🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 20576 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 20576
سنن ابن ماجہ: 2754
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1336
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19772 ترقیم الشثری: -- 20576
حدثنا عبيد الله بن موسى اخبرنا شيبان عن فراس عن عطية عن ابي سعيد عن نبي الله [صلى الله عليه وسلم] قال: المجاهد في سبيل الله مضمون على الله إما ان يكفته إلى مغفرته ورحمته، وإما ان يرجعه باجر وغنيمة، ومثل المجاهد في سبيل الله: كمثل الصائم القائم لا يفتر حتى يرجع.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز]: سقط.
(٢) في [جـ، س، ط]: (سعد).
(٣) سقط من: [س، ز، ط، ك، هـ].
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [أ، ب، جـ]: (يكفيه)، وفي [س، هـ]: (يكتبه)، وفي [ع]: (يلقيه).
(٦) في [س، ط، هـ]: زيادة (و).
(٧) في [أ، ب]: (لا يقر)، وفي [ط]: (لا يغير).
(٨) ضعيف؛ عطية ضعيف، أخرجه ابن ماجه (٢٧٥٤)، وأبو يعلى (١٣٣٦)، وأبو نعيم في تاريخ إصبهان ٢/ ٦٣، وفراس في مسانيد فراس (٤١).

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ذمہ لیا ہے کہ یا تو اللہ تعالیٰ اسے (موت دے کر) اپنی مغفرت اور رحمت کی طرف لے جائیں گے یا وہ اجر اور مال غنیمت کے ساتھ واپس لوٹ آئے گا۔ اللہ کے رستے میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو دن کو روزہ رکھے اور رات کو قیام کرے اور واپس لوٹنے تک اپنے ان اعمال میں کوئی سستی نہ برتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجهاد/حدیث: 20576]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ عطية ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2754، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1336، ترقيم محمد عوامة: 19772»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2754
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَضْمُونٌ عَلَى اللَّهِ إِمَّا أَنْ يَكْفِتَهُ إِلَى مَغْفِرَتِهِ وَرَحْمَتِهِ، وَإِمَّا أَنْ يَرْجِعَهُ بِأَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ، وَمَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ الَّذِي لَا يَفْتُرُ حَتَّى يَرْجِعَ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے شخص کا اللہ تعالیٰ ضامن ہے، یا تو اسے اپنی رحمت و مغفرت میں ڈھانپ لے، یا ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ اسے (گھر) واپس کرے، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کی مثال نہ تھکنے والے صائم تہجد گزار کی ہے یہاں تک کہ وہ مجاہد گھر لوٹ آئے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2754]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو اللہ کی طرف سے یہ ضمانت حاصل ہے کہ وہ اسے یا تو (شہادت کی موت دے کر) اپنی بخشش اور رحمت کے دامن میں لے لے گا، یا پھر ثواب اور غنیمت کے ساتھ واپس (گھر) لے آئے گا۔ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، واپسی تک اس روزہ رکھنے والے اور قیام کرنے والے کی طرح (ثواب حاصل کرتا) ہے جو (نفلی روزوں اور نفلی نمازوں سے) تھکتا نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2754]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4224، ومصباح الزجاجة: 973) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں عطیہ العوفی ضعیف ہے، لیکن اصل حدیث ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے متفق علیہ وارد ہے، ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب: 1304 و 1320)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عطية العوفي ضعيف
و حديث مسلم (1878) و الترمذي (1620) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 478

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1336
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «‏‏‏‏الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللهِ مَضْمُونٌ عَلَى اللهِ: إِمَّا أَنْ يَكْفِتَهُ إِلَى مَغْفِرَتِهِ وَرَحْمَتِهِ، وَإِمَّا أَنْ يُرْجِعَهُ بِأَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ، وَمَثَلُ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ حَتَّى يَرْجِعَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہے: یا تو اللہ تعالیٰ اسے (شہادت کی صورت میں) اپنی مغفرت اور رحمت کی طرف سمیٹ لے گا، یا اسے اجر اور غنیمت کے ساتھ (بخیر و عافیت) واپس لوٹائے گا، اور اللہ کی راہ میں مجاہد کی مثال اس روزے دار اور قیامِ لیل کرنے والے کی طرح ہے جو (عبادت میں) اس وقت تک سستی نہیں کرتا جب تک کہ وہ (مجاہد) واپس نہ لوٹ آئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1336]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2754، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1331»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں