🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34927 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34927، 10091
صحیح بخاری: 4454
المستدرک علی الصحیحین: 3200
الجامع الكامل: 9358
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 900
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33403 ترقیم الشثری: -- 34927
حدثنا شريك ، عن إبراهيم بن مهاجر ، عن إبراهيم ان ابا بكر قال: لو منعوني عقالا مما اعطوا رسول الله صلى الله عليه وسلم لجاهدتهم، ثم تلا: وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل إلى آخر الآية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لو منعوني).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك أبا بكر.

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر یہ لوگ مجھے اونٹ کی رسی دینے سے بھی رکیں گے جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے تو میں ضرور ان سے جہاد کروں گا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اور نہیں ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوائے رسول کے۔ اور تحقیق ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے۔ آیت کے آخرتک آپ رضی اللہ عنہ نے تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34927]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 900، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10092، 11067، ترقيم محمد عوامة: 33403»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4454
قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَحَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يُكَلِّمُ النَّاسَ، فَقَالَ: اجْلِسْ يَا عُمَرُ، فَأَبَى عُمَرُ أَنْ يَجْلِسَ، فَأَقْبَلَ النَّاسُ إِلَيْهِ وَتَرَكُوا عُمَرَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ:" أَمَّا بَعْدُ، فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ، وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهَ، فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، قَالَ اللَّهُ: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إِلَى قَوْلِهِ: الشَّاكِرِينَ سورة آل عمران آية 144، وَقَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ هَذِهِ الْآيَةَ حَتَّى تَلَاهَا أَبُو بَكْرٍ فَتَلَقَّاهَا مِنْهُ النَّاسُ كُلُّهُمْ، فَمَا أَسْمَعُ بَشَرًا مِنَ النَّاسِ إِلَّا يَتْلُوهَا، فَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ أَنَّ عُمَرَ، قَالَ: وَاللَّهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ تَلَاهَا فَعَقِرْتُ حَتَّى مَا تُقِلُّنِي رِجْلَايَ وَحَتَّى أَهْوَيْتُ إِلَى الْأَرْضِ حِينَ سَمِعْتُهُ تَلَاهَا، عَلِمْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ".
زہری نے بیان کیا اور ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے تو عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے کچھ کہہ رہے تھے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: عمر! بیٹھ جاؤ، لیکن عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کیا۔ اتنے میں لوگ عمر رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آ گئے اور آپ نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا: امابعد! تم میں جو بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی وفات ہو چکی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا تو (اس کا معبود) اللہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے اور اس کو کبھی موت نہیں آئے گی۔ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے «وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل‏» کہ ”محمد صرف رسول ہیں، ان سے پہلے بھی رسول گزر چکے ہیں۔“ ارشاد «الشاكرين‏» تک۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: اللہ کی قسم! ایسا محسوس ہوا کہ جیسے پہلے سے لوگوں کو معلوم ہی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ہے اور جب ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی تلاوت کی تو سب نے ان سے یہ آیت سیکھی۔ اب یہ حال تھا کہ جو بھی سنتا تھا وہی اس کی تلاوت کرنے لگ جاتا تھا۔ (زہری نے بیان کیا کہ) پھر مجھے سعید بن مسیب نے خبر دی کہ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے اس وقت ہوش آیا، جب میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس آیت کی تلاوت کرتے سنا، جس وقت میں نے انہیں تلاوت کرتے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی ہے تو میں سکتے میں آ گیا اور ایسا محسوس ہوا کہ میرے پاؤں میرا بوجھ نہیں اٹھا پائیں گے اور میں زمین پر گر جاؤں گا۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4454]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جب آئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے کچھ کہہ رہے تھے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عمر! بیٹھ جاؤ“، لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ اس دوران میں لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آ گئے۔ آپ نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا: ”تم میں سے جو بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو چکی ہے اور جو اللہ کی عبادت کرتا تھا تو اللہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے، اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔“ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے: ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ﴾ [سورة آل عمران: 144] ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) صرف رسول ہیں۔ ان سے پہلے بھی کئی رسول گزر چکے ہیں۔۔۔ اور اللہ شکر ادا کرنے والوں کو اچھی جزا دے گا۔“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! ایسا محسوس ہوا جیسے پہلے لوگوں کو معلوم ہی نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ہے اور جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی تلاوت کی تو اب سب لوگ اس آیت کو ان سے لے رہے ہیں۔ اب تو یہ حال تھا کہ میں جس شخص کو بھی سنتا وہی اس کی تلاوت کر رہا ہوتا۔“ سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! مجھے اس وقت ہوش آیا جب میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس آیت کی تلاوت کرتے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی ہے۔ میں تو سکتے میں آ گیا اور مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری دونوں ٹانگیں لڑکھڑانے لگی ہیں اور میں زمین پر گر جاؤں گا۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4454]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9922 ترقیم الشثری: -- 10091
حدثنا حدثنا شريك، عن إبراهيم بن مهاجر، عن إبراهيم، قال: قال ابو بكر : " لو منعوني ولو عقالا مما اعطوا رسول الله صلى الله عليه وسلم لجاهدتهم" قال: ثم تلا: وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل افإن مات او قتل انقلبتم على اعقابكم سورة آل عمران آية 144

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك أبا بكر.
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ارشاد فرمایا: اگر وہ لوگ مجھے رسی کا ایک ٹکڑا ادا کرنے سے بھی انکار کریں جو وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا کرتے تھے میں ان سے ضرور جہاد کروں گا، پھر آپ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ہیں مگر رسول، تحقیق ان سے پہلے بھی رسول گذر چکے، کیا اگر یہ مرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تم اپنی ایڑیوں کے بل واپس پلٹ جاؤ گے“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10091]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 900، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11067، 34926، ترقيم محمد عوامة: 9922»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3200
أخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن الزُّهْري قال: أخبرني أبو سَلَمة بن عبد الرحمن قال: كان ابن عبَّاس يحدِّث: أنَّ أبا بكر الصِّدِّيق دخل المسجدَ وعمرُ بنُ الخطَّاب يحدِّث الناس، فأَتى البيتَ الذي تُوفِّي فيه رسولُ الله ﷺ، فكَشَفَ عن وجهه بُرْدَ حِبَرةٍ وكان مُسجًّى به، فنظر إليه فأكَبَّ عليه ليقبِّلَ وجهَه، وقال: والله لا يَجمَعُ اللهُ عليك مَوتَتينِ بعد موتتِك التي لا تموتُ بعدَها. ثم خرج إلى المسجد وعمرُ يُكلِّم الناسَ، فقال أبو بكر: اجلِسْ يا عمر، فأَبى، فكلَّمه مرَّتين أو ثلاثًا، فأَبى، فقام فتَشهَّد، فلما قَضَى تشهُّدَه قال: أَمَّا بعدُ، فمن كان يَعبُدُ محمدًا، فإنَّ محمدًا قد مات، ومَن كان يَعبُد اللهَ، فإنَّ الله حيٌّ لا يموت، ثم تلا ﴿وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ﴾ [الأنبياء: 34] ، ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾ تلا إلى ﴿الشَّاكِرِينَ﴾ [آل عمران: 144] ، فما هو إِلَّا أَنْ تَلَاها فأيقَنَ الناسُ بموت رسول الله ﷺ، حتى قال قائل: لم يَعلَمِ الناسُ أنَّ هذه الآيةَ أُنزِلت حتى تَلَاها أبو بكر. قال الزُّهْري: فأخبرني سعيد بن المسيّب: أنَّ عمر بن الخطَّاب قال: لمّا تلاها أبو بكر: عَقِرتُ حتى خَرَرتُ إلى الأرض، وأيقَنتُ أنَّ رسول الله ﷺ قد مات (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3162 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے جبکہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے، پس وہ اس حجرے میں تشریف لے گئے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے وہ یمنی چادر ہٹائی جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھانپا گیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور بوسہ لینے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور پر جھک گئے اور کہا: ”اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ پر اس موت کے بعد جو آپ کو آ چکی ہے، کبھی دوسری موت جمع نہیں فرمائے گا۔“ پھر وہ مسجد کی طرف نکلے جبکہ سیدنا عمر لوگوں سے کلام کر رہے تھے، سیدنا ابوبکر نے فرمایا: ”اے عمر! بیٹھ جاؤ“، انہوں نے انکار کیا، ابوبکر نے دو یا تین بار کہا مگر وہ نہ مانے، چنانچہ ابوبکر کھڑے ہوئے اور تشہد (خطبہ) پڑھا، جب وہ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”امابعد! جو شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا وہ جان لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں، اور جو اللہ کی عبادت کرتا ہے وہ جان لے کہ اللہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے اسے کبھی موت نہیں آئے گی“، پھر انہوں نے یہ آیات تلاوت فرمائیں ﴿وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ﴾ [سورة الأنبياء: 34] اور ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾ [سورة آل عمران: 144] «شاكرين» تک، جیسے ہی انہوں نے یہ آیات تلاوت کیں لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا یقین آگیا، یہاں تک کہ کہنے والے نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ آیت نازل ہو چکی ہے یہاں تک کہ ابوبکر نے اسے تلاوت کیا۔ زہری کہتے ہیں کہ مجھے سعید بن مسیب نے بتایا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب ابوبکر نے یہ آیت تلاوت کی تو میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی یہاں تک کہ میں زمین پر گر پڑا اور مجھے یقین ہو گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق و سباق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،هو بطوله في "مصنف عبد الرزاق" (9755).» [ترقيم الرساله 3200] [ترقيم الشركة 3180] [ترقيم العلميه 3162]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9358
9358- عن عبد الله بن عباس أن أبا بكر خرج وعمر يكلم الناس، فقال: اجلس يا عمر، فأبى عمر أن يجلس، فأقبل الناس إليه وتركوا عمر، فقال أبو بكر: أما بعد! فمن كان منكم يعبد محمدا صلى الله عليه وسلم فإن محمدا قد مات، ومن كان منكم يعبد الله، فإن الله حي لا يموت، قال الله: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ إلى قوله: الشَّاكِرِينَ [آل عمران: 144] ، وقال: والله لكأن الناس لم يعلموا أن الله أنزل هذه الآية حتى تلاها أبو بكر، فتلقاها منه الناس كلهم، فما أسمع بشرا من الناس إلا يتلوها. فأخبرني سعيد بن المسيب أن عمر قال: والله ما هو إلا أن سمعت أبا بكر تلاها فعقرت حتى ما تقلني رجلاي، وحتى أهويت إلى الأرض حين سمعته تلاها، علمت أن النبي صلى الله عليه وسلم قد مات.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4454) عن يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن عقيل، عن ابن شهاب، حدثني أبو سلمة، عن عبد الله بن عباس، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 900
إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: وَاللهِ لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا مِمَّا أَخَذَ مِنْهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ. وَكَانَ يَأْخُذُ مَعَ الْبَعِيرِ عِقَالًا، ثُمَّ قَرَأَ: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ.
قُلْتُ: هَذَا مُرْسَلٌ إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ أَخْرَجُوا أَصْلَهُ مِنْ طَرِيقٍ مُتَّصِلَةٍ، وَإِنَّمَا أَوْرَدْتُهُ لِهَذِهِ الزِّيَادَةِ أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُ مَعَ الْبَعِيرِ عِقَالًا، فَإِنَّهَا تُؤَيِّدُ رِوَايَةَ مَنْ رَوَى فِي الْحَدِيثِ الْمَعْرُوفِ: عِقَالًا، خِلَافًا لِمَنْ قَالَ: عَنَاقًا.
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے (مانعینِ زکوٰۃ کے حق میں) فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر یہ لوگ مجھے اونٹ باندھنے کی ایک رسی دینے سے بھی انکار کریں گے جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بطور زکوٰۃ) دیا کرتے تھے، تو میں اس رسی کی خاطر بھی ان سے جنگ کروں گا۔“ اور آپ رضی اللہ عنہ اونٹ کے ساتھ اس کے پاؤں باندھنے کی رسی بھی وصول کیا کرتے تھے، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ﴾ (سورۃ آل عمران: 144)۔
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ یہ روایت مرسل ہے مگر اس کی سند حسن ہے، اور ائمہ حدیث نے اس کی اصل کو متصل سند کے ساتھ بھی روایت کیا ہے؛ میں نے اسے یہاں صرف اس اضافی فائدے کی وجہ سے ذکر کیا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اونٹ کے ساتھ اس کی رسی بھی لیا کرتے تھے، کیونکہ یہ ان رواۃ کی تائید کرتی ہے جنہوں نے مشہور حدیث میں 'عقال' (رسی) کے الفاظ نقل کیے ہیں، ان کے برخلاف جنہوں نے 'عناق' (بکری کا بچہ) کے الفاظ بیان کیے ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 900]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:مرسل حسن، قال ابن حجر: مرسل إسناده حسن، المطالب العالية: (5 / 506) برقم: (900) .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: مرسل إسناده حسن (المطالب العالية، ج 5، ص 506)»
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 900، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9922، 10858، 33403»

الحكم على الحديث:
مرسل؛ إسناده حسن إلى مرسله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں