🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
368. من كان يرفع صوته بالتلبية
جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 15736 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 15736
سنن ابن ماجہ: 2896
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 15287 ترقیم الشثری: -- 15736
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن إبراهيم بن يزيد ، عن محمد بن عباد بن جعفر المخزومي ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " افضل الحج: العج والثج"، العج: العجيج بالتلبية والثج: نحر البدن

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (نا).
(٢) في [ب]: (الحجيج).
(٣) ضعيف جدًا؛ إبراهيم متروك، أخرجه الترمذي (٢٩٩٨)، وابن ماجه (٢٨٩٦)، والبيهقي (٤/ ٣٣٠)، والدارقطني (٧/ ٢١٢)، والشافعي في المسند (١/ ١٠٩)، والطبراني في الأوسط (٥٠٤١)، وابن عبد البر في التمهيد (٩/ ١٢٦)، وابن عدي (١/ ٢٢٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہترین اور افضل حج وہ ہے جس میں اونچی آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور اونٹ کی قربانی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15736]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال المباركفوري: فيه إبراهيم بن يزيد الخوزي وهو ضعيف . قال سعد الشثري: ضعيف جدًا؛ إبراهيم متروك .» ‏‏‏‏
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 813، 2998، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2896، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8715، 8729، 9202، 10242، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2423، 2421، 2422، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16435، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5041، ترقيم محمد عوامة: 15287»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2896
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُوجِبُ الْحَجَّ؟، قَالَ:" الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْحَاجُّ؟، قَالَ:" الشَّعِثُ التَّفِلُ"، وَقَامَ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ومَا الْحَجُّ؟، قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ"، قَالَ وَكِيعٌ: يَعْنِي بِالْعَجِّ الْعَجِيجَ: بِالتَّلْبِيَةِ، وَالثَّجُّ: نَحْرُ الْبُدْنِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہوا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سی چیز حج کو واجب کر دیتی ہے،؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”زاد سفر اور سواری (کا انتظام)“ اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! حاجی کیسا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پراگندہ سر اور خوشبو سے عاری“ ایک دوسرا شخص اٹھا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! حج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عج» اور «ثج» “۔ وکیع کہتے ہیں کہ «عج» کا مطلب ہے لبیک پکارنا، اور «ثج» کا مطلب ہے خون بہانا یعنی قربانی کرنا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2896]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک شخص اٹھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب گیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کس چیز سے حج واجب ہوتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر خرچ اور سواری سے۔“ اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! حاجی کون ہوتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پراگندہ بالوں والا، سادہ لباس والا۔“ ایک اور شخص نے اٹھ کر کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! حج کیا ہوتا ہے؟“ فرمایا: ”آواز بلند کرنا اور خون بہانا۔“ امام وکیع رحمہ اللہ نے فرمایا: ”آواز بلند کرنے سے مراد بلند آواز سے لبیک پکارنا ہے اور خون بہانے سے مراد اونٹ قربان کرنا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2896]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الحج 4 (813)، (تحفة الأشراف: 7440) (ضعیف جدا)» ‏‏‏‏ (ابراہیم بن یزید مکی متروک الحدیث راوی ہے، لیکن «العج و الثج» کا جملہ دوسری حدیث سے ثابت ہے، جو 2924 نمبر پر آئے گا، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 988)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا لكن جملة العج والثج ثبتت في حديث آخر
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (813،2998)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 482

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں