🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
195. في الضبع يصيبه المحرم
محرم اگر بجو کو قتل کر دے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 14502 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 14502، 16343
سنن ابوداود: 3801
مشکوۃ المصابیح: 2704
صحیح ابن خزیمہ: 2646، 2648
سنن دارقطنی: 2545
المستدرک علی الصحیحین: 1681
الجامع الكامل: 4839، 7337
السنن الكبرى للبيهقي: 9873
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2159
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14151 ترقیم الشثری: -- 14502
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن جرير بن حازم ، عن عبد الله بن عبيد بن عمير ، عن عبد الرحمن بن ابي عمار ، عن جابر بن عبد الله ، قال: " جعل رسول الله صلى الله عليه وسلم في الضبع كبشا يصيبه المحرم , وجعله من الصيد"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ن]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [ص]: (بن عبيد اللَّه).
(٣) في [ص]: زيادة (اللَّه).
(٤) في [ص]: (يصيب).
(٥) في [ص]: (المصيبة).
(٦) صحيح، أخرجه أبو داود (٣٨٠١)، وابن ماجه (٣٠٨٥)، وابن خزيمة (٢٦٤٥)، وابن حبان (٣٩٦٤)، والحاكم ١/ ٤٥٢، والدارمي ٢/ ٧٤، والطحاوي ٢/ ١٦٤، والدراقطني ٢/ ٢٤٦، والشافعي في المسند ١/ ١٣٤، وأبو يعلى (٢١٥٩)، وابن حزم في المحلى ٧/ ٢٢٧، وابن عبد البر في التمهيد ١٥/ ١٦٧، وابن عدي ٢/ ١٢٥، وابن المنذر في الأوسط ٢/ ٣١٠، والمزي ١٧/ ٢٣٢، وابن الجوزي في التحقيق (١٢٧٦).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بجو کے بدلے میں مینڈھا کو رکھا اگر اس کو محرم قتل کر دے، اور اس کو شکار میں سے شمار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14502]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: صححه . قال البيهقي: صححه . قال ابن عبد البر: انفرد به عبد الرحمن بن أبي عمار وليس بمشهور بنقل العلم ولا ممن يحتج به إذا خالفه من هو أثبت منه . قال ابن عبد البر: أعله بعبد الرحمن بن أبي عمار . قال ابن عبد البر: أعله ابن عبد البر بعبد الرحمن بن أبي عمار . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 483، 484، 958، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2647، 2648، 2645، 2646، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3964، 3965، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1667، 1668، 1669، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2836 / 1، 4334 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3805، 4816، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3801، والترمذي فى «جامعه» برقم: 851، 1791، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1984، 1985، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3085، 3236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9981، 9983، 9982، 9984، 19446، 19443، 19444، 19445، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2540، 2539، 2543، 2542، 2544، 2545، 2547، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14382، 14649، 14673، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2127، 2159، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8681، 8682، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16346، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3764، 3759، 3760، 3763، 3766، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3466، 3467، 3465، 3468، 3469، 3470، 3471، (9/97)، (9/98) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9148، ترقيم محمد عوامة: 14151»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3801
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبُعِ؟، فَقَالَ: هُوَ صَيْدٌ، وَيُجْعَلُ فِيهِ كَبْشٌ إِذَا صَادَهُ الْمُحْرِمُ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لکڑبگھا (لگڑ بگڑ) ۱؎ کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”وہ شکار ہے اور جب محرم اس کا شکار کرے تو اسے ایک دنبے کا دم دینا پڑے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3801]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لگڑ بگھڑ کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شکار ہے اگر اسے محرم شکار کرے تو اس کو ایک مینڈھا فدیہ دینا ہو گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3801]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الحج 28 (851)، الأطعمة 4 (1792)، سنن النسائی/الحج 89 (2839)، الصید 27 (4328)، سنن ابن ماجہ/المناسک 90 (3085)، الصید 15 (3236)، (تحفة الأشراف: 2381)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/297، 318، 322)، سنن الدارمی/المناسک 90 (1984) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: «ضبع» : ایک درندہ ہے، جو کتے سے بڑا اور اس سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے، اس کا سر بڑا اور جبڑے مضبوط ہوتے ہیں، اس کی جمع «اضبع» ہے (المعجم الوسیط: ۵۳۳-۵۳۴) ہندو پاک میں اس درندے کو لکڑبگھا کہتے ہیں، جو بھیڑیے کی قسم کا ایک جنگلی جانور ہے، اور جسامت میں اس سے بڑا ہوتا ہے، اور اس کے کیچلی کے دانت بڑے ہوتے ہیں، اس کے جسم کے بال کالے اور راکھ کے رنگ کے رنگ دھاری دار ہوتے ہیں، پیچھے بائیں پاؤں دوسرے پاؤں سے چھوٹا ہوتا ہے، اس کا سر چیتے کے سر کی طرح ہوتا ہے، لیکن اس سے چھوٹا ہوتا ہے، وہ اپنے چوڑے چکلے مضبوط جبڑوں سے شیر اور چیتوں کے سر کو توڑ سکتا ہے، اکثر رات میں نکلتا ہے، اور اپنے مجموعے کے ساتھ رہتا ہے، یہ جانور زمین میں سوراخ کر کے مختلف چھوٹے چھوٹے کمرے بناتے ہیں، اور بیچ میں ایک ہال ہوتا ہے، جس میں سارے کمروں کے دروازے ہوتے ہیں، اور ایک دروازہ اس ہال سے باہر کو جاتا ہے، نجد میں ان کی اس رہائش کو «مضبعہ» یا «مجفرہ» کہتے ہیں، ماں پورے خاندان کی نگران ہوتی ہے، اور سب کے کھانے پینے کا انتظام کرتی ہے، اور نر سوراخ کے کنارے پر چھوٹوں کی نگرانی کرتا ہے، یہ جانور مردہ کھاتا ہے، لیکن شکار کبھی نہیں کرتا اور کسی پر حملہ بھی نہیں کرتا إلا یہ کہ کوئی اس پر حملہ آور ہو، یہ جانوروں کے پیچھے رہتا ہے، اس کی گردن سیدھی ہوتی ہے، اس لیے دائیں بائیں جسم موڑے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اہل نجد کے یہاں یہ جانور کھایا جاتا تھا اور لوگ اس کا شکارکرتے تھے، میں نے اس کے بارے میں اپنے ایک دوست ڈاکٹر محمد احمد المنیع پروفیسر کنگ سعود یونیورسٹی، ریاض جو زراعت اور غذا سے متعلق کالج میں پڑھاتے ہیں، اور بذات خود صحرائی جانور کا تجربہ رکھتے ہیں، سے پوچھا تو انہوں نے مذکورہ بالا تفصیلات سے مجھے آگاہ کیا اور اس کے زمین کے اندر کے گھر کا نقشہ بھی بنا کر دکھایا۔ اس کے گھر کو ماند اور کھوہ سے بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ یہ تفصیل اس واسطے درج کی جاری ہے کہ مولانا وحیدالزماں نے «ضبع» کا ترجمہ بجو سے کیا ہے، فرماتے ہیں: فارسی زبان میں اسے «کفتار» اور ہندی میں بجو کہتے ہیں، یہ گوشت خور جانور ہے، جو بلوں میں رہتا ہے، مولانا محمد عبدہ الفلاح فیروز پوری کہتے ہیں کہ «ضبع» سے مراد بجو نہیں ہے بلکہ اس نوع کا ایک جانور ہے جسے شکار کیا جاتا ہے، اور اس کو لکڑبگڑکھا کہا جاتا ہے، جو سابقہ ریاست سندھ اور بہاولپور میں پایا جاتا ہے۔ اوپر کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ حدیث میں مذکور «ضبع» سے مراد لکڑبگھا ہے، بجو نہیں، شاید مولانا وحیدالزماں کے سامنے دمیری کی حیاۃ الحیوان تھی جس میں «ضبع» کی تعریف بجو سے کی گئی ہے، اور شیخ صالح الفوزان نے بھی حیاۃ الحیوان سے نقل کر کے یہی لکھا ہے، مولانا وحید الزماں بجو کے بارے میں فرماتے ہیں: ” اس سے صاف نکلتا ہے کہ بجو حلال ہے، امام شافعی کا یہی قول ہے، اور ابوحنیفہ کہتے ہیں کہ وہ دانت والا درندہ ہے، تو اور درندوں کی طرح حرام ہو گا، اور جب حلت اور حرمت میں تعارض ہو تو اس سے باز رہنا بھی احتیاط ہے “ سابقہ تفصیلات کی روشنی میں ہمارے یہاں لکڑبگھا ہی «ضبع» کا صحیح مصداق ہے، اور اس کا شکار کرنا اور اس کو کھانا صحیح حدیث کی روشنی میں جائز ہے۔ واضح رہے کہ چیرپھاڑ کرنے والے حیوانات حرام ہے، یعنی جس کی کچلی ہوتی ہے، اور جس سے وہ چیر پھاڑ کرتا ہے، جیسے: کتا، بلی جن کا شمار گھریلو یا پالتو جانور میں ہے اور وحشی جانور جیسے: شیر، بھیڑیا، چیتا، تیندوا، لومڑی، جنگلی بلی، گلہری، بھالو، بندر، ہاتھی، سمور (نیولے کے مشابہ اور اس سے کچھ بڑا اور رنگ سرخ سیاہی مائل) گیدڑ وغیرہ وغیرہ۔ حنفیہ، شافعیہ اور حنابلہ کے یہاں یہ سارے جانور حرام ہیں، اور مالکیہ کا ایک قول بھی ایسے ہی ہے، لکڑبگھا اور لومڑی ابویوسف اور محمد بن حسن کے نزدیک حلال ہے، جمہور علماء ان حیوانات کی حرمت کے دلیل میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث پیش کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر کچلی والے درندے کا کھانا حرام ہے (صحیح مسلم و موطا امام مالک) لکڑبگھا حنابلہ کے یہاں صحیح حدیث کی بنا پر حلال ہے، کچلی والے درندے میں سے صرف لکڑبگھا کو حرمت کے حکم سے مستثنی کرنے والوں کی دلیل اس سلسلے میں وارد احادیث و آثار ہیں، جن میں سے زیر نظر جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے، جو صحیح ہے بلکہ امام بخاری نے بھی اس کی تصحیح فرمائی ہے (کمافي التلخیص الحبیر۴/۱۵۲)، نافع مولیٰ ابن عمر سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر کو یہ بتایا کہ سعد بن ابی وقاص لکڑبگھا کھاتے ہیں تو ابن عمر نے اس پر نکیر نہیں فرمائی۔ مالکیہ کے یہاں ان درندوں کا کھانا حلال ہے، ان کا استدلال اس آیت کریمہ سے ہے «قل لا أجد في ما أوحي إلي محرما على طاعم يطعمه إلا أن يكون ميتة أو دما مسفوحا أو لحم خنزير فإنه رجس أو فسقا أهل لغير الله به فمن اضطر غير باغ ولا عاد فإن ربك غفور رحيم» (سورة الأنعام: 145) ان آیات میں درندوں کے گوشت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے، اس لیے یہ حلال ہوں گے اور ہر کچلی والے درندے کے گوشت کھانے سے ممانعت والی حدیث کراہت پر محمول کی جائے گی۔ خلاصہ یہ کہ مالکیہ کے علاوہ صرف حنبلی مذہب میں صحیح حدیث کی بنا پر لکڑبگھا حلال ہے (ملاحظہ ہو: الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: ۵/۱۳۳-۱۳۴)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2704)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2704
2704 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الضَّبُعِ  قَالَ:"هُوَ صَيْدٌ، وَيُجْعَلُ فِيهِ كَبْشًا إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے بجو کھانے کے بارے میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”وہ شکار ہے، اور جب محرم اس کا شکار کرے تو اس کے بدلے اس پر ایک مینڈھا ہے۔“ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ»، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2704]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (3801) و ابن ماجه (3085) و الدارمي (74/2، 75 ح 1948)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2646
حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ كَبْشًا نَجْدِيًّا، وَجَعَلَهُ مِنَ الصَّيْدِ"
سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جس بجّو کو محرم شخص قتل کردے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کفّارہ ایک نجدی مینڈھا مقرر فرمایا ہے۔ اور آپ نے بجّو کو شکار کا جانور قرار دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2646]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 483، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2645، 2646، 2647، 2648، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3964، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1667، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2836، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3801، والترمذي فى (جامعه) برقم: 851، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3085، 3236، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9981، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14382»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2648
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُوسَى الْخَرْشِيُّ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الضَّبُعُ صَيْدٌ، فَإِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ، فَفِيهِ جَزَاءُ كَبْشٍ مُسِنٍّ، وَتُوكَلُ"
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بجّو شکار ہے، جب محرم اس کا شکار کر بیٹھے تو اس کا کفّارہ ایک دو دانتا مینڈھا ہے، جو کھایا جائے گا۔ “ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2648]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 483، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2645، 2646، 2647، 2648، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3964، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1667، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2836، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3801، والترمذي فى (جامعه) برقم: 851، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3085، 3236، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9981، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14382»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 15865 ترقیم الشثری: -- 16343
حدثنا ابو بكر، قال: نا وكيع ، عن جرير بن حازم ، عن عبد الله بن عبيد بن عمير ، عن ابن عمار ، عن جابر بن عبد الله , ان النبي صلى الله عليه وسلم " جعل الضبع من الصيد , وجعل فيه إذا اصابه المحرم كبشا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عبيد اللَّه).
(٢) كذا في النسخ، وفي مصادر التخريج والتراجم (ابن أبي عمار)، وانظر: ما تقدم في باب [١٩٥].
(٣) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٣٨٠١)، وابن ماجه (٣٠٨٥)، وابن خزيمة (٢٦٤٦)، وابن حبان (٣٩٦٤)، والحاكم ١/ ٤٥٢، والدارمي (١٩٤١)، وأبو يعلى (٢١٥٩)، وابن الجارود (٤٣٩)، والطحاوي ٤/ ١٦٤، والدارقطني ٢/ ٢٤٦، والبيهقي ٥/ ١٨٣.

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بجو کو شکار میں شمار فرمایا اور اس کے شکار پر مینڈھا لازم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16343]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: أعله بعبد الرحمن بن أبي عمار . قال البخاري: صححه . قال البيهقي: صححه . قال ابن عبد البر: انفرد به عبد الرحمن بن أبي عمار وليس بمشهور بنقل العلم ولا ممن يحتج به إذا خالفه من هو أثبت منه . قال ابن عبد البر: أعله ابن عبد البر بعبد الرحمن بن أبي عمار . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 483، 484، 958، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2647، 2648، 2645، 2646، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3964، 3965، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1667، 1668، 1669، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2836 / 1، 4334 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3805، 4816، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3801، والترمذي فى «جامعه» برقم: 851، 1791، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1984، 1985، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3085، 3236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9981، 9983، 9982، 9984، 19446، 19443، 19444، 19445، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2540، 2539، 2543، 2542، 2544، 2545، 2547، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14382، 14649، 14673، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2127، 2159، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8681، 8682، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14505، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3764، 3759، 3760، 3763، 3766، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3466، 3467، 3465، 3468، 3469، 3470، 3471، (9/97)، (9/98) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9148، ترقيم محمد عوامة: 15865»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2512 ترقیم الرسالہ : -- 2545
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا قَبِيصَةُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبُعِ، فَقَالَ:" هِيَ صَيْدٌ، وَجَعَلَ فِيهَا إِذَا أَصَابَهَا الْمُحْرِمُ كَبْشًا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بجو کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شکار ہے۔“ (راوی کہتے ہیں) اگر حالت احرام والا شخص اسے مار دے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کفارہ ایک دنبے کی قربانی مقرر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2545]
ترقیم العلمیہ: 2512
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 483، 484، 958، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2645، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1667، 1668، 1669، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2839، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3801، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 851، 1791،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3085، 3236، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2539، 2540، 2542، 2543، 2544، 2545، 2547، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14382»
«قال البيهقي: صححه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 279)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1681
حدثنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن الجَرَّاح بمَرْو، حدثنا يحيى بن ساسَوَيْهِ، حدثنا محمد بن أبي يعقوب، حدثنا حسان بن إبراهيم، حدثنا إبراهيم الصائغ، عن عطاء، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسولُ الله ﷺ:"الضَّبُعَ صَيدٌ، فإذا أصابه المُحرِمُ ففيه جزاءٌ؛ كَبْشٌ مُسِنٌّ، ويُؤكَل" (1) .
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه، وإبراهيم بن ميمون الصائغ زاهدٌ عالمٌ، أدرك الشهادة ﵁.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لگڑ بگڑ (ضبُع) ایک شکار ہے، پس جب احرام والا اسے مار دے تو اس کا فدیہ ایک سن رسیدہ مینڈھا ہے، اور اسے کھایا جا سکتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا، اور ابراہیم بن میمون الصائغ عالمِ زاہد تھے جنہوں نے شہادت کا مرتبہ پایا۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير إبراهيم - وهو ابن ميمون - الصائغ، وحسان بن إبراهيم - وهو الكرماني - فمختلف فيهما، وبالجملة فهما صدوقان لا بأس بهما، لكن قد خولفا في إسناد هذا الحديث، فرواه إبراهيم الصائغ هنا عن عطاء - وهو ابن أبي رباح - عن جابر مرفوعًا، وخالفه غيره فوقفه، ...» [ترقيم الرساله 1681] [ترقيم الشركة 1669]

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات غير إبراهيم - وهو ابن ميمون - الصائغ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4839
4839. عن جابر بن عبد الله، قال: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الضّبع؟ فقال: هو صيد، ويجعل فيه كبش إذا صاده المحرم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (3801)، وابن ماجه (3085) وصحّحه ابن خزيمة (2645)، وابن حبان (3964)، والحاكم (1/452) كلهم من حديث عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ابن أبي عمار، عن جابر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7337
7337- عن جابر بن عبد الله قال: سألت رسول الله صلي الله عليه وسلم عن الضبع؟ فقال: هو صيد، ويُجعل فيه كبش إذا صاده المحرم
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبوداود (3801)، وابن ماجه (3085)، وصحّحه ابن خزيمة (2646)، وابن حبان (3964)، والحاكم (1/452-453) كلهم من طرق عن جرير بن حازم، عن عبد الله بن عبيد، عن عبد الرحمن بن أبي عمار، عن جابر فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں