 1756
مسند احمد: 25092
صحیح ابن حبان: 3528
السنن الكبرى للبيهقي: 8045
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4663، 4809
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9881 ترقیم الشثری: -- 10050
حدثنا يزيد بن هارون ، قال: حدثنا يحيى بن سعيد ، عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن محمد بن جعفر بن الزبير ، عن عباد بن عبد الله بن الزبير ، عن عائشة ، قالت:" اتى رسول الله صلى الله عليه وسلم رجل فذكر انه احترق، فساله عن امره فذكر انه وقع على امراته في رمضان، فاتي النبي صلى الله عليه وسلم بمكتل يدعى الفرق فيه تمر، فقال: اين المحترق؟ فقام الرجل، فقال له: تصدق بهذا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أنا). وفي [ص]: (أخبرنا).
(٢) زيادة في [و، أ]: (مثله وقال صم يومًا مكانه).
(٣) في [ص]: (رجل رسول اللَّه ﷺ).
(٤) في [و، هـ]: (بمكيل).
(٥) في [ح، هـ]: (يدعوا).
(٦) في [هـ]: (الفرق).
(٧) سقط من: [أ، ص، ز، ك، و].
(٨) صحيح، أخرجه البخاري (١٩٣٥) ومسلم (١١١٢).

حضرت عا ئشہ فرماتی ہیں کہ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ میں جل گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی حقیقت پوچھی تو اس نے کہا کہ میں رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھا۔ کچھ دیر بعد کھجور کا ایک ٹوکرا آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ نے پوچھا کہ وہ جل جانے والا کہاں ہے؟ وہ آدمی کھڑا ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ اس کو صدقہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10050]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والذي قبله أصح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1935، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1112، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1946، 1947، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3528، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3099، 3097، 3098، 3100، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2394، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1759، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8141، 8142، 8146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25732، 27001، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4663، 4809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12998، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3196، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8660، ترقيم محمد عوامة: 9881»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1756
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ , أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ، تَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهُ احْتَرَقَ، فَسَأَلَهُ: مَا لَهُ؟ فَقَالَ: أَصَابَ أَهْلَهُ فِي رَمَضَانَ. فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَقَ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:"أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟"فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ:"تَصَدَّقْ بِهَذَا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ میں تو (جہنم کی آگ میں) جل گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا ماجرا ہے؟“ تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ اس نے رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کر لی ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھیلی لائی گئی جس کو عرق کہا جاتا تھا، اس میں کھجوریں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جلنے والا کہاں ہے؟“ وہ آدمی کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو صدقہ کر دو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1759] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1935] ، [مسلم 1112] ، [أبويعلی 4663] ، [ابن حبان 3528]
وضاحت: (تشریح احادیث 1754 سے 1756)
یہ حدیث مختصر ہے، مفصل ذکر اوپر گذر چکا ہے، رمضان کے دن میں جماع کرنے والے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام آزاد کرنے، یا دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنے، یا ساٹھ مسکین کو کھانا کھلانے کا حکم دیا، یہ کفارہ ظہار ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ روزے کی حالت میں جماع کرنا بڑا سنگین جرم ہے اور اس کا کفارہ وہی ہے جو اوپر ذکر کیا گیا۔
اس حدیث سے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاقِ حسنہ بھی سامنے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گناہ کے ارتکاب پر کوئی سرزنش نہیں کی بلکہ اس کی طرف سے نہ صرف کفارہ دیا بلکہ اس کو مخاطب بھی کیا تو بڑے لطیف انداز میں «(أَيْنَ الْمُحْتَرِقْ)» ، وہ محترق (جلنے والا) کدھر ہے۔
سبحان اللہ! کتنا پیارا اسلوب اور اخلاق ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25092
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ عبدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تُحَدِّثُ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ احتَرَقَ. فَسَأَلَهُ:" مَا شَأْنُهُ؟" فَقَالَ: أَصَابَ أَهْلَهُ فِي رَمَضَانَ، فَأَتَاهُ مِكْتَلٌ يُدْعَى الْعَرَقَ، فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:" أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟" فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک آدمی بارگاہ نبوت میں آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! میں جل گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا ہوا؟ اس نے بتایا کہ میں رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے قربت کر بیٹھا، (نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جاؤ، وہ ایک کونے میں جا کر بیٹھ گیا) اسی اثناء میں میں ایک آدمی ایک گدھے پر سوار ہو کر آیا، اس کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا تھا (وہ کہنے لگا یا رسول اللہ! یہ میرا صدقہ ہے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جل جانے والا کہاں ہے؟ وہ کھڑا ہو کر کہنے لگا یا رسول اللہ! میں یہاں موجود ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ لے لو اور اسے صدقہ کردو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25092]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1935، م: 1112
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12720 ترقیم الشثری: -- 12994
حدثنا يزيد بن هارون ، عن يحيى بن سعيد ، عن عبد الرحمن بن القاسم ، عن محمد بن جعفر بن الزبير ، عن عباد بن عبد الله بن الزبير ، عن عائشة ، قالت: اتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل , فذكر انه احترق , فساله عن امره , فذكر انه وقع على امراته في رمضان , فاتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بمكتل يدعى الفرق فيه تمر , فقال:" اين المحترق؟"، فقام الرجل , فقال:" تصدق بهذا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (قال).
(٢) في [ن]: (العرق).
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (١٩٣٥) ومسلم (١١١٢).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص نے ذکر کیا کہ وہ جل گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت کیا تو اس نے ذکر کیا کہ اس رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کرلیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ٹوکری لائی گئی جسے عَرْق کہتے ہیں اس میں کچھ کھجوریں تھیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: جلا ہوا شخص کہاں ہے؟ ایک شخص کھڑا ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو صدقہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12994]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والذي قبله أصح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1935، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1112، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1946، 1947، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3528، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3099، 3097، 3098، 3100، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2394، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1759، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8141، 8142، 8146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25732، 27001، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4663، 4809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10051، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3196، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8660، ترقيم محمد عوامة: 12720»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3528
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحِيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَنَّهُ احْتَرَقَ، فَسَأَلَهُ عَنْ أَمْرِهِ، فَذَكَرَ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ فِي رَمَضَانَ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَقُ، فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:" أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟"، فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے یہ ذکر کیا کہ وہ جل گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کے معاملے کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے یہ بات ذکر کی کہ اس نے رمضان میں (روزے کے دوران) اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک پیمانہ لایا گیا جسے «عَرَق» ”عرق“ کہا جاتا تھا، اس میں کھجوریں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”جلنے والا شخص کہاں ہے؟“ وہ صاحب کھڑے ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے صدقہ کر دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3528]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1935، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1112، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1946، 1947، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3528، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3097، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2394، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8141، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25732» «رقم طبعة با وزير 3520»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2074). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8045
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، قَالَا: أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّهُ احْتَرَقَ، فَسَأَلَهُ:" مَا لَهُ؟" فَقَالَ: أَصَبْتُ أَهْلِي فِي رَمَضَانَ، قَالَتْ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْتَلٍ يُدْعَى الْعَرَقُ، فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ:" أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟" فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا" ⦗٣٧٧⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُنِيرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ وَاللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ وہ ہلاک ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تجھے کیا ہوا؟ اس نے کہا: رمضان میں اپنی بیوی پر واقع ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجور کا ٹوکرا لایا گیا جسے «الْعَرَقُ» کہا جاتا ہے، اس میں کھجور تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہلاک ہونے والا کہاں ہے؟“ ایک آدمی کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے صدقہ کر دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8045]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4663
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: أَتَى رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدِ احْتَرَقْتُ، فَسَأَلَهُ: مَا لَهُ؟ قَالَ: أَفْطَرْتُ فِي رَمَضَانَ، ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ فَأُتِي بِمِكْتَلٍ عَظِيمٍ يُدْعَى الْعَرَقَ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ: أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟ فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تو جل گیا (یعنی تباہ و برباد ہو گیا)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان میں (جان بوجھ کر) روزہ توڑ دیا ہے۔“ پھر وہ شخص وہیں بیٹھ گیا، اتنے میں کھجوروں سے بھرا ہوا ایک بڑا ٹوکرا لایا گیا جسے ’عرق‘ کہا جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ جلنے والا (تباہی کا تذکرہ کرنے والا) شخص کہاں ہے؟“ وہ شخص کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (اپنی طرف سے بطورِ کفارہ) صدقہ کر دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4663]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى (1833)، ومسلم (1112)، وأحمد (6/ 140)، والدارمى (1718)، وابن حبان (3528)، وابن أبى شيبة (9788، 1250)، والنسائى في "الكبرى" (3111، 3112)، وابن راهويه (907)، والبيهقى في "سننه" (7834، 7839)، وابن عبد البر في "التمهيد" (7/ 163)، وأبو عوانة (رقم 2296، 2297)، والدارقطنى في "علله" (14/ 412 - 411)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4644»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4809
حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، احْتَرَقْتُ فَسَأَلَهُ مَا لَهُ؟ فَقَالَ: أَفْطَرْتُ فِي رَمَضَانَ، ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِكْتَلٍ عَظِيمٍ يُدْعَى الْعَرَقَ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ: أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ؟ فَقَامَ، فَقَالَ: تَصَدَّقْ بِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تو جل گیا (یعنی ہلاک ہوگیا)“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان میں روزہ توڑ دیا ہے“، پھر وہ شخص وہیں بیٹھ گیا، اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بڑا ٹوکرہ لایا گیا جسے ’عرق‘ کہا جاتا ہے اور اس میں کھجوریں تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ جلنے والا شخص کہاں ہے؟“ وہ شخص کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (اپنی طرف سے) صدقہ کر دو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4809]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4663)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1833، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1874، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2394، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24568، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1718، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4790»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں