الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
45. ما يجوز للرجل من الوصية في ماله
آدمی کے لئے اپنے کتنے مال کی وصیت کرنا جائز ہے؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 32964 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 32964
بلوغ المرام: 822
سنن دارقطنی: 4289
ترقیم عوامۃ: 31562 ترقیم الشثری: -- 32964
حدثنا عبد الاعلى ، عن برد ، عن مكحول ، ان معاذ بن جبل قال: إن الله تصدق عليكم بثلث اموالكم زيادة في حياتكم. يعني: الوصية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ برد صدوق.
مکحول سے روایت ہے کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہارے مالوں کا ایک تہائی عطا فرما کر تمہاری زندگی میں اضافہ فرما دیا ہے، اور وہ اس سے وصیت مراد لے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32964]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4289، والطبراني فى «الكبير» برقم: 94، ترقيم محمد عوامة: 31562»
حدیث نمبر: 822
وعن معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إن الله تصدق عليكم بثلث أموالكم عند وفاتكم زيادة في حسناتكم» . رواه الدارقطني وأخرجه أحمد والبزار من حديث أبي الدرداء، وابن ماجه من حديث أبي هريرة، وكلها ضعيفة، لكن قد يقوي بعضها بعضا، والله أعلم.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے تم کو موت کے وقت تہائی مال کا صدقہ دینے کی اجازت دے کر تم پر احسان فرمایا ہے تاکہ تمہاری نیکیاں زیادہ ہو جائیں۔ ٍ“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور احمد اور بزار نے ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے اس حدیث کی تخریج کی ہے اور ابن ماجہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے۔ مگر ساری کی ساری روایتیں ضعیف ہیں اس کے باوجود بعض، بعض کے لیے باعث تقویت ہیں «والله أعلم» [بلوغ المرام/حدیث: 822]
«وَعَنْ» اور سے – «مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ» معاذ بن جبل – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِنَّ اللَّهَ» بے شک اللہ نے – «تَصَدَّقَ عَلَيْكُمْ» تم پر صدقہ (مہربانی) کیا ہے – «بِثُلُثِ» تہائی کا – «أَمْوَالِكُمْ» تمہارے مالوں کے – «عِنْدَ» وقت – «وَفَاتِكُمْ» تمہاری وفات کے – «زِيَادَةً» اضافے کے لیے – «فِي حَسَنَاتِكُمْ» تمہاری نیکیوں میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «وَأَخْرَجَهُ» اور اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالْبَزَّارُ» اور بزار نے – «مِنْ حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ» ابو الدرداء کی حدیث سے – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کی حدیث سے – «وَكُلُّهَا» اور یہ سب – «ضَعِيفَةٌ» ضعیف ہیں – «لَكِنْ» لیکن – «قَدْ يُقَوِّي» مضبوط کر دیتی ہیں – «بَعْضُهَا» ان میں سے بعض – «بَعْضًا» بعض کو – «وَاللَّهُ أَعْلَمُ» اور اللہ خوب جانتا ہے۔
اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری وفات کے وقت تمہارے مالوں کے ایک تہائی (میں وصیت کا اختیار دے کر) تم پر صدقہ کیا ہے تاکہ تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہو۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے، اور احمد و بزار نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اور ابن ماجہ نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور یہ سب ضعیف ہیں لیکن ان میں سے بعض بعض کو تقویت دیتی ہیں، واللہ اعلم۔ [بلوغ المرام/حدیث: 822]
اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری وفات کے وقت تمہارے مالوں کے ایک تہائی (میں وصیت کا اختیار دے کر) تم پر صدقہ کیا ہے تاکہ تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہو۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے، اور احمد و بزار نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اور ابن ماجہ نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور یہ سب ضعیف ہیں لیکن ان میں سے بعض بعض کو تقویت دیتی ہیں، واللہ اعلم۔ [بلوغ المرام/حدیث: 822]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:4 /150، وحديث أبي الدرداء أخرجه أحمد:6 /441، والبزار، وحديث أبي هريرة أخرجه ابن ماجه، الوصايا، حديث:2709. وسنده ضعيف.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4212 ترقیم الرسالہ : -- 4289
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَنْصُورٍ الْفَقِيهُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا عُتْبَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ تَصَدَّقَ عَلَيْكُمْ بِثُلُثِ أَمْوَالِكُمْ عِنْدَ وَفَاتِكُمْ زِيَادَةً فِي حَسَنَاتِكُمْ، لِيَجْعَلَهَا لَكُمْ زَكَاةً فِي أَعْمَالِكُمْ" .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے موت کے قریب تمہیں تمہارے مال کا ایک تہائی حصہ، صدقے کے طور پر عطا کر دیا ہے، تاکہ تم اپنی نیکیوں میں اضافہ کر لو، تاکہ وہ تمہارے اعمال میں پاکیزگی کا باعث بن جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوصايا/حدیث: 4289]
ترقیم العلمیہ: 4212
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4289، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 31562، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 94»
«قال ابن حجر: وفيه إسماعيل بن عياش وشيخه عتبة بن حميد وهما ضعيفان، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 194)»
«قال ابن حجر: وفيه إسماعيل بن عياش وشيخه عتبة بن حميد وهما ضعيفان، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 194)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف