🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
484. متى يجب على الرجل الحج؟
آدمی پر کب حج فرض ہوتا ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 16435 (کل: 16 مقامات، 11 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 16435
صحیح بخاری: 4568
سنن ابوداود: 3001
سنن نسائی: 4073
سنن ابن ماجہ: 2897
مسند احمد: 1946، 2463، 2609، 2926، 2987، 3321
صحیح ابن خزیمہ: 1115
سنن دارقطنی: 2424
سنن سعید بن منصور: 522
صحیح ابن حبان: 4477
السنن الكبرى للبيهقي: 8641
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3321
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ سورة آل عمران آية 110، قَالَ:" هُمْ الَّذِينَ هَاجَرُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ « ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ . . . . .﴾ [آل عمران: 110] » ”تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے . . . . .“ والی آیت کا مصداق وہ لوگ ہیں جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تھی۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3321]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1115
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنِ ابْنِ يَسَارٍ وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أَكْثَرُ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ، إِلَى آخِرِ الآيَةِ، وَفِي الأُخْرَى قُلْ يَأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ، إِلَى قَوْلِهِ اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ سورة آل عمران آية 64
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر فجر کی دو رکعات (سنّت) میں یہ آیت (آخر تک) تلاوت فرماتے تھے: «‏‏‏‏قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ» ‏‏‏‏ ”تم کہو، ہم اللہ پر ایمان لائے، اور اس پر جو ہماری طرف نازل کیا گیا ہے اور جو ابراہیم پر نازل کیا گیا“ آخر آیت تک [ سوره البقرۃ: 136 ] اور دوسری رکعت میں یہ آیت پڑھتے «‏‏‏‏قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ۔۔۔ اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ» ‏‏‏‏ [ سورة آل عمران: 64 ] ”آپ کہہ دیجیے، اے اہل کتاب ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے۔۔۔۔ اس بات کے گواہ رہو کہ بیشک ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 727، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1115، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1156، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 943، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1259، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4952، 4953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2066»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2391 ترقیم الرسالہ : -- 2424
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ مَرْوَانَ الْخَلالُ ، نا أَبِي ، نا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَيُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَالْعَرْزَمِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي قَوْلِهِ: وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّبِيلُ؟ قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ" .
یہی روایت ایک سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے، جبکہ ایک سند کے ہمراہ عمرو بن شعیب رحمہ اللہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”اور اللہ تعالیٰ کے لیے لوگوں پر لازم ہے کہ وہ بیت اللہ کا حج کریں، جو شخص اس تک پہنچنے کی سبیل رکھتا ہو۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سبیل سے مراد کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زاد سفر اور سواری (میسر ہونا)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2424]
ترقیم العلمیہ: 2391
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 813، 2998، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2896، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8715، 8729، 9202، 10242، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2421، 2422، 2423، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15287، 15946، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5041»
«فيه إبراهيم بن يزيد الخوزي وهو ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 84)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 522 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 522
نَا نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ الرُّؤَاسِيِّ، عَنْ عَنْتَرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: " رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ سورة آل عمران آية 117 , قَالَ: بَرْدٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ﴾ کا مطلب ہے: سرد ہوا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 522]
تخریج الحدیث:

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف؛ خلف بن خليفة تقدم في الحديث [٧٦] أنه صدوق اختلط في الآخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4477
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَسْلَمَ ثُمَّ ارْتَدَّ فَلَحِقَ بِالشِّرْكِ، ثُمَّ نَدِمَ فَأَرْسَلَ إِِلَى قَوْمِهِ أَنْ سَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: فَنَزَلَتْ: كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ إِِلَى قَوْلِهِ إِلا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ سورة آل عمران آية 86 - 89، فَأَرْسَلَ إِِلَيْهِ قَوْمُهُ فَأَسْلَمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مسلمان ہو گیا، پھر وہ مرتد ہو گیا اور مشرکین سے جا ملا، پھر اسے ندامت ہوئی، اس نے اپنی قوم کی طرف پیغام بھیجا کہ تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرو: کیا میرے لیے توبہ کی گنجائش ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں کہ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿اللہ تعالیٰ اس قوم کو کیسے ہدایت نصیب کر سکتا ہے، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائیں جب کہ وہ اس بات کی یہ گواہی دے چکے ہوں کہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس دلائل بھی آ چکے ہوں﴾ [سورة آل عمران: 86] ، آیت یہاں تک ہے: ﴿ماسوائے ان لوگوں کے جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور وہ ٹھیک ہو جائیں، بے شک اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے﴾ [سورة آل عمران: 89] ، تو اس کی قوم نے اسے پیغام بھجوایا تو اس نے اسلام قبول کر لیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحدود/حدیث: 4477]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4477، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2643، 8185، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4079، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3517، 10999، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16931، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2253، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2869» «رقم طبعة با وزير 4460»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3066). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8641
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى {وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ ⦗٥٤١⦘ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا} [آل عمران: ٩٧] قَالَ: السَّبِيلُ أَنْ يَصِحَّ بَدَنُ الْعَبْدِ وَيَكُونَ لَهُ ثَمَنُ زَادٍ وَرَاحِلَةٍ مِنْ غَيْرِ أَنْ يُجْحَفَ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾ [سورة آل عمران: 97] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سبیل یہ ہے کہ آدمی کا بدن صحیح ہو اور بآسانی اس کے پاس زادِ راہ اور سواری کی رقم دستیاب ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8641]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تفسير طبري 3/357»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں