🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31055 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31055، 34239
سنن ابن ماجہ: 2310
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 316، 401
فضائل صحابہ: 984
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29708 ترقیم الشثری: -- 31055
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن عمرو بن مرة ، عن ابي البختري ، عن علي قال: بعثني النبي صلى الله عليه وسلم إلى اهل اليمن لاقضي بينهم، قلت: يا رسول الله، إنه لا علم لي بالقضاء، فضرب بيده على صدري وقال: اللهم اهد قلبه، وسدد لسانه، قال: فما شككت في قضاء بين اثنين حتى جلست مجلسي هذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (إني).
(٢) منقطع؛ أبو البختري لم يسمع من علي، أخرجه أحمد (٦٣٦)، وابن ماجه (٢٣١٠)، والحاكم ٣/ ١٥٣، والبزار (٩١٢)، وعبد بن حميد (٩٤)، وأبو يعلى (٤٠١)، وابن عساكر ٤٢/ ٣٨٩، وابن سعد ٢/ ٣٣٧.

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن والوں کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تاکہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے تو فیصلہ سے متعلق کوئی علم نہیں ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک میرے سینہ پر مارا اور فرمایا: اے اللہ اس کے دل کو ہدایت نصیب فرما اور اس کی زبان کو سیدھا فرما دے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے کبھی بھی دو بندوں کے درمیان کسی فیصلہ میں شک نہیں ہوا یہاں تک کہ میں اپنی اس جگہ میں آ بیٹھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31055]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: وهذا منقطع . قال ابن الملقن: منقطع . قال البزار: وأبو البختري فلا يصح سماعه من علي ولكن ذكرنا من حديثه لنبين أنه قد روى عن علي وأنه لم يسمع من علي . قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو البختري لم يسمع من علي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5065، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 696، 774، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4683، 7117، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8365، 8363، 8364، 8366، 8367، 8368، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3582، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1331، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2310، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20210، 20211، 20212، 20532، 20549، 20550، 20551، وأحمد فى «مسنده» برقم: 646، 677، 701، 756، 897، 1160، 1227، 1296، 1297، 1298، 1301، 1299، 1303، 1358، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 100، 127، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 293، 316، 371، 401، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 94، والبزار فى «مسنده» برقم: 711، 721، 733، 912، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24680، 31054، 34238، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 48، 47، 50، 49، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3892، ترقيم محمد عوامة: 29708»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2310
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَبْعَثُنِي وَأَنَا شَابٌّ أَقْضِي بَيْنَهُمْ وَلَا أَدْرِي مَا الْقَضَاءُ، قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ فِي صَدْرِي ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ وَثَبِّتْ لِسَانَهُ"، قَالَ: فَمَا شَكَكْتُ بَعْدُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے (قاضی بنا کر) یمن بھیج رہے ہیں، اور میں (جوان) ہوں، لوگوں کے درمیان مجھے فیصلے کرنے ہوں گے، اور میں یہ بھی نہیں جانتا کہ فیصلہ کیا ہوتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر ہاتھ مارا پھر فرمایا: ”اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت فرما، اور اس کی زبان کو ثابت رکھ“، پھر اس کے بعد مجھے دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی کوئی تردد اور شک نہیں ہوا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2310]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ فرمایا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے روانہ فرما رہے ہیں کہ ان کے فیصلے کروں، حالانکہ میں جوان ہوں (تجربہ کار نہیں)، مجھے تو معلوم نہیں کہ فیصلہ کیسے کیا جاتا ہے؟“ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ» ”اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت دے اور اس کی زبان کو (صحیح بات پر) قائم فرما۔“ وہ فرماتے ہیں: ”اس کے بعد مجھے دو شخصوں کے درمیان فیصلہ کرتے وقت کبھی شک پیش نہیں آیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2310]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10113)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأقضیة 6 (3582)، سنن الترمذی/الأحکام 5 (1331)، مسند احمد (1/83، 149) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ابو البختری سعید بن فیروز کا سماع علی رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر حسن یا صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 2600، ابوداود: 3582)
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت سے علی رضی اللہ عنہ کے سینے پر جب ہلکی سی ضرب لگائی اور دعا فرمائی تو اس معجزے کا ظہور ہوا اور دعا کی قبولیت کی مثال سامنے آئی، یہ محض اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھی کے سینے پر ہاتھ رکھا اور دعا فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے ان کے سینے کو علم قضا کے لیے کھول دیا، ایسا ہی معجزہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیش آیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے سینے کو علم حدیث کے لیے کھول دیا، اور خود ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بھول جانے کی شکایت کی تو آپ نے ان کو ایک چادر دی جسے انہوں نے اپنے جسم سے لپیٹ لیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے حافظے کے تیز ہونے کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ ظاہر کیا اور اپنے محبوب نبی کی ایسی دعا قبول کی کہ ابوہریرہ صحابہ کرام میں احادیث شریفہ کے سب سے بڑے حافظ قرار پائے، جب کہ آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت کا شرف بہت مختصر ملا کہ آپ غزوہ خیبر کے وقت محرم سن ۷ ہجری کو مدینہ آئے، اس طرح سے تقریباً سوا چار سال کی مدت آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزاری،اور پھر اللہ کا فضل ان پر اور اہل اسلام پر یہ ہوا کہ وہ یکسوئی کے ساتھ پوری زندگی حدیث کی خدمت کرتے رہے، یہاں تک کہ ۵۷ یا ۵۸ ہجری میں آپ کی وفات ہوئی رضی اللہ عنہ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو البختري سعيد بن فيروز لم يسمع من علي رضي اللّٰه عنه ولم يدركه،قاله أبو حاتم الرازي (المراسيل ص 74) فالسند منقطع وللحديث شاھد ضعيف عند أبي داود (3582)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 462

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32731 ترقیم الشثری: -- 34239
حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن عمرو بن مرة ، عن ابي البختري عن علي قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى اهل اليمن لاقضي بينهم، فقلت: يا رسول الله، إني لا علم لي بالقضاء، قال: فضرب بيده على صدري فقال: اللهم اهد قلبه وسدد لسانه، فما شككت في قضاء بين اثنين حتى جلست مجلسي هذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو البختري لم يسمع من علي، أخرجه أحمد (٦٣٦)، وابن ماجه (٢٣١٠)، والحاكم ٣/ ١٣٥، والنسائي في الكبرى (٨٤١٩)، وابن سعد ٢/ ٣٣٧، والبزار (٩١٢)، وعبد بن حميد (٩٤)، وأبو يعلى (٤٠١)، وابن عساكر ٤٢/ ٣٨٩.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن والوں کے پاس بھیجنا چاہا تاکہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں۔ پس میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے تو قضاء سے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر اپنا ہاتھ مار کر یہ دعا فرمائی۔ اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت عطا فرما۔ اور اس کی زبان کو سیدھا کر دے۔ پس مجھے کبھی بھی دو بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں شک نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ آج میں اس جگہ پر بیٹھا ہوا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34239]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: منقطع . قال ابن حجر: وهذا منقطع . قال البزار: وأبو البختري فلا يصح سماعه من علي ولكن ذكرنا من حديثه لنبين أنه قد روى عن علي وأنه لم يسمع من علي . قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو البختري لم يسمع من علي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5065، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 696، 774، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4683، 7117، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8365، 8363، 8364، 8366، 8367، 8368، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3582، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1331، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2310، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20210، 20211، 20212، 20532، 20549، 20550، 20551، وأحمد فى «مسنده» برقم: 646، 677، 701، 756، 897، 1160، 1227، 1296، 1297، 1298، 1301، 1299، 1303، 1358، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 100، 127، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 293، 316، 371، 401، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 94، والبزار فى «مسنده» برقم: 711، 721، 733، 912، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24680، 31054، 31055، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 48، 47، 50، 49، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3892، ترقيم محمد عوامة: 32731»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 316
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ عَلِيًّا ، يَقُولُ: لَمَّا بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: تَبْعَثُنِي وَأَنَا رَجُلٌ حَدِيثُ السِّنِّ، وَلَيْسَ لِي عِلْمٌ بِكَثِيرٍ مِنَ الْقَضَاءِ؟ قَالَ: فَضَرَبَ صَدْرِي، وَقَالَ: اذْهَبْ فَإِنَّ اللهَ يُثَبِّتُ لِسَانَكَ، وَيَهْدِي قَلْبَكَ، قَالَ: فَمَا أَعْيَانِي قَضَاءٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف روانہ کرنے کا ارادہ فرمایا تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے قاضی بنا کر بھیج رہے ہیں حالانکہ میں ایک نو عمر شخص ہوں اور مجھے قضا و فیصلہ سازی کے متعلق زیادہ علم نہیں ہے؟“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور فرمایا: «اذْهَبْ فَإِنَّ اللَّهَ يُثَبِّتُ لِسَانَكَ، وَيَهْدِي قَلْبَكَ» ”جاؤ! یقیناً اللہ تمہاری زبان کو حق پر ثابت قدم رکھے گا اور تمہارے دل کو صحیح فیصلے کی ہدایت عطا فرمائے گا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”اس (دعا) کے بعد مجھے کبھی بھی دو اشخاص کے درمیان فیصلہ کرنے میں کوئی دشواری یا الجھن پیش نہیں آئی“۔ (اس روایت کی سند میں ابو البختری رحمہ اللہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے درمیان ایک راوی مبہم ہے جس نے یہ واقعہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے براہِ راست سنا تھا۔) [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3582، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2310، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1149، وأخرجه فتح الباري برقم: 6758، وأخرجه مسند البزار برقم: 711، 721، 733، 912، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4714، 7107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3904، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8668، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 311»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 401
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، وَأَنَا حَدِيثُ السِّنِّ، لَيْسَ لِي عِلْمٌ بِالْقَضَاءِ، قَالَ: فَضَرَبَ صَدْرِي، وَقَالَ: إِنَّ اللهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ، قَالَ: فَمَا شَكَكْتُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ بَعْدَهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف (قاضی بنا کر) روانہ فرمایا حالانکہ میں نو عمر تھا اور مجھے مقدمات کے فیصلے کرنے کا باقاعدہ علم نہ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور فرمایا: «إِنَّ اللَّهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ» ”یقیناً اللہ تعالیٰ تمہارے دل کو (صحیح فیصلے کی) راہ دکھائے گا اور تمہاری زبان کو (حق پر) ثابت قدم رکھے گا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے دو اشخاص کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی کوئی شک و شبہ پیش نہیں آیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 401]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: مضى تخريجه (برقم/ 316)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1331، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3582، وأخرجه مسند أحمد برقم: 668، 1149، 1287، 1344، وأخرجه فتح الباري برقم: 6758، وأخرجه مسند البزار برقم: 711، 721، 733، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4714، 7107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3904، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 46، وأخرجه شرح السنة برقم: 2498، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4129، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 396»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 984
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ وَأَنَا شَابٌّ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَبْعَثُنِي إِلَى قَوْمٍ أَقْضِي بَيْنَهُمْ وَلَا عِلْمَ لِي بِالْقَضَاءِ؟ فَقَالَ: "ادْنُ"، فَدَنَوْتُ، فَضَرَبَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ"، قَالَ: فَمَا شَكَكْتُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف (قاضی بنا کر) روانہ فرمایا جب کہ میں ایک نوجوان تھا، تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ایسی قوم کی طرف بھیج رہے ہیں کہ میں ان کے درمیان فیصلے کروں حالانکہ مجھے قضا (فیصلہ سازی) کا علم نہیں ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ادْنُ» ”قریب آؤ۔“ پس میں قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک میرے سینے پر مارا اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اهْدِ قَلْبَهُ، وَثَبِّتْ لِسَانَهُ» ”اے اللہ! اس کے دل کو ہدایت عطا فرما اور اس کی زبان کو (حق پر) ثابت قدم رکھ۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے کبھی بھی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کوئی شک و تردد نہیں ہوا۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 984]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: منقطع كسابقه. وهو في المسند (١: ٨٣) بهذا الإسناد مثله. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3582، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2310، وأخرجه فتح الباري برقم: 6758، وأخرجه مسند البزار برقم: 711، 721، 733، 912، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4714، 7107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3904، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 774»
«مسند الامام احمد: 1/156 ـ 88؛ اخبار القضاة للوكيع: 1/84؛ سنن ابن ماجه: 2/774؛ شعب الايمان للبيهقي: 10/86؛ الخصائص علي للنسائي: ص: 11»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں