الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31074 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31074
سنن ابوداود: 3557
السنن الكبرى للبيهقي: 11977
ترقیم عوامۃ: 29726 ترقیم الشثری: -- 31074
حدثنا معاوية بن هشام حدثنا الثوري ، عن حميد الاعرج ، عن طارق المكي ، عن جابر قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم في امراة من الانصار اعطاها ابنها حديقة من نخل فماتت، فقال ابنها: إنما اعطيتها حياتها، وله إخوة، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: هو لها حياتها وموتها، قال: فإني كنت تصدقت بها عليها! قال: «فذاك ابعد لك» .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا)، وفي [هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [ط]، وفي [ك]: (المرأة).
(٣) في [ط]: (فمات).
(٤) في [جـ]: بياض.
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (هو).
(٧) في [ط]: (له).
(٨) في [جـ]: (فإن)، وفي [أ، ط، هـ]: (إن).
(٩) في [ط]: (بعدك).
(١٠) شاذ، أخطأ فيه معاوية وقد روي عن سفيان عن حميد عن محمد بن إبراهيم عن جابر كما عند أحمد، وأخرجه أحمد (١٤١٩٧)، والبيهقي ٦/ ١٧٤، وأبو داود (٣٥٥٧)، والطحاوي ٤/ ٩٣، وانظر: ١٠/ ٦٧٠ و ٧/ ١٣٧، وانظر: صحيح مسلم (١٦٢٥).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی ایک عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے بیٹے نے کھجور کا ایک باغ عطیہ دیا تھا پس وہ عورت مرگئی تو اس کا بیٹا کہنے لگا میں نے تو یہ باغ اپنی ماں کو صرف ان کی زندگی کے لیے دیا تھا، اور اس انصاری کے بھائی بھی تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ہدیہ ان کی زندگی اور موت دونوں کے لیے شمار ہوگا۔ انصاری کہنے لگے: یقینا میں نے تو یہ باغ ان پر صدقہ کیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس اب تو یہ تیرے لیے بہت بعید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31074]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الطبراني: وأسقط زفر من إسناد الحديث رجلين لأن الثوري وقيس بن الربيع روياه عن حبيب بن أبي ثابت عن حميد الأعرج عن طارق قاضي مكة عن جابر . قال سعد الشثري: شاذ، أخطأ فيه معاوية وقد روي عن سفيان عن حميد عن محمد بن إبراهيم عن جابر كما عند أحمد .»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3557، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12099، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14417، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31024، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5868، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6042، ترقيم محمد عوامة: 29726»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3557، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12099، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14417، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31024، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5868، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6042، ترقيم محمد عوامة: 29726»
حدیث نمبر: 3557
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ طَارِقٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، أَعْطَاهَا ابْنُهَا حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ، فَمَاتَتْ، فَقَالَ ابْنُهَا: إِنَّمَا أَعْطَيْتُهَا حَيَاتَهَا، وَلَهُ إِخْوَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ لَهَا حَيَاتَهَا وَمَوْتَهَا، قَالَ: كُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِهَا عَلَيْهَا، قَالَ: ذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی ایک عورت کے سلسلہ میں فیصلہ کیا جسے اس کے بیٹے نے کھجور کا ایک باغ دیا تھا پھر وہ مر گئی تو اس کے بیٹے نے کہا کہ یہ میں نے اسے اس کی زندگی تک کے لیے دیا تھا اور اس کے اور بھائی بھی تھے (جو اپنا حق مانگ رہے تھے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ باغ زندگی اور موت دونوں میں اسی عورت کا ہے“ پھر وہ کہنے لگا: میں نے یہ باغ اسے صدقہ میں دیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو یہ (واپسی) تمہارے لیے اور بھی ناممکن بات ہے“ (کہیں صدقہ بھی واپس لیا جاتا ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3557]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری عورت کے بارے میں فیصلہ فرمایا جسے اس کے بیٹے نے کھجوروں کا ایک باغ عطیہ دے رکھا تھا اور وہ فوت ہو گئی تو بیٹے نے کہا کہ میں نے یہ اسے اس کی زندگی تک کے لیے دیا تھا۔ اس (دینے والے) کے دوسرے بھائی بھی تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ زندگی میں اس کے لیے تھا تو موت کے بعد بھی اسی کا ہے۔“ بیٹے نے کہا: میں نے یہ اس کو صدقہ دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو یہ تجھ سے اور بھی زیادہ دور ہے۔“ (کہ صدقہ دے کر واپس لیتے ہو!)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3557]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2283)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/299) (ضعیف)» (حبیب مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، او ر حمید کے بارے میں بھی بعض کلام ہے، ملاحظہ ہو: الارواء 6؍51)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الثوري و حبيب عنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 126
إسناده ضعيف
الثوري و حبيب عنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 126
حدیث نمبر: 11977
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، ح قَالَ: وَثنا الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبِي، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ طَارِقٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْطَاهَا ابْنُهَا حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ فَمَاتَتْ، فَقَالَ ابْنُهَا: إِنَّمَا أَعْطَيْتُهَا حَيَاتَهَا، وَلَهُ أُخْوَةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هِيَ لَهَا حَيَاتَهَا وَمَوْتَهَا"، قَالَ: فَإِنِّي كُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِهَا عَلَيْهَا، قَالَ:" ذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ" رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ نَحْوَ رِوَايَةِ ابْنِهِ عَنْهُ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ بِخِلَافِ ذَلِكَ، وَهُوَ مَذْكُورٌ فِي هَذَا الْبَابِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی اس عورت کے بارے میں فیصلہ کیا جس کو اس کے بیٹے نے کھجوروں کا باغ دیا تھا، پھر وہ فوت ہوگئی۔ اس کے بیٹے نے کہا: میں نے اس کو اس کے زندہ رہنے کی صورت میں دیا تھا اور اس کے اور بھی بھائی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کی زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی اسی کی ملکیت ہے۔“ اس نے کہا: میں نے تو صدقہ کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اب دور کی بات ہے۔“
یہ روایت قوی نہیں ہے، اور ابن عیینہ نے اسے اس کے خلاف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11977]
یہ روایت قوی نہیں ہے، اور ابن عیینہ نے اسے اس کے خلاف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11977]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابوداود 3557»
الحكم على الحديث:
ضعيف