الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
255. في الرجل ترجله الحائض
کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 2134 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 2134
المعجم الکبیر للطبرانی: 20393
ترقیم عوامۃ: 2128 ترقیم الشثری: -- 2134
حدثنا سفيان بن عيينة ، عن منبوذ ، عن امه ، قالت: دخل ابن عباس على ميمونة ، فقالت:" اي بني ما لي اراك شعثا راسك"، قال: إن ام عمار مرجلتي حائض، قالت:" اي بني واين الحيضة من اليد؟! كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع راسه في حجر إحدانا وهي حائض"
حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت میمونہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے بیٹے! کیا بات ہے میں تمہارے بالوں کو پراگندہ حالت میں دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ میرے بالوں میں کنگھی کرنے والی ام عمار حالت حیض میں ہیں۔ حضرت میمونہ نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے! حیض کیا ہاتھ میں ہوتا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر مبارک ہم میں کسی کی گود میں رکھتے تھے حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2134]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 333، 381، 379، 517، 518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 513، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 149، 195، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 768، 1007، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2329، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 272 / 1، 383 / 1، 737 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 263، 819، وأبو داود فى «سننه» برقم: 369، 656، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 653، 958، 1028، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3341، 4186، 4261، 5307، 5306، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27446، 27447، 27448، 27449، 27450، 27452، 27453، 27476، 27493، 27491، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1731، والحميدي فى «مسنده» برقم: 315، 312، 313، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7081، 7090، 7095، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1249، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2981، 4066، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2663، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1، 2، 4، 5، 6، 9، 10، 7، 22، 23، 51، 52، 53، 54، ترقيم محمد عوامة: 2128»
حدیث نمبر: 26810
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ ، فَأَتَاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، مَا لَكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ , قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟! كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ، فَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حِجْرِهَا، فَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهِيَ حَائِضٌ، ثُمَّ تَقُومُ إِحْدَانَا بِخُمْرَتِهِ، فَتَضَعُهَا فِي الْمَسْجِدِ وَهِيَ حَائِضٌ" ، أَيْ بُنَيَّ , وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟!.
حضرت میمونہ کے پاس ایک مرتبہ ان کے بھانجے حضرت ابن عباس آئے وہ کہنے لگیں بیٹا کیا بات ہے کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے کنگھی کرنیوالی ام عمار ایام سے ہے حضرت میمونہ نے فرمایا بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی گود میں اپنا سر رکھ کر جبکہ وہ ایام سے ہوتی تھی قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے پھر وہ کھڑی ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق؟ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26810]
الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أم منبوذ
حدیث نمبر: 26834
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , وَابْنُ بَكْرٍ , قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْبُوذٌ ، أَنَّ أُمَّهُ أَخْبَرَتْهُ , أَنَّهَا بَيْنَا هِيَ جَالِسَةٌ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , إِذْ دَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: مَا لَكَ شَعِثًا؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟! لَقَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ مُتَّكِئَةٌ حَائِضٌ، قَدْ عَلِمَ أَنَّهَا حَائِضٌ، فَيَتَّكِئُ عَلَيْهَا، فَيَتْلُو الْقُرْآنَ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيْهَا أَوْ يَدْخُلُ عَلَيْهَا قَاعِدَةً، وَهِيَ حَائِضٌ، فَيَتَّكِئُ فِي حِجْرِهَا، فَيَتْلُو الْقُرْآنَ فِي حِجْرِهَا , وَتَقُومُ وَهِيَ حَائِضٌ، فَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ فِي مُصَلَّاهُ، وقَالَ ابْنُ بَكْرٍ: خُمْرَتَهُ , فَيُصَلِّي عَلَيْهَا فِي بَيْتِي ، أَيْ بُنَيَّ، وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟.
حضرت میمونہ کے پاس ایک مرتبہ ان کے بھانجے حضرت ابن عباس آئے وہ کہنے لگیں بیٹا کیا بات ہے کہ تمہارے بال بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ مجھے کنگھی کرنیوالی ام عمار ایام سے ہے حضرت میمونہ نے فرمایا بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے اور وہ ایام سے ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی گود میں اپنا سر رکھ کر جبکہ وہ ایام سے ہوتی تھی قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے پھر وہ کھڑی ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی بچھاتی اور اسی حال میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھنے کی جگہ اسے رکھ دیتی تھی بیٹا ایام کا ہاتھوں سے کیا تعلق؟ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26834]
الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أم منبوذ
حدیث نمبر: 20393
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْبُوذٌ ، أَنَّ أُمَّهُ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا بَيْنَا هِيَ جَالِسَةٌ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ دَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَتْ: مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا؟ فَقَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَاضَتْ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟ لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ مُتَّكِئَةٌ حَائِضًا قَدْ عَلِمَ ذَلِكَ فَيَتَّكِئُ عَلَيْهَا فَيَتْلُو الْقُرْآنَ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيْهَا، وَيَدْخُلُ عَلَيْهَا قَائِمَةً وَهِيَ حَائِضٌ فَيَتَّكِئُ فِي حَجْرِهَا وَيَتْلُو الْقُرْآنَ، وَتَقُومُ وَهِيَ حَائِضٌ فَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ فِي مُصَلَّاهُ فَيُصَلِّي عَلَيْهَا "، أَيْ بُنَيَّ وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ.
منبوذ کی والدہ بیان کرتی ہیں کہ وہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا زوجِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھی تھیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: کیا بات ہے، میں تمہیں پراگندہ دیکھ رہی ہوں؟ انہوں نے کہا: میرے بال سنوارنے والی ام عمار کو حیض آ گیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس اس حال میں آتے کہ وہ ٹیک لگائے بیٹھی ہوتی، حیض کی حالت میں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معلوم ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر ٹیک لگا کر قرآن کی تلاوت کرتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آتے جبکہ وہ کھڑی ہوتی اور حیض میں ہوتی تو اس کی گود میں ٹیک لگا کر قرآن کی تلاوت کرتے، اور وہ حیض کی حالت میں کھڑی ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مصلے پر خمرہ بچھا دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز پڑھتے۔ بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق؟ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20393]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 13، حدیث 22»