🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. غزوة بدر الأولى
پہلا غزوہ بدر
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39413 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39413، 38714
مسند احمد: 1539
الفتح الربانی: 10689
السنن الكبرى للبيهقي: 12819
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9938
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2028، 2068
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4168
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37806 ترقیم الشثری: -- 39413
حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن زياد بن علاقة عن سعد بن ابي وقاص قال: لما قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة جاءت جهينة فقالت: إنك قد نزلت بين اظهرنا، فاوثق لنا حتى نامنك وتامننا، فاوثق لهم ولم يسلموا، فبعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في رجب ولا نكون مائة، وامرنا ان نغير على حي من كنانة إلى جنب جهينة، قال: فاغرنا عليهم وكانوا كثيرا، فلجانا إلى جهينة فمنعونا، وقالوا: لم تقاتلون في الشهر الحرام؟ فقلنا: إنما نقاتل من اخرجنا من البلد الحرام في الشهر الحرام.
فقال بعضنا لبعض: ما ترون؟ فقالوا: ناتي رسول الله صلى الله عليه وسلم فنخبره، وقال قوم: لا، بل نقيم هاهنا، وقلت انا في اناس معي: لا، بل ناتي عير قريش هذه فنصيبها، فانطلقنا إلى العير، وكان الفيء إذ ذاك من اخذ شيئا فهو له، فانطلقنا إلى العير، وانطلق اصحابنا إلى النبي [صلى الله عليه وسلم] فاخبروه الخبر، فقام غضبان محمرا لونه ووجهه، فقال: ذهبتم من عندي جميعا وجئتم متفرقين! إنما اهلك من كان قبلكم الفرقة، لابعثن عليكم رجلا ليس بخيركم، اصبركم على الجوع والعطش، فبعث علينا عبد الله بن جحش الاسدي فكان اول امير في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ب، س]: (مجاهد).
(٣) في [س]: تكررت.
(٤) في [س]: (الجهينة).
(٥) في [أ، ب]: (تأمنا).
(٦) في [ق، هـ]: زيادة (فمنعونا).
(٧) في [أ، ب]: (وقال).
(٨) سقط من: [أ، ب].
(٩) في [أ، ب]: (وقالوا).
(١٠) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(١١) ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه البزار (١٢٤٠)، والبيهقي في دلائل النبوة ٣/ ١٤، والدورقي في مسند سعد (١٣١)، وعبد اللَّه وجادة في زيادات المسند (١٥٣٩).

حضرت سعد بن ابو وقاص سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس) قبیلہ جہینہ والے آئے اور کہا۔ چونکہ آپ ہمارے درمیان فروکش ہوچکے ہیں پس آپ ہمارے ساتھ معاہدہ کرلیں تاکہ ہم آپ کی طر ف سے مامون رہیں۔ اور آپ ہماری طرف سے مامون رہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے معاہدہ کرلیا۔ اور ان لوگوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ماہ رجب میں ایک لشکر کی شکل میں بھیجا۔ حالانکہ ہم لوگ سو کی تعداد میں بھی نہیں تھے۔ تاکہ ہم جہینہ قبیلہ کے پہلو میں موجود قبیلہ کنانہ پر حملہ کریں۔ راوی کہتے ہیں۔ ہم نے بنو کنانہ پر حملہ کیا تو وہ لوگ کثیر تعداد میں تھے۔ پس ہم نے جہینہ قبیلہ میں (آ کر) پناہ لی تو انہوں نے ہمیں پناہ سے روک دیا اور کہا۔ تم لوگوں نے شہر حرام میں کیوں لڑائی کی ہے؟ ہم نے کہا: ہم نے انہیں لوگوں سے لڑائی کی ہے جنہوں نے ہمیں بلد حرام (مکہ) سے شہر حرام میں نکالا تھا۔ ہم میں سے بعض لوگوں نے بعض سے پوچھا۔ تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہم اللہ کے پیغمبر کے پاس جاتے ہیں اور جا کر انہیں یہ بات بتاتے ہیں۔ اور ایک گروہ نے کہا: نہیں! بلکہ ہم یہیں قیام کرتے ہیں۔ اور میں نے چند لوگوں کی معیت میں یہ بات کہی کہ نہیں بلکہ قریش کے اس قافلہ کے پاس چلتے ہیں اور اس پر حملہ کرتے ہیں۔ پس ہم قافلہ کی طرف چل پڑے۔ اس وقت فئی یہ تھا کہ جو کوئی جس چیز کو لے لے تو وہ اسی کی ہے۔ پس ہم قافلہ کی طرف چل دیئے۔ اور ہمارے (بقیہ) ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلے گئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتائی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصہ کی حالت میں کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک اور رنگ مبارک میں سرخی ظاہر ہونے لگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرے پاس سے اکٹھے گئے تھے اور تم متفرق طور پر واپس لوٹے ہو؟ تم سے پہلے لوگوں کو گروہ بندی نے ہی ہلاک کیا ہے۔ میں تم پر ضرور بالضرور ایسے شخص کو امیر بنا کر بھیجوں گا جو تم میں سے (زیادہ) بہتر (بھی) نہیں۔ اور بھوک پیاس میں تم سب سے زیادہ صبر کرنے والا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم پر عبد اللہ بن جحش کو امیر بنا کر بھیجا۔ یہ صاحب اسلام میں پہلے امیر بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39413]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف مجالد .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12943، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1558، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2028، 2068، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38713، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4878، ترقيم محمد عوامة: 37806»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1539
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: وَجَدْتُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمُتَعَالِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ , وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبِي , حَدَّثَنَا الْمُجَالِدُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَاءَتْهُ جُهَيْنَةُ، فَقَالُوا: إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا، حَتَّى نَأْتِيَكَ وَتُؤْمِنَّا، فَأَوْثَقَ لَهُمْ، فَأَسْلَمُوا، قَالَ: فَبَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ وَلَا نَكُونُ مِائَةً، وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ إِلَى جَنْبِ جُهَيْنَةَ، فَأَغَرْنَا عَلَيْهِمْ، وَكَانُوا كَثِيرًا فَلَجَأْنَا إِلَى جُهَيْنَةَ، فَمَنَعُونَا، وَقَالُوا: لِمَ تُقَاتِلُونَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ؟، فَقُلْنَا إِنَّمَا نُقَاتِلُ مَنْ أَخْرَجَنَا مِنَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ، فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: مَا تَرَوْنَ؟، فَقَالَ بَعْضُنَا: نَأْتِي نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُخْبِرُهُ، وَقَالَ قَوْمٌ: لَا، بَلْ نُقِيمُ هَاهُنَا، وَقُلْتُ أَنَا فِي أُنَاسٍ مَعِي: لَا، بَلْ نَأْتِي عِيرَ قُرَيْشٍ فَنَقْتَطِعُهَا، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ، وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ، وَانْطَلَقَ أَصْحَابُنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ، فَقَامَ غَضْبَانًا مُحْمَرَّ الْوَجْهِ , فَقَالَ:" أَذَهَبْتُمْ مِنْ عِنْدِي جَمِيعًا، وَجِئْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ؟ إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ الْفُرْقَةُ، لَأَبْعَثَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلًا لَيْسَ بِخَيْرِكُمْ أَصْبَرُكُمْ عَلَى الْجُوعِ وَالْعَطَشِ"، فَبَعَثَ عَلَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ الْأَسَدِيَّ فَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ أُمِّرَ فِي الْإِسْلَامِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قبیلہ جہینہ کے لوگ آئے اور کہنے لگے کہ آپ لوگ ہمارے درمیان آکر قیام پذیر ہو گئے ہیں اس لئے ہمیں کوئی وثیقہ لکھ دیجئے تاکہ جب ہم آپ کے پاس آئیں تو آپ پر ہمیں اطمینان ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں وثیقہ لکھوا دیا، بعد میں وہ لوگ مسلمان ہو گئے۔ کچھ عرصہ بعد ماہ رجب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں روانہ فرمایا، ہماری تعداد سو بھی نہیں ہوگی، اور ہمیں حکم دیا کہ قبیلہ جہینہ کے پہلو میں بنو کنانہ کا ایک قبیلہ آباد ہے، اس پر حملہ کریں، ہم نے ان پر شب خون مارا لیکن ان کی تعداد بہت زیادہ تھی، چنانچہ ہم نے قبیلہ جہینہ میں پناہ لی لیکن انہوں نے ہمیں پناہ دینے سے انکار کر دیا اور کہنے لگے کہ تم لوگ اشہر حرم میں قتال کیوں کر رہے ہو؟ ہم نے جواب دیا کہ ہم ان لوگوں سے قتال کر رہے ہیں جنہوں نے ہمیں شہر حرام (حرمت والے مہینے) میں بلد حرام سے نکالا تھا۔ پھر ہم آپس میں ایک دوسرے سے مشورہ کرنے لگے کہ اب کیا کیا جائے؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چل کر انہیں ساری صورت حال سے مطلع کرتے ہیں، بعض لوگوں نے کہا کہ نہیں، ہم یہیں ٹھہریں گے، چند لوگوں کے ساتھ میری رائے یہ تھی کہ ہم لوگ قریش کے قافلے کی طرف چلتے ہیں اور ان پر حملہ کرتے ہیں، چنانچہ لوگ قافلہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ اس وقت مال غنیمت کا اصول یہ تھا کہ جس کے ہاتھ جو چیز لگ گئی، وہ اس کی ہو گئی، ہم میں سے کچھ لوگوں نے جا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس کی خبر کر دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ کر کھڑے ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور کا رنگ سرخ ہو گیا، اور فرمایا کہ ”تم لوگ میرے پاس سے اکٹھے ہو کر گئے تھے، اور اب جدا جدا ہو کر آ رہے ہو، تم سے پہلے لوگوں کو اسی تفرقہ نے ہی ہلاک کیا تھا، میں تم پر ایک ایسے آدمی کو امیر مقرر کر کے بھیجوں گا جو اگرچہ تم سے زیادہ بہتر نہیں ہوگا لیکن بھوک اور پیاس کی برداشت میں تم سے زیادہ مضبوط ہوگا۔“ چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جحش اسدی رضی اللہ عنہ کو امیر بنا کر بھیجا، جو اسلام میں سب سے پہلے امیر تھے۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1539]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، المجالد ضعيف وزياد بن علاقة لم يسمع من سعد .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37117 ترقیم الشثری: -- 38714
حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن زياد بن علاقة عن سعد ان رسول الله صلى الله عليه وسلم امر عبد الله بن جحش، وكان اول امير امر في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) ضعيف؛ لحال مجالد، وزياد لم يسمع سعدًا، أخرجه عبد اللَّه في زيادات المسند (١٥٣٩)، والبزار (١٢٤٠)، والدورقي في مسند سعد (١٣١)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ١٤، والطبراني في الأوائل (٦٢)، وابن أبي عاصم في الأوائل (١١١).

حضرت سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جحش کو امیر مقرر کیا وہ اسلام میں مقرر کئے جانے والے پہلے امیر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38714]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال مجالد، وزياد لم يسمع سعدًا .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12943، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1558، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2028، 2068، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39412، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4878، ترقيم محمد عوامة: 37117»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10689
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَاءَتْهُ جُهَيْنَةُ فَقَالُوا إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا حَتَّى نَأْتِيَكَ وَتُؤْمِنَّا فَأَوْثَقَ لَهُمْ فَأَسْلَمُوا قَالَ فَبَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ وَلَا نَكُونُ مِائَةً وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ إِلَى جَنْبِ جُهَيْنَةَ فَأَغَرْنَا عَلَيْهِمْ وَكَانُوا كَثِيرًا فَلَجَأْنَا إِلَى جُهَيْنَةَ فَمَنَعُونَا وَقَالُوا لِمَ تُقَاتِلُونَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ فَقُلْنَا إِنَّمَا نُقَاتِلُ مَنْ أَخْرَجَنَا مِنَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ مَا تَرَوْنَ فَقَالَ بَعْضُنَا نَأْتِي نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَنُخْبِرُهُ وَقَالَ قَوْمٌ لَا بَلْ نُقِيمُ هَاهُنَا وَقُلْتُ أَنَا فِي أُنَاسٍ مَعِي لَا بَلْ نَأْتِي عِيرَ قُرَيْشٍ فَنَقْطَعُهَا فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَانْطَلَقَ أَصْحَابُنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ فَقَامَ غَضْبَانًا مُحْمَرَّ الْوَجْهِ فَقَالَ أَذْهَبْتُمْ مِنْ عِنْدِي جَمِيعًا وَجِئْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْفُرْقَةُ لَأَبْعَثَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلًا لَيْسَ بِخَيْرِكُمْ أَصْبَرَكُمْ عَلَى الْجُوعِ وَالْعَطَشِ فَبَعَثَ عَلَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ الْأَسَدِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ أُمِّرَ فِي الْإِسْلَامِ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو قبیلہ جہینہ کے لوگ آپ کی خدمت میں آئے اور انہوں نے عرض کیا آپ ہمارے درمیان تشریف لا چکے ہیں، آپ ہمارے ساتھ مضبوط تعلق قائم کریں تاکہ ہم آپ کی خدمت میں آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں امان بھی دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پختہ عہدوپیمان کیا، وہ لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ماہ رجب میں روانہ کیا، ہماری تعداد ایک سو بھی نہ تھی، آپ نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم قبیلہ جہینہ کے قریب آباد بنو کنانہ کی ایک شاخ پر حملہ کریں، ہم نے ان پر حملہ کر دیا، وہ لوگ تعداد میں بہت زیادہ تھے، ہم قبیلہ جہینہ میں جا کر پناہ گزیں ہو گئے اورانہوں نے ہمیں پناہ دے دی اور یہ بھی کہا کہ آپ لوگ حرمت والے مہینے میں قتال کیوں کرتے ہیں؟ ہم نے کہا: ہم ان لوگوں سے قتال کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں بلد حرام یعنی حرمت والے شہر سے حرمت والے مہینے میں نکال باہر کیا،یہ باتیں سن کر ہم میں سے بعض نے بعض سے کہا: اب تمہارا کیا خیال ہے؟ بعض نے کہا:ہم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں جا کر صورتِ حال کی خبر کریں، لیکن کچھ لوگوں نے کہا: نہیں نہیں، ہمیں یہیں ٹھہرنا چاہیے۔اور میں نے چند مزید لوگوں کو ساتھ ملا کر کہا کہ ہمیں قریش کے قافلہ کا رخ کر کے اس کو لوٹ لینا چاہیے، چنانچہ ہم قافلہ کی طرف چل پڑے، ان دنوں دستور تھا کہ مال پر جو آدمی قابض ہو جاتا وہ اسی کا ہوتا،ہم قافلہ کی طرف چل دئیے، اور ہمارے کچھ ساتھیوں نے جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سارے حالات کی اطلاع کر دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غضب ناک ہو کر اُٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا: تم میرے ہاں سے اکٹھے ہو کر گئے تھے اور تم الگ الگ ہو کر واپس آ رہے ہو، تم سے پہلے لوگوں کو بھی اسی اختلاف نے ہلاک کیا تھا، میں تمہارے اوپر ایک ایسے آدمی کو امیر بنا کر بھیجوں گا جو تم سے بہتر یا افضل نہیں، البتہ تمہاری نسبت وہ بھوک پیاس کو زیادہ برداشت کر سکتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جحش اسدی رضی اللہ عنہ کو ہمارے اوپر امیر بنا کر روانہ فرمایا،یہ پہلا شخص تھا جسے دورِ اسلام میں سب سے پہلے امیر بنایا گیا تھا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثانية للهجرة/حدیث: 10689]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، المجالد بن سعيد ضعيف، وزياد بن علاقة لم يسمع من سعد، أخرجه ابن ابي شيبة: 14/ 123، والبزار: 1757، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1539 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1539»
وضاحت: فوائد: … رجب ۲ سن ہجری میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبد اللہ بن جحش اسدی رضی اللہ عنہ کو بارہ مہاجرین کے ہمراہ، مکہ اور طائف کے درمیان مقام نخلہ کے لیے روانہ کیا، مقصود یہ تھا کہ وہ قریش کے ایک قافلے کی خبر لائیں، مگر ان لوگوں نے قافلہ پر حملہ کر کے ایک آدمی کو قتل اور دو کو قید کر لیا اور قافلہ کو ہانک لائے، اس حرکت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناراض ہوئے، چنانچہ قیدیوں کو چھوڑ دیا اور مقتول کا خون بہا ادا کیا۔ یہ واقعہ رجب کی آخری تاریخ کو پیش آیا تھا، اس لیے مشرکین نے شور مچایا کہ مسلمانوں نے حرام مہینے کی حرمت پامال کر ڈالی، اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نازل ہوا:
{یَسْــَـلُوْنَکَ عَنِ الشَّہْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْہِ قُلْ قِتَالٌ فِیْہِ کَبِیْرٌ وَصَدٌّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَکُفْرٌ بِہٖوَالْمَسْجِدِالْحَرَامِٓوَاِخْرَاجُاَھْلِہٖمِنْہُاَکْبَرُعِنْدَاللّٰہِوَالْفِتْنَۃُ اَکْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ} … وہ تجھ سے حرمت والے مہینے کے متعلق اس میں لڑنے کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دے اس میں لڑنا بہت بڑا ہے اور اللہ کے راستے سے روکنا اور اس سے کفر کرنا اور مسجد حرام سے (روکنا) اور اس کے رہنے والوں کو اس سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ بڑا ہے اور فتنہ قتل سے زیادہ بڑا ہے۔ (سورۂ بقرہ: ۲۱۷)

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12819
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ حَسَّانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُبَارَكِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ح، وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنِي سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، ثنا مُجَالِدٌ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ بَعَثَنَا فِي رَكْبٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ قَالَ: وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ:" مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ" ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي بَعْثِهِ عَلَيْهِمْ عَبْدَ اللهِ بْنَ جَحْشٍ الْأَسَدِيَّ، قَالَ: وَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ أُمِّرَ فِي الْإِسْلَامِ، وَفِي هَذَا دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ ذَلِكَ كَانَ قَبْلَ نُزُولِ الْآيَةِ فِي الْغَنِيمَةِ وَالْفَيْءِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں روانہ کیا اور سعد رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور اس میں کہا: ”اور مال جو بھی پکڑے گا اس کے لیے وہی ہو گا۔“ پھر انہوں نے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کے قافلے کی حدیث بیان کی اور وہ اسلام کے پہلے امیر تھے۔
اور یہ اس بات پر دلالت ہے کہ یہ آیت غنیمت اور فئی کے بارے میں نزول سے پہلے کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12819]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9938
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ جَاءَتْ جُهَيْنَةُ، فَقَالُوا: إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا حَتَّى نَأْتِيَكَ تُؤَمِّنُنَا، فَأَوْثَقَ لَهُمْ فَأَسْلَمُوا.
قَالَ: فَبَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجَبٍ وَلَا نَكُونُ مِائَةً، وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ إِلَى جَنْبِ جُهَيْنَةَ، فَأَغَرْنَا عَلَيْهِمْ، وَكَانُوا كَثِيرًا فَلَجَأْنَا إِلَى جُهَيْنَةَ فَمَنَعُونَا، وَقَالُوا: لِمَ تُقَاتِلُونَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ؟ فَقُلْنَا: إِنَّا إِنَّمَا نُقَاتِلُ مَنْ أَخْرَجَنَا مِنَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: مَا تَرَوْنَ؟ فَقَالَ بَعْضُنَا: نَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنُخْبِرُهُ، وَقَالَ قَوْمٌ: لَا بَلْ نُقِيمُ هَاهُنَا، وَقُلْتُ أَنَا فِي أُنَاسٍ مَعِي: لَا بَلْ نَأْتِي عِيرَ قُرَيْشٍ فَنَقْتَطِعُهَا، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ: مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ، وَانْطَلَقَ أَصْحَابُنَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ فَقَامَ غَضْبَانَ مُحْمَرَّ الْوَجْهِ، فَقَالَ:" أَذَهَبْتُمْ مِنْ عِنْدِي جَمِيعًا وَجِئْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ، إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْفُرْقَةُ، لَأَبْعَثَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلًا لَيْسَ بِخَيْرِكُمْ أَصْبَرَكُمْ عَلَى الْجُوعِ وَالْعَطَشِ". فَبَعَثَ عَلَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ، فَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَنْهُ وِجَادَةً، وَوَصَلَهُ عَنْ غَيْرِ أَبِيهِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ: أَوَّلُ أَمِيرٍ عُقِدَ لَهُ فِي الْإِسْلَامِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ عَقَدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا.
وَفِيهِ الْمُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو جہینہ قبیلے کے لوگ آئے اور بولے: آپ نے ہمارے درمیان میں پڑاؤ کیا ہے، تو آپ ہمارے ساتھ یہ معاہدہ کریں کہ ہم آپ کے پاس امن کی حالت میں آ سکیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ طے کیا، تو ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رجب کے مہینے میں بھیجا ہم ایک سو افراد نہیں تھے، آپ نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جہینہ قبیلے کے پہلو میں، موجود کنانہ قبیلے پر ہم نے حملہ کرنا ہے، ہم نے ان لوگوں پر حملہ کیا ان کی تعداد زیادہ تھی، ہم لوگ پناہ کے لئے جہینہ قبیلے کی طرف گئے، تو انہوں نے ہمیں روکا اور بولے: تم لوگ حرمت والے مہینے میں کیوں جنگ کر رہے ہو؟ ہم نے کہا: ہم ان لوگوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں، جنہوں نے حرمت والے مہینے میں ہمیں حرمت والے شہر سے نکال دیا تھا، انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: تم لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو ان میں سے کسی نے کہا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتاتے ہیں، تو دوسرے لوگوں نے کہا: جی نہیں! بلکہ ہم یہیں مقیم رہیں گے، میں نے اپنے ساتھی لوگوں سے کہا: جی نہیں! بلکہ ہم قریش کے قافلے کی طرف جاتے ہیں اور اُسے راستے میں روک لیں گے، تو ہم قافلے کی طرف گئے اس زمانے میں مال غنیمت کا اصول یہ ہوتا تھا کہ جو شخص جو چیز لے گا، وہ اس کی ہو گی ہم قافلے کی طرف گئے، ہمارے ساتھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں کھڑے ہو گئے، آپ کا چہرہ سرخ تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس سے اکٹھے گئے تھے اور اب تم الگ، الگ ہو کر آ رہے ہو؟ تم سے پہلے کے لوگوں کو فرقہ بندی نے ہلاکت کا شکار کر دیا تھا، اب میں تم پر ایک ایسے شخص کو امیر بنا کر بھیجوں گا، جو تم میں سب سے بہتر نہیں ہے، لیکن وہ بھوک اور پیاس کے حوالے سے، تم میں سب سے زیادہ صبر کرنے والا ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا، تو یہ وہ پہلے امیر تھے، جنہیں اسلام میں امیر مقرر کیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ان سے
یہ روایت ان کے صاحبزادے نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے اور اپنے والد کے علاوہ اسے ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، یہی روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا سعید رضی اللہ عنہ (یا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: وہ پہلے امیر، جنہیں اسلام میں امیر مقرر کیا گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہمارا امیر مقرر کیا تھا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9938]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1757) اخرجه احمد فى المسند (1539)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1542»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2028
بَابُ الْمُعَاهَدَةِ مَعَ أَهْلِ الشِّرْكِ
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ الْمُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَاءَتْهُ جُهَيْنَةُ، فَقَالُوا لَهُ: إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا حَتَّى نَأْمَنَكَ وَتَأْمَنَّا. قَالَ: فَأَوْثَقَ لَهُمْ وَلَمْ يُسْلِمُوا.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو قبیلہ جہینہ کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”بے شک آپ ہمارے ہاں آ کر مقیم ہوئے ہیں، لہٰذا ہمارے ساتھ (امن کا) کوئی پختہ عہد و پیمان کر لیجیے تاکہ ہم آپ کی طرف سے مامون ہو جائیں اور آپ ہماری طرف سے پرامن ہو جائیں۔“ راوی فرماتے ہیں کہ: ”پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ عہد و پیمان فرما لیا حالانکہ وہ اس وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2028]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1542، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9938، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4878، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4168/1، 4400»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2068
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ الْمُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ بَعَثَنَا وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ كِنَانَةَ، وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ: مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مہم پر روانہ فرمایا اور ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم بنو کنانہ کے ایک قبیلے پر چھاپہ ماریں، اور اس وقت مالِ فئی (غنیمت) کا یہ ضابطہ تھا کہ جو شخص جو چیز بھی حاصل کر لیتا، وہ اسی کی ملکیت قرار پاتی تھی۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2068]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1542، وأخرجه مسند البزار برقم: 1240، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9938»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4168
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْمُجَالِدِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَاءَتْ جُهَيْنَةُ، قَالُوا لَهُ: إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا حَتَّى نَأْمَنَكَ وَتَأْمَنَّا وَلَمْ يُسْلِمُوا، قَالَ سَعْدٌ: فَبَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجَبٍ، وَلَا نَكُونُ مِائَةً، وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ إِلَى جَنْبِ جُهَيْنَةَ فَأَغَرْنَا عَلَيْهِمْ وَكَانُوا كَثِيرًا فَلَجَأْنَا إِلَى جُهَيْنَةَ فَمَنَعُونَا، وَقَالُوا: لِمَ تُقَاتِلُونَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ؟! فَقُلْنَا: لَا، إِنَّمَا نُقَاتِلُ مَنْ أَخْرَجَنَا مِنَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ. فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: مَا تَرَوْنَ؟ فَقَالُوا: نَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُخْبِرُهُ. وَقَالَ قَوْمٌ: بَلْ نُقِيمُ هَا هُنَا. قَالَ: فَقُلْتُ أَنَا فِي أُنَاسٍ مَعِي: لَا، بَلْ نَأْتِي عِيرَ قُرَيْشٍ هَذِهِ فَنُصِيبُهَا، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَانْطَلَقَ أَصْحَابُنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ، فَقَامَ غَضْبَانَ مُحْمَرًّا لَوْنُهُ، فَقَالَ: ذَهَبْتُمْ مِنْ عِنْدِي جَمِيعًا وَجِئْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ! إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْفُرْقَةُ، لَأَبْعَثَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلًا لَيْسَ بِخَيْرِكُمْ، أَصْبَرَكُمْ عَلَى الْجُوعِ وَالْعَطَشِ. فَبَعَثَ عَلَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ الْأَسَدِيَّ، فَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ أُمِّرَ فِي الْإِسْلَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمُتَعَالِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثَنَا الْمُجَالِدُ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو قبیلہ جہینہ کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپ ہمارے علاقے میں آ کر مقیم ہوئے ہیں، لہٰذا ہمارے ساتھ امن کا ایک معاہدہ کر لیں تاکہ ہم آپ کی طرف سے اور آپ ہماری طرف سے مامون و بے خوف ہو جائیں، جبکہ اس وقت وہ لوگ ایمان نہیں لائے تھے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رجب کے مہینے میں ایک مہم پر روانہ فرمایا، ہماری تعداد سو سے بھی کم تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قبیلہ جہینہ کے پہلو میں آباد بنو کنانہ کی ایک شاخ پر حملے کا حکم دیا، چنانچہ ہم نے ان پر چھاپہ مارا لیکن ان کی نفری بہت زیادہ تھی، جس کی وجہ سے ہمیں قبیلہ جہینہ کے ہاں پناہ لینی پڑی جنہوں نے ہمیں تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے ہم سے کہا کہ تم لوگ حرمت والے مہینے میں کیوں لڑ رہے ہو؟ ہم نے جواب دیا کہ ہم تو صرف ان لوگوں سے لڑ رہے ہیں جنہوں نے ہمیں حرمت والے مہینے میں شہرِ حرام (مکہ) سے نکالا تھا۔ اس موقع پر ہم نے باہم مشورہ کیا کہ اب کیا کرنا چاہیے؟ بعض نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر صورتحال بتانی چاہیے، جبکہ ایک گروہ کا خیال تھا کہ ہمیں یہیں قیام کرنا چاہیے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”میں نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ کہا کہ نہیں، بلکہ ہم قریش کے اس تجارتی قافلے کا رخ کریں گے اور اسے پکڑیں گے، اس وقت مالِ غنیمت کا قاعدہ یہ تھا کہ جو شخص جو چیز پا لیتا وہ اسی کی ہو جاتی تھی، چنانچہ ہم قافلے کی طرف نکل گئے اور ہمارے باقی ساتھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے واقعے کی خبر دی۔ (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصے کی حالت میں کھڑے ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہِ مبارک جلال سے سرخ ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس سے ایک ہو کر نکلے تھے اور اب گروہوں میں بٹ کر واپس آئے ہو! تم سے پہلی قوموں کو جس چیز نے ہلاک کیا وہ تفرقہ ہی تھا، اب میں تم پر ایسے شخص کو امیر مقرر کروں گا جو (اگرچہ) تم میں سب سے بہتر نہ ہو لیکن وہ بھوک اور پیاس کی سختیوں پر تم سب سے زیادہ صبر کرنے والا ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم پر سیدنا عبداللہ بن جحش اسدی رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا، اور وہ پہلے امیر تھے جنہیں اسلام میں امارت کے منصب پر فائز کیا گیا۔“ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے مجالد کے واسطے سے ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4168]
تخریج الحدیث: «مجالد بن سعيد: ليس بالقوي وتغير في آخر عمره (التقريب، من الحفظ)؛ وتابعه يحيى القطان عند أحمد عن مجالد فالمدار عليه»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1542، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9938، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4878، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2028»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف مجالد بن سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں