🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 36092 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 36092، 36091
السنن الكبرى للبيهقي: 16027
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36092
وقال حماد ايضا: فاعطاه ابو موسى بعض سهمه، وقد قال ايضا جرير: وانا اقرب القوم (منه) ، (قال: وقال) ايضا: قد عفوت عنه لله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [جـ]: تقديم وتأخير (وقال: قال).
(٣) منقطع؛ حماد لم يدرك أبا موسى.

حضرت حماد نے یہ بھی کہا کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اسے اس کے حصے کا کچھ حصہ دیا۔ اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ میں لوگوں میں اس کے سب سے زیادہ قریب تھا۔ اور یہ بھی کہا کہ میں نے اللہ کے لئے انہیں معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36092]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34518 ترقیم الشثری: -- 36091
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: حدثني عطاء بن السائب عن ابي زرعة بن عمرو بن جرير ان رجلا كان ذا صوت ونكاية على العدو مع ابي موسى فغنموا مغنما فاعطاه ابو موسى نصيبه ولم يوفه، فابى ان ياخذه [إلا] جميعا، فضربه عشرين سوطا وحلقه، فجمع شعره وذهب إلى عمر فدخل عليه - فقال جرير وانا اقرب الناس منه - فاخرج شعره من ضبنه، فضرب به صدر عمر فقال: اما والله لولاه! فقال عمر: صدق لولا النار، فقال: ما لك؟ فقال: كنت رجلا ذا صوت ونكاية على العدو، فغنمنا مغنما، واخبره بالامر، وقال: حلق راسي وجلدني عشرين سوطا يرى انه لا يقتص منه، فقال عمر: لان يكون الناس كلهم على مثل صرامة هذا احب إلي من جميع ما افيء علينا.
قال: فكتب عمر إلى ابي موسى: سلام عليكم اما بعد ؛ فإن فلان بن فلان اخبرني بكذا وكذا، وإني اقسم عليك إن كنت فعلت به ما فعلت في ملا من الناس، لما جلست في ملا منهم فاقتص منك، وإن كنت فعلت به ما فعلت في خلاء، فاقعد له في خلاء فيقتص منك، فقال له الناس: اعف عنه، فقال: لا والله لا ادعه لاحد من الناس، فلما دفع إليه الكتاب قعد للقصاص فرفع راسه إلى السماء وقال: قد عفوت عنه.
وقد قال حماد ايضا: فاعطاه ابو موسى بعض سهمه، وقد قال ايضا جرير: وانا اقرب القوم منه، قال: وقال ايضا: قد عفوت عنه لله.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عمر).
(٢) في [أ، هـ]: (عن).
(٣) في [هـ]: (جمعًا).
(٤) في [هـ]: (مذهب).
(٥) في [أ، هـ]: (ضببه).
(٦) في [جـ]: (به).
(٧) في [ب]: (ما كان وفي)، وفي [س]: (ما أفي).
(٨) في [جـ]: (علينا).
(٩) في [ب، جـ]: (عليك).
(١٠) في [ط، هـ]: (رفع).
(١١) صحيح؛ رواية حماد عن عطاء قبل اختلاطه.

حضرت ابو زرعہ بن عمرو بن جریر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ کے ساتھیوں میں ایک آدمی بہت بہادر اور دلیر تھا۔ جب مسلمانوں کو مال غنیمت حاصل ہوا تو حضرت ابو موسیٰ نے اسے اس کا حصہ پورا نہ دیا۔ اس نے کم حصہ لینے سے انکار کردیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اسے بیس کوڑے لگوائے اور اس کا سر مونڈ دیا۔ اس نے اپنے بال جمع کئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت جریر فرماتے ہیں کہ میں لوگوں میں اس کے سب سے زیادہ قریب تھا۔ اس نے اپنے بال ان کے سینے پر مارے اور کہا کہ خدا کی قسم! اگر وہ نہ ہوتی! حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ سچ کہتا ہے کہ اگر جہنم نہ ہوتی۔ پھر حضرت عمر نے اس سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے ساری بات بتائی اور کہا کہ حضرت ابو موسیٰ کا خیال ہے کہ ان سے اس کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تمام لوگ اس آدمی جیسی پختگی پر ہوجائیں، یہ مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جو میرے پاس آئی ہیں۔ پھر حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا جس میں سلام کے بعد فرمایا کہ فلاں بن فلاں نے مجھے یہ خبر دی ہے اور میں تمہیں قسم دے کر کہتاہوں کہ اگر تم نے اس کے ساتھ یہ زیادتی لوگوں کے سامنے کی ہے تو لوگوں کے سامنے بیٹھ کر اسے بدلہ دو اور اگر تنہائی میں کی ہے تو تنہائی میں اسے بدلہ دو۔ لوگوں نے اس آدمی سے کہا کہ انہیں معاف کردو۔ اس نے کہا کہ نہیں، خدا کی قسم میں اسے کسی کی خاطر نہیں چھوڑوں گا۔ جب خط حضرت ابو موسیٰ کو ملا تو وہ بدلے کے لئے بیٹھ گئے۔ اس آدمی نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور کہا کہ میں نے انہیں معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36091]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16127، ترقيم محمد عوامة: 34518»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16027
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، أنبأ إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنبأ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ ذَا صَوْتٍ وَنِكَايَةٍ عَلَى الْعَدُوِّ مَعَ أَبِي مُوسَى فَغَنِمُوا مَغْنَمًا فَأَعْطَاهُ أَبُو مُوسَى نَصِيبَهُ وَلَمْ يُوفِّهِ، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهُ إِلَّا جَمِيعًا، فَضَرَبَهُ عِشْرِينَ سَوْطًا وَحَلَقَ رَأْسَهُ، فَجَمَعَ شَعْرَهُ وَذَهَبَ بِهِ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ جَرِيرٌ:" وَأَنَا أَقْرَبُ النَّاسِ مِنْهُ، وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ: وَأَنَا أَقْرَبُ الْقَوْمِ مِنْهُ، ⦗٩٠⦘ فَأَخْرَجَ شَعْرًا مِنْ جَيْبِهِ فَضَرَبَ بِهِ صَدْرَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا لَكَ؟ فَذَكَرَ قِصَّتَهُ قَالَ: فَكَتَبَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى أَبِي مُوسَى: سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ فُلَانَ ابْنَ فُلَانٍ أَخْبَرَنِي بِكَذَا وَكَذَا، وَإِنِّي أُقْسِمُ عَلَيْكَ إِنْ كُنْتَ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فِي مَلَأٍ مِنَ النَّاسِ جَلَسْتَ لَهُ فِي مَلَأٍ مِنَ النَّاسِ فَاقْتَصَّ مِنْكَ، وَإِنْ كُنْتَ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فِي خَلَاءٍ فَاقْعُدْ لَهُ فِي خَلَاءٍ فَلْيَقْتَصَّ مِنْكَ قَالَ لَهُ النَّاسُ: اعْفُ عَنْهُ، قَالَ: لَا وَاللهِ، لَا أَدَعُهُ لِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ فَلَمَّا دَفَعَ إِلَيْهِ الْكِتَابَ قَعَدَ لِلْقَصَاصِ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ قَالَ: قَدْ عَفَوْتُ عَنْهُ لِلَّهِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص جو دشمنوں پر بہت رعب اور دبدبے والا تھا، وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، غنیمت کا مال تقسیم ہوا تو سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اسے اس کا حصہ دے دیا لیکن پورا نہیں دیا۔ اس نے لینے سے انکار کر دیا اور پورے کا مطالبہ کیا تو سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اسے ۲۰ کوڑے مارے اور اس کا سر مونڈ دیا۔ وہ شخص اپنے بال لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آ گیا۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں لوگوں میں ان کے سب سے قریب تھا۔ اس نے وہ بال جیب سے نکالے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سینے پر دے مارے، تو آپ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ تو اس نے سارا قصہ سنایا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: «أَمَّا بَعْدُ» ”حمد و ثنا کے بعد! مجھے فلاں بن فلاں نے اس طرح خبر دی ہے تو میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ اگر آپ نے اس کے ساتھ یہ سلوک لوگوں کے سامنے کیا ہے تو لوگوں کے سامنے، اگر اکیلے میں کیا ہے تو اکیلے میں اسے قصاص دو۔“ تو لوگ اس شخص کو کہنے لگے: ”معاف کر دو۔“ تو وہ کہنے لگا: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم!“ جب سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو اس نے خط دیا تو آپ رضی اللہ عنہ قصاص کے لیے بیٹھ گئے تو اس نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور کہنے لگا: ”میں نے اللہ کے لیے معاف کر دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 16027]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں